الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
74. بَابٌ فِي الِادِّخَارِ .
ذخیرہ کرنا (یعنی کوئی چیز سنبھال کر رکھنا)
حدیث نمبر: 4694
وَذَكَرَ أَيْضًا: أَنَّ رَجُلًا تُوُفِّيَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتَرَكَ دِينَارَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَيَّتَيْنِ".
انہوں نے یہ روایت بھی ذکر کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص کا انتقال ہو گیا اس نے دو دینار چھوڑے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ داغ لگانے والی دو چیزیں ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4694]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 3984، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7508»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 4695
وَفِي رِوَايَةٍ: تُوُفِّيَ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يُوجَدْ لَهُ كَفَنٌ، فَأَتَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" انْظُرُوا إِلَى دَاخِلَةِ إِزَارِهِ". فَأُصِيبَ دِينَارٌ أَوْ دِينَارَانِ. فَقَالَ:" كَيَّتَانِ".
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص کا انتقال ہو گیا اس کے لئے کفن نہیں مل رہا تھا ایک صاحب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے ارشاد فرمایا: تم اس کے تہبند کے اندرونی حصے کا جائزہ لو تو وہاں سے ایک دینار یا دو دینار مل گئے تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہ داغ لگانے والی دو چیزیں ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4695]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4696
وَفِي رِوَايَةٍ: تُوُفِّيَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الصُّفَّةِ فَوُجِدَ فِي مِئْزَرِهِ [ دِينَارٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَيَّةٌ"، ثُمَّ تُوُفِّيَ آخَرُ فَوُجِدَ فِي مِئْزَرِهِ ] دِينَارَانِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -" كَيَّتَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَبَعْضُ طُرُقِهِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا فِي الزُّهْدِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: اہل صفہ سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کا انتقال ہو گیا اس کے تہبند میں ایک دینار ملا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ داغ لگانے والی ایک چیز ہے پھر ایک اور شخص کا انتقال ہو گیا اس کے تہبند میں دو دینار ملے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ داغ لگانے والی دو چیزیں ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کے بعض طرق کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں البتہ شہر بن حوشب کا معاملہ مختلف ہے وہ ثقہ ہے، لیکن اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس نوعیت سے متعلق دیگر احادیث زہد سے متعلق باب میں آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4696]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (240/10)»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ
حدیث نمبر: 4697
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى خَبَّابٍ فَرَأَيْتُ فِي بَيْتِهِ دَرَاهِمَ مَكْشُوفَةً فَقُلْتُ: مَا هَذِهِ؟ قَالَ: بِعْتُ ضَيْعَتِي الْفُلَانِيَّةَ وَقَدْ أَنْفَقْتُهَا مَا أَرَى أَحَدًا أَحَقَّ بِهِ مِنِّي..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
عبداللہ بن ابوہذیل بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے میں نے ان کے گھر میں دراہم کھلے پڑے دیکھے تو میں نے دریافت کیا: یہ کیا ہے۔ انہوں نے فرمایا: میں نے اپنی فلاں زمین فروخت کی ہے میں اس کو خرچ کروں گا کیونکہ میں یہ نہیں سمجھتا کہ کوئی ایک اس کے بارے میں مجھ سے زیادہ حق رکھتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4697]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4697]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3706)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4698
وَعَنْ بِلَالٍ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدِي شَيْءٌ مِنْ تَمْرٍ فَقَالَ:" مَا هَذَا؟". فَقُلْتُ: ادَّخَرْنَاهُ لِشِتَائِنَا. فَقَالَ:"مَا تَخَافُ أَنْ تَرَى لَهُ بُخَارًا فِي جَهَنَّمَ".
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اس وقت میرے پاس کچھ کھجوریں موجود تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کس لئے ہیں میں نے عرض کی: یہ سردیوں کے لئے سنبھال کر رکھی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تمہیں اس بات کا اندیشہ نہیں کہ اس کی وجہ سے تم جہنم میں بخار (یعنی دھویں) کو دیکھو گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4698]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4699
وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَطْعِمْنَا يَا بِلَالُ". ثُمَّ أَقْبَضْتُ لَهُ قَبَضَاتٍ فَقَالَ:" زِدْنَا يَا بِلَالُ". فَزِدْتُهُ ثَلَاثًا. فَقُلْتُ: لَمْ يَبْقَ شَيْءٌ إِلَّا شَيْئًا ادَّخَرْتُهُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ:" أَنْفِقْ بِلَالُ، وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلَالًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي الْأُولَى مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ، وَفِي الثَّانِيَةِ طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ الْقُرَشِيِّ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي الْأُولَى مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ، وَفِي الثَّانِيَةِ طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ الْقُرَشِيِّ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہمیں کھانے کے لئے دو! میں نے کچھ مٹھی کھجوریں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بلال مزید دو میں نے تین مرتبہ مزید پیش کیں میں نے عرض کی: اب صرف وہ چیز باقی رہ گئی ہے، جسے میں نے اللہ کے رسول کے لئے سنبھال کے رکھا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم خرچ کرو اور عرش والی ذات کی طرف سے کمی کا اندیشہ نہ کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ پہلی روایت میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ اور دوسری روایت میں طلحہ بن زید قرشی ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4699]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ پہلی روایت میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ اور دوسری روایت میں طلحہ بن زید قرشی ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4699]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4700
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بِلَالٍ وَعِنْدَهُ صُبْرَةٌ مِنْ تَمْرٍ فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا بِلَالُ؟" قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادَّخَرْتُهُ لَكَ وَلِضِيفَانِكَ. فَقَالَ:" أَمَا تَخْشَى أَنْ يَفُورَ لَهُ بُخَارٌ فِي جَهَنَّمَ؟ أَنْفِقْ بِلَالُ، وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلَالًا".
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَالثَّوْرِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَالثَّوْرِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے ان کے پاس کھجوروں کا ایک ڈھیر موجود تھا آپ نے ارشاد فرمایا: اے بلال یہ کس لئے ہے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ میں نے آپ کے لئے اور آپ کے مہمانوں کے لئے سنبھال کے رکھی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم اس بات سے نہیں ڈرتے ہو کہ جہنم میں بخار اس پر آ جائے گا: اے بلال خرچ کرو اور عرش والی ذات کی طرف سے کمی کا اندیشہ نہ رکھو“۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور ثوری نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4700]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10300) اخرجه البزار فى المسند (3653)، أخرجه مسند البزار برقم: 1978، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1020، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9930، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6415»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4701
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَادَ بِلَالًا فَأَخْرَجَ لَهُ صُبْرَةً مِنْ تَمْرٍ فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا بِلَالُ؟" قَالَ: ادَّخَرْتُهُ لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَالَ:" أَمَا تَخْشَى أَنْ يُجْعَلَ لَكَ بُخَارٌ فِي جَهَنَّمَ؟ أَنْفِقْ بِلَالُ وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلَالًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے انہوں نے کھجوروں کا ایک ڈھیر آپ کے سامنے پیش کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: بلال یہ کس لئے ہیں انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ میں نے آپ کے لئے سنبھال کے رکھی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تمہیں اس بات کا اندیشہ نہیں ہے کہ جہنم میں بخار تمہارے لئے مقرر کر دیا ہو۔ اے بلال! خرچ کرو اور عرش والی ذات کی طرف سے کمی کا اندیشہ نہ رکھو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں حسن سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4701]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1025) و (1026) اخرجه ابو يعلي فى المسند (3640) اخرجه البزار فى المسند (3654 و3655)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1024، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3169، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3374»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
75. بَابٌ فِي الْبُخْلِ .
بخل کا بیان
حدیث نمبر: 4702
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: جَاءَ حَيٌّ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُمْ: بَنُو سَلَمَةَ رَهْطُ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا بَنِي سَلَمَةَ مَنْ سَيِّدُكُمْ؟". قَالُوا: جَدُّ بْنُ قَيْسٍ وَإِنَّا لَنُبَخِّلُهُ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَأَيُّ دَاءٍ أَدْوَى مِنَ الْبُخْلِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا فِي الْمَنَاقِبِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا فِي الْمَنَاقِبِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار کا قبیلہ آیا ان لوگوں کو بنو سلمہ کہا: جاتا تھا یہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے گروہ سے تعلق رکھتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے بنوسلمہ تمہارا سردار کون ہے۔ لوگوں نے جواب دیا: جد بن قیس اور ہم اسے بخیل سمجھتے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بخل سے زیادہ بڑی بیماری اور کون سی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوربیع سمان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس نوعیت کی دیگر احادیث مناقب سے متعلق باب میں آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4702]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8908»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 4703
وَعَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِفُلَانٍ فِي حَائِطِي نَخْلَةً فَمُرْهُ فَلْيَبِعْهَا، أَوْ لِيَهَبْهَا لِي. فَأَتَى الرَّجُلُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" افْعَلْ وَلَكَ بِهَا نَخْلَةٌ فِي الْجَنَّةِ". فَأَبَاهُ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَذَا أَبْخَلُ النَّاسِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوصالح نے ایک صحابی کا یہ بیان نقل کیا ہے ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے باغ میں فلاں شخص کا کھجور کا درخت ہے آپ اسے حکم دیں کہ وہ اسے فروخت کر دے یا وہ مجھے ہبہ کر دے وہ شخص آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا تم ایسا کرو اس کے بدلے میں تمہیں جنت میں کھجور کا درخت مل جائے گا اس نے یہ بات نہیں مانی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ سب سے بڑا بخیل ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4703]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4703]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (364/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22575، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5135»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح