الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
86. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمِنْحَةِ .
عطیہ کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 4734
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَتَدْرُونَ أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟". قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" الْمَنِيحَةُ ; أَنْ يَمْنَحَ [ أَحَدُكُمْ ] أَخَاهُ الدِّرْهَمَ، أَوْ ظَهْرَ الدَّابَّةِ، أَوْ لَبَنَ الشَّاةِ، أَوْ لَبَنَ الْبَقَرِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَزَادَ:" الدِّينَارَ أَوِ الْبَقَرَةَ". وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَزَادَ:" الدِّينَارَ أَوِ الْبَقَرَةَ". وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عطیہ دینا یہ کہ تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کو درہم دے دے یا سواری دے دے یا بکری کا دودھ دے دے یا گائے کا دودھ دے دے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”دینار یا گائے دے دے“۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4734]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10029) اخرجه ابو يعلى فى المسند (5121) اخرجه احمد فى المسند (4415) اخرجه البزار فى المسند (947)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4401»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4735
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ مَنَحَ مِنْحَةً وَرِقًا، أَوْ ذَهَبًا، أَوْ سِقَاءً لَبَنًا، أَوْ أَهْدَى رَفْرَفًا، فَهُوَ كَعِتْقِ رَقَبَةٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ،وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ،وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص عطیہ کے طور پر چاندی یا سونا یا پینے کے لئے پانی یا دودھ دے دے یا بڑا اونٹ تحفے کے طور پر دے دے تو یہ غلام آزاد کرنے کی مانند ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4735]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4735]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4736
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: خَيْرُ الصَّدَقَةِ الْمَنِيحَةُ تَغْدُو بِأَجْرٍ وَتَرُوحُ بِأَجْرٍ، وَمَنِيحَةُ النَّاقَةِ كَعِتَاقَةِ الْأَحْمَرِ، وَمَنِيحَةُ الشَّاةِ كَعِتَاقَةِ الْأَسْوَدِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَبِيحَةَ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ كَلَامًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَبِيحَةَ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ كَلَامًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”سب سے بہترین صدقہ عطیہ ہے، جو صبح کے وقت بھی اجر کے ساتھ ہوتا ہے، اور شام کے وقت بھی اجر کے ساتھ ہوتا ہے، اور اونٹنی کو عطیہ کے طور پر دینا سفید فام شخص کو آزاد کرنے کی مانند ہے، اور بکری کو عطیہ کے طور پر دینا سیاہ فام غلام کو آزاد کرنے کی مانند ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صبیحہ ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے۔ انہوں نے اس کے بارے میں کلام ذکر نہیں کیا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4736]

إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4737
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَرْبَعُونَ خُلُقًا يُدْخِلُ اللَّهُ بِهَا الْجَنَّةَ ; أَرْفَعُهَا مِنْحَةُ شَاةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ الْمُرِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ الْمُرِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”چالیس خصلتیں ایسی ہیں جن کی وجہ سے اللہ تعالیٰ آدمی کو جنت میں داخل کرتا ہے، جن میں سب سے بلند چیز بکری عطیہ کے طور پر دینا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح مری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4737]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح مری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4737]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7418»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4738
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، اعْقِلْ مَا أَقُولُهُ لَكَ. لَعَنَاقٌ يَأْتِي رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أُحُدٍ ذَهَبًا يَتْرُكُهُ وَرَاءَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو الْأَسْوَدِ الْغِفَارِيُّ ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو الْأَسْوَدِ الْغِفَارِيُّ ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ نے فرمایا: اے ابوذر! جو بات میں تمہیں کہنے لگا ہوں، اسے یاد رکھنا، بکری کا وہ بچہ جو کسی مسلمان شخص کو مل جائے، یہ اس کے لئے اس سے زیادہ بہتر ہے کہ احد پہاڑ سونے کا ہو جائے اور وہ اسے ملے، اور پھر وہ اسے اپنے پیچھے چھوڑ جائے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابواسود غفاری ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4738]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابواسود غفاری ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4738]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21060»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
87. بَابٌ فِيمَنْ غَرَسَ غَرْسًا أَوْ بَنَى بُنْيَانًا .
جو شخص کوئی پودا لگاتا ہے یا کوئی عمارت بناتا ہے
حدیث نمبر: 4739
عَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ بَنَى بُنْيَانًا مِنْ غَيْرِ ظُلْمٍ وَلَا اعْتِدَاءٍ، أَوْ غَرْسَ غَرْسًا فِي غَيْرِ ظُلْمٍ وَلَا اعْتِدَاءٍ، كَانَ لَهُ أَجْرٌ جَارٍ مَا انْتَفَعَ بِهِ مِنْ خَلْقِ الرَّحْمَنِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ زَبَّانُ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ زَبَّانُ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کوئی ظلم یا زیادتی کیے بغیر کوئی عمارت تعمیر کرتا ہے، یا کوئی ظلم اور زیادتی کیے بغیر کوئی پودا لگاتا ہے، تو اسے ایسا اجر ملتا ہے، جو اس وقت تک جاری رہتا ہے، جب تک رحمان کی مخلوق اس چیز سے نفع حاصل کرتی رہتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زبان ہے، جسے ابوحاتم نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4739]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زبان ہے، جسے ابوحاتم نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4739]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (438/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15189، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 955، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2946»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4740
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَغْرِسُ مُسْلِمٌ غَرْسًا، وَلَا يَزْرَعُ زَرْعًا ; فَيَأْكُلُ مِنْهُ إِنْسَانٌ، وَلَا طَائِرٌ، وَلَا شَيْءٌ إِلَّا كَانَ لَهُ أَجْرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي الْبِنَاءِ، وَالْغَرْسِ فِي الْبَيْعِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ جَابِرٍ فِي بَابِ السَّخَاءِ قَبْلَ هَذَا بِيَسِيرٍ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو مسلمان کوئی پودا لگاتا ہے، یا کوئی کھیت لگاتا ہے، اور پھر اس میں سے کوئی انسان یا پرندہ یا کوئی بھی اور چیز کچھ کھا لیتے ہیں تو اس شخص کو اجر ملے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: عمارت تعمیر کرنے یا پودا لگانے سے متعلق دیگر احادیث خرید و فروخت سے متعلق باب میں آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث سخاوت سے متعلق باب میں اس سے پہلے گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4740]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8982»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
88. بَابٌ فِيمَا يُؤْجَرُ فِيهِ الْمُسْلِمُ .
اُن چیزوں کا بیان جن میں مسلمان کو اجر دیا جاتا ہے
حدیث نمبر: 4741
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" الْإِيمَانُ بِاللَّهِ، وَالْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ". قَالَ: فَإِنْ لَمْ أَسْتَطِعْ ذَلِكَ؟ قَالَ:" تُعِينُ صَانِعًا، أَوْ تَصْنَعُ لِأَخْرَقَ". قَالَ: فَإِنْ لَمْ أَسْتَطِعْ ذَلِكَ؟ قَالَ:" احْبِسْ نَفْسَكَ عَنِ الشَّرِّ ; فَإِنَّهَا صَدَقَةٌ تَصَدَّقُ بِهَا عَنْ نَفْسِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سا عمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ پر ایمان رکھنا اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنا اس نے عرض کی: اگر میں اس کی استطاعت نہ رکھوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کام کرنے والے کی مدد کرو یا کسی اپاہج کے لئے کچھ کر کے دے دو اس نے عرض کی: اگر میں اس کی بھی استطاعت نہ رکھوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے شر کو روک کے رکھو یہ صدقہ ہو گا، جو تم اپنی ذات کی طرف سے کرو گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4741]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4741]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (388/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10497»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4742
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: حَدَّثَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِحَدِيثٍ، فَمَا فَرِحْنَا بِشَيْءٍ مُنْذُ عَرَفْنَا الْإِسْلَامَ أَشَدَّ مِنْ فَرَحِنَا بِهِ!! قَالَ:" إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَيُؤْجَرُ عَنْ إِمَاطَتِهِ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ، وَفِي هِدَايَتِهِ السَّبِيلَ، وَفِي تَعْبِيرِهِ عَنِ الْأَرْثَمِ، وَفِي مِنْحَةِ اللَّبَنِ، حَتَّى إِنَّهُ لَيُؤْجَرُ فِي السِّلْعَةِ تَكُونُ مَصْرُورَةً [ فِي ثَوْبِهِ ] فَيَلْمَسُهَا فَتُخْطِئُهَا يَدُهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَزَادَ:" وَإِنَّهُ لَيُؤْجَرُ فِي إِتْيَانِهِ أَهْلَهُ، حَتَّى إِنَّهُ لَيُؤْجَرُ فِي السِّلْعَةِ تَكُونُ فِي طَرَفِ ثَوْبِهِ فَيَلْمَسُهَا فَيَعْقِدُ مَكَانَهَا - أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا - فَيَخْفِقُ بِذَلِكَ فُؤَادُهُ، فَيَرُدُّهَا اللَّهُ عَلَيْهِ، وَيَكْتُبُ لَهُ أَجْرَهَا".
وَفِي إِسْنَادِهِ الْمِنْهَالُ بْنُ خَلِيفَةَ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ كَلَامٌ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ کے نبی نے ایک حدیث ارشاد فرمائی ہمیں اسلام کی معرفت نصیب ہونے کے بعد کسی بھی چیز کے حوالے سے اتنی خوشی نہیں ہوئی جتنی اس بات پر خوشی ہوئی آپ نے ارشاد فرمایا: ”مومن کو اس بات پر بھی اجر ملتا ہے کہ وہ راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹا دے یا راستے کے بارے میں کسی کی رہنمائی کر دے یا کسی ایسے شخص کا مفہوم واضح کر دے جو صحیح طرح سے کلام نہ کر سکتا ہو، یا دودھ عطیہ کر دے، یہاں تک کہ اسے اس سامان کے بارے میں بھی اجر ملتا ہے، جو اس نے اپنے کپڑے کے اندر جیب میں رکھا ہوتا ہے پھر جب وہ اس کو چھوتا ہے، تو اس کے ہاتھ کو وہ نہیں ملتا (یعنی گم ہو چکا ہوتا ہے)“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”آدمی کو اپنی بیوی کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کرنے پر بھی اجر ملتا ہے یہاں تک کہ اسے اس سامان کا بھی اجر ملتا ہے، جو اس کے کپڑے کے ایک کنارے پر موجود ہو وہ اس کو چھوئے اس کی جگہ پر گرہ لگا دے یا اس کی مانند کوئی اور بات کہی ہے (اور پھر وہ سامان نہ ملے) تو اس کے دل کو اس کے حوالے سے جو پریشانی لاحق ہوتی ہے پھر اللہ تعالیٰ وہ سامان واپس بھی کر دے تو اس کے لئے اس (پریشانی) کا اجر نوٹ کرتا ہے“۔
اس روایت کی سند میں ایک راوی منهال بن خلیفہ ہے اسے ابوحاتم نے امام ابوداؤد نے اور امام بزار نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے ویسے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4742]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (3473) اخرجه البزار فى المسند (957)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3554، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5267/1، 5267/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4743
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ تَبَسُّمَكَ فِي وَجْهِ أَخِيكَ يُكْتَبُ لَكَ بِهِ صَدَقَةٌ، وَإِنَّ إِفْرَاغَكَ مِنْ دَلْوِكَ فِي دَلْوِ أَخِيكَ يُكْتَبُ لَكَ بِهِ صَدَقَةٌ، وَإِمَاطَتُكَ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ يُكْتَبُ لَكَ بِهِ صَدَقَةٌ، إِنَّ أَمْرَكَ بِالْمَعْرُوفِ صَدَقَةٌ، وَنَهْيَكَ عَنِ الْمُنْكَرِ صَدَقَةٌ، وَإِرْشَادَكَ الضَّالَّ يُكْتَبُ لَكَ بِهِ صَدَقَةٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ أَبِي عَطَاءٍ، وَهُوَ مَجْهُولٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ أَبِي عَطَاءٍ، وَهُوَ مَجْهُولٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا اپنے بھائی کے ساتھ خندہ پیشانی سے ملنا تمہارے لئے صدقہ کے طور پر نوٹ کیا جاتا ہے تمہارا اپنے ڈول کے ذریعے اپنے بھائی کے ڈول میں پانی ڈال دینا تمہارے لئے صدقہ کے طور پر نوٹ کیا جاتا ہے تمہارا راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹا دینا تمہارے لئے صدقہ کے طور پر نوٹ کیا جاتا ہے تمہارا نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے تمہارا برائی سے منع کرنا صدقہ ہے تمہارا گمشدہ شخص کی رہنمائی کرنا تمہارے لئے صدقہ کے طور پر نوٹ کیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن ابوعطاء ہے، اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4743]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن ابوعطاء ہے، اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4743]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (956)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8338، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6096»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف