الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
88. بَابٌ فِيمَا يُؤْجَرُ فِيهِ الْمُسْلِمُ .
اُن چیزوں کا بیان جن میں مسلمان کو اجر دیا جاتا ہے
حدیث نمبر: 4744
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَاذَا يُنْجِي الْعَبْدَ مِنَ النَّارِ؟ قَالَ:" الْإِيمَانُ بِاللَّهِ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ مَعَ الْإِيمَانِ عَمَلًا؟ قَالَ:" يَرْضَخُ مِمَّا رَزَقَهُ اللَّهُ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ فَقِيرًا لَا يَجِدُ مَا يَرْضَخُ بِهِ؟ قَالَ:" يَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَيِيًّا لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَأْمُرَ بِالْمَعْرُوفِ وَ [ لَا ] يَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ؟ قَالَ:" يَصْنَعُ لِأَخْرَقَ". قُلْتُ: أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ أَخْرَقَ لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَصْنَعَ شَيْئًا؟ قَالَ:" يُعِينُ مَغْلُوبًا". قُلْتُ: أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ ضَعِيفًا لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يُعِينَ مَغْلُوبًا؟ قَالَ:" مَا تُرِيدُ أَنْ تَتْرُكَ فِي صَاحِبِكَ مِنْ خَيْرٍ؟ يُمْسِكُ عَنْ أَذَى النَّاسِ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِذَا فَعَلَ ذَلِكَ دَخَلَ الْجَنَّةَ؟ قَالَ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَفْعَلُ خَصْلَةً مِنْ هَؤُلَاءِ إِلَّا أَخَذَتْ بِيَدِهِ حَتَّى تُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طُرُقٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طُرُقٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون کون سی چیز بندے کو جہنم سے نجات دلوا سکتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ پر ایمان رکھنا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایمان کے ساتھ عمل بھی ہونا چاہیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے جو رزق عطا کیا ہے اس میں سے آدمی کوئی چیز دے دے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر کوئی شخص فقیر ہو، اور اس کے پاس دینے کے لئے گنجائش نہ ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ نیکی کا حکم دے اور وہ برائی سے منع کرے راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر وہ اس لائق نہ ہو کہ وہ نیکی کا حکم دے سکے یا برائی سے منع کر سکے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کسی اپاہج کے لئے کوئی کام کر دے میں نے عرض کی: اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر وہ خود اپاہج ہو، اور وہ کوئی کام نہ کر سکتا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ مغلوب کی مدد کر دے میں نے عرض کی: اگر وہ خود کمزور ہو، اور کسی مغلوب کی مدد نہ کر سکتا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم کیا چاہتے ہو کہ تم اپنے ساتھی میں کوئی بھلائی نہ رہنے دو؟ وہ لوگوں کو تکلیف پہنچانے سے بچا رہے میں نے عرض کی: اگر وہ ایسا کرے گا، تو وہ جنت میں داخل ہو گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو بھی مسلمان ان کاموں میں سے جو بھی کام کرے گا، تو وہ کام اس شخص کا ہاتھ پکڑ کر اسے جنت میں داخل کروا دے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس سے پہلے اس کے مختلف طرق گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4744]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس سے پہلے اس کے مختلف طرق گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4744]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1650)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 220، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1650، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 373، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 115»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
89. بَابُ عَزْلِ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ .
راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹا دینا
حدیث نمبر: 4745
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَتْ شَجَرَةٌ تُؤْذِي النَّاسَ، فَأَتَاهَا رَجُلٌ فَعَزَلَهَا عَنْ طَرِيقِ النَّاسِ، قَالَ: قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ يَتَقَلَّبُ فِي ظِلِّهَا فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو هِلَالٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو هِلَالٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک درخت لوگوں کو اذیت پہنچایا کرتا تھا ایک شخص اس کے پاس آیا اس نے لوگوں کے راستے سے اسے ہٹا دیا تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے اس شخص کو دیکھا ہے کہ وہ جنت میں اس درخت کے سائے میں کروٹیں بدل رہا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابوہلال ہے، اور وہ ثقہ ہے، ویسے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4745]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابوہلال ہے، اور وہ ثقہ ہے، ویسے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4745]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (3058) اخرجه احمد فى المسند (154/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12161»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4746
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَخْرَجَ مِنْ طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ شَيْئًا يُؤْذِيهِمْ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهِ حَسَنَةٍ، وَمَنْ كَتَبَ لَهُ عِنْدَهُ حَسَنَةً أَدْخَلَهُ بِهَا الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
وَلَفْظُهُ فِي الْكَبِيرِ: عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَخْرَجَ مِنْ طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ شَيْئًا يُؤْذِيهِمْ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهِ مِائَةَ حَسَنَةٍ وَلَمْ يَزِدْ".
وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص مسلمانوں کے راستے سے کوئی ایسی چیز ہٹا دیتا ہے، جو ان کو تکلیف دیتی ہو، تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے لئے نیکی نوٹ کرتا ہے، اور جس شخص کے لئے اللہ تعالیٰ اپنی بارگاہ میں نیکی نوٹ کر لے اس نیکی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کر دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ معجم کبیر میں اس کے الفاظ یہ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص مسلمانوں کے راستے سے کوئی ایسی چیز نکال دیتا ہے، جو انہیں اذیت دیتی ہو، تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس بندے کے لئے ایک سو نیکیاں نوٹ کرتا ہے“۔ اس کے لئے علاوہ مزید کوئی الفاظ نہیں ہیں۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4746]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (32)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26933، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 32»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4747
وَعَنْ أَبِي شَيْبَةَ الْمَهْرِيِّ قَالَ: كَانَ مُعَاذٌ يَمْشِي وَرَجُلٌ مَعَهُ، فَرَفَعَ حَجَرًا مِنَ الطَّرِيقِ، فَقَالَ: مَا هَذَا؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ رَفَعَ حَجَرًا مِنَ الطَّرِيقِ كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةٌ، وَمَنْ كَانَتْ لَهُ حَسَنَةٌ دَخَلَ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوشیبہ مہری بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ پیدل چلتے ہوئے جا رہے تھے ایک شخص ان کے ساتھ تھا انہوں نے راستے سے ایک پتھر ہٹا دیا اس شخص نے دریافت کیا: یہ کس وجہ سے ہے؟ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص راستے سے پتھر ہٹا دیتا ہے اس کے لئے ایک نیکی نوٹ کی جاتی ہے، اور جس شخص کی ایک نیکی ہو وہ جنت میں داخل ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4747]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4747]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (101/20، 102)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4748
وَعَنِ الْمُسْتَنِيرِ بْنِ أَخْضَرِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ فِي بَعْضِ الطُّرُقَاتِ، فَمَرَرْنَا بِأَذًى فَأَمَاطَهُ أَوْ نَحَّاهُ عَنِ الطَّرِيقِ، فَرَأَيْتُ مِثْلَهُ فَأَخَذْتُهُ فَنَحَّيْتُهُ، فَأَخَذَ بِيَدِي فَقَالَ: يَا ابْنَ أَخِي، مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ؟ قُلْتُ: يَا عَمِّ، رَأَيْتُكَ صَنَعْتَ شَيْئًا فَصَنَعْتُ مِثْلَهُ. فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَمَاطَ أَذًى عَنْ طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ كُتِبَ لَهُ حَسَنَةٌ، وَمَنْ تُقِبِّلَتْ مِنْهُ حَسَنَةٌ دَخَلَ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَقَالَ الْمِزِّيُّ: صَوَابُهُ عَنِ الْمُسْتَنِيرِ بْنِ أَخْضَرَ بْنِ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ جَدِّهِ، كَمَا رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي كِتَابِ الْأَدَبِ، فَإِنْ كَانَ كَمَا قَالَ الْمِزِّيُّ فَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَإِنْ كَانَ فِيهِ: عَنْ أَبِيهِ أَخْضَرَ ; فَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَ أَخْضَرَ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

مستنیر بن اخضر بن معاویہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کے ساتھ کسی راستے سے گزر رہا تھا ہم ایک تکلیف دہ چیز کے پاس سے گزرے تو انہوں نے اسے ہٹا دیا اور راستے سے اسے ایک طرف کر دیا پھر میں نے ایک اور تکلیف دہ چیز دیکھی تو میں نے اسے پکڑا اور اسے ایک طرف کر دیا انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: اے میرے بھتیجے! تم نے ایسا کیوں کیا ہے؟ میں نے عرض کیا: اے میرے چچا جان! میں نے آپ کو یہ کام کرتے ہوئے دیکھا تو میں نے بھی اس کی مانند کر لیا تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص مسلمانوں کے راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹاتا ہے اس کے لئے ایک نیکی نوٹ کی جاتی ہے، اور جس شخص کی ایک نیکی قبول ہو جائے وہ جنت میں داخل ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام مزی فرماتے ہیں درست یہ ہے کہ یہ مستنیر بن اخضر بن معاویہ بن قرہ کے حوالے سے ان کے دادا سے منقول ہے جیسا کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے کتاب الادب میں روایت کیا ہے اگر ویسا ہی ہو جس طرح امام مزی نے بیان کیا ہے، تو پھر اگر اللہ نے چاہا تو اس کی سند حسن ہو گی، اور اگر اس کی سند میں یہ مذکور ہو تو اس نے اپنے والد اخضر کے حوالے سے اسے ذکر کیا ہے، تو پھر میں نے کسی کو اخضر کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4748]

إسنادہ حسن
90. بَابٌ: كَلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ .
ہر نیکی صدقہ ہے
حدیث نمبر: 4749
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْخَطْمِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن یزید خطمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر نیکی صدقہ ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4749]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4749]
تخریج الحدیث: «أخرجه شرح السنة برقم: 1646، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2100/1، 3388، 5165/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4750
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ، وَمِنَ الْمَعْرُوفِ أَنْ تَلْقَى أَخَاكَ بِوَجْهٍ طَلْقٍ، وَأَنْ تُفْرِغَ مِنْ دَلْوِكَ فِي إِنَائِهِ".
إِلَى هَهُنَا انْتَهَى حَدِيثُ الْإِمَامِ أَحْمَدَ.
إِلَى هَهُنَا انْتَهَى حَدِيثُ الْإِمَامِ أَحْمَدَ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر نیکی صدقہ ہے، اور نیکی میں یہ بات بھی شامل ہے کہ تم خندہ پیشانی کے ساتھ اپنے بھائی سے ملو اور اپنے ڈول میں سے اس کے برتن میں پانی ڈال دو“۔ امام أحمد کی نقل کردہ حدیث یہاں ختم ہو جاتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4750]
تخریج الحدیث: «أخرجه شرح السنة برقم: 1646، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2100/1، 3388، 5165/1»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 4751
وَلِجَابِرٍ عِنْدَ أَبِي يَعْلَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّ مَعْرُوفٍ تَصْنَعُهُ إِلَى غَنِيٍّ، أَوْ فَقِيرٍ فَهُوَ لَكَ صَدَقَةٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
امام ابویعلیٰ نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر نیکی جو تم کسی خوشحال یا غریب شخص کے ساتھ کرتے ہو، تو وہ قیامت کے دن تمہارے لئے صدقہ شمار ہو گی“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4751]
یہ روایت نقل کی ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر نیکی جو تم کسی خوشحال یا غریب شخص کے ساتھ کرتے ہو، تو وہ قیامت کے دن تمہارے لئے صدقہ شمار ہو گی“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4751]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4752
عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ، وَمَا أَنْفَقَ الرَّجُلُ عَلَى أَهْلِهِ وَمَالِهِ كُتِبَتْ لَهُ صَدَقَةٌ، وَمَا وَقَى بِهِ عِرْضَهُ فَهُوَ لَهُ صَدَقَةٌ". قَالَ:" وَكُلُّ نَفَقَةِ مُؤْمِنٍ فِي غَيْرِ مَعْصِيَةٍ فَعَلَى اللَّهِ خَلْفُهُ ضَامِنًا ; إِلَّا نَفَقَةً فِي بُنْيَانٍ".
قَالَ مِسْوَرٌ: قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ: فَقُلْنَا لِجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: مَا أَرَادَ بِقَوْلِهِ:" وَمَا وَقَى بِهِ الْمَرْءُ بِهِ عَرْضَهُ"؟. قَالَ: يُعْطِي الشَّاعِرَ وَذَا اللِّسَانِ. قَالَ جَابِرٌ: كَأَنَّهُ يَقُولُ الَّذِي يُتَّقَى لِسَانُهُ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ بِطُولِهِ أَبُو يَعْلَى، وَاخْتَصَرَهُ الْإِمَامُ أَحْمَدُ كَمَا تَقَدَّمَ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ الْمُنْكَدِرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ; وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى مِسْوَرُ بْنُ الصَّلْتِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

امام ابویعلیٰ نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک اور روایت نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر نیکی صدقہ ہے آدمی اپنے اہل خانہ پر اور اپنے مال (یعنی غلاموں وغیرہ) پر جو خرچ کرتا ہے وہ اس کے لئے صدقہ کے طور پر نوٹ کیا جاتا ہے آدمی جس کے ذریعے اپنی عزت کو بچاتا ہے وہ اس کے لئے صدقہ کے طور پر نوٹ کیا جاتا ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشا فرمایا ہے: ”مومن کا ہر وہ خرچ جو معصیت میں نہ ہو، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ اس کی جگہ اسے مزید عطا کرے البتہ اس خرچ کا معاملہ مختلف ہے، جو تعمیر میں استعمال ہوتا ہے“۔ مسور بیان کرتے ہیں: محمد بن منکدر نے کہا: ہم نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان سے کیا مراد ہے؟ ”جس کے ذریعے آدمی اپنی عزت کو محفوظ رکھتا ہے“۔ انہوں نے جواب دیا: یہ کہ آدمی کسی شاعر یا زبان دراز شخص کو کچھ دے دے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں گویا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ آدمی اس کی بدزبانی سے بچ کے رہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ایک حصہ منقول ہے۔ یہ طویل روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ امام أحمد نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے جیسا کہ پہلے گزر چکی ہے۔ امام أحمد کی سند میں ایک راوی منکدر بن محمد بن منکدر ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی مسور بن صلت ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4752]

حدیث نمبر: 4753
وَعَنْ نُبَيْطِ بْنِ شَرِيطٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا نبیط بن شریط رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”ہر نیکی صدقہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4753]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4753]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (64)، أخرجه شرح السنة برقم: 1646، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2100/1، 3388، 5165/1»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف