🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ .
اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان:”تم پر روزے رکھنا لازم قرار دیا گیا، جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر لازم قرار دیا گیا تھا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4771
عَنْ دَغْفَلِ بْنِ حَنْظَلَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَانَ عَلَى النَّصَارَى صَوْمُ شَهْرِ رَمَضَانَ، وَكَانَ عَلَيْهِمْ مَلِكٌ فَمَرِضَ، فَقَالَ: لَئِنْ شَفَاهُ اللَّهُ لِيَزِيدَنَّ عَشَرَةَ أَيَّامٍ، ثُمَّ كَانَ عَلَيْهِمْ مَلِكٌ بَعْدَهُ فَأَكَلَ اللَّحْمَ فَوَجِعَ، فَقَالَ: لَئِنْ شَفَاهُ اللَّهُ لِيَزِيدَنَّ ثَمَانِيَةَ أَيَّامٍ، ثُمَّ كَانَ عَلَيْهِمْ مَلِكٌ بَعْدَهُ فَقَالَ: مَا يَفْرُغُ مِنْ هَذِهِ الْأَيَّامِ أَنْ نُتِمَّهَا، وَنَجْعَلَ صِيَامَنَا فِي الرَّبِيعِ، فَصَارَتْ خَمْسِينَ يَوْمًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مَرْفُوعًا كَمَا تَرَاهُ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مَوْقُوفًا عَلَى دَغْفَلٍ، وَرِجَالُ إِسْنَادِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا دغفل بن حنظلہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عیسائیوں پر رمضان کے روزے فرض تھے ان کا ایک بادشاہ تھا وہ بیمار ہو گیا اس نے یہ نذر مانی کہ اگر اللہ تعالیٰ نے اسے شفاء دی تو ان میں دس دن کا اضافہ کر دے گا پھر اس کے بعد ان پر ایک اور شخص بادشاہ بنا اس نے گوشت کھایا تو بیمار ہو گیا اس نے یہ کہا: اگر اللہ تعالیٰ نے اسے شفاء دی تو وہ آٹھ دن کے روزے زائد کر دے گا، پھر اس کے بعد ایک اور شخص ان کا بادشاہ بنا اس نے کہا: ان دنوں میں جتنے باقی رہ گئے ہیں ہم انہیں مکمل کر دیں گے اور اپنے روزے موسمی بہار میں رکھ لیں گے تو یوں ان کے پچاس روزے ہو گئے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اسی طرح ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل کی ہے۔ جس طرح آپ ملاحظہ فرما رہے ہیں جبکہ معجم کبیر میں امام طبرانی نے اسے سیدنا دغفل رضی اللہ عنہ پر ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اور ان دونوں کی سند کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4771]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4203) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (130 مجمع البحرين)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4203، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8189»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4772
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ فَرَضَ عَلَيْكُمْ صَوْمَ رَمَضَانَ وَلَمْ يَفْرِضْ عَلَيْكُمْ قِيَامَهُ، وَإِنَّ قِيَامُهُ شَيْءٌ أَحْدَثْتُمُوهُ فَدُومُوا عَلَيْهِ ; فَإِنَّ نَاسًا مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ ابْتَدَعُوا بِدْعَةً فَعَابَهُمُ اللَّهُ بِتَرْكِهَا فَقَالَ: (وَرَهْبَانِيَّةً ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَاهَا عَلَيْهِمْ إِلَّا ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللَّهِ) إِلَى آخِرِ الْآيَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر رمضان کے روزے فرض قرار دیے ہیں اس نے تم پر رمضان کا قیام (یعنی تراویح) فرض قرار نہیں دیا ہے، اس کا قیام ایک ایسی چیز ہے کہ اگر تم اس کا آغاز کرو گے تو تم اس کو باقاعدگی سے کرنا کیونکہ بنی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نے ایک بدعت ایجاد کی، تو اللہ تعالیٰ نے اس کو ترک کرنے کے حوالے سے ان پر اعتراض کرتے ہوئے یہ فرمایا: ”اور رہبانیت کو انہوں نے اختیار کیا تھا ہم نے ان پر لازم قرار نہیں دی تھی ان کا مقصد صرف اللہ تعالیٰ کی رضامندی کا حصول تھا“۔ یہ آیت کے آخر تک ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن ابومریم ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4772]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7446»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
2. بَابٌ فِيمَنْ أَدْرَكَ شَهْرَ رَمَضَانَ فَلَمْ يَصُمْهُ .
جو شخص رمضان کا مہینہ پائے اور اس میں روزے نہ رکھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4773
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَدْرَكَ رَمَضَانَ وَلَمْ يَصُمْهُ فَقَدْ شَقِيَ، وَمَنْ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا فَلَمْ يَبَرَّهُ فَقَدْ شَقِيَ، وَمَنْ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ فَلِمَ يُصَلِّ عَلَيَّ فَقَدْ شَقِيَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ مُبَشِّرٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص رمضان کا مہینہ پائے اور اس میں روزے نہ رکھے وہ بدنصیب ہے، جو شخص والدین کو پائے یا ان میں سے ایک کو پائے اور ان کے ساتھ اچھا سلوک نہ کرے وہ بدنصیب ہے، اور جس شخص کے سامنے میرا ذکر ہو، اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے وہ بدنصیب ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے منجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مبشر ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ ابن حبان اور دیگر حضرات نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4773]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3883»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
3. بَابٌ فِي شُهُورِ الْبَرَكَةِ وَفَضْلِ شَهْرِ رَمَضَانَ .
برکت والے مہینوں اور رمضان کے مہینے کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4774
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا دَخَلَ رَجَبٌ قَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي رَجَبٍ وَشَعْبَانَ، وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَائِدَةُ بْنُ أَبِي الرُّقَادِ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رجب کے آغاز میں یہ پڑھا کرتے تھے ”اے اللہ! ہمارے لئے رجب اور شعبان میں برکت رکھ دے اور ہمیں رمضان تک پہنچا دے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زائدہ بن ابورقاد ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4774]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2342، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3951»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4775
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَيِّدُ الشُّهُورِ شَهْرُ رَمَضَانَ، وَأَعْظَمُهَا حُرْمَةً ذُو الْحِجَّةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمام مہینوں کا سردار رمضان کا مہینہ ہے، اور تمام مہینوں میں سب سے زیادہ حرمت والا ذوالج ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عبدالملک نوفلی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4775]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (960)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4776
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَفْضَلِ الْمَلَائِكَةِ؟ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ. وَأَفْضَلُ النَّبِيِّينَ؟ آدَمُ. وَأَفْضَلُ الْأَيَّامِ؟ يَوْمُ الْجُمُعَةِ. وَأَفْضَلُ الشُّهُورِ؟ شَهْرُ رَمَضَانَ. وَأَفْضَلُ اللَّيَالِي؟ لَيْلَةُ الْقَدْرِ. وَأَفْضَلُ النِّسَاءِ؟ مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ نَافِعُ أَبُو هُرْمُزَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں فرشتوں میں سے افضل کے بارے میں نہ بتاؤں وہ جبرائیل ہیں، انبیاء میں افضل سیدنا آدم علیہ السلام ہیں دنوں میں افضل جمعہ کا دن ہے مہینوں میں افضل رمضان کا مہینہ ہے راتوں میں افضل شب قدر ہے، اور خواتین میں افضل مریم بنت عمران ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نافع ابوہرمز ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4776]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11361»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4777
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: سَيِّدُ الشُّهُورِ شَهْرُ رَمَضَانَ، وَسَيِّدُ الْأَيَّامِ يَوْمُ الْجُمُعَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تمام مہینوں کا سردار رمضان کا مہینہ ہے، اور تمام دنوں کا سردار جمعہ کا دن ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد (یعنی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4777]

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4778
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أُعْطِيَتْ أُمَّتِي خَمْسَ خِصَالٍ فِي رَمَضَانَ لَمْ تُعْطَهَا أُمَّةٌ قَبْلَهُمْ: خُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ، وَتَسْتَغْفِرُ لَهُمُ الْحِيتَانُ حَتَّى يُفْطِرُوا، وَيُزَيِّنَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ كُلَّ يَوْمٍ جَنَّتَهُ، ثُمَّ يَقُولُ: يُوشِكُ عِبَادِي الصَّالِحُونَ أَنْ يُلْقُوا عَنْهُمُ الْمُؤْنَةَ [ وَالْأَذَى ] وَيَصِيرُوا إِلَيْكِ، وَتُصَفَّدُ فِيهِ مَرَدَةُ الشَّيَاطِينِ فَلَا يَخْلُصُونَ فِيهِ إِلَى مَا كَانُوا يَخْلُصُونَ إِلَيْهِ فِي غَيْرِهِ، وَيُغْفَرُ لَهُمْ فِي آخِرِ لَيْلَةٍ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَهِيَ لَيْلَةُ الْقَدْرِ؟ قَالَ:" لَا"، وَلَكِنَّ الْعَامِلَ إِنَّمَا يُوَفَّى أَجْرَهُ إِذَا قَضَى عَمَلَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ زِيَادٍ أَبُو الْمِقْدَامِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رمضان میں میری امت کو پانچ خصوصیات عطا کی گئی ہیں جو ان سے پہلے کسی امت کو نہیں دی گئی ہیں روزے دار کی منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہوتی ہے، اور مچھلیاں ان لوگوں کے لئے دعائے مغفرت کرتی ہیں جب تک وہ افطار نہیں کر لیتے اور اللہ تعالیٰ روزانہ جنت کو آراستہ کرتا ہے، اور پھر یہ فرماتا ہے عنقریب میرے نیک بندے ان سے پریشانی اور تکلیف ختم ہو جائے گی، اور وہ تمہاری طرف آ جائیں گے اور رمضان میں شیاطین کو پابند سلاسل کر دیا جاتا ہے، اور اس مہینے میں کھلا نہیں چھوڑا جاتا جس طرح دوسرے مہینے میں چھوڑا جاتا ہے، اور رمضان کی آخری رات میں لوگوں کی مغفرت ہو جاتی ہے عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کیا وہ شب قدر ہوتی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں، لیکن جب عمل کرنے والا اپنا کام مکمل کر لے تو اسے اس کا معاوضہ دیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن زیاد ابومقدام ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4778]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7148 و 7767 و 7769 و7770 و 7775 و7904). اخرجه البزار فى المسند (963)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7857، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2194»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4779
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" [ لَمَحْلُوفُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ] مَا أَتَى عَلَى الْمُسْلِمِينَ شَهْرٌ خَيْرٌ لَهُمْ مِنْ رَمَضَانَ، وَلَا أَتَى عَلَى الْمُنَافِقِينَ شَهْرٌ شَرٌّ لَهُمْ مِنْ رَمَضَانَ، وَذَلِكَ لِمَا يُعِدُّ الْمُؤْمِنُونَ فِيهِ مِنَ الْقُوَّةِ لِلْعِبَادَةِ، وَمَا يُعِدُّ الْمُنَافِقُونَ فِيهِ مِنْ غَفَلَاتِ النَّاسِ وَعَوْرَاتِهِمْ، هُوَ غَنْمٌ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغْتَبِنُهُ الْفَاجِرُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات پر قسم اٹھائی تھی) کہ مسلمانوں پر ایسا کوئی زمانہ نہیں آیا جو ان کے لئے رمضان سے زیادہ بہتر ہو، اور منافقین کے لئے کوئی مہینہ نہیں آتا جو رمضان کے مہینے سے زیادہ برا ہو، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس مہینے میں مؤمن عبادت کے لئے قوت تیار کرتا ہے، اور منافق اس مہینے میں غفلت اور لوگوں کے پوشیدہ معاملات کے حوالے سے تیاری کرتا ہے، تو یہ مہینہ مومنین کے لئے غنیمت والا ہے، اور فاجر شخص اس کے حوالے سے دھوکے کا شکار ہوتا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4779]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (330/2)، أخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1884»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4780
وَفِي رِوَايَةٍ:" أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيَكْتُبُ أَجْرَهُ وَنَوَافِلَهُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُدْخِلَهُ، وَيَكْتُبَ أَجْرَهُ وَشَقَاءَهُ مِنْ قِبَلِ أَنْ يُدْخِلَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ تَمِيمٍ مَوْلَى ابْنِ رُمَّانَةَ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس (مومن) کے اجر اور اس کے نوافل کو اس مہینے میں داخل ہونے سے پہلے ہی نوٹ کر لیتا ہے، اور اس (منافق) کے اجر اور اس کی بدنصیبی کو اس مہینے کے داخل ہونے سے پہلے ہی نوٹ کر لیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں ابن رمانہ کے غلام تمیم کے حوالے سے نقل کی ہے۔ میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4780]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں