🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابٌ إِلَى آخِرِ الشَّهْرِ، وَغْلِقَتْ أَبْوَابُ النَّارِ فَلَمْ يُفْتَحْ مِنْهَا بَابٌ إِلَى آخِرِ الشَّهْرِ، وَسُلْسِلَتْ مَرَدَةُ الشَّيَاطِينِ، وَلِلَّهِ عُتَقَاءُ عِنْدَ كُلِّ فِطْرٍ يُعْتِقُهُمْ مِنَ النَّارِ " .
برکت والے مہینوں اور رمضان کے مہینے کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4791
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ذَاكِرُ اللَّهِ فِي رَمَضَانَ مَغْفُورٌ لَهُ، وَسَائِلُ اللَّهِ لَا يَخِيبُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ هِلَالُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رمضان میں اللہ کا ذکر کرنے والے شخص کی مغفرت ہو جاتی ہے، اور اللہ تعالیٰ سے مانگنے والا شخص رسوا نہیں ہوتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہلال بن عبدالرحمن ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4791]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6166»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4792
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ صَامَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ فِي إِنْصَاتٍ وَسُكُونٍ بُنِيَ لَهُ بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ مِنْ يَاقُوتَةٍ حَمْرَاءَ، أَوْ زَبَرْجَدَةٍ خَضْرَاءَ".
وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص خاموشی اور سکون کے ساتھ رمضان کے ایک دن کا روزہ رکھتا ہے اس کے لئے جنت میں سرخ یاقوت یا سبز زبرجد کا گھر بنا دیا جاتا ہے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ولید بن ولید ہے، جسے امام ابوحاتم نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4792]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1789)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1789»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4793
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى عُتَقَاءَ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ - يَعْنِي فِي رَمَضَانَ - وَإِنَّ لِكُلِّ مُسْلِمٍ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ دَعْوَةً مُسْتَجَابَةً".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر دن اور رات میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے لوگوں کو آزاد کیا جاتا ہے“۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ رمضان میں ایسا ہوتا ہے، ”اور ہر دن اور ہر رات میں ہر مسلمان کی دعا مستجاب ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابان بن ابوعیاش ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4793]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (962)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6397»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4794
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لِلَّهِ عِنْدَ كُلِّ فِطْرٍ عُتَقَاءُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ہر افطاری کے وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے لوگوں کو (جہنم سے) آزاد کیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4794]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8088) اخرجه احمد فى المسند (256/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21698، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8088»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
5. بَابُ احْتِرَامِ شَهْرِ رَمَضَانَ وَمَعْرِفَةِ حَقِّهِ .
رمضان کے مہینے کا احترام کرنا اور اس کے حق کی معرفت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4795
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ صَامَ رَمَضَانَ فَعَرَفَ حُدُودَهُ، وَتَحَفَّظَ فِيهِ مِمَّا كَانَ يَنْبَغِي لَهُ أَنْ يَتَحَفَّظَ فِيهِ كَفَّرَ مَا قَبْلَـ [ ـهُ ] ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قُرَيْظٍ ; ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ جَرْحًا وَلَا تَعْدِيلًا.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص رمضان کے روزے رکھے اس کی حدود کی معرفت حاصل کرے اور اس میں ان چیزوں کی حفاظت کرے جن کی اس مہینے میں حفاظت کرنا مناسب ہے، تو یہ اس شخص کے گزشتہ گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن قریظ ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے۔ انہوں نے اس کے بارے میں کوئی جرح یا تعدیل ذکر نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4795]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1058) اخرجه احمد فى المسند (55/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11130»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4796
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْجَنَّةَ لَتُزَيَّنُ مِنَ السَّنَةِ إِلَى السَّنَةِ لِشَهْرَ رَمَضَانَ، فَإِذَا دَخَلَ شَهْرُ رَمَضَانُ قَالَتِ الْجَنَّةُ: اللَّهُمَّ اجْعَلْ لَنَا فِي هَذَا الشَّهْرِ مِنْ عِبَادِكَ سُكَّانًا. وَيَقُلْنَ الْحُورُ الْعِينُ: اللَّهُمَّ اجْعَلْ لَنَا مِنْ عِبَادِكَ فِي هَذَا الشَّهْرِ أَزْوَاجًا". قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَمَنْ صَانَ نَفْسَهُ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ فَلَمْ يَشْرَبْ فِيهِ مُسْكِرًا، وَلَمْ يَرْمِ فِيهِ مُؤْمِنًا بِالْبُهْتَانِ، وَلَمْ يَعْمَلْ [ فِيهِ ] خَطِيئَةً ; زَوَّجَهُ اللَّهُ كُلَّ لَيْلَةٍ مِائَةً حَوْرَاءَ، وَبَنَى لَهُ قَصْرًا فِي الْجَنَّةِ مِنْ ذَهَبٍ وَفِضَّةٍ وَيَاقُوتٍ وَزَبَرْجَدٍ، لَوْ أَنَّ الدُّنْيَا جُمِعَتْ فَجُعِلَتْ فِي ذَلِكَ الْقَصْرِ لَمْ تَكُنْ فِيهِ إِلَّا كَمَرْبِطِ عَنْزٍ فِي الدُّنْيَا، وَمَنْ شَرِبَ فِيهِ مُسْكِرًا، أَوْ رَمَى فِيهِ مُؤْمِنًا بِبُهْتَانٍ، وَعَمِلَ فِيهِ خَطِيئَةً، أَحْبَطَ اللَّهُ عَمَلَهُ سَنَةً ; فَاتَّقُوا شَهْرَ رَمَضَانَ فَإِنَّهُ شَهْرُ اللَّهِ أَنْ تُفَرِّطُوا فِيهِ، فَقَدْ جَعَلَ اللَّهُ لَكُمْ أَحَدَ عَشَرَ شَهْرًا تَنْعَمُونَ فِيهَا وَتَلَذُّونَ، وَجَعَلَ لِنَفْسِهِ شَهْرَ رَمَضَانَ ; فَاحْذَرُوا شَهْرَ رَمَضَانَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا أَحْمَدُ بْنُ أَبْيَضَ، قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک جنت ایک سال سے اگلے سال تک رمضان کے مہینے کے لئے آراستہ ہوتی ہے، جب رمضان آ جاتا ہے، تو جنت یہ کہتی ہے: اے اللہ! اس مہینے میں اپنے بندوں میں سے میرے رہائشی مقرر کر دے اور حورعین یہ کہتی ہیں: اے اللہ! اس مہینے میں اپنے بندوں میں سے ہمارے شوہر مقرر کر دے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں جو شخص رمضان کے مہینے میں اپنی ذات کو محفوظ رکھتا ہے، اور اس مہینے میں کوئی نشہ آور چیز نہیں پیتا ہے، اور اس مہینے میں کسی مؤمن پر کوئی بہتان نہیں لگاتا ہے، اور اس مہینے میں کوئی خطا نہیں کرتا ہے، تو اللہ تعالی ہر ایک رات میں اس کی شادی ایک سو حوروں کے ساتھ کرتا ہے، اور اس کے لئے جنت میں سونے چاندی یاقوت اور زبرجد کا بنا ہوا محل بنا دیتا ہے، اگر تمام دنیا کو اکھٹا کر کے اس محل میں رکھا جائے، تو وہ اس میں یوں ہوں گے، جس طرح دنیا میں ایک بکری کے باندھنے کی جگہ ہوتی ہے اور جو شخص اس مہینے میں کوئی نشہ آور چیز پی لے یا اس میں کسی مؤمن پر بہتان لگا دے یا اس میں کوئی گناہ کر لے تو اللہ تعالیٰ اس کے ایک سال کے عمل کو ضائع کر دیتا ہے، تو تم رمضان کے مہینے میں بچ کے رہو کیونکہ یہ اللہ کا مہینہ ہے تم اس میں کوئی کوتاہی نہ کرو! اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے گیارہ مہینے مقرر کیے ہیں جن میں تم نعمتیں حاصل کرو اور لذتیں حاصل کرو اور رمضان کے مہینے کو اپنی ذات کے لئے مخصوص کیا ہے، تو رمضان کے مہینے کے معاملے میں تم احتیاط سے کام لو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل ہے وہ یہ فرماتے ہیں: امام اوزاعی کے حوالے سے اس روایت کو صرف أحمد بن ابیض نے نقل کیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اور اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4796]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3700»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4797
وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أُمَّتِي لَمْ يُخْزَوْا مَا أَقَامُوا شَهْرَ رَمَضَانَ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا خِزْيُهُمْ فِي إِضَاعَةِ شَهْرِ رَمَضَانَ؟ قَالَ:" انْتِهَاكُ الْمَحَارِمِ فِيهِ ; مَنْ زَنَا فِيهِ، أَوْ شَرِبَ فِيهِ خَمْرًا لَعَنَهُ اللَّهُ وَمَنْ فِي السَّمَاوَاتِ إِلَى مِثْلِهِ مِنَ الْحَوْلِ، فَإِنْ مَاتَ قَبْلَ أَنْ يُدْرِكَهُ رَمَضَانُ فَلَيْسَتْ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ حَسَنَةٌ يَتَّقِي بِهَا النَّارَ، فَاتَّقُوا شَهْرَ رَمَضَانَ ; فَإِنَّ الْحَسَنَاتِ تُضَاعَفُ فِيهِ مَا لَا تُضَاعَفُ فِيمَا سِوَاهُ، وَكَذَلِكَ السَّيِّئَاتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ سُلَيْمَانَ أَبُو طَيْبَةَ، ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَلَمْ يَكُنْ مِمَّنْ يَتَعَمَّدُ الْكَذِبَ، وَلَكِنَّهُ نُسِبَ إِلَى الْوَهْمِ.
سیدہ اُم ہانی بنت ابوطالب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت اس وقت تک رسوائی کا شکار نہیں ہو گی جب تک وہ رمضان کے مہینے کو قائم رکھیں گے عرض کی گئی: یا رسول اللہ! رمضان کے مہینے کو ضائع کرنے کی صورت میں ان کی رسوائی کیا ہو گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کہ اس میں وہ حرمتوں کو پامال کریں جو شخص اس مہینے میں زنا کرے گا یا اس میں شراب پیے گا اللہ تعالیٰ اور آسمانوں میں موجود تمام مخلوق اگلے سال اس وقت تک اس پر لعنت کرتے رہیں گے اور اگر وہ اگلا رمضان پانے سے پہلے انتقال کر جائے تو اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کی کوئی ایسی نیکی نہیں ہو گی جس کے ذریعے سے وہ جہنم سے بچ سکے تو تم رمضان کے مہینے کے بارے میں احتیاط کرو کیونکہ اس میں نیکیاں دگنی کر دی جاتی ہیں جو اس کے علاوہ کسی اور مہینے میں نہیں کی جاتی ہیں اور برائیوں کا معاملہ بھی اسی طرح ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن سلیمان ابوطیبہ ہے، جسے یحیی بن معین نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے یہ جان بوجھ کر جھوٹ نہیں بولتا ہے، تاہم اس کی نسبت وہم کی طرف کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4797]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (697)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 668»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
6. بَابٌ فِيمَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا .
جو شخص ایمان کی حالت میں ثواب کی امید رکھتے ہوئے رمضان کے روزہ رکھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4798
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، أَوْ عَنِ الْحَسَنِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ خَلَا قَوْلَهُ:" وَمَا تَأَخَّرَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ ; إِلَّا أَنْ حَمَّادًا شَكَّ فِي وَصْلِهِ وَإِرْسَالِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، یا شاید حسن بصری، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”جو شخص ایمان کی حالت میں ثواب کی امید رکھتے ہوئے رمضان کے روزے رکھتا ہے اس کے گزشتہ اور آئندہ گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کے طور پر مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”بعد والے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ حماد نامی راوی نے اس روایت کے ”موصول“ یا ”مرسل“ ہونے کے بارے شک کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4798]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 1910، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 683، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2204، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1372، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1326، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10159، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1776، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2199، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8816»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
7. بَابٌ فِي صَوْمِ رَمَضَانَ بِمَكَّةَ .
مکہ میں رمضان کے روزے رکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4799
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَوْمُ رَمَضَانَ بِمَكَّةَ أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ رَمَضَانَ بِغَيْرِ مَكَّةَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ، ضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مکہ میں رمضان کا روزہ رکھنا مکہ کے علاوہ کہیں اور ایک ہزار رمضان سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عمر ہے، جسے آئمہ یعنی امام أحمد اور دیگر حضرات نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، جبکہ امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اسے ثقہ کہا: ہے وہ فرماتے ہیں یہ غلطی بھی کرتا ہے، اور برخلاف روایت بھی نقل کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4799]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (966)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6144»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
8. بَابٌ فِي صِيَامِ رَمَضَانَ بِالْمَدِينَةِ .
مدینہ میں رمضان کے روزے رکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4800
عَنْ بِلَالِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَمَضَانُ بِالْمَدِينَةِ أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ رَمَضَانَ فِيمَا سِوَاهَا، وَجُمُعَةٌ بِالْمَدِينَةِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ جُمُعَةٍ فِيمَا سِوَاهَا مِنَ الْبُلْدَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بلال بن حارث رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مدینہ میں رمضان اس کے علاوہ اور کہیں بھی ایک ہزار رمضان سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے، اور مدینہ میں ایک جمعہ اس کے علاوہ اور کسی بھی شہر میں ایک ہزار جمعوں سے زیادہ بہتر ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4800]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1144)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1144»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں