🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابٌ فِي الْكَافِرِ يُسْلِمُ فِي أَثْنَاءِ الشَّهْرِ .
اس کافر کا بیان، جو رمضان کے مہنے کے دوران اسلام قبول کر لیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4830
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عَطِيَّةَ بْنِ رَبِيعَةَ الثَّقَفِيِّ قَالَ: قَدِمَ وَفْدُنَا مِنْ ثَقِيفٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَسْلَمُوا فِي النِّصْفِ مِنْ رَمَضَانَ، فَأَمَرَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَامُوا وَاسْتَقْبَلُوا، وَلَمْ يَأْمُرْهُمْ بِقَضَاءِ مَا فَاتَهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا سفیان بن عطیہ بن ربیعہ ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ثقیف قبیلے سے تعلق رکھنے والا ہمارا وفد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا رمضان کا نصف مہینہ گزر جانے کے بعد ان لوگوں نے اسلام قبول کر لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا انہوں نے روزہ رکھا اور نئے سرے سے شروع کیا جو روزے رہ گئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی قضاء کا ان لوگوں کو حکم نہیں دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ ثقہ ہے، تاہم وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4830]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6401)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6401»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4831
وَعَنْ عَطِيَّةَ بْنِ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَدِمَ وَفْدُ ثَقِيفٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ، فَضَرَبَ لَهُمْ قُبَّةً فِي الْمَسْجِدِ، فَلَمَّا أَسْلَمُوا صَامُوا مَعَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
عطیہ بن سفیان نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے: ثقیف قبیلے کا وفد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں رمضان میں حاضر ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے مسجد میں خیمہ لگوایا جب انہوں نے اسلام قبول کر لیا تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روزے رکھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4831]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
15. بَابُ نِيَّةِ الصِّيَامِ مِنَ اللَّيْلِ .
رات میں (یعنی صبح صادق ہونے سے پہلے) روزے کی نیت کر لینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4832
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْرِضُ الصِّيَامَ مِنَ اللَّيْلِ، ثُمَّ يُصْبِحُ فَيَقُولُ:" هَلْ عِنْدَكُمْ شَيْءٌ؟". فَيَقُولُوا: مَا عِنْدَنَا شَيْءٌ، أَلَسْتَ صَائِمًا؟.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات میں (یعنی صبح صادق ہونے سے پہلے) روزے کی نیت کر لیتے تھے پھر اگلے دن صبح آپ دریافت کر لیتے تھے کیا تمہارے پاس (کھانے کے لئے) کوئی چیز ہے، تو گھر والے کہتے تھے ہمارے پاس کوئی چیز نہیں ہے کیا آپ نے آج (نفلی) روزہ نہیں رکھا ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4832]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (404/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
16. بَابٌ فِيمَنْ أَدْرَكَهُ رَمَضَانُ وَعَلَيْهِ رَمَضَانُ آخَرُ .
جس شخص پر رمضان آ جائے اور اس کے ذمہ دوسرے رمضان (کے روزے) لازم ہوں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4833
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَدْرَكَهُ رَمَضَانُ وَعَلَيْهِ رَمَضَانُ آخَرُ لَمْ يُتَقَبَّلْ مِنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَحْمَدُ أَطْوَلَ مِنْ هَذَا، وَيَأْتِي فِي بَابِهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص پر رمضان آ جائے اور اس کے ذمہ دوسرے رمضان (کے روزے) ہوں (تو موجودہ رمضان کے روزے) اس کی طرف سے قبول نہیں ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام أحمد نے اسے اس سے زیادہ طویل روایت کے طور پر نقل کیا ہے وہ آگے چل کر دوسرے باب میں آئے گی، اگر اللہ نے چاہا اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ اس کی سند کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4833]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (99/2) اخرجه احمد فى المسند (352/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8407، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3308»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
17. بَابٌ فِيمَنْ أَصْبَحَ جُنُبًا، وَهُوَ يُرِيدُ الصَّوْمَ .
جو شخص جنابت کی حالت میں صبح کرے اور اس کا روزہ رکھنے کا ارادہ ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4834
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ وَفَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصْبِحُ جُنُبًا ثُمَّ يَسْتَحِمُّ فَيَصُومُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمْ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ اور سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح صادق کے وقت جنابت کی حالت میں ہوتے تھے پھر آپ غسل کر کے روزہ رکھ لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے، جس کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4834]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (326/17 و315/18)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4835
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مِرْدَاسٍ قَالَ: جَاءَنِي رَجُلٌ مِنَ الْحَيِّ فَقَالَ: إِنِّي مَرَرْتُ بِامْرَأَتِي فِي الْقَمَرِ، فَأَعْجَبَتْنِي فَجَامَعْتُهَا فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، فَنِمْتُ حَتَّى أَصْبَحْتُ؟ فَقُلْتُ: عَلَيْكَ بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، أَوْ بِأَبِي حَكِيمٍ الْمُزَنِيِّ، فَإِذَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، فَسَأَلَهُ، فَقَالَ: كُنْتُ جُنُبًا لَا تَحِلُّ لَكَ الصَّلَاةُ فَاغْتَسَلَتْ فَحَلَّ لَكَ الصَّلَاةُ وَحَلَّ لَكَ الصِّيَامُ [ فَصُمْ ] ..
عبدالله بن مرداس بیان کرتے ہیں: قبیلے کا ایک شخص میرے پاس آیا اور بولا: میں چاندنی رات میں اپنی بیوی کے پاس سے گزرا وہ مجھے اچھی لگی تو میں نے رمضان کے مہینے میں اس کے ساتھ صحبت کر لی پھر میں سو گیا یہاں تک کہ صبح صادق ہو گئی عبداللہ کہتے ہیں: میں نے کہا: تم سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس یا سیدنا ابوحکیم مزنی رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ وہ شخص سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس گیا اور ان سے یہ سوال کیا، تو انہوں نے یہ فرمایا تم پہلے جنبی تھے تمہارے لئے نماز پڑھنا حلال نہیں تھا پھر تم نے غسل کر لیا تو نماز پڑھنا تمہارے لئے حلال ہو گیا اسی طرح روزہ رکھنا بھی تمہارے لئے حلال ہو گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4835]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9565)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4836
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مِرْدَاسٍ: أَنَّهُ جَاءَ إِلَى مَسْجِدِ الْحَيِّ بَعْدَ مَا صَلَّوْا الْفَجْرَ، وَذَلِكَ فِي رَمَضَانَ فَقَالَ لَهُمْ: إِنِّي أَصَبْتُ مِنْ أَهْلِي، ثُمَّ غَلَبَتْنِي عَيْنِي فَأَصْبَحْتُ وَلَمْ أَغْتَسِلْ [ فَمَا تَرَوْنَ ] ؟ فَقَالَ لَهُ الْقَوْمُ: مَا نَرَاكَ إِلَّا قَدْ أَفْطَرْتَ، فَانْطَلَقَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فَسَأَلَهُ، فَقَالَ لَهُمْ: أَتَيْتُ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكُمْ أَوْ أَفْقَهُ فَقَالَ: إِنَّمَا الْإِفْطَارُ مِنَ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ، فَأَتِمَّ صَوْمَكَ.
وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مِرْدَاسٍ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: عبداللہ بن مرداس بیان کرتے ہیں: وہ قبیلہ کی مسجد میں آئے یہ لوگوں کے نماز پڑھ لینے کے بعد کی بات ہے، اور یہ رمضان کے مہینے کی بات ہے۔ انہوں نے ان لوگوں سے کہا: میں نے اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کی پھر میری آنکھ لگ گئی یہاں تک کہ صبح صادق ہو گئی میں نے غسل نہیں کیا تھا تم لوگوں کی اس بارے میں کیا رائے ہے، تو حاضرین نے کہا: ہم یہ سمجھتے ہیں کہ تمہارا روزہ نہیں ہوا پھر وہ صاحب سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور ان سے یہ مسئلہ دریافت کیا: پھر اس نے ان لوگوں کو آ کر یہ کہا: میں ان صاحب کے پاس گیا تھا جو تم لوگوں سے زیادہ بہتر ہیں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) دین کی زیادہ سمجھ بوجھ رکھنے والے ہیں انہوں نے یہ فرمایا کہ کھانے یا پینے کی وجہ سے روزہ ختم ہوتا ہے تم اپنا روزہ مکمل کرو۔ عبداللہ بن مرداس کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4836]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9566)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4837
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَوْ أَتَيْتَ امْرَأَةً مِنَ اللَّيْلِ، ثُمَّ تَرَكْتَ الْغُسْلَ عَامِدًا حَتَّى أُصْبِحَ لَمْ يَمْنَعْنِي مِنَ الصِّيَامِ، إِنَّمَا أَتَيْتُهَا وَهِيَ تَحِلُّ لِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَيَحْيَى بْنُ الْحَارِثِ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اگر میں رات کے وقت اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کر لوں اور پھر جان بوجھ کر غسل ترک کر دوں یہاں تک کہ صبح (صادق) ہو جائے تو یہ چیز میرے لئے روزہ رکھنے میں رکاوٹ نہیں بنے گی کیونکہ جب میں نے اس عورت کے ساتھ صحبت کی تھی اس وقت وہ میرے لئے حلال تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ یحیی بن حارث نامی راوی کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4837]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9568)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
18. بَابُ فِعْلِ الْخَيْرِ وَالْإِكْثَارِ مِنْهُ فِي رَمَضَانَ .
رمضان میں بھلائی کے کام کرنا اور انہیں کثرت سے کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4838
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا دَخَلَ شَهْرُ رَمَضَانَ أَطْلَقَ كُلَّ أَسِيرٍ، وَأَعْطَى كُلَّ سَائِلٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِيمَنْ يَتَصَدَّقُ وَهُوَ صَائِمٌ، أَوْ يَعُودُ مَرِيضًا، أَوْ يَشْهَدُ جِنَازَةً إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب رمضان کا مہینہ شروع ہو جاتا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر قیدی کو چھوڑ دیتے تھے، اور ہر مانگنے والے کو عطا کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر ہذلی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: روزے کی حالت میں صدقہ کرنے یا بیمار کی عیادت کرنے یا جنازے میں شریک ہونے سے متعلق احادیث آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4838]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (968)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
19. بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّحُورِ .
سحری کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4839
عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ أَرَادَ أَنْ يَصُومَ فَلْيَتَسَحَّرْ بِشَيْءٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص روزہ رکھنے کا ارادہ رکھتا ہو اسے کسی چیز کے ذریعے سحری کر لینی چاہیے“۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس راوی کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4839]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1930) اخرجه احمد فى المسند (399، 367/3). اخرجه البزار فى المسند (979)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14533»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں