🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. بَابٌ فِي الْأَهِلَّةِ وَقَوْلِهِ: " صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ " .
پہلی کے چاند کا بیان اور نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:”اور اسے دیکھ کر روزہ رکھو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4810
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ: خَرَجَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَنْظُرُ إِلَى الْهِلَالِ، فَطَلَعَ رَاكِبٌ فَقَالَ عُمَرُ: مِنْ أَيْنَ أَقْبَلْتَ؟ قَالَ: مِنَ الشَّامِ. قَالَ: أَهْلَلْتَ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ. فَلَقِيَ الْمُؤْمِنُونَ أَحَدَهُمْ.. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ جَرِيرُ بْنُ أَيُّوبَ الْبَجَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عبدالرحمن بن ابولیلی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر ابن خطاب رضی اللہ عنہ پہلی کا چاند دیکھنے کے لئے نکلے ایک سوار سامنے آیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تم کہاں سے آ رہے ہو؟ اس نے جواب دیا: شام سے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا تم نے پہلی کا چاند دیکھا ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ اکبر پھر اہل ایمان ملے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جریر بن ایوب بجلی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4810]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4811
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مِنِ اقْتِرَابِ السَّاعَةِ انْتِفَاخُ الْأَهِلَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُوسُفَ، ذَكَرَ لَهُ فِي الْمِيزَانِ هَذَا الْحَدِيثَ، وَقَالَ: إِنَّهُ مَجْهُولٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ أَنَسٍ فِي أَمَارَاتِ السَّاعَةِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت قریب ہونے کے وقت پہلی کا چاند بڑا ہو جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن یوسف ہے ”میزان الاعتدال“ میں مصنف نے اس کے حوالے سے یہ حدیث نقل کی ہے، اور یہ بات بیان کی ہے۔ یہ مجہول ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: قیامت کی نشانیوں سے متعلق باب میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4811]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10451)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10451»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4812
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى [ عَنِ الْبَرَاءِ ] قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ الْهِلَالَ هِلَالَ شَوَّالٍ. فَقَالَ عُمَرُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَفْطِرُوا..
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى الثَّعْلَبِيُّ ; قَالَ النَّسَائِيُّ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَيُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ.
عبدالرحمن بن ابولیلیٰ نے سیدنا براء رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس تھا ایک شخص ان کے پاس آیا اور اس نے بتایا: میں نے پہلی کا یعنی شوال کا چاند دیکھ لیا ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے لوگو! عیدالفطر کرو۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ ثعلبی ہے۔ امام نسائی رحمہ اللہ فرماتے ہیں یہ قوی نہیں ہے، البتہ اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا ائمہ نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4812]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (193 و 307) اخرجه البزار فى المسند (973)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4813
وَعَنْ أَنَسٍ أَنْ قَوْمًا شَهِدُوا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى رُؤْيَةِ الْهِلَالِ، فَأَمَرَهُمْ أَنْ يُفْطِرُوا وَأَنْ يَغْدُوا عَلَى عِيدِهِمْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْبَزَّارَ قَالَ: الصَّوَابُ أَنَّهُ مُرْسَلٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پہلی کا چاند یعنی شوال کا چاند دیکھنے کے بارے میں گواہی دی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو یہ حکم دیا کہ وہ عیدالفطر کریں اور اگلے دن عید کی نماز کے لئے جائیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں البتہ امام بزار فرماتے ہیں درست یہ ہے کہ
یہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4813]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (972)، أخرجه سنن النسائي برقم: 1557، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1157، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1653، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13562، 20061، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7164»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4814
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: أَصْبَحَ النَّاسُ صِيَامًا لِتَمَامِ ثَلَاثِينَ، فَجَاءَ رَجُلَانِ، فَشَهِدَا أَنَّهُمَا رَأَيَا الْهِلَالَ بِالْأَمْسِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النَّاسَ فَأَفْطَرُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ: لَمْ يَقُلْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ إِلَّا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالْقَانِيُّ، قُلْتُ: وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تیس دن مکمل ہونے پر لوگوں نے روزہ رکھا ہوا تھا دو آدمی آئے اور ان دونوں نے یہ گواہی دی کہ گزشتہ دن ان دونوں نے پہلی کا چاند دیکھ لیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا کہ وہ عیدالفطر کریں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ وہ فرماتے ہیں اس حدیث کے بارے میں یہ کہنا کہ یہ سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے منقول ہے یہ بات صرف اسحاق بن اسماعیل بن طالقانی نے بیان کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ راوی ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4814]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (238/17، 239)،، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1144»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
11. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4815
عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرٍو الْأُمَوِيِّ قَالَ: قِيلَ لِعَائِشَةَ: رُئِيَ هَذَا الشَّهْرُ لِتِسْعٍ وَعِشْرِينَ. قَالَتْ: وَمَا يُعْجِبُكَ مِنْ ذَاكَ؟ لِمَا صُمْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ أَكْثَرَ مِمَّا صُمْنَا ثَلَاثِينَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سعید بن عمرو اموی بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہا: گیا: اس مہینے میں انتیس کا چاند نظر آ گیا ہے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تمہیں اس بات پر کیا حیرانگی ہو رہی ہے؟ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ انتیس روزے اس سے زیادہ مرتبہ رکھے ہیں جتنی مرتبہ ہم نے تیس روزے رکھے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4815]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23997، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5245»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4816
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَا تَقُولُوا: نَقُصَ الشَّهْرُ ; لِمَا صُمْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ أَكْثَرَ مِمَّا صُمْنَا ثَلَاثِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مِسْوَرُ بْنُ الصَّلْتِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم یہ نہ کہو مہینہ کم ہو گیا ہے کیونکہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ انتیس روزے اس سے زیادہ مرتبہ رکھتے ہیں جتنی مرتبہ ہم نے تیس روزے رکھے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسور بن صلت ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4816]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5441»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
12. بَابٌ ] .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4817
عَنْ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَكْمُلُ شَهْرَانِ سِتِّينَ لَيْلَةً".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ; إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" لَا يَتِمُّ شَهْرَانِ سِتِّينَ يَوْمًا".
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو مہینے یعنی ساٹھ راتیں مکمل نہیں ہوتے ہیں“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”دو مہینے یعنی ساٹھ دن مکمل نہیں ہوتے ہیں“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4817]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6783، 6782) اخرجه البزار فى المسند (971)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6782، 6783، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2177»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4818
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ أَيْضًا:" إِنَّ الشَّهْرَ لَا يَكْمُلُ ثَلَاثِينَ لَيْلَةً".
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”بے شک ایک مہینہ یعنی تیس راتیں مکمل نہیں ہوتے ہیں“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4818]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4819
قَالَ بَعْضُ الرُّوَاةِ: إِنَّهُ لَا يَكْمُلُ كُلُّ شَهْرَيْنِ ثَلَاثِينَ. يَعْنِي: أَحْيَانًا يَكُونُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ.
وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.
بعض راویوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”ہر دو مہینے تیس دنوں کے مکمل نہیں ہوتے ہیں یعنی بعض اوقات مہینہ انتیس دنوں کا بھی ہوتا ہے“۔ اس کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4819]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں