الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابُ الْإِهْلَالِ وَالتَّلْبِيَةِ .
احرام باندھنا اور تلبیہ پڑھنا
حدیث نمبر: 5358
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ وَنَحْنُ مَعَهُ قَدْ خَرَجْنَا نَعْتَمِرُ فَلَمَّا انْحَدَرْنَا مِنَ الْأَكَمَةِ فِي الْوَادِي اغْتَسَلَ ابْنُ الزُّبَيْرِ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَاغْتَسَلْنَا مَعَهُ وَصَلَّيْنَا رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ أَهَلَّ بِالتَّلْبِيَةِ: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ.
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُرْوَةَ: سَمِعْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ يَقُولُ: هَذِهِ وَاللَّهِ تَلْبِيَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهَكَذَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْرَمَ فِي دُبُرِ الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

عبداللہ بن عروہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو سنا ہم اس وقت ان کے ساتھ تھے، اور ہم عمرہ کرنے کے لئے نکلے تھے، جب ہم وادی میں موجود ٹیلے کی طرف آ رہے تھے تو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے غسل کیا دو رکعات ادا کیں ان کے ساتھ ہم نے بھی غسل کیا، اور ہم نے بھی دو رکعات ادا کر لیں پھر انہوں نے یہ تلبیہ پڑھنا شروع کیا: ”میں حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں میں حاضر ہوں بے شک حمد اور نعمت تیرے لئے مخصوص ہے، اور بادشاہی بھی، تیرا کوئی شریک نہیں ہے“۔ عبداللہ بن عروہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: اللہ کی قسم! یہ اللہ کے رسول کے تلبیہ (کے کلمات) ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کیا تھا آپ نے نماز کے بعد احرام باندھا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5358]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6451»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5359
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَتْ تَلْبِيَةُ مُوسَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَبَّيْكَ عَبْدُكَ وَابْنُ عَبْدَيْكَ". وَكَانَتْ تَلْبِيَةُ عِيسَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَبَّيْكَ عَبْدُكَ وَابْنُ أَمَتِكَ". وَكَانَتْ تَلْبِيَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے تلبیہ کے الفاظ یہ تھے: ”تیراہ بندہ اور تیرے دو بندوں (یعنی تیرے بندے اور کنیز) کا بیٹا حاضر ہے“۔ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے تلبیہ کے الفاظ یہ تھے: ”تیرا بندہ اور تیری کنیز کا بیٹا حاضر ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تلبیہ کے الفاظ یہ تھے: ”میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے وہ ثقہ ہے، لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5359]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے وہ ثقہ ہے، لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5359]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5360
وَعَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ قَالَ: كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِذَا لَبَّى يَقُولُ: لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ. قَالَ: وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: (انْتَهِ إِلَيْهَا فَإِنَّهَا) تَلْبِيَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ضحاک بن مزاحم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما جب تلبیہ پڑھتے تھے تو یہ پڑھتے تھے: ”میں حاضر ہوں میں حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں ہے میں حاضر ہوں بے شک حمد اور نعمت تیرے لئے مخصوص ہے، اور بادشاہی بھی، تیرا کوئی شریک نہیں ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے تھے: تم صرف یہی پڑھو! کیونکہ یہ اللہ کے رسول کا تلبیہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5360]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2404)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2400»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 5361
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ مَعْدِي قَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُنَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَنَحْنُ إِذَا حَجَجْنَا الْبَيْتَ نَقُولُ:
هَذِي زُبَيْدُ قَدْ أَتَتْكَ قَسْرًا تَغْـدُو بِهَـا مُضْمِرَاتٌ شَـزْرًا يَقْطَعْنَ خَبْتًا وَجِبَالًا وُعْـرًا
قَدْ تَرَكُوا الْأَصْنَامَ خَلْوًا صُفْرًا وَنَحْنُ الْيَوْمَ نَقُولُ كَمَا عَلَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُنَا مِنْ قَرْنٍ وَنَحْنُ إِذَا حَجَجْنَا قُلْنَا:
لَبَّيْكَ تَعْظِيمًا إِلَيْكَ عُذْرًا هَذِي زُبَيْدُ قَدْ أَتَتْكَ قَسْـرًا
يَقْطَعْنَ خَبْتًا وَجِبَالًا وُعْرًا قَدْ خَلَّفُوا الْأَنْدَادَ خَلْوًا صُفْرًا
وَلَقَدْ رَأَيْتُنَا وُقُوفًا بِبَطْنِ مُحَسِّرٍ نَخَافُ أَنْ تَخْطَفَنَا الْجِنُّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ارْتَفِعُوا عَنْ بَطْنِ عُرَنَةَ، فَإِنَّهُمْ إِخْوَانُكُمْ إِذَا أَسْلَمُوا". وَعَلَّمَنَا التَّلْبِيَةَ. فَذَكَرَهُ.
وَفِيهِ شَرْقِيُّ بْنُ قُطَامِيٍّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَقَالَ الْبَزَّارُ: إِسْنَادُهُ لَيْسَ بِالثَّابِتِ، وَزَادَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ: وَكُنَّا نَمْنَعُ النَّاسَ أَنْ يَقِفُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَأَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَحُولَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ عُرَنَةَ، فَإِنَّمَا كَانَ مَوْقِفُهُمْ بِبَطْنِ مُحَسِّرٍ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ فَرَقًا أَنْ تَخْطِفَهُمُ الْجِنُّ. وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ.

سیدنا عمرو بن معدی کرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے اپنے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ زمانہ جاہلیت میں جب ہم بیت اللہ کا حج کرتے تھے تو ہم یہ پڑھا کرتے تھے: ”یہ زبید قبیلہ ہے، جو مجبور ہو کر تیرے پاس آیا ہے، وہ بچ بچا کر ادھر ادھر دیکھتے ہوئے آیا ہے، انہوں نے خوف کے عالم میں چٹیل زمین اور پہاڑ پار کیے ہیں، اور وہ پیچھے ایسے بت چھوڑ کر آئے ہیں جو اکیلے رہ گئے ہیں اور خالی (نا مراد) ہیں“۔ اور آج ہم وہ پڑھتے ہیں جس کی تعلیم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دی ہے: ”میں حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں میں حاضر ہوں اے اللہ! تیرا کوئی شریک نہیں ہے میں حاضر ہوں بے شک حمد اور نعمت تیرے لئے مخصوص ہیں اور بادشاہی بھی اور تیرا کوئی شریک نہیں ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر، معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: مجھے اپنے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ ہم قرن سے تعلق رکھتے ہیں ہم جب حج کے لئے آتے تھے تو ہم یہ کہتے تھے: ”میں تعظیم کا اظہار کرتے ہوئے حاضر ہوں، اور تیری بارگاہ میں عذر پیش کرتا ہو، یہ زبید قبیلہ ہے، وہ مجبور ہو کر تیری طرف آئے ہیں، انہوں نے گھبراہٹ کے عالم میں چٹیل زمین اور پہاڑ پار کیے ہیں، اور وہ بتوں کو ایسی حالت میں چھوڑ کر آئے ہیں کہ وہ اکیلے اور نامراد رہ گئے ہیں“۔ اور مجھے اپنے بارے میں یہ یاد ہے کہ ہم وادی محسر کے نشیبی حصے میں پڑاؤ کیے ہوئے تھے اس اندیشے کے تحت کہ کوئی جن ہمیں اچک نہ لے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم بطن عرنہ سے ذرا اوپر کی طرف ہو جاؤ جب یہ اسلام قبول کر لیں تو یہ (جنات) تمہارے بھائی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تلبیہ کی بھی تعلیم دی۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔؟ اس روایت کی سند میں ایک راوی شرقی بن قطامی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ امام بزار کہتے ہیں اس کی سند ثابت نہیں ہے۔
امام طبرانی نے معجم کبیر میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”ہم زمانہ جاہلیت میں لوگوں کو وقوف کرنے سے منع کرتے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا کہ ہم ان کے اور عرنہ کے درمیان حائل ہو جائیں کیونکہ عرفہ کی شام ان کے وقوف کی جگہ ان کے وقوف کی جگہ وادی محسر کا نشیبی حصہ ہوتا تھا اس اندیشے کے تحت کہ کہیں جنات ان کو اچک نہ لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی روایت حسب سابق ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5361]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (46/17 و 47) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (146 مجمع البحرين) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (157) اخرجه البزار فى المسند (1093)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5362
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ النَّاسُ بَعْدَ إِسْمَاعِيلَ عَلَى الْإِسْلَامِ، فَكَانَ الشَّيْطَانُ يُحَدِّثُ النَّاسَ بِالشَّيْءِ يُرِيدُ أَنْ يَرُدَّهُمْ عَنِ الْإِسْلَامِ حَتَّى أَدْخَلَ عَلَيْهِمْ فِي التَّلْبِيَةِ:
لَبَّيْـكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ إِلَّا شَرِيكٌ هُوَ لَكَ
تَمْـلِكُهُ وَمَـا مَلَكَ قَالَ: فَمَا زَالَ حَتَّى أَخْرَجَهُمْ عَنِ الْإِسْلَامِ إِلَى الشِّرْكِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا اسماعیل علیہ السلام کے بعد لوگ اسلام پر گامزن رہے شیطان لوگوں کو مختلف باتیں سکھاتا رہتا تھا اس کا مقصد یہ تھا کہ وہ لوگوں کو اسلام سے ہٹا دے یہاں تک کہ شیطان نے ان لوگوں پر تلبیہ کے یہ کلمات داخل کیے: ”میں حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں ہے، البتہ اس شریک کا معاملہ مختلف ہے، جو تیری ملکیت ہو جس کا تو مالک ہو، اور جس چیز کا وہ مالک ہے (اس کا بھی تو مالک ہو)“۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تو شیطان مسلسل اسی طرح کرتا رہا یہاں تک کہ اس نے لوگوں کو اسلام سے نکال کر شرک کی طرف کر دیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5362]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1095)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5363
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ يُلَبِّي أَهْلُ الشِّرْكِ:
لَبَّيْـكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ إِلَّا شَرِيكًا هُوَ لَكَ
تَمْلِـكُهُ وَمَـا مَلَكَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى: هَلْ لَكُمْ مِمَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ مِنْ شُرَكَاءَ فِيمَا رَزَقْنَاكُمْ فَأَنْتُمْ فِيهِ سَوَاءٌ تَخَافُونَهُمْ كَخِيفَتِكُمْ أَنْفُسَكُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مشرکین کا تلبیہ یہ تھا: ”اے اللہ! میں حاضر ہوں میں حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں ہے، البتہ اس شریک کا معاملہ مختلف ہے، جس کا تو مالک ہو، اور جس چیز کا وہ مالک ہے اس کا بھی تو مالک ہے“۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”کیا جو (غلام اور کنیزیں) تمہاری ملکیت ہیں، جو رزق ہم نے تمہیں دیا ہے کیا وہ اس میں شراکت دار ہیں کہ تم (اور تمہارے زیر ملکیت) اس (مال کی ملکیت) میں برابر ہوں، کیا تم ان کے بارے میں اسی طرح خوف رکھتے ہو جس طرح تم اپنے بارے میں خوف رکھتے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں حماد بن شعیب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5363]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں حماد بن شعیب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5363]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5364
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُلَبِّي:" لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ (لَبَّيْكَ) إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ رِوَايَةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ وَلَمْ يَنْسُبْهُ فَإِنْ كَانَ ابْنَ أَبِي خَالِدٍ فَهُوَ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ وَإِنْ كَانَ إِسْمَاعِيلَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ فَهُوَ ضَعِيفٌ وَكِلَاهُمْ رَوَى عَنْهُ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ تلبیہ پڑھتے تھے: ”میں حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں ہے میں حاضر ہوں بے شک حمد اور نعمت تیرے لئے مخصوص ہے، اور بادشاہی بھی، تیرا کوئی شریک نہیں ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے عبداللہ بن نمیر کی اسماعیل سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ انہوں نے اس کا اسم منسوب بیان نہیں کیا ہے اگر تو وہ ابن ابوخالد ہے، تو پھر وہ صحیح کے رجال میں سے ایک ہے اگر وہ اسماعیل بن ابراہیم بن مہاجر ہے، تو پھر وہ ضعیف ہے ان سب راویوں سے اس نے روایات نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5364]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2768)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5365
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ سَعْدًا رَحِمَهُ اللَّهُ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ: لَبَّيْكَ ذَا الْمَعَارِجِ. فَقَالَ: إِنَّهُ لَذُو الْمَعَارِجِ وَلَكِنَّا كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نَقُولُ ذَلِكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

عبداللہ بن ابوسلمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو سنا جو یہ کہہ رہا تھا: اے عظمت والی ذات! میں حاضر ہوں تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بے شک وہ عظمت والی ذات ہے، جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتے تھے تو ہم یہ کلمات نہیں پڑھتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں البتہ عبداللہ نامی راوی نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5365]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (724) اخرجه احمد فى المسند (172/1) اخرجه البزار فى المسند (1094)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1478، وأخرجه مسند البزار برقم: 1244»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 5366
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَتْ تَلْبِيَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَبَّيْكَ حَجًّا حَقًّا تَعَبُّدًا وَرِقًّا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا، وَلَمْ يُسَمِّ شَيْخَهُ فِي الْمَرْفُوعِ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تلبیہ کے الفاظ یہ تھے: ”میں حاضر ہوں ایسے حج کے لئے جو حق ہے، عبادت اور بندگی کے طور پر“۔
یہ روایت امام بزار نے ”مرفوع“ اور ”موقوف“ دونوں طرح سے نقل کی ہے۔ ”مرفوع“ روایت میں انہوں نے اپنے استاد کا نام بیان نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5366]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1090 و1091)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5367
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى نَاقَتِهِ الْقَصْوَى يُهِلُّ وَالنَّاسُ يُمِيلُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا يُرِيدُونَ أَنْ يَنْظُرُوا إِلَيْهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُهَزَّمٍ وَلَمْ يَجْرَحْهُ أَحَدٌ وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی اونٹنی قصوئی پر دیکھا آپ تلبیہ پڑھ رہے تھے، اور لوگ ایک دوسرے کو ہلا رہے تھے ان کا مقصد یہ تھا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مہزم ہے کسی نے اس پر جرح نہیں کی ہے۔ ابن ابوحاتم نے اس کا ذکر کیا ہے اس کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5367]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1092)، أخرجه مسند البزار برقم: 2783»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف