🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. بَابٌ فِيمَنْ بَعَثَ هَدْيًا وَهُوَ مُقِيمٌ .
جو شخص قربانی کا جانور بھجوا دے اور خود مقیم ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5398
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (جَالِسًا) فَقَدَّ قَمِيصَهُ مِنْ جَيْبِهِ حَتَّى أَخْرَجَهُ مِنْ رِجْلَيْهِ، فَنَظَرَ الْقَوْمُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" إِنِّي أُمِرْتُ بِبَدَنَتِي الَّتِي بَعَثْتُ بِهَا أَنْ تُقَلَّدَ الْيَوْمَ وَتُشْعَرَ عَلَى مَا كَذَا وَكَذَا فَلَبِسْتُ قَمِيصًا وَنَسِيتُ فَلَمْ أَكُنْ أُخْرِجُ قَمِيصِي مِنْ رَأْسِي". وَكَانَ بَعَثَ بِبَدَنَةٍ وَأَقَامَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا آپ نے اپنے گریبان کی طرف سے قمیص کو چیر دیا اور پاؤں کی طرف سے اس کو اتار دیا۔ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھ رہے تھے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: میں نے اپنے قربانی کے جانور کے بارے میں حکم دیا تھا کہ جس جانور کو میں نے بھجوایا ہے، اسے آج ہار پہنایا جائے اور اس اس جگہ پر اسے اشعار کیا جائے میں نے قمیص پہنی ہوئی تھی اور میں بھول گیا تو اب میں اپنی قمیص سر کی طرف سے نہیں اتار سکتا تھا راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کا اونٹ بھیجا تھا اور خود مقیم تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5398]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (400/3) اخرجه البزار فى المسند (1107)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14874»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5399
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ نَفَرٍ مَنْ بَنِي سَلَمَةَ قَالُوا: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا فَشَقَّ ثَوْبَهُ فَقَالَ:" إِنِّي وَاعَدْتُ هَدْيًا يُشْعَرُ الْيَوْمَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عطاء بن یسار نے بنوسلمہ سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے آپ نے اپنے کپڑے کو چیر دیا اور ارشاد فرمایا: میں نے یہ طے کیا تھا کہ آج قربانی کے جانور کا اشعار کیا جائے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5399]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (426/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23102»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
43. بَابٌ فِيمَا يَعْطَبُ مِنَ الْهَدْيِ وَالْأَكْلِ مِنْهُ .
قربانی کا جو جانور تھک جائے (اور سفر کے قابل نہ رہے) اور اس کا گوشت کھانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5400
عَنْ عَمْرِو بْنِ خَارِجَةَ الثُّمَالِيُّ قَالَ: بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعِي هَدْيًا قَالَ:" إِذَا عَطِبَ شَيْءٌ مِنْهَا فَانْحَرْهُ، ثُمَّ اضْرِبْ بِهِ نَعْلَهُ فِي دَمِهِ، ثُمَّ اضْرِبْ بِهِ صَفْحَتَهُ، وَلَا تَأْكُلْهُ أَنْتَ وَلَا أَهْلُ رُفْقَتِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عمرو بن خارجه ثمالی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ قربانی کا جانور بھیجا آپ نے ارشاد فرمایا: جب ان میں سے کوئی تھک جائے تو تم اسے قربان کر دینا پھر اس کا جوتا (جو گلے میں ہار کے طور پر ڈالا گیا ہو) وہ اس کے خون میں لگا کر اس کے ذریعے اس کے پہلو پر داغ لگا دینا او تم خود اور تمہارے رفقاء میں سے کوئی اس کا گوشت نہ کھائے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5400]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (42/17) اخرجه احمد فى المسند (238, 187/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17215، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4212»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5401
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ - وَكَانَ صَاحِبَ لِوَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ أَرَادَ أَنْ يَحُجَّ فَرَجَّلَ أَحَدَ شِقَّيْ رَأْسِهِ فَإِذَا هَدْيُهُ قَدْ قُلِّدَ، فَأَهَلَّ وَحَلَّ الشِّقَّ الْآخَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لواء بردار تھے، وہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے حج پر جانے کا ارادہ کیا، انہوں نے اپنے سر کے ایک حصے میں کنگھی کر لی ہوئی تھی، اسی دوران ان کے جانور کے گلے میں جوتا ڈال دیا گیا، تو انہوں نے تلبیہ پڑھنا شروع کر دیا، اور سر کے دوسرے حصے کو ایسے ہی چھوڑ دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5401]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (347/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5402
وَعَنِ الْأَنْصَارِيِّ - صَاحِبِ بُدْنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا بَعَثَهُ - قَالَ: رَجَعْتُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا تَأْمُرُنِي بِمَا عَطِبَ مِنْهَا؟ قَالَ:" انْحَرْهَا، ثُمَّ اصْبُغْ نَعْلَهَا فِي دَمِهَا، ثُمَّ ضَعْهَا عَلَى صَفْحَتِهَا أَوْ جَنْبِهَا، وَلَا تَأْكُلْ مِنْهَا أَنْتَ وَلَا أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ رُفْقَتِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
انصاری، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قربانی کے جانوروں کے نگران تھے، وہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھجوایا تو میں واپس آیا اور میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر ان میں سے کوئی تھک جائے (وہ سفر کے قابل نہ رہے) تو اس کے بارے میں آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اسے قربان کر دینا اور اس کے جوتے کو اس کے خون میں رنگین کر کے اس کے ذریعے اس کے پہلو پر (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) نشان لگا دینا اور تم اور تمہارے ساتھیوں میں سے کوئی ایک اس کا گوشت نہ کھائے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5402]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (377/5)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5403
وَعَنْ سِنَانِ بْنِ سَلَمَةَ الْهُذَلِيِّ عَنْ أَبِيهِ - وَكَانَ قَدْ صَحِبَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ بَعَثَ بِبَدَنَتَيْنِ مَعَ رَجُلٍ فَقَالَ:" إِنْ عَرَضَ لَهُمَا فَانْحَرْهُمَا وَاغْمِسِ النَّعْلَ فِي دِمَائِهِمَا، ثُمَّ اضْرِبْ بِهِ صَفْحَتَيْهِمَا حَتَّى يُعْلَمَ أَنَّهُمَا بَدَنَتَانِ". قَالَ:" صَفْحَتَيْ كُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا وَلَا تَأْكُلْ مِنْهُمَا أَنْتَ وَلَا أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ رُفْقَتِكَ وَدَعْهُمَا لِمَنْ بَعْدَكُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سنان بن سلمہ ہذلی، اپنے والد کے حوالے سے
یہ روایت نقل کرتے ہیں: جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کے ہمراہ قربانی کے دو اونٹ بھیجے آپ نے ارشاد فرمایا: اگر انہیں کوئی مسئلہ لاحق ہو، تو تم انہیں قربان کرنا جوتے ان کے خون میں ڈبو کر اس کے ذریعے ان کے پہلو پر نشان لگا دینا تاکہ یہ پتہ چل جائے کہ یہ قربانی کے جانور ہیں راوی بیان کرتے ہیں: ان میں سے ہر ایک کے دونوں پہلوں پر نشان لگانا اور اس میں سے تم کچھ نہ کھانا اور تمہارے ساتھیوں میں سے بھی کوئی نہ کھائے اور تم ان دونوں کو اپنے بعد والوں کے لئے چھوڑ دینا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن ابومخارق ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5403]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6345) اخرجه احمد فى المسند (7,6/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19566، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6345، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4691»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5404
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ يَكُونُ مَعَهُ الْهَدْيُ تَطَوُّعًا فَيَعْطَبُ قَبْلَ أَنْ يَبْلُغَ؟ قَالَ:" يَنْحَرُهَا ثُمَّ يُلَطِّخُ نَعْلَهَا بِدَمِهَا ثُمَّ يَضْرِبُ بِهِ جَنْبَهَا فَإِنْ أَكَلَ مِنْهَا وَجَبَ عَلَيْهِ قَضَاؤُهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا بِاخْتِصَارٍ عَنِ الْمَرْفُوعِ، وَفِي إِسْنَادِ الْجَمِيعِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا: جس کے ساتھ نفلی قربانی ہوتی ہے، اور وہ اپنے مقام تک پہنچنے سے پہلے تھک جاتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی! سے قربان کرے گا، اور پھر اس کے جوتے کو اس کے خون میں رنگین کر کے اس کے ذریعے اس کے پہلو پر نشان لگا دے گا اگر وہ شخص خود اس کا گوشت کھا لیتا ہے، تو اس پر اس کی قضاء لازم ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ”مرفوع“ روایت کے طو پر نقل کی ہے، اور ”موقوف“ روایت کے طور پر بھی نقل کی ہے، جو ”مرفوع“ کے مقابلے میں مختصر ہے، اور ان سب کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، جو خراب حافظے کا مالک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5404]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5405
وَعَنْ عَلْقَمَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ بَعَثَ مَعَهُ بِهَدْيٍ فَقَالَ: كُلْ أَنْتَ وَأَصْحَابُكَ ثُلُثًا وَتَصَدَّقْ بِثُلُثٍ وَابْعَثْ إِلَى أَخِي عُتْبَةَ بِثُلُثٍ. قُلْتُ لِسُفْيَانَ: تَطَوُّعٌ؟ قَالَ: نَعَمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي الْأَكْلِ مِنَ الْهَدْيِ فِي الْبَابِ الْأَوَّلِ مِنَ الْهَدْيِ.
علقمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان کے ہمراہ قربانی کا جانور بھیجا اور یہ فرمایا: تم اور تمہارے ساتھی ایک تہائی حصہ کھا لینا ایک تہائی حصے کو تم صدقہ کر دینا اور ایک تہائی حصہ میرے بھائی عتبہ کو بھجوا دینا۔ رادی کہتے ہیں: میں نے سفیان سے دریافت کیا: کیا وہ نفلی قربانی تھی؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے ہدی سے متعلق پہلے باب میں ہدی کا گوشت کھانے سے متعلق ایک حدیث جو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے وہ گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5405]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9702)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
44. بَابٌ فِيمَا يَقْتُلُهُ الْمُحْرِمُ .
کس جانور کو محرم (یعنی احرام والا شخص) قتل کر سکتا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5406
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" خَمْسٌ كُلُّهُنَّ فَاسِقَةٌ يَقْتُلُهُمُ الْمُحْرِمُ وَيُقْتَلْنَ فِي الْحَرَمِ: الْفَأْرَةُ وَالْعَقْرَبُ وَالْحَيَّةُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ وَالْغُرَابُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى - وَجَعَلَ بَدَلَ" الْحَيَّةِ":" الْحِدَأَةَ". وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِبَعْضِهِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پانچ جانور ایسے ہیں ان میں سے ہر ایک فاسق ہے انہیں محرم شخص قتل کر سکتا ہے، اور انہیں حرم کی حدود میں قتل کیا جا سکتا ہے چوہا، بچھو، سانپ، باؤلا کتا اور کو“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ انہوں نے سانپ کی جگہ چیل کا ذکر کیا ہے۔ امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5406]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10959 و 11582) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (147) مجمع البحرين). اخرجه أبو يعلى فى المسند (2428) اخرجه احمد فى المسند (2330 و 2331) اخرجه البزار فى المسند (1097)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2326»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5407
وَعَنْ وَبَرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَتْلِ الذِّئْبِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ هُوَ فِي الصَّحِيحِ. وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مَوْقُوفًا، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
وبرہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیڑیے کو مارنے کا حکم دیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک حدیث میں نقل کی ہے، یہ ”صحیح“ میں مذکور ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5407]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 4836»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں