الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابُ جَوَازِ أَكْلِ اللَّحْمِ لِلْمُحْرِمِ إِذَا لَمْ يَصِدْهُ أَوْ يُصَدْ لَهُ .
احرام والے شخص کے لئے گوشت کھانے کا جائز ہونا، جبکہ اس نے خود شکار نہ کیا ہو، یا اس کے لئے شکار نہ کیا گیا ہو
حدیث نمبر: 5418
وَعَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَحْمُ الصَّيْدِ لَكُمْ حَلَالٌ مَا لَمْ تَصِيدُوهُ أَوْ يُصَدْ لَكُمْ وَأَنْتُمْ حُرُمٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شکار کا گوشت تمہارے لئے حلال ہے، جبکہ تم نے خود اسے شکار نہ کیا ہو، یا وہ تمہارے لئے شکار نہ کیا گیا ہو، اور تم اس وقت احرام کی حالت میں ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5418]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5418]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
47. بَابُ جَزَاءِ الصَّيْدِ .
شکار کی جزاء کا بیان
حدیث نمبر: 5419
عَنْ مُصْعَبٍ الْمَكِّيِّ قَالَ: أَدْرَكْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ وَزَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ وَالْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ، فَسَمِعْتُهُمْ يُحَدِّثُونَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أَمَرَ اللَّهُ شَجَرَةً لَيْلَةَ الْغَارِ فَنَبَتَتْ فِي وَجْهِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَتَرَتْهُ، وَأَمَرَ الْعَنْكَبُوتَ فَنَسَجَتْ فِي وَجْهِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَتَرَتْهُ، وَأَمَرَ اللَّهُ حَمَامَتَيْنِ وَحْشِيَّتَيْنِ فَوَقَعَتَا بِفَمِ الْغَارِ، فَأَقْبَلَ فِتْيَانُ قُرَيْشٍ مِنْ كُلِّ بَطْنٍ بِعِصِيِّهِمْ وَهَرَاوِيهِمْ وَسُيُوفِهِمْ، حَتَّى إِذَا كَانُوا مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْرَ أَرْبَعِينَ ذِرَاعًا فَعَجَّلَ بَعْضُهُمْ فَنَظَرَ فِي الْغَارِ، فَرَأَى حَمَامَتَيْنِ بِفَمِ الْغَارِ فَرَجَعَ إِلَى أَصْحَابِهِ فَقَالُوا: مَا لَكَ؟ قَالَ: رَأَيْتُ حَمَامَتَيْنِ بِفَمِ الْغَارِ فَعَرَفْتُ أَنْ لَيْسَ فِيهِ أَحَدٌ، فَسَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا قَالَ فَعَرَفَ أَنَّ اللَّهَ قَدْ دَرَأَ عَنْهُ بِهِمَا فَدَعَا لَهُنَّ، وَسَمَّتَ عَلَيْهِنَّ، وَفَرَضَ جَزَاءَهُنَّ، وَأُقْرِرْنَ فِي الْحَرَمِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَمُصْعَبٌ الْمَكِّيُّ وَالَّذِي رَوَى عَنْهُ، وَهُوَ عُوَيْنُ بْنُ عَمْرٍو الْقَيْسِيُّ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَمُصْعَبٌ الْمَكِّيُّ وَالَّذِي رَوَى عَنْهُ، وَهُوَ عُوَيْنُ بْنُ عَمْرٍو الْقَيْسِيُّ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
مصعب مکی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کو پایا میں نے ان حضرات کو یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”غار والی رات اللہ تعالیٰ نے درخت کو حکم دیا تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پھوٹ پڑا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو چھپا لیا اللہ تعالیٰ نے مکڑی کو حکم دیا اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے جالا بن دیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو چھپا لیا اللہ تعالی نے جنگلی کبوتریوں کو حکم دیا وہ دونوں غار کے دروازے پر آئیں قریش سے تعلق رکھنے والے کچھ نوجوان جن کا تعلق ہر شاخ سے تھا وہ اپنی لاٹھیاں اپنے ہتھیار اور تلواریں لے کر آئے، یہاں تک کہ جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے چالیس ہاتھ کے فاصلے پر رہ گئے اور ان میں سے ایک شخص آگے آیا اس نے غار کا جائزہ لیا تو اس کو غار کا جائزہ لیا تو انہوں نے غار کے منہ پر دو کبوتریاں نظر آئیں وہ اپنے ساتھیوں کے پاس واپس گیا اس ان کے ساتھیوں نے دریافت کیا: کیا ہوا اس نے جواب دیا: میں نے غار کے منہ پر دو کبوتریاں دیکھی ہیں جس سے مجھے اندازہ ہو گیا کہ یہاں کوئی نہیں ہے اس نے جو بات کہی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ سن لی اور آپ کو پتہ چل گیا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کبوتریوں کے ذریعے ان لوگوں کو آپ سے پرے کر دیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان (کبوتریوں) کے حق میں دعا کی اور آپ نے ان کو برکت کی دعا دی، اور ان کی جزا مقرر کی، اور انہیں حرم میں برقرار رکھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ مصعب مکی نامی راوی اور جس نے اس سے روایت نقل کی ہے۔ یعنی عوین بن عمرو قیسی میں نے کسی کو ان دونوں کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5419]

حدیث نمبر: 5420
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: - فَلَا أُرَاهُ إِلَّا قَدْ رَفَعَهُ -:" حَكَمَ فِي الضَّبُعِ يُصِيبُهُ الْمُحْرِمُ بِشَاةٍ، وَفِي الْأَرْنَبِ عَنَاقٌ، وَفِي الْيَرْبُوعِ جَفْرَةٌ، وَفِي الظَّبْيِ كَبْشٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْأَجْلَحُ الْكِنْدِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْأَجْلَحُ الْكِنْدِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے۔ انہوں نے ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے۔ اگر کوئی احرام والا شخص کسی بجو کو نقصان پہنچا دے ایک بکری کی ادائیگی کا فیصلہ دیا ہے، اور خرگوش کو نقصان پہنچانے کی صورت میں ایک سال سے کم عمر کی بکری کا، اور یربوع (چوہے کے جیسا ایک جانور) کو نقصان پہنچانے کی صورت میں چار ماہ کی بھیٹر (یا بکری) کا اور ہرن کو نقصان پہنچانے کی صورت میں دنبے کی ادائیگی کا، انہوں نے اس بارے میں یہ فیصلہ دیا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اجلح کندی ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5420]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اجلح کندی ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5420]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2643/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 5421
وَعَنْ قَبِيصَةَ بْنِ جَابِرٍ قَالَ: كُنْتُ مُحْرِمًا، فَرَأَيْتُ ظَبْيًا فَرَمَيْتُهُ، فَأَصَبْتُ خُشَشَاءَهُ - يَعْنِي: أَصْلَ قَرْنِهِ - فَرَكِبَ رَدْعَهُ، فَوَقْعَ فِي نَفْسِي مِنْ ذَلِكَ فَأَتَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَسْأَلُهُ فَوَجَدْتُ إِلَى جَنْبِهِ رَجُلًا أَبْيَضَ رَقِيقَ الْوَجْهِ، فَإِذَا هُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، (رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَسَأَلْتُ عُمَرَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَالْتَفَتَ إِلَي عَبْدِ الرَّحْمَنِ) ، فَقَالَ: تَرَى شَاةً تَكْفِيهِ؟ قَالَ: نَعَمْ. فَأَمَرَنِي أَنْ أَذْبَحَ شَاةً. فَلَمَّا قُمْنَا مِنْ عِنْدِهِ قَالَ صَاحِبٌ لِي: إِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ لَمْ يُحْسِنْ يُفْتِيكَ حَتَّى سَأَلَ الرَّجُلَ، فَسَمِعَ عُمَرُ بَعْضَ كَلَامِهِ فَعَلَاهُ بِالدِّرَّةِ ضَرْبًا، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيَّ لِيَضْرِبَنِي فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ (إِنِّي) لَمْ أَقُلْ شَيْئًا إِنَّمَا هُوَ قَالَهُ. فَتَرَكَنِي (ثُمَّ قَالَ) : أَرَدْتَ أَنْ تَقْتُلَ الْحَرَامَ وَتَتَعَدَّى الْفُتْيَا. ثُمَّ قَالَ: إِنَّ فِي الْإِنْسَانِ عَشَرَةُ أَخْلَاقٍ ; تِسْعَةٌ حَسَنَةٌ وَوَاحِدٌ سَيِّئٌ، يُفْسِدُهَا ذَلِكَ السَّيِّئُ، ثُمَّ قَالَ: إِيَّاكَ وَعِشْرَةَ السَّيِّئَاتِ.
قبیصہ بن جابر بیان کرتے ہیں: میں احرام کی حالت میں تھا۔ میں نے ایک ہرن دیکھا میں نے اسے تیر مارا اور وہ اس کے سینگ کی جڑ میں لگ گیا پھر وہ تیزی سے دوڑ گیا، میرے ذہن میں اس حوالے سے الجھن پیدا ہوئی، میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے اس بارے میں دریافت کیا: میں نے ان کے پہلو میں ایک شخص کو دیکھا جو گورا چٹا تھا اور ان کا چہرہ بہت مہربان تھا وہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ تھے میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں دریافت کیا: وہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: کیا تمہارے خیال میں اس کے لئے ایک بکری کافی رہے گی۔ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ حکم دیا کہ میں ایک بکری ذبح کر دوں۔ راوی کہتے ہیں: جب ہم ان کے پاس سے اٹھنے لگے تو میرے ایک ساتھی نے کہا: امیر المؤمنین نے تمہیں اچھا فتوی نہیں دیا انہوں نے پہلے ایک اور شخص سے پوچھا: ہے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کا کچھ کلام سن لیا انہوں نے درے سے اس کی پٹائی کی، پھر وہ میری طرف آئے تاکہ وہ مجھے ماریں تو میں نے کہا: اے امیر المؤمنین میں نے کچھ نہیں کہا: اس شخص نے یہ کہا: ہے: تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے چھوڑ دیا اور پھر بولے: تم یہ چاہتے ہو حرام طور پر ایک قتل کرو اور پھر فتوی کی خلاف ورزی کرو پھر انہوں نے فرمایا: انسان میں دس اخلاق ہوں جن میں سے نو اچھے ہوں اور ایک برا ہو تو وہ ایک برا اسے خراب کر دیتا ہے پھر انہوں نے فرمایا: تم اس چیز سے بچو کہ دس (اخلاق) ہی برے ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5421]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5422
وَفِي رِوَايَةٍ: فَاجْتَنَحَ إِلَى رَجُلِ، وَاللَّهِ لَكَأَنَّ وَجْهَهُ قَلْبٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: وہ اس شخص کی طرف مائل ہوئے، تو اللہ کی قسم اس شخص کا چہرہ دل کی مانند تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5422]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5422]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
48. بَابٌ فِي الْمُحْرِمِ يَحْتَجِمُ وَيَسْتَاكُ .
احرام والے شخص کا پچھنے لگوانا اور مسواک کرنا
حدیث نمبر: 5423
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ، وَهُوَ مُحْرِمٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام کی حالت میں پچھنے لگوائے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5423]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5423]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1098)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 5424
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ، وَهُوَ مُحْرِمٌ مِنْ وَجَعٍ كَانَ بِهِ وَتَسَوَّكَ وَهُوَ مُحْرِمٌ. قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ فِي الْحِجَامَةِ لِلْمُحْرِمِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تکلیف کی وجہ سے احرام کی حالت میں پچھنے لگوائے تھے، اور آپ نے احرام کی حالت میں مسواک بھی کی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث منقول ہے، جو احرام والے شخص کے پچھنے لگوانے کے بارے میں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5424]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11500)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5374، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3537، 12271، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1708، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11500، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3952»
الحكم على الحديث:
إسناده رجالہ
49. بَابٌ فِي الْمُحْرِمِ يَرْبُطُ الْهِمْيَانَ وَيَدْخُلُ الْبُسْتَانَ وَيَشُمُّ الرَّيْحَانَ .
احرام والے شخص کا تھیلی باندھنا باغ میں داخل ہونا اور خوشبودار پھول کو سونگھنا
حدیث نمبر: 5425
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى بِالْهِمْيَانِ لِلْمُحْرِمِ بَأْسًا.
رَوَى ذَلِكَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَى ذَلِكَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ احرام والے شخص کے لئے تھیلی باندھنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5425]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5425]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10806)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10806»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5426
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ فِي الْمُحْرِمِ يَدْخُلُ الْبُسْتَانَ وَيَشُمُّ الرَّيْحَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ الزَّنْتَانِ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَذَكَرَ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ أَبَا الْوَلِيدِ بْنَ الزَّنْتَبَانِ، وَهُوَ فِي طَبَقَتِهِ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ هُوَ وَاللَّهُ أَعْلَمُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ احرام والے شخص کے بارے میں یہ فرماتے ہیں: وہ باغ میں داخل ہو کے پھول کو سونگھ سکتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ولید بن زنتان ہے۔ میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں ابوالولید بن زنتبان کا ذکر کیا ہے، اور وہ اسی کے طبقے سے تعلق رکھتا ہے بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ وہی ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5426]

إسنادہ ضعیف
50. بَابُ التَّظْلِيلِ عَلَى الْمُحْرِمِ .
احرام والے شخص پر سایہ کرنا
حدیث نمبر: 5427
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ عَنْ مَنْ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَاحَ إِلَى مِنًى يَوْمَ التَّرْوِيَةِ وَإِلَى جَانِبِهِ بِلَالٌ بِيَدِهِ عُودٌ عَلَيْهِ ثَوْبٌ يُظِلُّ بِهِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے اس شخص کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے۔ جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت دیکھا تھا جب آپ ترویہ کے دن منٰی کی طرف تشریف لے جا رہے تھے۔ آپ کے ساتھ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ موجود تھے ان کے ہاتھ میں ایک لکڑی تھی جس پر کپڑا لگا ہوا تھا وہ اس کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر سایہ کر رہے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5427]
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5427]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (268/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21802»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولکن حدیث صحیح