الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
111. بَابُ الْعُمْرَةِ مِنَ الْجِعْرَانَةِ .
جعرانہ سے عمرہ کرنا
حدیث نمبر: 5668
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الطَّائِفِ نَزَلَ الْجِعْرَانَةَ، فَقَسَمَ بِهَا الْغَنَائِمَ، ثُمَّ اعْتَمَرَ مِنْهَا، وَذَلِكَ لِلَيْلَتَيْنِ بَقِيَتَا مِنْ شَوَّالٍ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ رِوَايَةِ عُتْبَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ رِوَايَةِ عُتْبَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم طائف سے تشریف لائے تو آپ نے جعرانہ کے مقام پر پڑاؤ کیا وہاں آپ نے مال غنیمت تقسیم کیا پھر وہاں سے عمرہ کیا اس وقت شوال کا مہینہ ختم ہونے میں دو دن باقی رہ گئے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے عتبہ کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، جو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا غلام ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5668]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے عتبہ کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، جو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا غلام ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5668]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2374) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12263)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12223»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5669
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ سَلَامَةَ ذَكَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَزَلَ عَلَيْهِ بِالْجِعْرَانَةِ وَأَجْزَرَهُ، وَظَلَّ عِنْدَهُ وَأَمْسَى عِنْدَهُ خَالِدٌ، ثُمَّ نَدَبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعُمْرَةَ، فَانْحَدَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمُحَرِّشٌ إِلَى الْوَادِي حَتَّى بَلَغَا مَكَانًا يُقَالُ لَهُ: أَشْقَابُ، فَقَالَ:" يَا مُحَرِّشُ، مَاءُ هَذَا الْمَكَانِ إِلَى الْكُدَّةِ وَمَاءُ الْكُدَّةِ لِخَالِدٍ، وَمَا بَقِيَ مِنَ الْوَادِي لَكَ يَا مُحَرِّشُ"، ثُمَّ إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَصَ الْكُرَّ بِيَدِهِ فَانْبَجَسَ الْمَاءُ فَشَرِبَ ثُمَّ نَدَبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعُمْرَةَ فَأَرْسَلَ خَالِدٌ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ يُقَالُ لَهُ مُحَرِّشُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَئِذٍ خَائِفٌ مِنْ دُخُولِ مَكَّةَ فَسَارَ بِهِ طَرِيقًا يَعْدِلُهُ عَنْ مَنْ يَخَافُ مِنْ ذَلِكَ قَدْ عَرَفَهَا، حَتَّى قَضَى نُسُكَهُ وَأَصْبَحْنَا عِنْدَ خَالِدٍ رَاجِعِينَ وَأَحَلَّهُ مُحَرِّشٌ - يَعْنِي خَلْقَهُ - رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا خالد بن عبدالعزی بن سلامہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”جعرانہ“ میں ان کے ہاں پڑاؤ کیا اور انہیں ذبح کرنے کے لیے ایک بکری دی، آپ ان کے ہاں رہے ان کے ہاں شام ہو گئی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ کرنے کا ارادہ کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بالائی علاقے سے نیچے کی طرف تشریف لائے آپ کے ساتھ سیدنا محرش رضی اللہ عنہ بھی تھے یہ دونوں اس جگہ پر پہنچے جس کا نام اشقاب ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے محرش اس جگہ سے لے کے کدہ تک جو پانی ہے اور کدہ کا پانی یہ خالد کی ملکیت ہے اور جو نشیبی علاقے کا باقی حصہ ہے: اے محرش وہ تمہارا ہوا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے زمین کو کریدا تو اس میں سے پانی نکل آیا آپ نے اسے پیا پھر آپ نے عمرہ کرنے کا رادہ کیا سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے آپ کے اصحاب میں سے ایک صاحب کو پیغام بھیجا جن کا نام محرش بن عبداللہ تھا اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہونے کے حوالے سے پریشان تھے تو وہ آپ کو ساتھ لے کر ایک ایسے راستے سے گزرے تھے جس سے وہ واقف تھے اور وہاں کوئی اندیشہ نہیں تھا یہاں تک کہ آپ نے اپنے مناسک مکمل کر لیے اور ہم سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کے پاس ہی رہے، واپس آتے ہوئے سیدنا محرش رضی اللہ عنہ نے آپ کو حلال کروایا تھا، یعنی آپ کے بال مونڈ دیے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5669]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5669]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4095)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
112. بَابُ الْعُمْرَةِ فِي رَمَضَانَ .
رمضان میں عمرہ کرنا
حدیث نمبر: 5670
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حَرْبُ بْنُ عَلِيٍّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حَرْبُ بْنُ عَلِيٍّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حرب بن علی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5670]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حرب بن علی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5670]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1150)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5671
وَعَنْ أَبِي طَلِيقٍ أَنَّ امْرَأَتَهُ قَالَتْ لَهُ - وَلَهُ جَمَلٌ وَنَاقَةٌ: أَعْطِنِي جَمَلَكَ أَحُجُّ عَلَيْهِ، قَالَ: هُوَ حَبِيسٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، قَالَتْ: إِنَّهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَنْ أَحُجَّ عَلَيْهِ، قَالَتْ: فَأَعْطِنِي النَّاقَةَ، وَحُجَّ عَلَى جَمَلِكَ، قَالَ: لَا أُوثِرُ عَلَى نَفْسِي أَحَدًا قَالَتْ: فَأَعْطِنِي مِنْ نَفَقَتِكَ، قَالَ: مَا عِنْدِي فَضْلٌ عَنْ مَا أَخْرُجُ بِهِ وَأَدَعُ لَكُمْ وَلَوْ كَانَ مَعِي لَأَعْطَيْتُكِ، قَالَتْ: فَإِذْ فَعَلْتَ مَا فَعَلْتَ فَأَقْرِئْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السَّلَامَ إِذَا لَقِيتَهُ وَقُلْ لَهُ الَّذِي قُلْتُ لَكَ، فَلَمَّا لَقِيَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْرَأَهُ مِنْهَا السَّلَامَ وَأَخْبَرَهُ بِالَّذِي قَالَتْ لَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَدَقَتْ أُمُّ طَلِيقٍ ; لَوْ أَعْطَيْتَهَا جَمَلَكَ كَانَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَلَوْ أَعْطَيْتَهَا مِنْ نَفَقَتِكَ أَخْلَفَهَا اللَّهُ لَكَ"، قُلْتُ: فَمَا يَعْدِلُ الْحَجَّ مَعَكَ؟ قَالَ:" عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوطلیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ان کی اہلیہ نے ان صاحب سے کہا: ان کے پاس ایک اونٹ اور ایک اونٹنی (ان کی اہلیہ نے کہا:) آپ اپنا اونٹ مجھے دے دیں تاکہ میں اس پر حج کر لوں۔ انہوں نے جواب دیا وہ اللہ کی راہ کے لئے وقف ہے اس خاتون نے کہا: اگر میں اس پر حج کر لوں گی تو یہ بھی اللہ کی راہ میں ہو گا پھر اس خاتون نے کہا: آپ مجھے اونٹنی دے دیں آپ اپنے اونٹ پر حج کر لیں ان صاحب نے کہا: میں اپنی ذات کے حوالے سے کسی کو ترجیح نہیں دوں گا اس خاتون نے کہا: آپ مجھے اپنا خرچ دے دیں۔ انہوں نے کہا: میرے پاس اضافی خرچ نہیں ہے صرف وہ ہے، جس کے ساتھ میں خود روانہ ہو سکتا ہوں۔ اور تم لوگوں کو چھوڑ جاؤں گا اگر میرے پاس ہوتا تو وہ میں تمہیں دے دیتا اس خاتون نے کہا: آپ نے جو بھی کرنا ہے وہ کریں لیکن جب آپ کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سلام عرض کیجئے گا اور یہ بات کہہ دیجئے گا جو میں نے آپ سے کہی ہے جب ان کی ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس خاتون کا سلام پیش کیا اور آپ کو اس بارے میں بتایا کہ اس خاتون نے ان سے جو کہا: تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ام طلیق نے صحیح کہا: ہے اگر تم اپنا اونٹ اسے دے دو گے تو تمہارا اونٹ اللہ کی ہی راہ میں شمار ہو گا اور اگر تم اپنے خرچ میں سے اسے دو گے تو اللہ تعالیٰ تمہیں اس کی جگہ مزید عطا کرے گا راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: کون سی چیز آپ کے ساتھ حج کرنے کے برابر ہو سکتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رمضان میں عمرہ کرنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ ان صحابی کے حوالے سے نقل کی ہے امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5671]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ ان صحابی کے حوالے سے نقل کی ہے امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5671]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1151) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (324/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5672
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً".
قُلْتُ: حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5672]

تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 1764، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1256، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1990، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2994، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2026، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1859»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5673
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اعْتَمَرَ فِي رَمَضَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ كَيْسَانَ الْأَعْوَرُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِاخْتِلَاطِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ كَيْسَانَ الْأَعْوَرُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِاخْتِلَاطِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان میں عمرہ کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن کیسان اعور ہے اور وہ اختلاط کا شکار ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5673]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن کیسان اعور ہے اور وہ اختلاط کا شکار ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5673]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11137)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10137»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5674
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ كَحَجَّةٍ مَعِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ هِلَالٌ مَوْلَى أَنَسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ هِلَالٌ مَوْلَى أَنَسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ”رمضان میں عمرہ کرنا میرے ساتھ حج کرنے کی مانند ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہلال ہے، جو سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا غلام ہے اور وہ ضیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5674]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہلال ہے، جو سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا غلام ہے اور وہ ضیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5674]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (722)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 722»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5675
وَعَنْ عُرْوَةَ الْبَارِقِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَسُفْيَانُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَسُفْيَانُ.
سیدنا عروہ بارقی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے شعبہ اور سفیان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5675]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (156/17)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 1764، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1256، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1990، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2994، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2026، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1859»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
113. بَابُ أَيْنَ يَنْحَرُ الْمُعْتَمِرُ الْهَدْيَ؟ .
عمرہ کرنے والا، قربانی کا جانور کہاں ذبح کرے گا؟
حدیث نمبر: 5676
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِلْمَرْوَةِ:" هَذِهِ الْمَنْحَرُ، وَكُلُّ فِجَاجِ مَكَّةَ وَطُرُقِهَا مَنْحَرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مروہ کے بارے میں فرمایا تھا: یہ قربانی کی جگہ ہے اور مکہ کا ہر راستہ اور ہر گلی قربانی کی جگہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عمر عمری ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5676]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (583)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11376»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
114. بَابٌ فِي الْمَرْأَةِ تَحِيضُ قَبْلَ قَضَاءِ نُسُكِهَا .
اس عورت کا بیان، جسے مناسک مکمل کرنے سے پہلے حیض آ جاتا ہے
حدیث نمبر: 5677
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمِيرَانِ وَلَيْسَا بِأَمِيرَيْنِ: الْمَرْأَةُ تَحُجُّ مَعَ الْقَوْمِ فَتَحِيضُ قَبْلَ أَنْ تَطُوفَ بِالْبَيْتِ طَوَافَ الزِّيَارَةِ ; فَلَيْسَ لِأَصْحَابِهَا أَنْ يَنْفِرُوا حَتَّى يَسْتَأْمِرُوهَا، وَالرَّجُلُ يَتْبَعُ الْجِنَازَةَ فَيُصَلِّي عَلَيْهَا لَيْسَ لَهُ أَنْ يَرْجِعَ حَتَّى يَسْتَأْمِرَ أَهْلَ الْجِنَازَةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُهُ بِهَذَا اللَّفْظِ مِنْ وَجْهٍ أَحْسَنَ مِنْ هَذَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُهُ بِهَذَا اللَّفْظِ مِنْ وَجْهٍ أَحْسَنَ مِنْ هَذَا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو قسم کے امیر ایسے ہیں جو در حقیقت امیر نہیں ہیں ایک وہ عورت جو کچھ لوگوں کے ساتھ حج کے لئے جاتی ہے اور پھر بیت اللہ کا طواف زیارت کرنے سے پہلے اسے حیض آ جاتا ہے، تو اب اس کے ساتھیوں کو اس بات کا حق نہیں ہے کہ اس سے اجازت لئے بغیر روانہ ہوں اور وہ شخص جو جنازے کے ساتھ جاتا ہے اور نماز جنازہ ادا کرتا ہے اسے واپس جانے کا حق نہیں ہے جب تک وہ جنازے کے متعلقین سے اجازت نہیں لے لیتا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے وہ فرماتے ہیں: ان الفاظ میں
یہ روایت اس سے زیادہ عمدہ سند کے ساتھ ہمارے علم میں نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5677]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے وہ فرماتے ہیں: ان الفاظ میں
یہ روایت اس سے زیادہ عمدہ سند کے ساتھ ہمارے علم میں نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5677]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1144)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن