الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
115. بَابُ طَوَافِ الْوَدَاعِ .
طواف رخصت کا بیان
حدیث نمبر: 5678
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ بِمِنًى يَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ النَّفْرَ غَدًا فَلَا يَنْفِرَنَّ أَحَدٌ حَتَّى يَطُوفَ بِالْبَيْتِ، فَإِنَّ آخِرَ النُّسُكِ الطَّوَافُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو منی میں یہ بیان کرتے ہوئے سنا: اے لوگو! کل روانگی ہے کوئی بھی شخص اس وقت تک ہرگز روانہ نہ ہو جب تک وہ بیت اللہ کا طواف نہیں کر لیتا کیونکہ مناسک میں آخری چیز طواف ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5678]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5678]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4762)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
116. بَابٌ فِي الْمَرْأَةِ تَحِيضُ قَبْلَ الْوَدَاعِ .
عورت کو طواف وداع سے پہلے حیض آ جانا
حدیث نمبر: 5679
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُخْبِرَ أَنَّ صَفِيَّةَ حَاضَتْ قَالَ:" لَا أَرَاهَا إِلَّا حَابِسَتَنَا"، قَالُوا: إِنَّهَا قَدْ أَفَاضَتْ يَوْمَ النَّحْرِ، قَالَ:" فَلْتَنْفِرْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، وَفِيهِ كَلَامٌ قَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، وَفِيهِ كَلَامٌ قَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بتائی گئی کہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو حیض آ گیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ وہ ہمیں روکنے پر مجبور کر دے گی لوگوں نے عرض کی۔ انہوں نے قربانی کے دن طواف افاضہ کر لیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر وہ روانہ ہو سکتی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5679]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1146)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8032»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 5680
وَعَنْ عَائِشَةَ وَأُمِّ سَلَمَةَ قَالَتَا: حَاضَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ قَبْلَ النَّفْرِ فَدَخَلَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهِيَ تَبْكِي فَقَالَ:" أَحَابِسَتَنَا أَنْتِ؟ هَلْ كُنْتِ أَفَضْتِ يَوْمَ النَّحْرِ؟"، قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ:" فَانْفِرِي".
قُلْتُ: حَدِيثُ عَائِشَةَ فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: حَدِيثُ عَائِشَةَ فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: صفیہ بنت حیی کو روانگی سے پہلے حیض آ گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لے گئے تو وہ رو رہی تھیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم ہمیں رکنے پر مجبور کرو گی؟ کیا تم نے قربانی کے دن طواف افاضہ نہیں کر لیا تھا؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم روانہ ہو جاؤ۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5680]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5680]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (267/23)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 1682، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1211، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3072، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24004، 24991، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1917، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7748»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5681
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ حَاضَتْ بَعْدَمَا أَفَاضَتْ، فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ تَنْفِرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہ کو طواف افاضہ کرنے کے بعد حیض آ گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ روانہ ہو جائیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5681]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5681]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (3083) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (808)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
117. بَابُ الْمَنْزِلِ بَعْدَ النَّفْرِ .
روانگی کے بعد پڑاؤ کی جگہ
حدیث نمبر: 5682
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: مِنَ السُّنَّةِ النُّزُولُ بِالْأَبْطَحِ عَشِيَّةَ النَّفْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سنت یہ ہے کہ روانگی کی شام وادی ابطح میں پڑاؤ کیا جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5682]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5682]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3507»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
118. بَابٌ فِيمَنْ مَاتَ وَعَلَيْهِ حَجٌّ .
جو شخص فوت ہو جائے اور اس کے ذمہ حج لازم ہو
حدیث نمبر: 5683
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ أَبِي مَاتَ وَلَمْ يَحُجَّ حَجَّةَ الْإِسْلَامِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَى أَبِيكَ دَيْنٌ أَكُنْتَ تَقْضِيهِ عَنْهُ؟"، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَإِنَّهُ دَيْنٌ عَلَيْهِ فَاقْضِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: میرے والد کا انتقال ہو گیا ہے وہ فرض حج نہیں کر سکے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس بارے میں تمہاری کیا رائے ہے؟ اگر تمہارے والد کے ذمہ قرض ہوتا تو کیا تم نے اس کی طرف سے اسے ادا کر دینا تھا؟ اس شخص نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر یہ بھی اس کے ذمہ لازم قرض ہے تم اسے ادا کرو۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5683]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5683]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1145) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (100) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (748)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 5684
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَحُجُّ عَنْ أُمِّي وَقَدْ مَاتَتْ؟ قَالَ:" أَرَأَيْتِ لَوْ كَانَ عَلَى أُمِّكِ دَيْنٌ فَقَضَيْتِيهِ أَلَيْسَ كَانَ مَقْبُولًا مِنْكِ؟"، قَالَتْ: بَلَى، فَأَمَرَهَا أَنْ تَحُجَّ عَنْهَا.
وَجَاءَتِ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ: أَحُجُّ بِابْنِي، وَهُوَ مُرْضَعٌ أَوْ صَغِيرٌ قَالَ:" نَعَمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ.

سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں اپنی والدہ کی طرف سے حج کر لوں جن کا انتقال ہو چکا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس بارے میں تمہاری کیا رائے ہے اگر تمہاری ماں کے ذمہ قرض ہوتا اور تم اسے ادا کر دیتی تو کیا وہ تمہاری طرف سے مقبول نہیں ہونا تھا؟ اس خاتون نے جواب دیا: جی ہاں! (یعنی ہونا تھا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کو یہ ہدایت کی کہ وہ اس (اپنی والدہ) کی طرف سے حج کر لے۔ ایک خاتون آئی اور اس نے عرض کی: میں اپنے بیٹے کے ساتھ حج کرتی ہوں وہ دودھ پیتا بچہ تھا یا کسن تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی سوید ابوحاتم ہے، جسے ابوزرعہ نے اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے امام نسائی رحمہ اللہ نے اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5684]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (271/17272)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5685
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ حَجَّ عَنْ أَبِيهِ أَوْ عَنْ أُمِّهِ أَجْزَأَ ذَلِكَ عَنْهُ وَعَنْهُمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے باپ یا اپنی ماں کی طرف سے حج کرتا ہے، تو یہ اس شخص کی طرف سے اور ان دونوں کی طرف سے ادا ہو جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5685]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5685]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5083)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5083»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5686
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ حَجَّ عَنْ مَيِّتٍ فَلِلَّذِي حَجَّ عَنْهُ مِثْلُ أَجْرِهِ، وَمَنْ فَطَّرَ صَائِمًا فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ، وَمَنْ دَعَا إِلَى خَيْرٍ فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ بْنِ بَهْرَامَ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ بْنِ بَهْرَامَ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی میت کی طرف سے حج کرتا ہے، تو جس کی طرف سے حج کیا گیا ہے اسے بھی اس شخص کی مانند اجر ملتا ہے اور جو شخص روزہ دار کو افطاری کرواتا ہے، تو اسے بھی اس (روزہ دار) کی مانند اجر ملتا ہے اور جو شخص بھلائی کی طرف دعوت دیتا ہے، تو اس پر عمل کرنے والے کے اجر کی مانند اسے بھی اجر ملتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید بن بہرام ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5686]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5814»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
119. بَابُ الْحَجِّ عَنِ الْعَاجِزِ .
عاجز شخص کی طرف سے حج کرنا
حدیث نمبر: 5687
عَنْ سَوْدَةَ قَالَتْ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَسْتَطِيعُ الْحَجَّ؟ قَالَ:" أَرَأَيْتُكَ لَوْ كَانَ عَلَى أَبِيكَ دَيْنٌ فَقَضَيْتَهُ عَنْهُ قُبِلَ مِنْكَ؟"، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَاللَّهُ أَرْحَمُ، حُجَّ عَنْ أَبِيكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ سودہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: میرے والد بوڑھے عمر رسیدہ شخص ہیں وہ حج کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس بارے میں تمہارا کیا خیال ہے اگر تمہارے والد کے ذمہ قرض ہوتا اور تم اس کی طرف سے اس کو ادا کرتے تو وہ تمہاری طرف سے قبول ہو جاتا؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو اللہ تعالی زیادہ رحم کرنے والا ہے تم اپنے والد کی طرف سے حج کرو۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5687]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5687]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (6818) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (37/24) اخرجه احمد فى المسند (429/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26871، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2543»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح