🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
126. بَابٌ فِي أَمْرِ مَكَّةَ مِنَ الْأَذَانِ وَالْحِجَابَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
مکہ میں اذان، حجابہ اور دیگر امور کے حوالے سے نگران ہونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5708
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: خَاصَمَ عَلِيٌّ الْعَبَّاسَ فِي السِّقَايَةِ فَشَهِدَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ وَعَامِرُ بْنُ مَخْرَمَةَ بْنِ نَوْفَلٍ وَأَزْهَرُ بْنُ عَبْدِ عَوْفٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَفَعَهَا إِلَى الْعَبَّاسِ يَوْمَ الْفَتْحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
ابوطفیل بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا سقایہ کے بارے میں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تو سیدنا طلحہ بن عبیداللہ، سیدنا عامر بن مخرمہ بن نوفل اور سیدنا ازہر بن عبدعوف رضی اللہ عنہ نے اس بات کی گواہی دی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن یہ منصب سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے حوالے کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5708]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8281»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5709
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَرِيرٍ قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ لِلْعَبَّاسِ: قُلْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعْطِيكَ الْخِزَانَةَ، فَسَأَلَهُ الْعَبَّاسُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُعْطِيكُمْ مَا هُوَ خَيْرٌ لَكُمْ مِنْ ذَلِكَ، مَا تَرْزَؤُكُمْ وَلَا تَرْزَءُونَهَا"، فَأَعْطَاهُمُ السِّقَايَةَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَهُوَ مُرْسَلٌ ; عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَرِيرٍ لَمْ يُدْرِكِ الْقِصَّةَ.
عبداللہ بن زریر بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ کہیں کہ وہ آپ کو خزانہ عطا کر دیں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ درخواست کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ میں آپ کو وہ چیز دوں گا جو آپ لوگوں کے حق میں اس سے زیادہ بہتر ہو گی، نہ وہ آپ میں کوئی کمی کرے گی اور نہ آپ اس کو کم سمجھیں گے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ”سقایہ“ کا منصب دے دیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے
یہ روایت ”مرسل“ ہے عبداللہ بن زریر نامی راوی نے اس واقعہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5709]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2084، 2664/2»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5710
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَزِينٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قُلْتُ لِلْعَبَّاسِ: سَلْ لَنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحِجَابَةَ، فَسَأَلَهُ فَقَالَ:" أُعْطِيكُمُ السِّقَايَةَ تَرْزَؤُكُمْ وَلَا تَرْزَءُونَهَا"، وَقُلْتُ لِلْعَبَّاسِ: سَلْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْتَعْمِلُكَ عَلَى الصَّدَقَاتِ، فَقَالَ:" مَا كُنْتُ لِأَسْتَعْمِلَكَ عَلَى غُسَالَةِ ذُنُوبِ النَّاسِ".
وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

یہ روایت امام بزار نے عبداللہ بن ابورزین کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ اللہ کے رسول سے درخواست کریں کہ ہمیں حجابہ عطا کر دیں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے آپ سے یہ درخواست کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہیں سقایہ کا منصب دوں گا، (نہ) وہ تم میں کوئی کمی کرے گی اور نہ تم اس کو کم سمجھو گے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ درخواست کریں کہ وہ آپ کو صدقات وصول کرنے کا عامل مقرر کریں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں لوگوں کے گناہوں کے دھون کے لئے آپ کو عامل مقرر نہیں کروں گا۔ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5710]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1169)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
127. بَابٌ فِي زَمْزَمَ .
آب زمزم کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5711
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" زَمْزَمُ طَعَامُ طُعْمٍ وَشِفَاءُ سُقْمٍ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" طَعَامُ طُعْمٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زمزم کھانے کی جگہ ہے اور بیمار کے لئے شفاء ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا یہ حصہ منقول ہے ”کھانے کی جگہ (کفایت کرنے والی چیز) ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5711]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (295) اخرجه البزار فى المسند (1171 و 1172)، أخرجه مسند البزار برقم: 3929، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2663/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5712
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَيْرُ مَاءٍ عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ مَاءُ زَمْزَمَ فِيهِ طَعَامُ [ مِنَ ] الطُّعْمِ، وَشِفَاءُ السُّقْمِ، وَشَرُّ مَاءٍ عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ مَاءٌ بِوَادِي بَرْهُوتَ بَقِيَّةٌ بِحَضَرَمَوْتَ كَرِجْلِ الْجَرَادِ مِنَ الْهَوَامِّ تُصْبِحُ تَتَدَفَّقُ، وَتُمْسِي لَا بِلَالَ فِيهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”روئے زمین پر موجود سب سے بہتر پانی آب زمزم ہے، جس میں کھانے کی جگہ کفایت کرنے کی صلاحیت ہے اور بیمار کے لئے شفاء ہے اور روئے زمین پر سب سے برا پانی اس وادی کا پانی ہے، جس کا نام برہوت ہے، جو حضرموت میں ہے وہ کیڑوں میں سے ٹڈی کے پاؤں کی طرح کی جگہ ہے صبح کے وقت وہاں پانی ہوتا ہے اور شام کے وقت ذرا سی تری بھی نہیں ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5712]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (149 مجمع البحرين) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11167)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11167، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8125»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5713
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: كُنَّا نُسَمِّيهَا شُبَاعَةَ - يَعْنِي زَمْزَمَ - وَكُنَّا نَجِدُهَا نِعْمَ الْعَوْنِ عَلَى الْعِيَالِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوطفیل نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے میں نے انہیں یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ہم اسے یعنی آب زمزم کو شباعہ (سیر کر دینے والی چیز) کا نام دیتے تھے اور ہم اسے پاتے تھے کہ وہ عیال کے لئے بہترین مدد ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5713]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10637)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5714
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ابْنُ السَّبِيلِ أَوَّلُ شَارِبٍ"، يَعْنِي مِنْ زَمْزَمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مسافر شخص سب سے پہلے پینے والا ہو گا“۔ رادی کہتے ہیں: یعنی آب زمزم کو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5714]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (252)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 231»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5715
وَعَنِ السَّائِبِ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: اشْرَبُوا مِنْ سِقَايَةِ الْعَبَّاسِ ; فَإِنَّهُ مِنَ السُّنَّةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سائب کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ یہ فرماتے تھے کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے سقایہ سے پیؤ کیونکہ یہ سنت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5715]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6621)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6621»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5716
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَهْدَى سُهَيْلَ بْنَ عَمْرٍو مِنْ مَاءِ زَمْزَمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ الْمَخْزُومِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ سَعْدٍ وَابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سہیل بن عمرو سے آب زمزم طلب کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مومل مخزومی ہے، جسے ابن سعد اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا۔ قرار دیا ہے وہ فرماتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5716]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11491)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11491، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5792، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 10646»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5717
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَاءَ إِلَى زَمْزَمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ الْمَخْزُومِيُّ ; وَثَّقَهُ ابْنُ سَعْدٍ وَابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ آب زمزم کے پاس تشریف لائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مومل مخزومی ہے، جسے ابن سعد اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ فرماتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5717]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 266»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں