🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
142. بَابٌ فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ .
مسجد خیف کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5768
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَلَّى فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ سَبْعُونَ نَبِيًّا مِنْهُمْ مُوسَى كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ، وَعَلَيْهِ عَبَاءَتَانِ قَطْوَانِيَّتَانِ، وَهُوَ مُحْرِمٌ عَلَى بَعِيرٍ مِنْ إِبِلِ شَنُوءَةَ، مَخْطُومٍ بِخِطَامٍ مِنْ لِيفٍ عَلَيْهِ ضَفِيرَتَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مسجد خیف میں ستر انبیاء علیہم السلام نے نماز ادا کی ہے جن میں سے ایک سیدنا موسیٰ علیہ السلام ہیں میں گویا اس وقت بھی ان کی طرف دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے دو قطوانی عبائیں پہنی ہوئی ہیں اور احرام باندھا ہوا ہے وہ شنوءہ قبیلے کے ایک اونٹ پر موجود ہیں جس کی لگام پتوں سے بنی ہوئی ہے اور انہوں نے دو مینڈھیاں بنائی ہوئی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5768]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12283)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12283»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5769
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ قُبِرَ سَبْعُونَ نَبِيًّا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مسجد خیف میں ستر انبیاء علیہم السلام کی قبریں ہیں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5769]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1177) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13525)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6197، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13525»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
143. بَابٌ فِي غَارِ جَبَلِ ثَوْرٍ .
ثور پہاڑ کے غار کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5770
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ قَالَ لِابْنِهِ: يَا بُنَيَّ إِنْ حَدَثَ فِي النَّاسِ حَدَثٌ فَائْتِ الْغَارَ الَّذِي اخْتَبَأْتُ فِيهِ أَنَا، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكُنْ فِيهِ ; فَإِنَّهُ سَيَأْتِيكَ فِيهِ رِزْقُكَ غُدْوَةً وَعَشِيَّةً.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُطَيْرٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اپنے صاحبزادے سے فرمایا: اے میرے بیٹے اگر لوگوں کے درمیان نئی صورت حال رونما ہو، تو تم اس غار میں آ جانا جس میں، میں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چھپے رہے تھے اور اس غار میں رہنا اس غار میں تمہارے پاس صبح و شام تمہارا رزق آئے گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن مطیر ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5770]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1178)»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
144. بَابُ تَجْدِيدِ أَنْصَابِ الْحَرَمِ .
حرم (کی حدود کے نشانات کے) پتھروں کی تجدید
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5771
عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ خَلَفٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَهُ أَنْ يُجَدِّدَ أَنْصَابَ الْحَرَمِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْأَسْوَدِ، وَفِيهِ جَهَالَةٌ.
سیدنا اسود بن خلف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا تھا کہ وہ حرم کی حدود کے نشانات کی تجدید کریں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسود ہے اور اس میں مجہول ہونا پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5771]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1160) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (816)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 816»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
145. بَابٌ فِي مَقْبَرَةِ مَكَّةَ .
مکہ کے قبرستان کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5772
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا أَشْرَفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْمَقْبَرَةِ، وَهِيَ عَلَى طَرِيقِهِ الْأُولَى أَشَارَ بِيَدِهِ، وَرَاءَ الضَّفِيرَةِ - أَوْ قَالَ: وَرَاءَ الضَّفِيرِ - شَكَّ عَبْدُ الرَّزَّاقِ - قَالَ:" نِعْمَ الْمَقْبَرَةُ هَذِهِ"، فَقُلْتُ لِلَّذِي أَخْبَرَنِي: أَخَصَّ الشِّعْبَ؟ قَالَ: هَكَذَا. قَالَ: وَلَمْ يُخْبِرْنِي أَنَّهُ خَصَّ شَيْئًا إِلَّا كَذَلِكَ، أَشَارَ بِيَدِهِ، وَرَاءَ الضَّغِيرِ أَوْ قَالَ: الضَّفِيرَةِ، وَكُنَّا نَسْمَعُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَصَّ الشِّعْبَ الْمُقَابِلَ الْبَيْتَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: الضَّفِيرَةِ، أَوْ قَالَ الظَّهِيرَةِ، فَقَالَ:" نِعْمَ الْمَقْبَرَةُ هَذِهِ"، فَقُلْتُ لِلَّذِي خَبَّرَنِي: خَصَّ الشِّعْبَ؟ فَقَالَ: هَكَذَا كُنَّا نَسْمَعُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَصَّ الشِّعْبَ الْمُقَابِلَ الْبَيْتَ.
وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي خِدَاشٍ حَدَّثَ عَنْهُ ابْنُ جُرَيْجٍ، وَابْنُ عُيَيْنَةَ كَمَا قَالَ أَبُو حَاتِمٍ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبرستان کی طرف دیکھا، تو وہ پہلے والے راستے پر تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”ضفیر“ کے پیچھے کی طرف اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کیا (یہاں پر ایک لفظ کے بارے میں عبدالرزاق نامی راوی کو شک ہے) آپ نے فرمایا: یہ عمدہ قبرستان یہ ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اس شخص سے دریافت کیا: جس نے مجھے
یہ روایت بیان کی تھی: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھاٹی کو مخصوص کیا تھا؟ اور یہ فرمایا تھا: اس طرح؟ تو انہوں نے فرمایا: میرے استاد نے مجھے صرف یہ بات بتائی تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح کسی چیز کو مخصوص کیا تھا، آپ نے ”صغیر“ کے پیچھے والے حصے کی طرف دست مبارک کے ذریعے اشارہ کیا تھا اور ہم یہ بات سنتے آ رہے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس گھاٹی کو مخصوص کیا تھا، جو بیت اللہ کے مد مقابل ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے تا ہم انہوں نے یہ لفظ نقل کیے ہیں: لفظ ضفیرہ یا ظہیرہ ہے اور آپ نے فرمایا: یہ اچھا قبرستان ہے میں نے ان صاحب سے دریافت کیا: جنہوں نے مجھے
یہ روایت بیان کی تھی کیا آپ نے گھاٹیوں کو مخصوص کیا تھا؟ تو انہوں نے بتایا ہم اسی طرح سنتے آ رہے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کے مدمقابل گھاٹیوں کو مخصوص کیا تھا۔
اس روایت کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن ابوخراش ہے ابن جریج اور ابن عیینہ نے اس سے روایت نقل کی ہے جیسا کہ ابوحاتم نے یہ بات بیان کی ہے کسی نے بھی اسے ضعیف قرار نہیں دیا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5772]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1179) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11282) اخرجه احمد فى المسند (3472)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3462، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11282»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
146. بَابُ خُرُوجِ أَهْلِ مَكَّةَ مِنْهَا .
اہل مکہ کا وہاں سے نکل جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5773
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" سَيَخْرُجُ أَهْلُ مَكَّةَ مِنْهَا، وَلَا يُعَمِّرُونَهَا إِلَّا قَلِيلًا ثُمَّ تُعَمَّرُ، وَتَمْتَلِئُ وَتُبْنَى، ثُمَّ يَخْرُجُونَ مِنْهَا، وَلَا يَعُودُونَ إِلَيْهَا أَبَدًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا، عنقریب اہل مکہ وہاں سے نکل جائیں گے صرف تھوڑے سے لوگ اسے آباد کریں گے پھر اسے دوبارہ آباد کیا جائے گا یہ بھر جائے گا۔ یہاں عمارات قائم ہو جائیں گی پھر وہ لوگ یہاں سے نکلیں گے اور دوبارہ کبھی اس کی طرف نہیں آئیں گے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5773]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1187) اخرجه احمد فى المسند (347/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8115»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
147. بَابٌ فِي هَدْمِ الْكَعْبَةِ .
خانہ کعبہ کو منہدم کیا جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5774
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يُخَرِّبُ الْكَعْبَةَ ذُو السُّوَيْقَتَيْنِ مِنَ الْحَبَشَةِ، وَيَسْلُبُهَا حِلْيَتَهَا، وَيُجَرِّدُهَا مِنْ كِسْوَتِهَا، وَلَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ أُصَيْلِعُ أُفَيْدِعُ يَضْرِبُ عَلَيْهَا بِمِسْحَاتِهِ وَمِعْوَلِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”حبشہ سے تعلق رکھنے والا، پتلی پنڈلیوں والا شخص، خانہ کعبہ کو توڑ پھوڑ دے گا، وہ اس کے زیور کو سلب کر لے گا اور اس کے غلاف کو اتار دے گا، میں گویا کہ اس وقت بھی اس کی طرف دیکھ رہا ہوں، وہ آگے سے گنجا ہے اور اس کا پاؤں کچھ ٹیڑھا ہے، اور وہ اپنے پھاؤڑے اور کدال کے ذریعے اس پر ضرب لگا رہا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5774]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7053)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7013»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5775
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ سَمْعَانَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يُخْبِرُ أَبَا قَتَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُبَايَعُ لِرَجُلٍ [ مَا ] بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ، وَلَنْ يَسْتَحِلَّ الْبَيْتَ إِلَّا أَهْلُهُ فَإِذَا اسْتَحَلُّوهُ فَلَا تَسَلْ عَنْ هَلَكَةِ الْعَرَبِ، ثُمَّ تَأْتِي الْحَبَشَةُ فَيُخَرِّبُونَهُ خَرَابًا لَا يَعْمُرُ بَعْدَهُ أَبَدًا، وَهُمُ الَّذِينَ يَسْتَخْرِجُونَ كَنْزَهُ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سعید بن سمعان بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے یہ بیان کرتے ہوئے سنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رکن اور مقام کے درمیان ایک شخص کی بیعت کی جائے گی اور بیت اللہ کو صرف اس کے رہنے والے ہی حلال کریں گے جب وہ اسے حلال کر دیں گے پھر تم عربوں کی ہلاکت کے بارے میں نہ پوچھو، پھر حبشی لوگ آئیں گے اور وہ اسے توڑ پھوڑ دیں گے اس کے بعد یہ کبھی آباد نہیں ہو گا اور حبشی لوگ ہی اس کے خزانے کو نکال لیں گے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5775]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7897)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7850، 8151»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
148. بَابُ فَضْلِ مَدِينَةِ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ہمارے آقا رسول اللہ ﷺ کے مدینہ کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5776
عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فُتِحَتِ الْبِلَادُ بِالسَّيْفِ، وَفُتِحَتِ الْمَدِينَةُ بِالْقُرْآنِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زَبَالَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتی ہیں: ”دوسرے شہر تلوار کے ذریعے فتح ہوئے ہیں اور مدینہ قرآن کے ذریعے فتح ہوا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5776]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1180)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5777
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمَدِينَةُ قُبَّةُ الْإِسْلَامِ، وَدَارُ الْإِيمَانِ، وَأَرْضُ الْهِجْرَةِ، وَمُبَوَّأُ الْحَلَالِ، وَالْحَرَامِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ مِينَا قَالُونُ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مدینہ، اسلام کا قبہ، ایمان کا گھر، ہجرت کی سرزمین اور حلال اور حرام کا ٹھکانہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مینا قالون ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5777]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (124/1)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5614»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں