الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
153. بَابُ التَّرْغِيبِ فِي سُكْنَاهَا .
اس (یعنی مدینہ منورہ) میں رہائش اختیار کرنے کی ترغیب
حدیث نمبر: 5788
وَعَنْ أَبِي أُسَيْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى قَبْرِ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَجَعَلُوا يَجُرُّونَ النَّمِرَةَ عَلَى وَجْهِهِ فَتُكْشَفُ قَدَمَاهُ، وَيَجُرُّونَهَا عَلَى قَدَمَيْهِ فَيَنْكَشِفُ وَجْهُهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اجْعَلُوهَا عَلَى وَجْهِهِ، وَاجْعَلُوا عَلَى قَدَمَيْهِ مِنْ هَذَا الشَّجَرِ"، قَالَ: فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ، فَإِذَا أَصْحَابُهُ يَبْكُونَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّهُ يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَخْرُجُونَ إِلَى الْأَرْيَافِ فَيُصِيبُونَ مِنْهَا مَطْعَمًا وَمَلْبَسًا وَمَرْكَبًا - أَوْ قَالَ: مَرَاكِبَ - فَيَكْتُبُونَ إِلَى أَهْلِيهِمْ: هَلُمَّ إِلَيْنَا ; فَإِنَّكُمْ بِأَرْضِ حِجَازٍ جَدُوبَةٍ، وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کی قبر (یعنی میت) کے پاس موجود تھا لوگ ان کے چہرے پر چادر ڈالتے تھے تو ان کے پاؤں کھل جاتے تھے لوگ اس چادر کو کھینچ کر پاؤں پر ڈالتے تھے تو چہرہ ظاہر ہو جاتا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ چادر ان کے چہرے پر ڈال دو اور ان کے پاؤں پر اس درخت (کے پتے) رکھ دو راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا تو آپ کے اصحاب رو رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ وہ خوشحال علاقوں کی طرف نکل جائیں گے اور وہاں کھانا لباس اور سواریاں پائیں گے یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) پھر وہ اپنے اہل خانہ کو خط لکھیں گے کہ ہماری طرف آ جاؤ کیونکہ حجاز کی سرزمین تو قحط سالی والی ہے حالانکہ مدینہ ان کے لئے زیادہ بہتر ہو گا اگر ان کو علم ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5788]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5788]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2939265/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
154. بَابُ النَّهْيِ عَنْ هَدْمِ بُنْيَانِهَا .
یہاں (یعنی مدینہ منورہ) کی تعمیر کو منہدم کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 5789
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ آطَامِ الْمَدِينَةِ أَنْ تُهْدَمَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ يَحْيَى، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ يَحْيَى، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ کی عمارتوں کو منہدم کرنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے حسن بن یحیی کے حوالے سے نقل کی ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5789]
یہ روایت امام بزار نے حسن بن یحیی کے حوالے سے نقل کی ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5789]
تخریج الحدیث: «اخرجه الزار فى المسند (1189)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
155. بَابُ اتِّخَاذِ أُصُولٍ بِهَا .
یہاں (یعنی مدینہ منورہ) میں اصول (یعنی زمین یا مکان) اختیار کرنا
حدیث نمبر: 5790
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَانَ لَهُ بِالْمَدِينَةِ أَصْلٌ فَلْيَتَمَسَّكْ بِهِ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ بِهَا أَصْلٌ فَلْيَجْعَلْ لَهُ بِهَا أَصْلًا فَلَيَأْتِيَنَّ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَكُونُ الَّذِي لَيْسَ لَهُ بِهَا أَصْلٌ كَالْخَارِجِ مِنْهَا الْمُجْتَازِ إِلَى غَيْرِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ذَكَرَهُمُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِمْ جَرْحًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ذَكَرَهُمُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِمْ جَرْحًا.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی مدینہ منورہ میں کوئی اصل (یعنی زمین) ہو وہ اسے مضبوطی سے تھام کے رکے اور جس کی یہاں کوئی اصل نہ ہو، تو وہ یہاں اصل بنا لے، کیونکہ عنقریب لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ جس کی یہاں کوئی اصل نہیں ہو گی اس کی مثال یہاں سے نکل جانے والے شخص اور دوسری جگہ کی طرف جانے والے کی مانند ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے۔ انہوں نے اس میں سے کسی کے بارے میں جرح ذکر نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5790]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے۔ انہوں نے اس میں سے کسی کے بارے میں جرح ذکر نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5790]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6027)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
156. بَابٌ فِيمَنْ صَامَ رَمَضَانَ بِالْمَدِينَةِ، وَشَهِدَ بِهَا جُمُعَةً .
جو شخص مدینہ منورہ میں رمضان کے روزے رکھتا ہے، یا یہاں جمعہ میں شریک ہوتا ہے
حدیث نمبر: 5791
عَنْ بِلَالِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رَمَضَانُ بِالْمَدِينَةِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ رَمَضَانَ فِيمَا سِوَاهُ مِنَ الْبُلْدَانِ، وَجُمُعَةٌ بِالْمَدِينَةِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ جُمُعَةٍ فِيمَا سِوَاهَا مِنَ الْبُلْدَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَثِيرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَثِيرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بلال بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مدینہ میں ایک رمضان، اس کے علاوہ اور کسی بھی شہر میں ایک ہزار رمضان سے زیادہ بہتر ہے اور مدینہ میں ایک جمعہ، اس کے علاوہ اور کسی بھی شہر میں ایک ہزار جمعے ادا کرنے سے زیادہ بہتر ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن کثیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5791]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن کثیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5791]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1144)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1144»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
157. بَابٌ فِي حُرْمَتِهَا .
اس (یعنی مدینہ منورہ) کی حرمت کا بیان
حدیث نمبر: 5792
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِكُلِّ نَبِيٍّ حَرَمٌ، وَحَرَمِي الْمَدِينَةُ، اللَّهُمَّ إِنِّي أُحَرِّمُهَا بِحُرَمِكَ أَنْ لَا تَأْوِي بِهَا مُحْدِثًا، وَلَا يُخْتَلَى خَلَاهَا، وَلَا يُعْضَدُ شَوْكُهَا، وَلَا تُؤْخَذُ لُقَطَتُهَا إِلَّا لِمُنْشِدِهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر نبی کا ایک حرم ہوتا ہے اور میرا حرم مدینہ ہے: اے اللہ! میں تیری حرمت کے حوالے سے اسے حرم قرار دیتا ہوں تو اس میں کسی بدعتی کو پناہ نہ دینا، یہاں کے گھاس کو کاٹا نہیں جائے گا، یہاں کے کانٹے کو توڑا نہیں جائے گا، یہاں کی گری ہوئی چیز کو اٹھایا نہیں جائے گا البتہ اعلان کرنے کے لئے اس کا حکم مختلف ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5792]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5792]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2524) اخرجه احمد فى المسند (2923)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2916»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 5793
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عَلِيٍّ فَدَعَا بِسَيْفِهِ فَأَخْرَجَ مِنْ بَطْنِ السَّيْفِ أَدِيمًا عَرَبِيًا فَقَالَ: مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا غَيْرَ كِتَابِ اللَّهِ الَّذِي أُنْزِلَ إِلَّا، وَقَدْ بَلَّغْتُهُ غَيْرَ هَذَا، فَإِذَا فِيهِ:" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ قَالَ: لِكُلِّ نَبِيٍّ حَرَمٌ، وَحَرَمِي الْمَدِينَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ.
سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنی تلوار منگوائی اور تلوار کے اندر سے ایک چمڑا نکالا جس پر عربی تحریر تھی۔ انہوں نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی کتاب کے علاوہ اور کوئی چیز نہیں چھوڑی جو بھی نازل ہوا آپ نے اس کی تبلیغ کر دی ہے البتہ یہ چیز ہے، تو اس میں یہ تحریر تھا: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے اللہ کے رسول سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ہر نبی کا ایک حرم ہوتا ہے اور میرا حرم مدینہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اس کے بعض رجال کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5793]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اس کے بعض رجال کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5793]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (393/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 5794
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَثَلُ الْمَدِينَةِ مَثَلُ الْكِيرِ، وَحَرَّمَ إِبْرَاهِيمُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - مَكَّةَ، وَأَنَا أُحَرِّمُ الْمَدِينَةَ، وَهِيَ كَمَكَّةَ حَرَامٌ مَا بَيْنَ حَرَّتَيْهَا، وَحِمَاهَا كُلِّهَا لَا يُقْطَعُ مِنْهَا شَجَرَةٌ إِلَّا أَنْ يُعْلَفَ [ رَجُلٌ ] مِنْهَا، وَلَا يَقْرَبُهَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ الطَّاعُونُ وَلَا الدَّجَّالُ، وَالْمَلَائِكَةُ يَحْرُسُونَهَا عَلَى أَنْقَابِهَا وَأَبْوَابِهَا".
قَالَ: وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" وَلَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ يَحْمِلُ فِيهَا سِلَاحًا لِقِتَالٍ".
قُلْتُ: لِجَابِرٍ حَدِيثٌ فِي حَرَمِ الْمَدِينَةِ غَيْرُ هَذَا.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”مدینہ کی مثال بھٹی کی مانند ہے، سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرم قرار دیا تھا اور میں مدینہ کو حرم قرار دیتا ہوں، اور یہ مکہ کی طرح، دونوں اطراف کی پتھریلی زمین کے درمیان کا حصہ اور اس کی چراگاہ حرم ہے، اس کے درخت کو کاٹا نہیں جائے گا البتہ چارہ حاصل کرنے کے لئے ایسا کیا جا سکتا ہے اگر اللہ نے چاہا تو طاعون اور دجال اس کے قریب نہیں آئیں گے فرشتے اس کے چھوٹے راستوں اور دروازوں پر اس کی حفاظت کرتے ہیں“۔ انہوں نے یہ بات بھی بیان کی کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”کسی شخص کے لئے یہ بات حلال نہیں ہے کہ وہ قتال کے لئے اس میں ہتھیار اٹھائے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: مدینہ منورہ کے حرم ہونے کے بارے میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک اور حدیث بھی منقول ہے، جو اس کے علاوہ ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ابتدائی حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5794]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14811»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 5795
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمَدِينَةُ حَرَامٌ". قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَزَادَ فِيهِ حُمَيْدٌ:" وَلَا يُحْمَلُ فِيهَا سِلَاحٌ لِقِتَالٍ".
قُلْتُ: حَدِيثُ أَنَسَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا حَمْلِ السِّلَاحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُؤَمِّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَهُوَ مُوَثَّقٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
قُلْتُ: حَدِيثُ أَنَسَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا حَمْلِ السِّلَاحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُؤَمِّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَهُوَ مُوَثَّقٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مدینہ، حرم ہے“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے حمید نامی راوی نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اس میں جنگ کے لئے ہتھیار نہیں اٹھایا جائے گا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے تا ہم اس میں ہتھیار اٹھانے کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مؤمل بن اسماعیل ہے اس کی توثیق کی گئی ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5795]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد المسند (242/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13128»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5796
وَعَنْ أَبِي الْيَسَرِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَرَّمَ مَا بَيْنَ لَابَتَيِ الْمَدِينَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا ابویسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کے دونوں کناروں کے درمیان کی جگہ کو حرم قرار دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5796]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5796]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (171/19)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5797
وَعَنْ يُسَيْرِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَأَلْتُ سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ قُلْتُ: أَسَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي الْمَدِينَةِ شَيْئًا؟ قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" إِنَّهَا حَرَامٌ آمِنٌ، إِنَّهَا حَرَامٌ آمِنٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
یسیر بن عمرو بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ منورہ کے بارے میں کوئی بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”یہ حرم ہے اور امن والی جگہ ہے یہ حرم ہے اور امن والی جگہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5797]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5797]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5610 و 5611 ,5612)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح