الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
159. بَابُ حُرْمَةِ صَيْدِهَا .
یہاں شکار کا حرام ہونا
حدیث نمبر: 5808
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: اصْطَدْتُ طَيْرًا بِالْقُنْبُلَةِ - مَوْضِعٍ بِالْمَدِينَةِ فَلَحِقَنِي أَبِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَقَالَ: أَيْ بُنَيِّ مِنْ أَيْنَ أَخَذْتَهُ؟ قُلْتُ: مِنَ الْقُنْبُلَةِ - مَوْضِعٍ بِالْمَدِينَةِ -، فَعَرَكَ أُذُنِي ثُمَّ أَخَذَهُ فَأَرْسَلَهُ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَرَّمَ صَيْدَ مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زَبَالَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زَبَالَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
ابراہیم بن عبدالرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں: قنبلہ، جو مدینہ منورہ میں ایک جگہ ہے، میں نے وہاں ایک پرندے کا شکار کیا، تو میرے والد سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ میرے پاس آئے اور بولے: اے میرے بیٹے تم نے اسے کہاں سے پکڑا ہے؟ میں نے جواب دیا قنبلہ سے جو مدینہ منورہ کی ایک جگہ ہے، تو انہوں نے میرے کان کو پکڑ کر اسے مروڑا اور پھر اسے چھوڑ دیا اور پھر بولے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے دونوں کناروں کے درمیان شکار کو حرام قرار دیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5808]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5808]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1192)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 5809
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَرَّمَ مَا بَيْنَ لَابَتَيِ الْمَدِينَةِ أَنْ يُصَادَ وَحْشُهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَارِجَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَارِجَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کے دونوں کناروں کے درمیان شکار کرنے کو حرام قرار دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خارجہ بن عبداللہ بن عبدالملک ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5809]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خارجہ بن عبداللہ بن عبدالملک ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5809]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (263)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 263»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5810
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ أَنَّهُ وَجَدَ غِلْمَانًا قَدْ أَلْجَئُوا ثَعْلَبًا إِلَى زَاوِيَةٍ فَطَرَدَهُمْ، وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ: فِي حَرَمِ اللَّهِ يُفْعَلُ هَذَا؟.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ حِمَاسٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ حِمَاسٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے۔ انہوں نے کچھ لڑکوں کو پایا جنہوں نے ایک لومڑی کو ایک گوشے میں رہنے پر مجبور کر دیا تھا تو انہوں نے ان لوگوں کو پرے کیا راوی کہتے ہیں: انہوں نے یہ بھی فرمایا: اللہ کے حرم میں ایسا کیا جا رہا ہے؟
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن حماس ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5810]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن حماس ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5810]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3918)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5811
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَذِنَ بِقَطْعِ الْمَسَدِ وَالْقَائِمَتَيْنِ، وَالْمُتَّخَذَةَ عَصًا لِلدَّابَّةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کے درخت کے ریشے اور پائے کاٹنے کی اجازت دی ہے، جسے جانوروں کے لئے عصاء کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ مزنی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5811]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ مزنی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5811]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (18/17)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
160. بَابٌ جَامِعٌ فِي الدُّعَاءِ لَهَا .
اس (یعنی مدینہ منورہ) کے لئے جامع دعا کا بیان
حدیث نمبر: 5812
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ ثُمَّ صَلَّى بِأَرْضِ سَعْدٍ بِأَصْلِ الْحَرَّةِ عِنْدَ بُيُوتِ الْغَنَائِمِ قَالَ:" اللَّهُمَّ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلَكَ وَعَبْدَكَ دَعَاكَ لِأَهْلِ مَكَّةَ، وَأَنَا مُحَمَّدٌ عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ أَدْعُوكَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ مِثْلَ مَا دَعَاكَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ لِمَكَّةَ، نَدْعُوكَ أَنْ تُبَارِكَ لَهُمْ فِي صَاعِهِمْ، وَمُدِّهِمْ، وَثِمَارِهِمْ، اللَّهُمَّ حَبِّبْ إِلَيْنَا الْمَدِينَةَ كَمَا حَبَّبْتَ إِلَيْنَا مَكَّةَ، وَاجْعَلْ مَا بِهَا مِنْ وَبَاءٍ بِخُمٍّ، اللَّهُمَّ إِنِّي حَرَّمْتُ مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا كَمَا حَرَّمْتَ عَلَى لِسَانِ إِبْرَاهِيمَ الْحَرَمَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا پھر آپ نے حرہ کی سرزمین پر بکریوں کے گھروں کے پاس سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی زمین میں نماز ادا کی پھر آپ نے یہ دعا کی: ”اے اللہ! بے شک سیدنا ابراہیم علیہ السلام تیرے خلیل اور تیرے بندے ہیں۔ انہوں نے اہل مکہ کے لئے تجھ سے دعا کی تھی اور میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تیرا بندہ اور تیرا رسول ہوں میں اہل مدینہ کے لئے تجھ سے وہی دعا کرتا ہوں جو سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے تجھ سے مکہ کے لئے کی تھی ہم تجھ سے یہ دعا کرتے ہیں کہ تو ان لوگوں کے صاع اور ان لوگوں کے مد اور ان کے پھلوں میں برکت رکھ دے اے اللہ! مدینہ کو ہمارے لئے محبوب کر دے جس طرح تو نے مکہ کو ہمارے نزدیک محبوب کیا ہے اور یہاں کی وباء کو ”خم“ کی طرف منتقل کر دے اے اللہ! میں اس کے دونوں کناروں کے درمیان کی جگہ کو حرم قرار دیتا ہوں جس طرح تو نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی زبانی حرم کو حرم قرار دیا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5812]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5812]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (309/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22124»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5813
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا نَظَرَ إِلَى قِبَلِ الشَّامِ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ أَقْبِلْ بِقُلُوبِهِمْ"، وَنَظَرَ إِلَى الْعِرَاقِ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، وَنَظَرَ قِبَلَ كُلِّ أُفُقٍ فَفَعَلَ ذَلِكَ، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا مِنْ ثَمَرَاتِ الْأَرْضِ، وَبَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا وَصَاعِنَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دیکھا آپ نے شام کی سمت دیکھ کر دعا کی: اے اللہ! تو ان کے دلوں کو لے آ پھر آپ نے عراق کی طرف دیکھ کر اس کی مانند کہا: آپ نے ہر افق کی طرف دیکھ اس کی مانند کیا اور یہ دعا کی اے اللہ! زمین کے پھلوں میں سے ہمیں رزق عطا فرما! اور ہمارے لئے ہمارے مد اور ہمارے صاع میں برکت رکھ دے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5813]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5813]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1184) اخرجه احمد فى المسند (342/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14280»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 5814
وَعَنْ سُفْيَانَ بْنِ أَبِي زُهَيْرٍ أَنَّ فَرَسَهُ أَعْيَتْ بِالْعَقِيقِ، وَهُمْ فِي بَعْثٍ بَعَثَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَجَعَ إِلَيْهِ يَسْتَحْمِلُهُ فَزَعَمَ سُفْيَانُ كَمَا ذَكَرُوا: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ مَعَهُ يَبْتَغِي لَهُ بَعِيرًا فَلَمْ يَجِدْهُ إِلَّا عِنْدَ أَبِي جَهْمِ بْنِ حُذَيْفَةَ الْعَدَوِيِّ فَسَاوَمَهُ بِهِ فَقَالَ لَهُ أَبُو جَهْمٍ: لَا أَبِيعُكَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَكِنْ خُذْهُ فَاحْمِلْ عَلَيْهِ مَنْ شِئْتَ، فَزَعَمَ أَنَّهُ أَخَذَهُ مِنْهُ ثُمَّ خَرَجَ حَتَّى إِذَا بَلَغَ بِئْرَ الْإِهَابِ. زَعَمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُوشِكُ الْبُنْيَانُ أَنْ يَأْتِيَ هَذَا الْمَكَانَ، وَيُوشِكُ الشَّامُ أَنْ يُفْتَحَ فَيَأْتِيهِ رِجَالٌ مِنْ أَهْلِ هَذَا الْبَلَدِ فَيُعْجِبُهُمْ رِيعُهُ، وَرَخَاؤُهُ وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ ثُمَّ يُفْتَحُ الْعِرَاقُ فَيَأْتِي قَوْمٌ يَبِسُّونَ فَيَتَحَمَّلُونَ بِأَهْلِيهِمْ، وَمَنْ أَطَاعَهُمْ، وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ، إِنَّ إِبْرَاهِيمَ دَعَا لِأَهْلِ مَكَّةَ، وَإِنِّي أَسْأَلُ اللَّهَ أَنْ يُبَارِكَ لَنَا فِي صَاعِنَا، وَأَنْ يُبَارِكَ لَنَا فِي مُدِّنَا مِثْلَ مَا بَارَكَ لِأَهْلِ مَكَّةَ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَبَعْضُ رُوَاتِهِ لَمْ يُسَمَّ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَبَعْضُ رُوَاتِهِ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا سفیان بن ابوزہیر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے عقیق کے مقام پر ان کا گھوڑا تھک گیا وہ ایک جنگی مہم میں شامل تھے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے روانہ کی تھی وہ واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ سے سواری کے لئے جانور مانگا تو سیدنا سفیان رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ساتھ نکلے تاکہ ان کے لئے کوئی اونٹ حاصل کریں آپ کو سیدنا ابوجہم بن حذیفہ عدوی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک اونٹ ملا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اونٹ کی قیمت دریافت کی، تو سیدنا ابوجہم رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! یہ اونٹ میں آپ کو فروخت نہیں کروں گا آپ اسے لے لیں اور جسے چاہیں سواری کے لئے دے دیں راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ اونٹ ان سے لے لیا پھر آپ نکلے یہاں تک کہ آپ بئراہاب تک پہنچے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب عمارتیں اس جگہ تک آ جائیں گی اور عنقریب شام فتح ہو گا اس شہر کے رہنے والوں میں سے کچھ لوگ شام جائیں گے وہاں کی خوشحالی اور فراخی انہیں پسند آئے گی، حالانکہ اگر وہ علم رکھتے ہوں تو مدینہ ان کے حق میں زیادہ بہتر ہے، پھر عراق فتح ہو گا کچھ لوگ آئیں گے وہ اپنے اہل خانہ اور اپنے فرمانبردار لوگوں (یعنی غلام وغیرہ) کو سوار کریں گے اور لے جائیں گے حالانکہ اگر وہ علم رکھتے ہوں تو مدینہ ان کے لئے زیادہ بہتر ہے سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے اہل مکہ کے لئے دعا کی تھی اور میں اللہ تعالٰی سے یہ دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمارے لئے ہمارے صاع میں برکت رکھ دے اور ہمارے لئے ہمارے مد میں برکت رکھ دے جس طرح اس نے اہل مکہ کے لئے برکت رکھی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ایک حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کے بعض راویوں کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5814]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ایک حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کے بعض راویوں کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5814]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (220/5)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5815
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى إِذَا كُنَّا عِنْدَ السُّقْيَا الَّتِي كَانَتْ لِسَعْدٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ عَبْدَكَ وَخَلِيلَكَ دَعَاكَ لِأَهْلِ مَكَّةَ بِالْبَرَكَةِ، وَأَنَا مُحَمَّدٌ عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، وَإِنِّي أَدْعُوكَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ; أَنْ تُبَارِكَ لَهُمْ فِي صَاعِهِمْ وَمُدِّهِمْ مِثْلَ مَا بَارَكْتَ لِأَهْلِ مَكَّةَ، وَاجْعَلِ الْبَرَكَةَ بِرْكَتَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ راوانہ ہوئے یہاں تک کہ جب ہم ”سقیا“ کے مقام پر پہنچے جو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی تھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! بے شک سیدنا ابراہیم علیہ السلام تیرے بندے اور تیرے خلیل تھے۔ انہوں نے تجھ سے اہل مکہ کے لئے برکت کی دعا مانگی تھی اور میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تیرا بندہ اور تیرا رسول ہوں میں اہل مدینہ کے لئے تجھ سے دعا کرتا ہوں کہ تو ان کے صاع اور ان کے مد میں ان کے لئے برکت رکھ دے جو اس کی مانند ہو جو تو نے اہل مکہ کے لئے برکت رکھی ہے اور اس برکت کو دوگنا کر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5815]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5815]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (936) والحديث ليس من الزوائد رواه الترمذى (372/4)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3914، وأخرجه مسند أحمد برقم: 938، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 209، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6814، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6305»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5816
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْفَجْرَ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى الْقَوْمِ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا وَصَاعِنَا، اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا وَيَمَنِنَا". فَقَالَ رَجُلٌ: وَالْعِرَاقُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" مِنْ ثَمَّ يَطْلُعُ قَرْنُ الشَّيْطَانِ، وَتُهَيَّجُ الْفِتَنُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی نماز ادا کی پھر آپ نے حاضرین کی طرف رخ کیا اور یہ کہا: اے اللہ! ہمارے لئے ہمارے مدینہ میں برکت رکھ دے اور ہمارے لئے ہمارے صاع اور مد میں برکت رکھ دے اے اللہ! ہمارے لئے ہمارے شام اور ہمارے یمن میں برکت رکھ دے ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! عراق کے لئے بھی دعا کریں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہاں سے شیطان کا سینگ طلوع ہوتا ہے اور وہاں سے فتنے پھیلیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5816]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5816]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6064)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5610، 6028»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5817
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: دَعَا نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا وَمُدِّنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي مَكَّتِنَا وَمَدِينَتِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا وَيَمَنِنَا"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، وَعِرَاقِنَا؟ فَقَالَ:" إِنَّ بِهَا قَرْنَ الشَّيْطَانِ، وَتَهَيُّجَ الْفِتَنِ، وَإِنَّ الْجَفَاءَ بِالْمَشْرِقِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کرتے ہوئے یہ کہا: اے اللہ! ہمارے صاع اور ہمارے مد میں برکت رکھ دے ہمارے لئے ہمارے مکہ اور ہمارے مدینہ میں برکت رکھ دے اور ہمارے لئے ہمارے شام اور ہمارے یمن میں برکت رکھ دے حاضرین میں سے ایک صاحب نے عرض کی: اے اللہ! کے نبی! ہمارے عراق کے لئے بھی (دعا کر دیں)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہاں شیطان کا سینگ ہو گا ور فتنے پھیلیں گے جفا مشرق میں پائی جاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5817]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5817]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12553)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12553»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح