الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّيْدِ
شکار کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 6009
عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ عُرْفُطَةُ بْنُ نَهِيكٍ التَّمِيمِيُّ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي وَأَهْلَ بَيْتِي مَرْزُوقُونَ مِنْ هَذَا الصَّيْدِ وَلَنَا فِيهِ قَسْمٌ وَبَرَكَةٌ، وَهُوَ مَشْغَلَةٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ، وَعَنِ الصَّلَاةِ فِي جَمَاعَةٍ، وَلَنَا إِلَيْهِ حَاجَةٌ أَفَتُحِلُّهُ أَمْ تُحَرِّمُهُ؟ فَقَالَ:" أُحِلُّهُ لِأَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ أَحَلَّهُ. نِعْمَ الْعَمَلُ، وَاللَّهُ أَوْلَى بِالْعُذْرِ، قَدْ كَانَتْ قَبْلِي لِلَّهِ رُسُلٌ كُلُّهُمْ يَصْطَادُ أَوْ يَطْلُبُ الصَّيْدَ".
قُلْتُ: وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الْبُيُوعِ فِي الْكَسْبِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ نُمَيْرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الْبُيُوعِ فِي الْكَسْبِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ نُمَيْرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے سیدنا عرفطہ بن نہیک تمیمی رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور بولے: یا رسول اللہ! میں اور میرے اہل بیت اس شکار کے ذریعے رزق حاصل کرتے ہیں اس میں ہمارے لئے تقسیم بھی ہوتی ہے اور برکت بھی ہوتی ہے لیکن یہ چیز اللہ کے ذکر سے اور باجماعت نماز سے غافل کر دیتی ہے ہمیں اس کی حاجت بھی ہے، تو کیا آپ اسے حلال قرار دیتے ہیں یا حرام قرار دیتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں اسے حلال قرار دیتا ہوں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے حلال قرار دیا ہے یہ اچھا کام ہے اور اللہ تعالٰی عذر قبول کرنے کا زیادہ حق دار ہے مجھ سے پہلے اللہ کے کچھ رسول ایسے تھے جو سب شکار کیا کرتے تھے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) شکار تلاش کیا کرتے تھے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ مکمل روایت خرید و فروخت سے متعلق باب میں کمائی کے باب میں آئے گی اگر اللہ نے چاہا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بشر بن نمیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6009]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بشر بن نمیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6009]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7342»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
2. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَذْفِ .
کنکری مارنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 6010
عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْخَذْفِ، فَأَخَذَ ابْنُ عَمٍّ لَهُ فَقَالَ: عَنْ هَذَا وَخَذَفَ. فَقَالَ: أَلَا أُرَانِي أُخْبِرُكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْهُ، وَأَنْتَ تَخْذِفُ؟ وَاللَّهِ لَا أُكَلِّمُكَ عَرَبِيَّةً مَا عِشْتُ أَوْ مَا بَقِينَا أَوْ نَحْوَ هَذَا، وَفِي رِوَايَةٍ: لَا أُكَلِّمُكَ عَزْمَةً.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. إِلَّا أَنَّ ثَابِتًا لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي بَكْرَةَ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. إِلَّا أَنَّ ثَابِتًا لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي بَكْرَةَ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنکری مارنے سے منع کیا ہے ان کے ایک چچا زاد نے ایک کنکری لی اور بولا: اس سے منع کیا ہے؟ پھر اس نے کنکری مار دی تو سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیا میں نے یہ چیز نہیں دیکھی کہ میں نے تمہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ایک بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے اور تم نے پھر بھی کنکری مار دی ہے اللہ کی قسم جب تک میں زندہ رہوں گا میں تمہارے ساتھ کوئی بات نہیں کروں گا (یہاں راوی کو شک ہے شاید یہ یہاں لفظ مختلف ہے لیکن مفہوم یہی ہے) ایک روایت میں یہ بات ہے، یہ بات طے ہے کہ میں تمہارے ساتھ کبھی کلام نہیں کروں گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ثابت نامی راوی نے سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6010]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 19950»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 6011
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَوْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِيَّاكُمْ وَالْخَذْفَ، فَإِنَّهَا تَكْسِرُ السِّنَّ، وَتَفْقَأُ الْعَيْنَ، وَلَا تَنْكَأُ الْعَدُوَّ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ دِينَارٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ دِينَارٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ یا شاید سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کنکری مارنے سے بچو کیونکہ یہ دانت توڑ دیتی ہے یا آنکھ پھوڑ دیتی ہے اور دشمن کو نقصان نہیں پہنچاتی ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں یہ روایت سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کے طور پر مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسن بن دینار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6011]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسن بن دینار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6011]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (227/18 و228)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
3. بَابُ النَّهْيِ عَنْ طَرْقِ الطَّيْرِ بِاللَّيْلِ .
رات کے وقت پرندے کے پاس جانے کی ممانعت
حدیث نمبر: 6012
عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَطْرُقُوا الطَّيْرَ فِي أَوْكَارِهَا، فَإِنَّ اللَّيْلَ أَمَانٌ لَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُرَشِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُرَشِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رات کے وقت پرندوں کے گھونسلوں کے پاس نہ جاؤ کیونکہ رات ان کے لئے امان ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن قرشی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6012]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن قرشی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6012]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2896)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2896، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2382، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4663»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
4. بَابٌ فِيمَنْ قَتَلَ حَيَوَانًا بِغَيْرِ مَنْفَعَةٍ .
اس شخص کا بیان، جو کسی جانور کو کسی فائدے کے بغیر مار دے
حدیث نمبر: 6013
عَنْ عَمْرِو بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ أَحَدٍ يَقْتُلُ عُصْفُورًا إِلَّا عَجَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَقُولُ: يَا رَبِّ، هَذَا قَتَلَنِي عَبَثًا فَلَا هُوَ انْتَفَعَ بِقَتْلِي، وَلَا هُوَ تَرَكَنِي فَأَعِيشَ فِي أَرْضِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
عمرو بن یزید نے اپنے والد کا یہ بیان نقل کیا ہے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص کسی چڑیا کو قتل کرے گا، قیامت کے دن وہ چڑیا بلند آواز میں کہے گی: اے میرے پروردگار! اس نے مجھے عبث میں قتل کیا تھا اس نے نہ تو میرے قتل کے ذریعے کوئی نفع حاصل کیا اور نہ ہی مجھے یوں رہنے دیا تاکہ میں تیری زمین میں زندہ رہتی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6013]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6013]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (245/22)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
5. بَابُ التَّسْمِيَةِ عِنْدَ رَمْيِ الصَّيْدِ وَالذَّبْحِ .
شکار کو تیر مارتے ہوئے یا ذبح کرتے ہوئے بسم اللہ پڑھنا
حدیث نمبر: 6014
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَكَلَ أَوْ شَرِبَ أَوْ رَمَى صَيْدًا فَنَسِيَ أَنْ يَذْكُرَ اسْمَ اللَّهِ فَلْيَأْكُلْ مِنْهُ مَا لَمْ يَدَعِ الْبَسْمَلَةَ مُتَعَمِّدًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُتْبَةُ بْنُ السَّكَنِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُتْبَةُ بْنُ السَّكَنِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کچھ کھاتا ہے یا پیتا ہے یا شکار کو تیر مارتا ہے اور پھر اللہ کا نام لینا بھول جاتا ہے، تو وہ اس میں سے کھا لے جبکہ اس نے بسم اللہ جان بوجھ کر ترک نہ کی ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عتبہ بن سکن ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6014]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عتبہ بن سکن ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6014]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (95/20)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 6015
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا سَمَّيْتُمْ فَكَبِّرُوا". يَعْنِي عَلَى الذَّبِيحَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُرَشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُرَشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم نام لو (یعنی بسم اللہ پڑھو) تو اللہ اکبر بھی کہو“۔ راوی کہتے ہیں: یعنی ذبیحہ کے موقع پر ایسا کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن قرشی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6015]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن قرشی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6015]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8344»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6016
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَرَأَيْتَ الرَّجُلَ يَذْبَحُ وَيَنْسَى أَنْ يُسَمِّيَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اسْمُ اللَّهِ عَلَى فَمِ كُلِّ مُسْلِمٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ الْغِفَارِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ الْغِفَارِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: ایسے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، جو جانور کو ذبح کرتے ہوئے بسم اللہ پڑھنی بھول جاتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کا نام ہر مسلمان کے منہ پر موجود ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مروان بن سالم غفاری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6016]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مروان بن سالم غفاری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6016]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
6. بَابُ صَيْدِ الْقَوْسِ وَقَوْلِهِ: كُلْ مَا أَصَمَيْتَ وَدَعْ مَا أَنْمَيْتَ .
کمان کے ذریعے شکار کرنا
حدیث نمبر: 6017
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ، وَحُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلْ مَا رَدَّتْ عَلَيْكَ قَوْسُكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ اور سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہاری کمان جو چیز تمہیں لوٹا دے تم اسے کھا لو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6017]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6017]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16976»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6018
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ عَبْدًا أَسْوَدَ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَمُرُّ بِيَ ابْنُ السَّبِيلِ، وَأَنَا فِي مَاشِيَةٍ لِسَيِّدِي فَأَسْقِي مِنْ أَلْبَانِهَا بِغَيْرِ إِذْنِهِمْ؟ قَالَ:" لَا". قَالَ: فَإِنِّي أَرْمِي فَأُصْمِي، وَأُنْمِي قَالَ:" كُلْ مَا أَصْمَيْتَ وَدَعْ مَا أَنْمَيْتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَأَظُنُّهُ الْقُرَشِيَّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَأَظُنُّهُ الْقُرَشِيَّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک سیاہ فام غلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: ابن سبیل (یعنی کوئی مسافر) میرے پاس سے گزرے اور میں اس وقت اپنے آقا کے جانوروں میں موجود ہوؤں، تو کیا میں اپنے آقاؤں کی اجازت کے بغیر ان جانوروں کے دودھ میں سے کچھ پینے کے لئے دے سکتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! اس شخص نے دریافت کیا: اگر میں تیر مارتا ہوں اور جانور میری نگاہ سے اوجھل نہیں ہوتا یا اوجھل ہو جاتا ہے (تو حکم کیا ہو گا؟) تو آپ نے فرمایا: جو تمہاری نگاہ سے اوجھل نہ ہو اسے تم کھا لو اور جو اوجھل ہو جائے اسے رہنے دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں راوی عثمان بن عبدالرحمن ہے میرا خیال ہے یہ قرشی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6018]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں راوی عثمان بن عبدالرحمن ہے میرا خیال ہے یہ قرشی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6018]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12370)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12370، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5539»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً