🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابُ رَحْمَةِ الْبَهَائِمِ لِذَبْحِهَا .
جانور کو ذبح کرنے کے حوالے سے اس پر رحم کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6029
عَنْ قُرَّةَ بْنِ إِيَاسٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَأَذْبَحُ الشَّاةَ، وَأَنَا أَرْحَمُهَا. أَوْ قَالَ: إِنِّي لَأَرْحَمُ الشَّاةَ أَنْ أَذْبَحَهَا. فَقَالَ:" وَالشَّاةُ إِنْ رَحِمْتَهَا رَحِمَكَ اللَّهُ، وَالشَّاةُ إِنْ رَحِمْتَهَا رَحِمَكَ اللَّهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ كُلُّهُمْ مِنْ غَيْرِ شَكٍّ قَالُوا: قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَأَذْبَحُ الشَّاةَ فَأَرْحَمُهَا. وَلَهُ أَلْفَاظٌ كَثِيرَةٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قرہ بن ایاس بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں بکری ذبح کرنے لگتا ہوں لیکن مجھے اس پر رحم آتا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) بکری کو ذبح کرنے کے حوالے سے مجھے بکری پر رحم آتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم بکری پر رحم کرتے ہو، تو اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے گا اگر تم بکری پر رحم کرتے ہو، تو اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اور ان حضرات نے کسی شک کے بغیر
یہ روایت نقل کی ہے ان حضرات کا یہ کہنا ہے کہ ان صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں بکری ذبح کرنے لگتا ہوں تو مجھے اس پر رحم آ جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس روایت کے مختلف الفاظ ہیں اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6029]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (301) اخرجه البزار فى المسند (221) و (1222) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (23/19) اخرجه احمد فى المسند (436/3 ,34/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15165، وأخرجه مسند البزار برقم: 3319، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3094، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 275»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6030
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ رَحِمَ ذَبِيحَةً رَحِمَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ذبیحہ پر رحم کرتا ہے قیامت کے دن اللہ تعالی اس پر رحم کرے گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6030]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7913)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6031
وَفِي رِوَايَةٍ:" مَنْ رَحِمَ وَلَوْ ذَبِيحَةَ عُصْفُورٍ رَحِمَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص رحم کرتا ہے خواہ وہ ایک چڑیا کے ذبیحہ پر ہی کرے تو قیامت کے دن اللہ تعالی اس پر رحم کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6031]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7915)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6032
وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَآخُذُ الْعِيرَ لِأَذْبَحَهَا فَأَرْحَمُهَا. قَالَ:" وَإِنْ رَحِمْتَهَا رَحِمَكَ اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِيُّ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَلَا يُحْتَجُّ بِهِ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! بعض اوقات میں کسی اونٹ کو ذبح کرنے کے لئے پکڑتا ہوں اور پھر مجھے اس پر رحم آ جاتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اس پر رحم کرتے ہو، تو اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن جمحی ہے ابوحاتم کہتے ہیں: اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا لیکن اس سے استدلال نہیں کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6032]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (204/20)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
12. بَابُ إِحْدَادِ الشَّفْرَةِ .
چھری تیز کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6033
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى رَجُلٍ وَاضِعٍ رِجْلَهُ عَلَى صَفْحَةِ شَاةٍ، وَهُوَ يَحُدُّ شَفْرَتَهُ وَهِيَ تَلْحَظُ إِلَيْهِ بِبَصَرِهَا قَالَ:" أَفَلَا قَبْلَ هَذَا؟ أَوَ يُرِيدُ أَنْ يُمِيتَهَا مَوْتَتَيْنِ؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا جس نے اپنا ایک پاؤں بکری کے پہلو پر رکھا ہوا تھا اور وہ چھری تیز کر رہا تھا اور بکری چھری کی طرف دیکھ رہی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا یہ اس سے پہلے نہیں ہو سکتا تھا؟ کیا یہ شخص یہ چاہتا ہے کہ اسے (یعنی بکری کو) دو مرتبہ موت کا شکار کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6033]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11956)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11916، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3614»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
13. بَابُ مَا تَجُوزُ بِهِ الذَّكَاةُ .
کون سی چیز کے ذریعے ذبح کرنا جائز ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6034
عَنْ سَفِينَةَ أَنَّ رَجُلًا أَشَاطَ نَاقَتَهُ بِجِذْلٍ فَسَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَهُمْ بِأَكْلِهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے درخت کی جڑ (یعنی لکڑی) کے ذریعے اپنی اونٹنی کو ذبح کر دیا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو اس کا گوشت کھانے کا حکم دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6034]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (220/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21413»

الحكم على الحديث:
منقطع: قال الهيثمي: ورجال أحمد رجال الصحيح إلا أنه من رواية يحيى بن أبي كثير عن سفينة ¤ مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 33)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6035
وَلِسَفِينَةَ عِنْدَ الْبَزَّارِ أَنَّهُ أَشَاطَ دَمَ جَزُورٍ بِجِذْلٍ فَسَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ:" أَنْهَرَ الدَّمَ؟". قَالَ: نَعَمْ. فَأَمَرَهُ بِأَكْلِهَا.
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّهُ مِنْ رِوَايَةِ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ سَفِينَةَ.
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے امام بزار نے یہ بات نقل کی ہے۔ انہوں نے درخت کے تنے کے ذریعے ایک اونٹ کو ذبح کیا انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا، تو آپ نے دریافت کیا: کیا اس نے خون بہا دیا تھا اس نے جواب دیا: جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس صاحب کو اس کے کھانے کا حکم دیا (یعنی اجازت دی)۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ یہ یحیی بن ابوکثیر کی سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6035]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1225)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6036
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ امْرَأَةً كَانَتْ تَرْعَى عَلَى آلِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ غَنَمًا بِسَلْعٍ فَخَافَتْ عَلَى شَاةٍ مِنْهَا الْمَوْتَ فَذَبَحَتْهَا بِحَجَرٍ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَهُمْ بِأَكْلِهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ كَعْبَ بْنَ مَالِكٍ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ جَارِيَةٍ ذَبَحَتْ بِلِيطَةٍ، فَقَالَ:" كُلْهُ".
رِجَالُ أَحْمَدَ، وَالْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک عورت ”سلع“ پہاڑ کے پاس آل کعب بن مالک کی بکریاں چرا رہی تھی اسے ایک بکری کے حوالے سے مرنے کا اندیشہ ہوا تو اس نے پتھر کے ذریعے اسے ذبح کر دیا اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا تو آپ نے ان لوگوں کو اس کا گوشت کھانے کا حکم دیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ بات منقول ہے سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کنیز کے بارے میں دریافت کیا: جس نے سرکنڈے کے تیز چھلکے کے ذریعے جانور کو ذبح کیا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس کو کھا لو۔ امام أحمد اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6036]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1223) اخرجه احمد فى المسند (5463 و 5512 و 5464)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5440، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1971، وأخرجه مسند البزار برقم: 532»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6037
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: ذَبَحْتُ شَاةً بِوَتِدٍ فَجِئْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي ذَبَحْتُ شَاةً بِوَتِدٍ؟ فَقَالَ:" كُلُوهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَفِي رِوَايَةٍ فِي الْكَبِيرِ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَكَلَ مِنْهَا.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے کیل کے ذریعے بکری ذبح کر دی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے کیل کے ذریعے بکری ذبح کر لی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے کھا لو۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کے رجال ثقہ ہیں معجم کبیر کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بکری کا گوشت کھایا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6037]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1224) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (967)، أخرجه مسند البزار برقم: 3876»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6038
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اذْبَحُوا بِكُلِّ شَيْءٍ فَرَى الْأَوْدَاجَ مَا خَلَا السِّنَّ وَالظُّفُرَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: رُبَّمَا أَخْطَأَ. وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر اس چیز کے ذریعے ذبح کر لو جو رگوں کو کاٹ دیتی ہے البتہ سن اور ظفر کا معاملہ مختلف ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن خراش ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ فرماتے ہیں: یہ بعض اوقات غلطی کر جاتا ہے جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6038]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7186»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں