الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ مَا جَاءَ فِي الضَّبِّ .
گوہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 6059
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ سِبْطًا مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ هَلَكَ لَا يُدْرَى أَيْنَ مَهْلَكُهُ، وَأَنَا أَخْشَى أَنْ تَكُونَ هَذِهِ الضِّبَابَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَقَدْ ذَكَرَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ تَرْجَمَةً فَهُوَ مُرْسَلٌ حَسَنُ الْإِسْنَادِ، أَوْ مُتَّصِلٌ عَلَى رَأْيِ الْإِمَامِ أَحْمَدَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَقَدْ ذَكَرَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ تَرْجَمَةً فَهُوَ مُرْسَلٌ حَسَنُ الْإِسْنَادِ، أَوْ مُتَّصِلٌ عَلَى رَأْيِ الْإِمَامِ أَحْمَدَ.
سیدنا عبدالرحمن بن غنم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بنی اسرائیل کا ایک گروہ ہلاکت کا شکار ہو گیا یہ پتہ نہیں چلا کہ وہ کہاں ہلاکت کا شکار ہوا؟ مجھے یہ اندیشہ ہے کہ وہ یہی گوہ ہوں گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ انہوں نے عبدالرحمن بن غنم کے حوالے سے حالات میں یہ بات ذکر کی ہے کہ یہ روایت ”مرسل“ ہے اور سند کے اعتبار سے حسن ہے جبکہ امام أحمد کی رائے کے مطابق یہ روایت متصل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6059]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (227/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17531»
الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
حدیث نمبر: 6060
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: أَتَى نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ أَعْرَابِيٌّ مِنْ بَنِي فَزَارَةَ، وَهُوَ يَخْطُبُ فَقَطَعَ عَلَيْهِ خُطْبَتَهُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ تَقُولُ فِي الضَّبِّ؟ فَقَالَ:" أُمَّةٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ مُسِخَتْ فَلَا أَدْرِي أَيَّ الدَّوَابِّ مُسِخَتْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ رِوَايَةِ حُصَيْنِ بْنِ قَبِيصَةَ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ سَمُرَةَ. وَرَوَاهُ مِنْ طُرُقٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ سَمُرَةَ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی شخص جس کا تعلق بنو فزارہ سے تھا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت خطبہ دے رہے تھے اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبے کے درمیان میں بات کاٹتے ہوئے عرض کی: یا رسول اللہ! گوہ کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ آپ نے ارشاد فرمایا: بنی اسرئیل کے ایک گروہ کو مسخ کر دیا گیا تھا مجھے نہیں معلوم کہ کون سے جانور کی شکل میں انہیں مسخ کیا گیا۔
یہ روایت امام أحمد نے حسین بن قبیصہ کے حوالے سے ایک شخص کے حوالے سے سیدنا سمرہ ر ضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے۔ انہوں نے اسے مختلف طرق کے ساتھ حصین نامی راوی کے حوالے سے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسے اسی طرح نقل کیا ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6060]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6789 و 6788 و 6790) اخرجه احمد فى المسند (19/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19697»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6061
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُهْدِيَ إِلَيْهِ ضَبٌّ فَلَمْ يَأْكُلْهُ فَقَالَتْ عَائِشَةُ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا تُطْعِمُهُ الْمَسَاكِينَ؟ فَقَالَ:" لَا تُطْعِمُوهُمْ مِمَّا لَا تَأْكُلُونَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گوہ تحفے کے طور پر پیش کی گئی تو آپ نے اسے نہیں کھایا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میں نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم اسے غریبوں کو نہ کھلا دیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم انہیں وہ چیز نہ کھلاو جو تم خود نہیں کھاتے ہو۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6061]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6061]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (105/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24215، 24396، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5112»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6062
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الضَّبَّ أُمَّةٌ مُسِخَتْ دَوَابَّ فِي الْأَرْضِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ مُحَالٌ عَلَى حَدِيثِ ثَابِتِ بْنِ وَدِيعَةَ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ مُحَالٌ عَلَى حَدِيثِ ثَابِتِ بْنِ وَدِيعَةَ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گوہ ایک امت تھی جو مسخ ہو کر زمین کے جانوروں کی شکل میں تبدیل ہو گئی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے امام أحمد نے اس کی مانند نقل کی ہے اس روایت کی بنیاد ثابت بن ودیعہ کی نقل کردہ روایت پر ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6062]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1215)، أخرجه مسند البزار برقم: 2813»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6063
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَأَلَهُ رَجُلٌ: كَيْفَ يَرَى فِي الضَّبِّ؟ قَالَ:" أُمَّةٌ مُسِخَتْ وَاللَّهُ أَعْلَمُ".
قَالَ: وَدَخَلَ عُيَيْنَةُ بْنُ بَدْرٍ فَرَأَى حَجَّامًا يَحْجُمُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَرْنٍ فَقَالَ: تُمَكِّنُ هَذَا؟ مِنْ لَحْمِكَ؟ فَقَالَ:" هَذَا الْحَجْمُ خَيْرَ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ.

سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ گوہ کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا: ایک امت مسخ ہو گئی تھی باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: عیینہ بن بدر اندر آیا اس نے ایک پچھنے والے کو دیکھا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سینگ کے ذریعے پچھنے لگا رہا تھا اس نے دریافت کیا: کیا آپ اسے اپنے گوشت کے ساتھ ایسا کرنے دے رہے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پچھنے لگوانا ان سب میں بہتر ہے، جن طریقوں سے تم علاج کرتے ہو۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے امام بزار کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6063]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے امام بزار کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6063]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1216)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 6064
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَاهُ رَجُلٌ يَسْتَفْتِيهِ فِي الضَّبِّ؟ فَقَالَ:" لَسْتُ آمِرًا بِهِ، وَلَا نَاهِيًا عَنْهُ أَحَدًا غَيْرَ أَنَّا - آلَ مُحَمَّدٍ - لَسْنَا طَاعِمِيهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَبِيبٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَبِيبٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اس نے آپ سے گوہ کے بارے میں حکم دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں نہ تو اس کے بارے میں حکم دیتا ہوں اور نہ ہی کسی کو اس سے منع کرتا ہوں لیکن ہم یعنی سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والے اسے نہیں کھائیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابراہیم بن حبیب ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6064]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1218) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7072)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6065
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ سُئِلَ، عَنِ الضَّبِّ، فَقَالَ: أَنَا مُنْذُ قَالَ فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا قَالَ، فَإِنَّا قَدِ انْتَهَيْنَا عَنْ أَكْلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے ان سے گوہ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: جب سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں ایک بات ارشاد فرمائی ہے میرا یہ عالم ہے کہ ہم اس کو کھانے سے باز آ گئے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی نقل کردہ سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6065]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی نقل کردہ سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6065]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 6066
وَعَنْ أَبِي مَرْيَمَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ أَكْلِ الضَّبِّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ فِي أَهْلِ الْحِجَازِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ فِي أَهْلِ الْحِجَازِ.
سیدنا ابومریم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گوہ کھانے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عیاش ہے اور اہل حجاز کے بارے میں وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6066]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عیاش ہے اور اہل حجاز کے بارے میں وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6066]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (332/22)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6067
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أُكِلَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَبٌّ فَقَذَرَهُ وَنَحْنُ نَقْذُرُ مَا قَذَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں گوہ کھائی گئی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ناپسند کیا تھا اور جس چیز کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ناپسند کیا تھا ہم بھی اسے ناپسند کرتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6067]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6067]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13367)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13367»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6068
وَعَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: أَهَدَتْ لِي أُخْتِي أُمُّ حَفِيدَةَ أَضُبًّا فَانْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْعَشَاءِ وَمَعَهُ خَالِدٌ -، وَهُوَ ابْنُ أُخْتِهَا - فَقَدَّمْتُ إِلَيْهِ الْأَضُبَّ فَأَهْوَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَهُوَ يَظُنُّ أَنَّهَا دَجَاجَاتٌ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتَدْرِي مَا هَذَا؟ قَالَ:" لَا". ثُمَّ أَمْسَكَ يَدَهُ، ثُمَّ قُلْتُ: هَذِهِ أَضُبٌّ، فَقَالَ:" ذَاكَ طَعَامُ الْأَعْرَابِ". فَقَالَ خَالِدٌ: أَحْرَامٌ هُوَ؟ قَالَ:" لَا". فَأَكَلَ مِنْهُ خَالِدٌ بَيْنَ يَدَيْهِ، وَهُوَ يَنْظُرُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میری بہن ام حفیدہ نے کچھ گوہ تحفے کے طور پر دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز کے بعد واپس آئے تو آپ کے ساتھ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ بھی تھے جو سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے بھانجے تھے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گوہ کا گوشت پیش کیا آپ نے اپنا ہاتھ بڑھایا آپ یہ گمان کر رہے تھے کہ شاید یہ مرغی کا گوشت ہے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! پھر آپ نے اپنا ہاتھ روک لیا میں نے عرض کی: یہ گوہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ دیہاتیوں کا کھانا ہے سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا یہ حرام ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! تو سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کا گوشت کھایا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دیکھ رہے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن تدلیس کرنے والا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6068]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (439/23)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف