الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. بَابُ ذَكَاةِ الْجَنِينِ .
(جانور کے) پیٹ میں موجود بچے کو ذبح کرنا
حدیث نمبر: 6049
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فِي ذَكَاةِ الْجَنِينِ ذَكَاتُهُ ذَكَاةُ أُمِّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ جانور کے پیٹ میں موجود بچے کے ذبح کرنے کے بارے میں آپ نے یہ فرمایا ہے کہ اس کی ماں کو ذبح کرنا ہی اسے ذبح کرنا شمار ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6049]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6049]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (78/19)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3723»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6050
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَلَكِنَّهُ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَلَكِنَّهُ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”(جانور کے) پیٹ میں بچے کی ماں کو ذبح کرنا ہی اسے ذبح کرنا شمار ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن بن ابولیلی ہے وہ خراب حافظے کا مالک ہے لیکن وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6050]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن بن ابولیلی ہے وہ خراب حافظے کا مالک ہے لیکن وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6050]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4010)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 2828، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4010»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6051
وَعَنْ أَبِي لَيْلَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْ ذَكَاةِ الْجَنِينِ فَقَالَ:" ذَكَاتُهُ ذَكَاةُ أُمِّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَلْبَسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَلْبَسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابولیلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جانور کے پیٹ میں موجود بچے کو ذبح کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا: اس کی ماں کو ذبح کرنا ہی اسے ذبح کرنا شمار ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حلبس بن محمد ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6051]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حلبس بن محمد ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6051]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6717»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
17. بَابُ الْحَيَوَانَاتِ الَّتِي لَا دَمَ لَهَا .
ان جانوروں کا بیان، جن کا خون نہیں ہوتا
حدیث نمبر: 6052
عَنِ ابْنِ عُمَرَ يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كُلُّ دَابَّةٍ مِنْ دَوَابِّ الْبَرِّ، وَالْبَحْرِ لَيْسَ لَهُ دَمٌ يَتَفَصَّدُ فَلَيْسَتْ لَهُ ذَكَاةٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" يَنْعَقِدُ".
وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" يَنْعَقِدُ".
وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ نے ارشاد فرمایا ہے: ”خشکی اور سمندر کا ہر وہ جانور جس جانور کا (بہنے والا) خون نہ ہو، اس کے لیے (روایتی) ذبح کی ضرورت نہیں ہوتی۔“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے ایک لفظ ”ینعقد“ مختلف کیا ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6052]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5646) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13333)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4687»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
18. بَابٌ فِيمَنْ أُتِيَ بِلَحْمٍ فَشَكَّ فِي ذَكَاتِهِ .
جس شخص کے پاس گوشت لایا جائے اور اسے اس کے ذبح کرنے کے بارے میں شک ہو
حدیث نمبر: 6053
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: كَانَ أُنَاسٌ مِنَ الْأَعْرَابِ يَأْتُونَا بِلَحْمٍ، وَكَانَ فِي أَنْفُسِنَا مِنْهُ شَيْءٌ، فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" اجْهَدُوا أَيْمَانَهُمْ أَنَّهُمْ ذَبَحُوهَا، ثُمَّ اذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ، وَكُلُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دیہاتی لوگ ہمارے پاس گوشت لایا کرتے تھے ہمارے ذہن میں اس کے حوالے سے الجھن ہوتی تھی ہم نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: تم ان سے پختہ قسم لے لو کہ انہوں نے اسے ذبح کیا ہے پھر اللہ کا نام لے کے اسے کھا لو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6053]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6053]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
19. بَابُ ذَبَائِحِ أَهْلِ الْكِتَابِ .
اہل کتاب کے ذبیحہ کا بیان
حدیث نمبر: 6054
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِنَّمَا أُحِلَّتْ ذَبَائِحُ الْيَهُودِ، وَالنَّصَارَى لِأَنَّهُمْ آمَنُوا بِالتَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُمَرَ الْبَجَلِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ، وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُمَرَ الْبَجَلِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ، وَغَيْرُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: یہودی اور عیسائیوں کے ذبیحہ کو حلال قرار دیا گیا ہے کیونکہ وہ لوگ توراۃ اور انجیل پر ایمان رکھتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عمر بجلی ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ امام دارقطنی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6054]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11779)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6055
وَعَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ ذَبَائِحِ النَّصَارَى، وَكَنَائِسِهِمْ، وَأَعْيَادِهِمْ؟ وَقَالَ:" إِنْ لَمْ تَأْكُلُوهَا، فَأَطْعِمُونِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عیسائیوں کے ذبیحہ ان کے گرجا گھروں اور ان کی عید کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: اگر تم اسے نہیں کھاتے ہو، تو مجھے کھلا دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6055]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6055]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (26/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
20. بَابٌ فِي الْأَرْنَبِ .
خرگوش کا بیان
حدیث نمبر: 6056
عَنْ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَهُ عَنْ أَكْلِ الْأَرْنَبِ فَقَالَ: ادْعُ لِي عَمَّارًا، فَجَاءَ عَمَّارٌ، فَقَالَ: حَدِّثْنَا حَدِيثَ الْأَرْنَبِ يَوْمَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَوْضِعِ كَذَا وَكَذَا. فَقَالَ عَمَّارٌ: أَهْدَى أَعْرَابِيٌّ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرْنَبًا فَأَمَرَ الْقَوْمَ أَنْ يَأْكُلُوا، فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: [إِنِّي] رَأَيْتُ دَمًا! فَقَالَ:" لَيْسَ بِشَيْءٍ [ ثُمَّ قَالَ ] . ادْنُ فَكُلْ". فَقَالَ: إِنِّي صَائِمٌ. فَقَالَ:" صَوْمُ مَاذَا؟". فَقَالَ: أَصُومُ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ. قَالَ:" فَهَلَّا جَعَلْتَهَا الْبِيضَ؟".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ایک شخص نے ان سے خرگوش کھانے کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: عمار کو میرے پاس بلا کے لاؤ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ آئے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا تم ہمیں وہ حدیث بیان کرو جو خرگوش کے بارے میں ہے، جو اس دن کے بارے میں ہے جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فلاں فلاں مقام پر موجود تھے تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ ایک دیہاتی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفے کے طور پر خرگوش (کا گوشت) پیش کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حاضرین کو حکم دیا کہ وہ اسے کھالیں دیہاتی نے کہا: میں نے خون دیکھا ہے (یعنی یہ مادہ خرگوش ہے اور اسے خون آتا ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی حرج نہیں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم آگے ہو اور اسے کھاؤ اس نے عرض کی: میں نے روزو رکھا ہوا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون سا روزہ؟ اس نے جواب دیا میں ہر مہینے میں تین روزے رکھتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ (روزے) چمک دار دنوں میں کیوں نہیں رکھتے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6056]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6056]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1612) اخرجه احمد فى المسند (210 مختصرا)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4715/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6057
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَهْدَيْتُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرْنَبًا، وَعَائِشَةُ نَائِمَةٌ فَرَفَعَ لَهَا مِنْهَا الْفَخِذَ فَلَمَّا انْتَبَهَتْ أَعْطَاهَا إِيَّاهُ فَأَكَلَتْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں خرگوش (کا گوشت) پیش کیا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سو رہی تھیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے زانوں کا حصہ ان کے لئے رکھ لیا جب وہ بیدار ہوئیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں وہ دیا اور انہوں نے اس کو کھایا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6057]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6057]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10644)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10644»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
21. بَابُ مَا جَاءَ فِي الضَّبِّ .
گوہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 6058
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَسَنَةَ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ. قَالَ: فَنَزَلْنَا أَرْضًا كَثِيرَةَ الضِّبَابِ. قَالَ: فَأَصَبْنَا مِنْهَا وَذَبَحْنَا. قَالَ: فَبَيْنَا الْقُدُورُ تَغْلِي بِهَا إِذْ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّ أُمَّةً مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ فُقِدَتْ، وَإِنِّي أَخَافُ أَنْ تَكُونَ هِيَ فَاكْفِئُوهَا". فَكَفَأْنَاهَا، وَإِنَّا لَجِيَاعٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْجَمِيعِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْجَمِيعِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبدالرحمن بن حسنہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے ایک ایسی جگہ پر پڑاؤ کیا جہاں گوہ بہت زیادہ تھیں راوی کہتے ہیں: ہم نے انہیں پکڑا اور انہیں ذبح کر لیا راوی کہتے ہیں: ابھی وہ ہنڈیاؤں میں پکائی جا رہی تھیں کہ اس دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا: بنی اسرائیل کی ایک امت گم ہو گئی تھی مجھے یہ اندیشہ ہے کہ یہ وہی نہ ہوں تو تم ان ہنڈیاؤں کو انڈیل دو! (راوی کہتے ہیں:) تو ہم نے انہیں انڈیل دیا حالانکہ ہم بھوکے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے ان تمام روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6058]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے ان تمام روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6058]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1217) اخرجه ابو يعلي فى المسند (931) اخرجه احمد فى المسند (196/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17303، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6340، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5266»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح