🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكِلَابِ .
کتوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6099
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَتْلِ كِلَابِ الْعَيْنِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيَّ -، وَإِنْ كَانَ دَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ - لَمْ يَثْبُتْ لَهُ مِنْهَا سَمَاعٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی آنکھوں والے کتوں کو مارنے کا حکم دیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ابراہیم نخعی اگرچہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں لیکن ان کا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع ثابت نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6099]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (109/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24264»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6100
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَوْلَا أَنَّ الْكِلَابَ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ لَأَمَرْتُ بِقَتْلِ كُلِّ أَسْوَدَ بَهِيمٍ، فَاقْتُلُوا الْمُعَيَّنَةَ مِنَ الْكِلَابِ، فَإِنَّهَا الْمَلْعُونَةُ مِنَ الْجِنِّ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اگر کتے مخصوص قسم کی ایک مخلوق نہ ہوتے تو میں ہر کالے سیاہ کتے کو مار دینے کا حکم دیتا البتہ کتوں میں سے تم بڑی آنکھوں والوں کو مار دو! کیونکہ وہ ملعون ہیں، اور جنات سے تعلق رکھتے ہیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6100]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2442) اخرجه الطبرانى فى المعجم الكبير (11979)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11979، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2740»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6101
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اقْتُلُوا الْكِلَابَ". فَقَالَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا تَنْفَعُنَا إِنَّهَا تَكُونُ فِي غَنَمِنَا، وَزَرْعِنَا؟ قَالَ:" فَاقْتُلُوا مِنْهَا الْبَهِيمَ".
وَالْبَهِيمُ الَّذِي تَقُولُ النَّاسُ: إِنَّهُ الْجِنُّ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا سَعِيدَ بْنَ بَحْرٍ شَيْخَ الْبَزَّارِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: تم لوگ کتوں کو مار دو اہل مدینہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ ہمیں نفع دیتے ہیں یہ ہماری بھیڑ بکریوں میں اور ہمارے کھیتوں میں (حفاظت کا کام کرتے ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان میں سے اس کو مار دو جو بہیم (جس کا رنگ مکمل کالا ہو)۔ بہیم کے بارے میں لوگ یہ کہتے ہیں: وہ جن ہوتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سعید بن بحر کا معاملہ مختلف ہے، جو امام بزار کا استاد ہے میں نے اس کے حالات بیان کرتے ہوئے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6101]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1228)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9390»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6102
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْلَا أَنَّ الْكِلَابَ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ لَأَمَرْتُ بِقَتْلِهَا، فَاقْتُلُوا مِنْهَا كُلَّ أَسْوَدَ بَهِيمٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر کتے مخصوص قسم کی مخلوق نہ ہوتے تو میں انہیں مار دینے کا حکم دیتا البتہ تم ان میں سے ہر کالے سیاہ کتے کو مار دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6102]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6103
وَعَنْ أُسَامَةَ - يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ - قَالَ: دَخَلَتْ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهِ الْكَآبَةُ، فَقُلْتُ: مَا لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ، وَعَدَنِي أَنْ يَأْتِيَنِي، وَلَمْ يَأْتِنِي مُنْذُ ثَلَاثٍ". فَإِذَا كَلْبٌ قَالَ أُسَامَةُ: فَوَضَعْتُ يَدِي عَلَى رَأْسِي فَصِحْتُ! فَقَالَ:" مَا لَكَ؟". فَقُلْتُ: كَلْبٌ! فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُتِلَ، ثُمَّ أَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقَالَ:" مَا لَكَ لَمْ تَأْتِنِي؟ وَكُنْتَ إِذَا وَعَدْتَنِي لَمْ تُخْلِفْنِي؟". فَقَالَ:" إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ، وَلَا تَصَاوِيرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
قُلْتُ: وَلَهُ طَرِيقٌ رَوَاهَا أَحْمَدُ بِإِسْنَادٍ جَيِّدٍ يَأْتِي.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ پریشان تھے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو کیا ہوا ہے؟ آپ نے فرمایا: جبرائیل نے میرے پاس آنے کا مجھ سے وعدہ کیا تھا لیکن وہ تین دن سے میرے پاس نہیں آئے وہاں ایک کتا موجود تھا سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے اپنے سر پر ہاتھ رکھا اور آواز نکالی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا ہو ہے؟ میں نے عرض کی: کتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اسے مار دیا گیا پھر سیدنا جبرائیل آپ کے پاس آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا وجہ ہے کہ تم میرے پاس نہیں آئے جبکہ تم نے میرے ساتھ وعدہ کیا تھا اور تم نے کبھی وعدہ خلافی نہیں کی، تو انہوں نے عرض کی: ہم کسی ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصاویر موجود ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید عمری ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے حوالے سے ایک اور سند کے ساتھ یہ روایت منقول ہے، جسے امام أحمد نے عمدہ سند کے ساتھ نقل کیا ہے وہ روایت آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6103]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21265، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 387، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1346، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 887»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6104
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ:" إِنَّ الْمَلَائِكَةَ لَا تَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو غَالِبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: فرشتے ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا موجود ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوغالب ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6104]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8101»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6105
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ النَّضْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَزْدِيُّ، وَهُوَ مَجْهُولٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”فرشتے ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا موجود ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی نضر بن عبداللہ ازدی ہے اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6105]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6106
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْن عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنِ اتَّخَذَ كَلْبًا لَيْسَ بِكَلْبِ صَيْدٍ، وَلَا مَاشِيَةٍ نَقَصَ مِنْ أَجْرِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ النَّضِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَزْدِيِّ، وَهُوَ مَجْهُولٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کوئی ایسا کتا پالے جو شکار کرنے کے لئے یا جانوروں (کی حفاظت) کے لئے نہ ہو، تو اس شخص کے اجر میں سے روزانہ ایک قیراط کم ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی نضر بن عبداللہ ازدی ہے اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6106]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8528»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6107
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنِ اتَّخَذَ كَلْبًا لَيْسَ بِكَلْبِ صَيْدٍ، وَلَا مَاشِيَةٍ نَقَصَ مِنْ أَجْرِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بُجَيْرُ بْنُ أَبِي بُجَيْرٍ قَالَ الْمِزِّيُّ - عَقِبَ حَدِيثٍ رَوَاهُ مِنْ طَرِيقِهِ -: وَهُوَ حَدِيثٌ حَسَنٌ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي رَافِعٍ مَا يَحِلُّ لَنَا مِنْ هَذِهِ الْأَمَةِ الَّتِي أَمَرْتَ بِقَتْلِهَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ: يَسْأَلُونَكَ مَاذَا أُحِلَّ لَهُمْ، الْآيَةَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کوئی ایسا کتا رکھے، جو شکار کے لئے نہ ہو یا جانوروں (کی حفاظت) کے لئے نہ ہو، تو اس کے عمل میں سے روزانہ ایک قیراط کم ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بجیر بن ابوبجیر ہے مزی اس حدیث کے بعد فرماتے ہیں: انہوں نے اسے اپنی سند کے ساتھ نقل کیا ہے اور یہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث پہلے گزر چکی ہے: (لوگوں نے کہا:) کہ اس امت میں سے، جس کے بارے میں آپ نے قتل کرنے کا حکم دیا ہے ان میں سے ہمارے لئے کیا چیز حلال ہے؟ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”لوگ تم سے دریافت کرتے ہیں ان کے لئے کیا چیز حلال قرار دی گئی ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6107]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2808)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8528»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6108
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنِ اتَّخَذَ كَلْبًا لَيْسَ بِكَلْبِ مَاشِيَةٍ، أَوْ كَلْبِ صَيْدٍ انْتَقَصَ مِنْ أَجْرِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطَانِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ سَلَّامُ بْنُ أَبِي خُبْزَةَ، وَهُوَ وَضَّاعٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے کتا رکھا ہوا ہو جو جانوروں (کی حفاظت) کے لئے نہ ہو یا شکار کا کتا نہ ہو، تو اس شخص کے اجر میں سے دو قیراط روزانہ کم ہوتے ہیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلام بن ابوخبزہ ہے اور وہ حدیث ایجاد کرنے والا فرد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6108]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5025)»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں