🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
108. بَابُ مَطْلِ الْغَنِيِّ .
خوشحال شخص کا (ادائیگی میں) ٹال مٹول کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6650
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يُحِبُّ اللَّهُ الْغَنِيَّ الظَّلُومَ، وَلَا الشَّيْخَ الْجَهُولَ، وَلَا الْفَقِيرَ الْمُخْتَالَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ يُبْغِضُ الْغَنِيَّ الظَّلُومَ، وَالشَّيْخَ الْجَهُولَ، وَالْعَائِلَ الْمُخْتَالَ".
وَفِيهِ الْحَارِثُ الْأَعْوَرُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ، ظالم خوشحال شخص اور جاہل بوڑھے اور غریب متکبر کو پسند نہیں کرتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ، ظالم خوشحال، جاہل بوڑھے اور غریب متکبر کو ناپسند کرتا ہے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی حارث اعور ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6650]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1300)، أخرجه مسند البزار برقم: 860، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5454»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6651
وَعَنْ خَوْلَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا قَدَّسَ اللَّهُ أُمَّةً لَا يَأْخُذُ ضَعِيفُهَا الْحَقَّ مِنْ قَوِيِّهَا غَيْرَ مُتَعْتَعٍ". ثُمَّ قَالَ:" مَنِ انْصَرَفَ غَرِيمُهُ مِنْ حَقِّهِ هَذِهِ وَهُوَ رَاضٍ عَنْهُ صَلَّتْ عَلَيْهِ دَوَابُّ الْأَرْضِ، وَنُونُ الْمَاءِ، وَمَنِ انْصَرَفَ غَرِيمُهُ مِنْ كَذَا وَهُوَ سَاخِطٌ كُتِبَ عَلَيْهِ فِي كُلِّ يَوْمٍ، وَلَيْلَةٍ وَجُمُعَةٍ، وَشَهْرٍ ظُلْمٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو سَعْدٍ الْبَقَّالُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ خولہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ایسی امت کو پاکیزگی عطا نہیں کرتا، جس کا کمزور شخص، طاقتور شخص سے حق کو کسی تردد (یا مشکل) کے بغیر نہیں لے سکتا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: جس شخص کا قرض خواہ، اپنے حق کے حوالے سے مقروض سے راضی ہو کر جائے، تو اس (مقروض) کے لیے زمین کے جانور، پانی کی مچھلیاں دعائے رحمت کرتے ہیں، اور جس شخص کا قرض خواہ اُس سے ناراض ہو کر جائے تو اس (مقروض) کے خلاف ہر دن اور رات میں، ہر جمعے (یعنی ہفتے) میں، اور ہر مہینے میں زیادتی نوٹ کی جاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوسعد بقال ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6651]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (233/24)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
109. بَابٌ فِيمَنْ نَوَى أَنْ لَا يَقْضِيَ دَيْنَهُ .
اس شخص کا بیان، جو یہ نیت کرتا ہے، کہ وہ اپنا قرض ادا نہیں کرے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6652
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ تَزَوَّجَ امْرَأَةً عَلَى صَدَاقٍ، وَهُوَ يَنْوِي أَنْ لَا يُؤَدِّيَهُ إِلَيْهَا فَهُوَ زَانٍ، وَمَنِ ادَّانَ دَيْنًا، وَهُوَ يَنْوِي أَنْ لَا يُؤَدِّيَهُ إِلَى صَاحِبِهِ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - فَهُوَ سَارِقٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقَيْنِ: إِحْدَاهُمَا هَذِهِ، وَفِيهَا [ مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانٍ الْكُوفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَالْأُخْرَى فِيهَا مَنْعُ الصَّدَاقِ خَالِيًا عَنِ الدَّيْنِ، وَفِيهَا ] مُحَمَّدُ بْنُ الْحُصَيْنِ الْجَزَرِيُّ شَيْخُ الْبَزَّارِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهَا ثِقَاتٌ.
وَيَأْتِي فِي النِّكَاحِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص مہر کے عوض میں، کسی عورت کے ساتھ شادی کرتا ہے اور وہ یہ نیت کرتا ہے کہ وہ اس عورت کو اس کا مہر ادا نہیں کرے گا، تو وہ زنا کرنے والا شمار ہوتا ہے اور جو شخص قرض لیتا ہے اور وہ یہ نیت کرتا ہے کہ وہ متعلقہ فرد کو اسے ادا نہیں کرے گا (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں:) تو وہ شخص چور شمار ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے دو حوالوں سے نقل کی ہے، جن میں سے ایک یہ ہے اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابان کوفی ہے اور وہ ضعیف ہے، جبکہ دوسری روایت کی سند میں صرف مہر نہ دینے کا ذکر ہے، اس میں قرض کا ذکر نہیں ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حصین جزری ہے، جو امام بزار کا استاد ہے، میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
یہ روایت آگے چل کر نکاح سے متعلق باب میں آئے گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6652]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1430)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6653
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ وَكِيلِ الزُّبَيْرِ بْنِ شُعَيْبٍ الْبَصْرِيِّ أَنَّ بَنِي صُهَيْبٍ قَالُوا لِصُهَيْبٍ: يَا أَبَانَا، إِنَّ أَبْنَاءَ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحَدِّثُونَ عَنْ آبَائِهِمْ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
وَسَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَيُّمَا رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَنَوَى أَنْ لَا يُعْطِيَهَا مِنْ صَدَاقِهَا شَيْئًا مَاتَ يَوْمَ يَمُوتُ وَهُوَ زَانٍ. وَأَيُّمَا رَجُلٍ اشْتَرَى مِنْ رَجُلٍ بَيْعًا فَنَوَى أَنْ لَا يُعْطِيَهُ مِنْ ثَمَنِهِ شَيْئًا مَاتَ يَوْمَ يَمُوتُ وَهُوَ خَائِنٌ، وَالْخَائِنُ فِي النَّارِ".
قُلْتُ: رَوَى لَهُ ابْنُ مَاجَهْ حَدِيثًا فِي الدَّيْنِ خَاصَّةً غَيْرَ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَعَمْرُو بْنُ دِينَارٍ هَذَا مَتْرُوكٌ.
عمرو بن دینار، جو زبیر بن شعیب بصری کے وکیل ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ کے صاحبزادوں نے سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے کہا: اے ابا جان! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے صاحبزادے، اپنے والد کے حوالے سے احادیث روایت کرتے ہیں: تو سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص جان بوجھ کر، میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے، اسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لئے تیار رہنا چاہیے“۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے بھی سنا ہے: ”جو شخص کسی عورت کے ساتھ شادی کرے، اور وہ یہ نیت کرے کہ وہ اس عورت کو اس کے مہر میں سے کچھ نہیں دے گا، تو جس دن وہ مرتا ہے، وہ زانی کے طور پر مرتا ہے، اور جو شخص کسی دوسرے شخص سے سودا کرتے ہوئے کوئی چیز خریدے اور یہ نیت کرے کہ اس کی قیمت میں سے اُسے کچھ نہیں دے گا، تو جب وہ مرتا ہے، تو خیانت کرنے والے کے طور پر مرتا ہے، اور خیانت کرنے والا جہنم میں ہو گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے ان کے حوالے سے ایک حدیث نقل کی ہے، جو صرف قرض کے بارے میں ہے، اور وہ اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور عمرو بن دینار نامی یہ راوی متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6653]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7302)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6654
وَعَنْ مَيْمُونٍ الْكُرْدِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَيُّمَا رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً عَلَى مَا قَلَّ مَنَ الْمَهْرِ، أَوْ كَثُرَ لَيْسَ فِي نَفْسِهِ أَنْ يُؤَدِّيَ إِلَيْهَا حَقَّهَا خَدَعَهَا، فَمَاتَ وَلَمْ يُؤَدِّ إِلَيْهَا حَقَّهَا لَقِيَ اللَّهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَهُوَ زَانٍ. وَأَيُّمَا رَجُلٍ اسْتَدَانَ دَيْنًا لَا يُرِيدُ أَنْ يُؤَدِّيَ إِلَى صَاحِبِهِ حَقَّهُ أَخَذَ مَالَهُ، فَمَاتَ وَلَمْ يُؤَدِّ إِلَيْهِ دَيْنَهُ لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ سَارِقٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
میمون کردی، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: وہ کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص کسی عورت کے ساتھ تھوڑے، یا زیادہ مہر کے عوض میں شادی کرتا ہے اور اس کے ذہن میں یہ نہیں ہوتا کہ وہ اس عورت کو اس کا حق ادا کرے گا، وہ اس عورت کے ساتھ دھوکہ کر رہا ہوتا ہے اگر وہ ایسی حالت میں مر جاتا ہے اور اس نے اس عورت کا حق ادا نہیں کیا ہوتا، تو جب وہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو وہ زانی شمار ہو گا، اور جو شخص قرض لیتا ہے اور اس کا یہ ارادہ نہیں ہوتا کہ وہ متعلقہ شخص کو اس کا حق ادا کرے گا، وہ اس شخص کا مال لے لیتا ہے اور وہ مر جاتا ہے، اور اس کا قرض اسے ادا نہیں کرتا، تو جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو وہ چور شمار ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6654]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (111) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1872)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1872، 6209، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 98»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6655
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَدَانَ دَيْنًا، وَهُوَ يَنْوِي أَنْ يُؤَدِّيَهُ أَدَّاهُ اللَّهُ عَنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِحَقِّهِ. وَمَنِ اسْتَدَانَ دَيْنًا، وَهُوَ لَا يَنْوِي أَنْ يُؤَدِّيَهُ فَمَاتَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: ظَنَنْتُ أَنِّي لَا آخُذُ لِعَبْدِي بِحَقِّهِ. فَيُؤْخَذُ مِنْ حَسَنَاتِهِ فَيُجْعَلُ فِي حَسَنَاتِ الْآخَرِ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ حَسَنَاتٌ أُخِذَ مِنْ سَيِّئَاتِ الْآخَرِ، فَتُجْعَلُ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص قرض لیتا ہے اور وہ یہ نیت رکھتا ہے کہ وہ اُسے ادا کرے گا تو قیامت کے دن اللہ تعالی اس کی طرف سے اس کے ذمہ لازم حق کو ادا کروا دے گا، اور جو شخص قرض لیتا ہے اور اس کی یہ نیت ہی نہیں ہوتی کہ وہ اسے ادا کرے گا، اور وہ پھر اسی حالت میں مرجاتا ہے، تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ یہ فرمائے گا: تم نے یہ گمان کیا تھا کہ میں اپنے بندے کا حق اسے نہیں دلواؤں گا؟ پھر اس شخص کی نیکیاں لی جائیں گی اور دوسرے شخص کی نیکیوں میں شامل کر دی جائیں گی، اور اگر اس شخص کی نیکیاں نہیں ہوں گی، تو دوسرے شخص کے گناہ لے کر اُس کے گناہوں میں شامل کر دیے جائیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6655]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7949)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7949، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2922/3»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6656
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَيْنَانِ: فَمَنْ مَاتَ وَهُوَ يَنْوِي قَضَاءَهُ، فَأَنَا وَلِيُّهُ، وَمَنْ مَاتَ وَلَا يَنْوِي قَضَاءَهُ فَذَاكَ الَّذِي يُؤْخَذُ مِنْ حَسَنَاتِهِ لَيْسَ يَوْمَئِذٍ دِينَارٌ وَلَا دِرْهَمٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو قسم کے قرض ہوتے ہیں، جو شخص ایسی حالت میں مرتا ہے کہ وہ اس کی ادائیگی کی نیت کرتا ہے، تو میں اس کا نگران ہوؤں گا اور جو شخص ایسی حالت میں مرتا ہے کہ وہ اس کی ادائیگی کی نیت ہی نہیں رکھتا، تو یہ وہ شخص ہے، جس کی نیکیاں لی جائیں گی، اُس دن جب دینار اور درہم نہیں ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن بیلمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6656]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
110. بَابٌ فِيمَنْ نَوَى قَضْيَ دَيْنِهِ وَاهْتَمَّ بِهِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنے قرض کی ادائیگی کی نیت کرتا ہے اور اس بارے میں کوشش کرتا ہے (یا اس بارے میں پریشان ہوتا ہے)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6657
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ حَمَلَ مِنْ أُمَّتِي دَيْنًا، ثُمَّ جَهَدَ فِي قَضَائِهِ، ثُمَّ مَاتَ قَبْلَ أَنْ يَقْضِيَهُ فَأَنَا وَلِيُّهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کا جو بھی فرد قرض لیتا ہے اور پھر اس کی ادائیگی کی کوشش کرتا ہے اور پھر اسے ادا کرنے سے پہلے مر جاتا ہے، تو میں اس کا نگران ہوؤں گا“۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6657]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (4838) اخرجه احمد فى المسند (74/6 و 154)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24685، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9334»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6658
قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ عَبْدٍ كَانَتْ لَهُ نِيَّةٌ فِي أَدَاءِ دَيْنِهِ إِلَّا كَانَ لَهُ مِنَ اللَّهِ عَوْنٌ". فَأَنَا أَلْتَمِسُ ذَلِكَ الْعَوْنَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ بات منقول ہے کہ وہ قرض لیا کرتی تھی ان سے کہا: گیا: آپ قرض کیوں لیتی ہیں؟ جبکہ آپ کو اس کی ضرورت ہی نہیں ہے، تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو بھی بندہ قرض کی ادائیگی کی نیت رکھتا ہو، تو اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد نصیب ہوتی ہے“۔ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا:) تو میں وہ مدد حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6658]

الحكم على الحديث:
حسن لغیرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6659
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِلَّا كَانَ لَهُ مِنَ اللَّهِ عَوْنٌ وَحَافِظٌ".
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد اور حفاظت کرنے والا نصیب ہوتا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6659]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں