الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
100. بَابُ فَضْلِ الْمَاءِ وَالْكَلَإِ وَمَا لَا يَحِلُّ مَنْعَهُ .
اضافی پانی، گھاس پھوس اور جس چیز کو نہ دینا حلال نہیں ہے
حدیث نمبر: 6610
وَعَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ مَنَعَ فَضْلَ مَاءٍ مَنَعَهُ اللَّهُ فَضْلَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اضافی پانی کو روک لے گا قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اپنا فضل اس سے روک لے گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6610]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6610]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (828)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6611
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَصْلَتَانِ لَا يَحِلُّ مَنْعُهُمَا: الْمَاءُ وَالنَّارُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِيهِ تَوْثِيقٌ لَيِّنٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِيهِ تَوْثِيقٌ لَيِّنٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو چیزیں ایسی جنہیں روکنا حلال نہیں ہے پانی اور آگ“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر ہے اور وہ ضعیف ہے اس کی کمزور توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6611]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (681) اخرجه البزار فى المسند (1324)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 652، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7370»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6612
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلْتُ بَيْنَ قَمِيصِهِ وَجِلْدِهِ فَقَبَّلْتُ مِنْهُ مَوْضِعَ الْخَاتَمِ فَقُلْتُ: مَا الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ:" الْمِلْحُ" قُلْتُ: ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ:" الْمَاءُ، وَالنَّارُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، [ وَالْكَبِيرِ ] ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْعَطَّارُ ؛ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، [ وَالْكَبِيرِ ] ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْعَطَّارُ ؛ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں آپ کی قمیص اور آپ کی جلد کے درمیان داخل ہوا میں نے مہر نبوت کا بوسہ لیا میں نے عرض کی: وہ کیا چیز ہے، جسے روکنا حلال نہیں ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نمک میں نے عرض کی: پھر کون سی چیز ہے؟ آپ نے فرمایا: پانی اور آگ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سعید عطار ہے، جو متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6612]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سعید عطار ہے، جو متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6612]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1020»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 6613
وَعَنْ وَاثِلَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَمْنَعُوا عِبَادَ اللَّهِ فَضْلَ الْمَاءِ، وَلَا الْكَلَأَ، وَلَا النَّارَ، فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى جَعَلَهَا مَتَاعًا لِلْمُقْوِينَ وَقُوَّةً لِلْمُسْتَضْعَفِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِسَنَدٍ قَالَ فِيهِ ابْنُ حِبَّانَ: إِنَّ مَا رُوِيَ بِهِ فَهُوَ مَوْضُوعٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِسَنَدٍ قَالَ فِيهِ ابْنُ حِبَّانَ: إِنَّ مَا رُوِيَ بِهِ فَهُوَ مَوْضُوعٌ.
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کے بندوں کو اضافی پانی سے (اضافی) گھاس سے اور (اضافی) آگ سے نہ روکو! کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں قوت رکھنے والے لوگوں کے لئے ضرورت کی چیز اور کمزوروں کے لئے قوت کا باعث بنایا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ایسی سند کے ساتھ نقل کی ہے، جس کے بارے میں ابن حبان نے کہا: ہے کہ اس سند کے ساتھ جو روایت نقل کی جائے گی وہ جھوٹی ہو گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6613]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (61/22)»
الحكم على الحديث:
إسناده عارضی
حدیث نمبر: 6614
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" لَا يُقْطَعُ طَرِيقٌ، وَلَا يُمْنَعُ فَضْلُ مَاءٍ، وَلَا ابْنُ السَّبِيلِ عَارِيَةَ الدَّلْوِ، وَالرِّشَاءِ، وَالْحَوْضِ إِنْ لَمْ تَكُنْ لَهُ أَدَاةٌ تُعِينُهُ، وَيُخَلَّى بَيْنَهُ وَبَيْنَ الرَّكِيَّةِ، يَسْقِي، وَلَا يُمْنَعِ الْحَفْرَ إِذَا تَرَكَ الْحَافِرُ خَمْسَةً وَعِشْرِينَ ذِرَاعًا عَطَنًا لِمَاشِيَتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَسَاتِيرُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَسَاتِيرُ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”راستے کو نہیں کاٹا جائے گا (یعنی ڈاکہ نہیں ڈالا جائے گا) اور اضافی پانی سے نہیں روکا جائے گا اور مسافر کو عاریت کے طور پر ڈول رسی اور حوض سے نہیں روکا جائے گا اگر اس کے پاس ایسا سامان موجود نہ ہو جو اس کی مدد کرے، اور اس کو کنویں کے پاس جانے دیا جائے گا، تاکہ وہ پانی پی لے اور (کنواں) کھودنے سے نہیں روکا جائے گا، جبکہ کھودنے والا اپنے جانوروں کے پانی پینے کے بعد بیٹھنے کے لئے پچیس ذراع جگہ چھوڑ دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں مستور راوی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6614]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں مستور راوی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6614]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7060)، أخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 1095»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6615
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيُّمَا رَجُلٍ أَتَاهُ ابْنُ عَمِّهِ فَسَأَلَهُ مِنْ فَضْلِهِ فَمَنَعَهُ مَنَعَهُ اللَّهُ فَضْلَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ. وَمَنْ مَنَعَ فَضْلَ الْمَاءِ لِيَمْنَعَ بِهِ فَضْلَ الْكَلَإِ مَنَعَهُ اللَّهُ فَضْلَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَرَوَى أَحْمَدُ مِنْهُ: النَّهْيَ عَنْ فَضْلِ الْمَاءِ فَقَطْ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ. وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْفِرْدَوْسِيُّ ؛ ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَقَالَ: لَيْسَ بِمَحْفُوظٍ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے پاس اس کا چچا زاد آئے اور اس سے اضافی چیز مانگے اور وہ شخص اسے نہ دے تو اللہ تعالی قیامت کے دن اس سے اپنا فضل روک لے گا اور جو شخص اضافی پانی روک لیتا ہے تاکہ اس کے ذریعے اضافی گھاس کو روک دے تو قیامت کے دن اللہ تعالی اس سے اپنا فضل روک لے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے امام أحمد نے اس میں سے صرف اضافی پانی کی ممانعت والا حصہ نقل کیا ہے امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں ان میں سے بعض کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے امام طبرانی کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن فردوسی ہے، جسے ازدی نے اس حدیث کے حوالے سے ضعیف قرار دیا ہے اور فرمایا: یہ محفوظ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6615]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (93) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1217)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6635، 6683، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1217، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 83»
الحكم على الحديث:
إسناده عارضی
101. بَابٌ مِنْهُ فِي فَضْلِ الْمَاءِ وَحَرِيمِ الْبِئْرِ .
اضافی پانی اور کنویں کے آس پاس کے حصے کا بیان
حدیث نمبر: 6616
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حَرِيمُ الْبِئْرِ أَرْبَعُونَ ذِرَاعًا مِنْ حَوَالَيْهَا، كُلُّهَا لِأَعْطَانِ الْإِبِلِ، وَالْغَنَمِ، وَابْنُ السَّبِيلِ أَوَّلُ شَارِبٍ [ وَلَا يُمْنَعْ فَضْلَ مَاءٍ لِيَمْنَعَ بِهِ الْكَلَأَ ] ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کنویں کی حریم، اس کے آس پاس چالیس ذراع تک ہو گی، یہ سب اونٹوں اور بکریوں کے پانی پلانے کے بعد ان کو بٹھانے کے لئے ہو گی اور مسافر شخص سب سے پہلے پانی پیے گا اور اضافی پانی سے اس لئے نہیں روکا جائے گا، کہ اس کے ذریعے گھاس کو روک دیا جائے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6616]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6616]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (494/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10039»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
102. بَابُ الْبَيْعِ إِلَى أَجَلٍ .
مخصوص مدت تک بیع کرنا
حدیث نمبر: 6617
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى حَلِيقٍ النَّصْرَانِيِّ لِيَبْعَثَ إِلَيْهِ أَثْوَابًا إِلَى الْمَيْسَرَةِ [ فَأَتَيْتُهُ، فَقُلْتُ: بَعَثَنِي إِلَيْكَ رَسُولُ اللَّهِ لِتَبْعَثَ إِلَيْهِ بَأَثْوَابٍ إِلَى الْمَيْسَرَةِ ] فَقَالَ: مَا الْمَيْسَرَةُ؟ وَمَتَى الْمَيْسَرَةُ؟. وَاللَّهِ مَا لِمُحَمَّدٍ ثَاغِيَةٌ، وَلَا رَاعِيَةٌ. فَرَجَعْتُ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا رَآنِي قَالَ:" كَذَبَ عَدُوُّ اللَّهِ، أَنَا خَيْرُ مَنْ بَايَعَ. لَأَنْ يَلْبَسَ أَحَدُكُمْ ثَوْبًا مِنْ رِقَاعٍ شَتَّى خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَأْخُذَ بِأَمَانَتِهِ [ أَوْ فِي أَمَانَتِهِ ] مَا لَيْسَ عِنْدَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حلیق نامی ایک عیسائی کے پاس بھیجا تاکہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ کپڑے دیدے کہ جب گنجائش ہو گی (تو اسے رقم دے دی جائے گی) میں اس شخص کے پاس آیا میں نے کہا: اللہ کے رسول نے مجھے تمہاری طرف بھیجا ہے تاکہ تم انہیں کچھ کپڑے دے دو، گنجائش میسر ہونے پر (ان کی قیمت ادا کر دی جائے گی) تو اس نے کہا: گنجائش کیا ہے؟ اور گنجائش کب آئے گی؟ اللہ کی قسم! سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نہ تو کوئی بکری ہے اور نہ ہی کوئی اونٹ ہے، میں واپس آیا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جب آپ نے مجھے ملاحظہ کیا، تو ارشاد فرمایا: اللہ کے دشمن نے غلط کہا: ہے میں سب سے بہتر خرید و فروخت کرنے والا ہوں، تم میں سے کوئی ایک شخص چیتھڑوں سے بنا ہوا لباس پہن لے، یہ اُس کے لئے اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ امانت کو حاصل کر لے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) ایسی چیز، جو اُس کی نہ ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6617]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6617]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند 13560 رقم 244/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13147، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1499، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2856/1، 2925»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ¤ وهذا إسناد فيه جابر بن يزيد ترجمه ابن أبي حاتم في « الجرح والتعديل » ۲/ ٤٩٨_٤٩٩
حدیث نمبر: 6618
قَالَ: هُوَ الَّذِي لَا زَرْعَ لَهُ، وَلَا ضَرْعَ - قَالَ: بَعَثَ بِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى يَهُودَ أَسْتَسْلِفُ إِلَى الْمَيْسَرَةِ. فَقَالَ: أَيُّ مَيْسَرَةٍ لَهُ؟ هُوَ الَّذِي لَا أَصْلَ لَهُ وَلَا فَرْعَ! فَرَجَعْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ:" كَذَبَ عَدُوُّ اللَّهِ، أَمَا لَوْ أَعْطَانَا لَأَدَّيْنَا إِلَيْهِ".
وَفِيهِ رَاوٍ يُقَالُ لَهُ: جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ. قَالَ: وَلَيْسَ بِالْجُعْفِيِّ. وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَفِيهِ رَاوٍ يُقَالُ لَهُ: جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ. قَالَ: وَلَيْسَ بِالْجُعْفِيِّ. وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے امام طبرانی نے معجم اوسط اور امام بزار نے امام طبرانی کی روایت کی مانند روایت نقل کی ہے، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہودیوں کے پاس بھیجا، تاکہ میں گنجائش میسر ہونے تک ان سے ادھار کے طور پر کوئی چیز لے لوں، تو ایک شخص نے کہا: انہیں کہاں سے گنجائش ملے گی؟ وہ تو ایسے فرد ہیں جن کی نہ تو کوئی اصل ہے اور نہ ہی کوئی فرع ہے میں واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کے دشمن نے جھوٹ کہا: ہے، اگر وہ ہمیں دے دیتا تو ہم نے (اس کی رقم) ادا کر دینی تھی“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام جابر بن یزید بیان کیا گیا ہے وہ کہتے ہیں: یہ جعفی نہیں ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6618]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1305) اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1499)»
الحكم على الحديث:
إسناده عارضی
حدیث نمبر: 6619
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: أَضَافَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَيْفًا فَلَمْ يَلْقَ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا يَصْلُحُهُ، فَأَرْسَلَ إِلَى رَجُلٍ مِنَ الْيَهُودِ:" يَقُولُ لَكَ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ: أَسْلِفْنِي دَقِيقًا إِلَى هِلَالِ رَجَبٍ". قَالَ: لَا، إِلَّا بِرَهْنٍ. فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ قَالَ:" أَمَا وَاللَّهِ إِنِّي لَأَمِينٌ فِي السَّمَاءِ أَمِينٌ فِي الْأَرْضِ، وَلَوْ أَسْلَفَنِي أَوْ بَاعَنِي لَأَدَّيْتُ إِلَيْهِ". فَلَمَّا خَرَجْتُ مِنْ عِنْدِهِ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: (وَلَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِنْهُمْ) إِلَى آخِرِ الْآيَةِ ؛ يَعْزِفُهُ عَنِ الدُّنْيَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں ایک مہمان آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت کوئی ایسی چیز موجود نہیں تھی، جو اس کے لئے سہولت کا باعث ہو سکے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی طرف پیغام بھیجا کہ اللہ کے رسول سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں یہ کہہ رہے ہیں تم ہمیں رجب کے پہلی کے چاند پر ادائیگی کرنے کی شرط پر کچھ آٹا ادھار دے دو، اس نے کہا: جی نہیں! صرف رہن کے طور پر دیا جا سکتا ہے، راوی کہتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں آسمان کے بارے میں بھی امین ہوں اور زمین کے بارے میں بھی امین ہوں، اگر وہ مجھے ادھار دے دیتا تو میں نے اسے ادائیگی کر ہی دینی تھی“۔ راوی کہتے ہیں: جب میں آپ کے پاس سے نکلا، تو یہ آیت نازل ہو گئی: ”اور تم اپنی نگاہیں اُن چیزوں کی طرف نہ لے جاؤ، جو ہم نے ان میں سے بعض لوگوں کو (دنیاوی) ساز و سامان میں سے دی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ یہ آیت کے آخر تک ہے۔ اس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا سے الگ رہنے کی ترغیب دی گئی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6619]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6619]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1304) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (989)، أخرجه مسند البزار برقم: 3863، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 989، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2882/1، 5764»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف