🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
92. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّرْفِ .
”صرف“ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6570
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ إِيَاسٍ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُرَخِّصُ فِي الدِّرْهَمِ بِالدِّرْهَمَيْنِ، وَالدِّينَارِ بِالدِّينَارَيْنِ، فَخَرَجَ إِلَى الْمَدِينَةِ، فَلَقِيَ عُمَرَ، وَعَلِيًّا، وَأَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَهَوْهُ عَنْ ذَلِكَ فَلَمَّا رَجَعَ رَأَيْتُهُ يَطُوفُ بِالصَّيَارِفَةِ، وَيَقُولُ: وَيَلْكُمُ يَا مَعْشَرَ النَّاسِ، لَا تَأْكُلُوا الرِّبَا، وَلَا تَشْتَرُوا الدِّرْهَمَ بِالدِّرْهَمَيْنِ، وَلَا الدِّينَارَ بِالدِّينَارَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سعد بن ایاس بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ دو درہموں کے عوض میں ایک درہم اور دو دینار کے عوض میں ایک دینار کا لین دین کرنے کی رخصت دیا کرتے تھے، پھر وہ مدینہ منورہ تشریف لے گئے، وہاں ان کی ملاقات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دیگر اصحاب سے ہوئی ان حضرات نے ایسا کرنے سے منع کیا، جب وہ واپس آئے، تو میں نے انہیں دیکھا کہ وہ بیع صرف کرنے والوں کا چکر لگا رہے تھے، اور یہ فرما رہے تھے: تمہارا ستیاناس ہو! اے لوگوں کے گروہ! تم سود نہ کھاؤ اور دو درہموں کے عوض میں ایک درہم، یا دو دینار کے عوض میں ایک دینار نہ خریدو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6570]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8577)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
93. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرِّبَا .
سود کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6571
عَنْ أَبِي حُرَّةَ الرَّقَاشِيِّ [ عَنْ عَمِّهِ ] قَالَ: كُنْتُ آخِذًا بِزِمَامِ نَاقَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَوْسَطِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، فَقَالَ فِيمَا يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ كُلَّ رِبًا مَوْضُوعٌ، إِنَّ أَوَّلَ رِبًا يُوضَعُ رِبَا الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، لَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَأَبُو حُرَّةَ وَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
ابوحرہ رقاشی، اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے حجتہ الوداع کے موقع پر ایام تشریق کے درمیانی دن میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی لگام کو پکڑا ہوا تھا، آپ نے جو بات ارشاد فرمائی، اس میں یہ بات بھی تھی: آپ نے فرمایا: ”اے لوگو! ہر سود کالعدم قرار دیا جاتا ہے، اور وہ سب سے پہلا سود جسے کالعدم قرار دیا جاتا ہے وہ سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کا وصول کیا جانے والا سود ہے، (سودی معاملات میں) تمہارے اصل اموال تمہیں مل جائیں گے، نہ تم ظلم کرو اور نہ تم پر ظلم کیا جائے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ابوحرہ نامی راوی کو امام ابوداؤد نے ثقہ قرار دیا ہے اور یحیی بن معین نے انہیں ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6571]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1569) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3609) اخرجه احمد فى المسند (72/5 و73)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20172، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2534، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2816»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6572
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الرِّبَا سَبْعُونَ بَابًا، وَالشِّرْكُ مِثْلُ ذَلِكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ: وَالشِّرْكُ مِثْلُ ذَلِكَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سود کے ستر دروازے ہیں اور شرک بھی اس کی مانند ہے (یعنی اُس کے بھی ستر دروازے ہیں)“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے کہ ”شرک بھی اس کی مانند ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6572]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2275، وأخرجه مسند البزار برقم: 1935»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6573
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْظَلَةَ غَسِيلِ الْمَلَائِكَةِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دِرْهَمُ رِبًا يَأْكُلُهُ الرَّجُلُ - وَهُوَ يَعْلَمُ - أَشَدُّ مِنْ سِتٍّ وَثَلَاثِينَ زَنْيَةً".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن حنظلہ رضی اللہ عنہ، جن کے والد کو فرشتوں نے غسل دیا تھا، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سود کا ایک درہم، جسے کوئی شخص جانتے بوجھتے ہوئے کھا لیتا ہے، وہ چھتیس مرتبہ زنا کرنے سے زیادہ (بڑا گناہ) ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6573]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21450، وأخرجه مسند البزار برقم: 3381»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6574
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الدِّرْهَمُ يُصِيبُهُ الرَّجُلُ مِنَ الرِّبَا أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ ثَلَاثٍ وَثَلَاثِينَ زَنْيَةً يَزْنِيهَا فِي الْإِسْلَامِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَعَطَاءٌ الْخُرَاسَانِيُّ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ سَلَامٍ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وہ ایک درہم، جسے آدمی سود کے حوالے سے حاصل کرتا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں تینتیس مرتبہ زنا کرنے سے زیادہ بڑا (گناہ) ہے، جو زنا اُس نے زمانہ اسلام میں کیے ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے عطاء خراسانی نے سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6574]

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6575
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الرِّبَا اثْنَانِ وَسَبْعُونَ بَابًا أَدْنَاهَا مِثْلُ إِتْيَانِ الرَّجُلِ أُمَّهُ. وَإِنَّ أَرْبَى الرِّبَا اسْتِطَالَةُ الرَّجُلِ فِي عِرْضِ أَخِيهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ ؛ وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ، وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سود کے بہتر دروازے ہیں، جن میں سے سب سے کم تر یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی ماں کے ساتھ صحبت کر لے، اور سب سے بڑا سود یہ ہے کہ آدمی اپنے بھائی کی عزت پر حملہ آور ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن راشد ہے، جسے عجلی نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6575]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7147، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5364»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6576
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَعَانَ ظَالِمًا بِبَاطِلٍ لِيَدْحَضَ بِهِ حَقًّا، فَقَدْ بَرِئَ مِنْ ذِمَّةِ اللَّهِ، وَذِمَّةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. وَمَنْ أَكَلَ دِرْهَمًا مِنْ رِبًا فَهُوَ مِثْلُ ثَلَاثٍ وَثَلَاثِينَ زَنْيَةً، وَمَنْ نَبَتَ لَحْمُهُ مِنْ سُحْتٍ فَالنَّارُ أَوْلَى بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ رَحْمَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی ظالم کی، باطل چیز کے حوالے سے مدد کرتا ہے، تاکہ اس کے ذریعے حق کو پرے کر دے، تو ایسا شخص اللہ کے ذمہ اور اللہ کے رسول کے ذمہ سے لاتعلق ہو جاتا ہے، اور جو شخص سود کا ایک درہم کھاتا ہے، تو یہ تینتیس مرتبہ زنا کرنے کی مانند ہے، اور جس شخص کے گوشت کی نشوونما حرام پر ہوئی ہو، تو آگ اُس کی زیادہ حق دار ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن رحمہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6576]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11539، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2968، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 203»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6577
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَأَيْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي لَمَّا انْتَهَيْنَا إِلَى السَّمَاءِ السَّابِعَةِ فَنَظَرْتُ فَوْقَ - قَالَ عَفَّانُ: فَوْقِيَ - فَإِذَا أَنَا بِرَعْدٍ، وَبُرُوقٍ، وَصَوَاعِقَ". قَالَ:" فَأَتَيْتُ عَلَى قَوْمٍ بُطُونُهُمْ كَالْبُيُوتِ فِيهَا الْحَيَّاتُ تُرَى مِنْ خَارِجِ بُطُونِهِمْ، قُلْتُ: يَا جِبْرِيلُ مَنْ هَؤُلَاءِ؟ قَالَ: هَؤُلَاءِ أَكَلَةُ الرِّبَا".
قُلْتُ: رَوَاهُ الْإِمَامُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي عَجَائِبِ الْمَخْلُوقَاتِ، وَقَدْ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَالْغَالِبُ عَلَيْهِ الضَّعْفُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس رات مجھے معراج کروائی گئی، میں نے دیکھا کہ جب ہم ساتویں آسمان پر پہنچے، تو میں نے اوپر دیکھا (یہاں ایک راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: میں نے اپنے اوپر دیکھا) تو وہاں کڑک تھی، بجلی تھی، چمکتی ہوئی بجلیاں تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: میں کچھ لوگوں کے پاس آیا، جن کے پیٹ گھروں کی مانند تھے، جن میں سانپ موجود تھے، جو اُن کے پیٹوں کے باہر سے دکھائی دے رہے تھے میں نے دریافت کیا: جبرائیل یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے بتایا: یہ سود کھانے والے ہیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام أحمد نے عجائب مخلوقات کے بارے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے
یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اس پر ضعیف ہونا غالب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6577]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2273، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8426، 8539»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6578
وَعَنْ كَعْبٍ - يَعْنِي الْأَحْبَارَ - قَالَ: لَأَنْ أَزْنِيَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ زَنْيَةً أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَكْلِ دِرْهَمٍ رِبًا يَعْلَمُ اللَّهُ أَنِّي أَكَلْتُهُ حِينَ أَكَلْتُهُ رِبًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ الرَّاهِبِ، عَنْ كَعْبِ الْأَحْبَارِ، وَذَكَرَ الْحُسَيْنِيُّ أَنَّ حَنْظَلَةَ هَذَا غَسِيلُ الْمَلَائِكَةِ، فَإِنْ كَانَ كَذَلِكَ، فَقَدْ قُتِلَ بِأُحُدٍ، فَكَيْفَ يَرْوِي عَنْ كَعْبٍ؟ وَإِنْ كَانَ غَيْرُهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ. وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَنْظَلَةَ، وَسَقَطَ مِنَ الْأَصْلِ عَبْدُ اللَّهِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَى حَنْظَلَةَ.
کعب احبار بیان کرتے ہیں: میں تینتیس مرتبہ زنا کر لوں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو گا کہ میں ایک درہم سود کا کھا لوں جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ یہ جانتا ہو کہ جب میں نے اسے کھایا ہے، تو اسے سود کے طور پر کھایا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے حنظلہ بن راہب کے حوالے سے کعب احبار سے نقل کی ہے حسینی نے یہ بات ذکر کی ہے: حنظلہ نامی یہ صاحب وہی ہیں، جنہیں فرشتوں نے غسل دیا تھا، اگر ایسا ہی ہو وہ تو غزوہ احد کے موقع پر شہید ہو گئے تھے، تو وہ کعب احبار سے کیسے روایت حاصل کر سکتے ہیں؟ اور اگر یہ ان کے علاوہ کوئی اور ہیں، تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں، بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ ان کے صاحبزادے عبداللہ بن حنظلہ ہیں، اور اصل میں عبداللہ کا نام ساقط ہو گیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے، اس روایت کے سیدنا حنظلہ رضی اللہ عنہ تک تمام رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6578]

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6579
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: آكِلُ الرِّبَا، وَمُؤَكِّلُهُ، وَكَاتِبُهُ، وَشَاهِدَاهُ إِذَا عَلِمُوا بِهِ، وَالْوَاشِمَةُ، وَالْمُسْتَوْشِمَةُ لِلْحُسْنِ، وَلَاوِي الصَّدَقَةِ، وَالْمُرْتَدُّ أَعْرَابِيًّا بَعْدَ الْهِجْرَةِ - مَلْعُونُونَ عَلَى لِسَانِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ، وَغَيْرُهُ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ الْأَعْوَرُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سود کھانے والا، اسے کھلانے والا، اس کو لکھنے والا اس کے دونوں گواہ، جب وہ لوگ اس کے بارے میں جانتے ہوں، اور حسن کی خاطر جسم گودنے والی عورت اور گدوانے والی عورت، اور صدقہ نہ دینے والا شخص، اور ہجرت کے بعد مرتد ہو کر دیہاتی زندگی اختیار کرنے والا فرد (ان سب پر) سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی لعنت کی گئی ہے یا یہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی ملعون قرار پائے ہیں)۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: صحیح اور دیگر کتابوں میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حارث اعور ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6579]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (5241) اخرجه احمد فى المسند (3889)، أخرجه سنن النسائي برقم: 5102، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3871، 4079، 4414، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 15350، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2250، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2817»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں