🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
94. بَابُ بَيْعِ السَّيْفِ الْمُحَلَّى .
زیور (سے آراستہ) تلوار کو فروخت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6590
عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ: كُنَّا نَبِيعُ السَّيْفَ الْمُحَلَّى، وَنَشْتَرِيهِ بِالْوَرِقِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں: ہم زیور لگی ہوئی تلوار کو فروخت کر دیتے تھے اور اس کے عوض میں چاندی خرید لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6590]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8209)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
95. بَابُ مَا جَاءَ فِي الزَّرْعِ .
کھیتی باڑی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6591
عَنْ بِنْتٍ لِعُتْبَةَ بْنِ عُلَيْلَةَ، وَامْرَأَةٍ مِنْ آلِ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّهُمَا سَمِعَتَا أَبَا أُمَامَةَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ أَهْلِ بَيْتٍ يَغْدُو عَلَيْهِمْ فَدَّانٌ إِلَّا ذَلُّوا".
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ فِي ذَمِّ الزَّرْعِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهَاتَانِ الْمَرْأَتَانِ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عتبہ بن علیلہ کی صاحبزادی اور سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کی آل سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون یہ دونوں بیان کرتی ہیں کہ ان دونوں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: وہ فرماتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس بھی گھرانے والوں کے پاس صبح کے وقت فدان (یعنی ”اہل“ یا دوسرے آلات زراعت) آتا ہے، تو وہ لوگ ذلت کا شکار ہو جاتے ہیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ”صحیح“ میں بھی ایک حدیث مذکور ہے، جو زراعت کی مذمت کے بارے میں ہے، اور وہ اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور میں ان دونوں خواتین سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6591]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8123)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8123»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
96. تَقَدَّمَ فِي أَوَائِلِ الْبَيْعِ .
کھیتی باڑی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6592
وَعَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَرْضٍ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فِيهَا زَرْعٌ فَقَالَ:" يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، لَا تَأْكُلِ الرِّبَا، وَلَا تُطْعِمْهُ، وَلَا تَزْرَعْ إِلَّا فِي أَرْضٍ تَرِثُهَا، أَوْ تُوَرِّثُهَا، أَوْ تَمْنَحُهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ دُحَيْمٌ.
تَقَدَّمَ فِي أَوَائِلِ الْبَيْعِ.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی زمین کے پاس سے ہوا، جس میں کھیت موجود تھا، آپ نے فرمایا: ”اے ابوعبدالرحمن! تم سود نہ کھانا اور اسے نہ کھلانا اور تم صرف اس زمین میں صرف کھیتی باڑی کرنا جس کے تم وارث بنے ہو، یا جسے تم نے وراثت میں منتقل کرنا ہو، یا جسے تم نے عطیہ کے طور پر دیا ہو (یا جو تمہیں عطیہ کے طور پر دی گئی ہو)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عطاء ہے اور وہ ضعیف ہے، دحیم نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6592]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7326»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
97. بَابُ لَا يُقَالُ: زَرَعْتُ .
یہ نہیں کہا جائے گا:”میں نے زراعت کی“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6593
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: زَرَعْتُ ؛ وَلَكِنْ لِيَقُلْ: حَرَثْتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ أَبِي مُسْلِمٍ الْجَرْمِيُّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم میں سے کوئی ایک شخص یہ ہرگز نہ کہے: کہ میں نے زراعت کی، بلکہ اسے یہ کہنا چاہیے کہ میں نے کھیتی باڑی کی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن ابومسلم جرمی ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6593]
تخریج الحدیث: «أخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 11421، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8020»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
98. بَابُ الْمُزَارَعَةِ .
مزارعت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6594
عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ قَالَ: أَفَاءَ اللَّهُ خَيْبَرَ عَلَى رَسُولِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقَرَّهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجَعَلَهَا بَيْنَهَا وَبَيْنَهُمْ. فَبَعَثَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ فَخَرَصَهَا عَلَيْهِمْ، ثُمَّ قَالَ: يَا مَعْشَرَ الْيَهُودِ أَنْتُمْ أَبْغَضُ النَّاسِ إِلَيَّ ؛ قَتَلْتُمْ أَنْبِيَاءَ اللَّهِ، وَكَذَبْتُمْ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَلَيْسَ يَحْمِلُنِي بُغْضِي إِيَّاكُمْ عَلَى أَنْ أَحِيفَ عَلَيْكُمْ، قَدْ خَرَصْتُ عِشْرِينَ أَلْفَ وَسْقٍ مِنْ تَمْرٍ، فَإِنْ شِئْتُمْ فَلَكُمْ، وَإِنْ أَبَيْتُمْ فَلِي. فَقَالُوا: بِهَذَا قَامَتِ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو خیبر مال فئے کے طور پر دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو وہاں رہنے دیا، آپ نے وہاں کی زمین (کی پیداوار) کو ان لوگوں کے اور اپنے درمیان دو حصوں میں تقسیم کر دیا، آپ نے سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا انہوں نے پیدوار کا اندازہ لگایا، پھر یہ ارشاد فرمایا: اے یہودیوں کے گروہ! تم میرے نزدیک مخلوق میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ ہو، تم نے اللہ تعالیٰ کے انبیاء کو قتل کیا، تم نے اللہ تعالیٰ کی طرف جھوٹی بات منسوب کی، لیکن تمہارے ساتھ میرا بغض مجھے اس بات پر مجبور نہیں کرتا کہ میں تمہارے ساتھ زیادتی کروں، میں نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ کھجور کے بیس ہزار وسق ہوں گے، اگر تم چاہو، تو اس حساب سے تم لے لو اور اگر تم نہیں مانتے، تو پھر میں لے لیتا ہوں، انہوں نے کہا: اسی (حق اور انصاف) کی وجہ سے آسمان اور زمین قائم ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6594]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 3414، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14536، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 1978»

الحكم على الحديث:
إسناده اس
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6595
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَحِمَهُ اللَّهُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ ابْنَ رَوَاحَةَ إِلَى خَيْبَرَ يَخْرُصُ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ خَيَّرَهُمْ أَنْ يَأْخُذُوا، أَوْ يَرُدُّوا، فَقَالُوا: بِهَذَا قَامَتِ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْعُمَرِيُّ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کو خیبر کی طرف بھیجا، انہوں نے ان لوگوں کے لئے پیدوار کا اندازہ لگایا اور پھر انہیں یہ اختیار دیا کہ وہ اس حساب کے مطابق یا وصولی کر لیں، یا ادائیگی کر دیں، تو ان لوگوں نے کہا: اسی (انصاف کی) وجہ سے آسمان اور زمین قائم ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمری ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6595]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 4754»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6596
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: لَمَّا افْتَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْبَرَ وَعَدَ الْيَهُودَ:" أَنْ يُعْطِيَهُمْ نِصْفَ الثَّمَرَ عَلَى أَنْ يُعَمِّرُوهَا، ثُمَّ أُقِرُّكُمْ مَا أَقَرَّكُمُ اللَّهُ". فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَبْعَثُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ يَخْرُصُهَا، ثُمَّ يُخَيِّرُهُمْ أَنْ يَأْخُذُوا أَوْ يَتْرُكُوهَا. وَأَنَّ الْيَهُودَ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعْضٍ فَاشْتَكَوْا إِلَيْهِ غَلَاءَ خَرْصِهِ فَدَعَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ فَذَكَرَ لَهُ مَا ذَكَرُوا، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: هُوَ مَا عِنْدِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ شَاءُوا أَخَذُوهَا، وَإِنْ شَاءُوا تَرَكُوهَا أَخَذْنَاهَا، فَرَضِيَتِ الْيَهُودُ، وَقَالُوا: بِهَذَا قَامَتِ السَّمَاوَاتُ، وَالْأَرْضُ. ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ:" لَا يَجْتَمِعُ فِي جَزِيرَةِ الْعَرَبِ دِينَانِ".
فَلَمَّا نَمَى ذَلِكَ إِلَى عُمَرَ أَرْسَلَ إِلَى يَهُودِ خَيْبَرَ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ مَلَّكَكُمْ هَذِهِ الْأَمْوَالَ، وَشَرَطَ لَكُمْ أَنْ يُقِرَّكُمْ مَا أَقَرَّكُمُ اللَّهُ، فَقَدْ أَذِنَ اللَّهُ فِي إِجْلَائِكُمْ. فَأَجْلَى عُمَرُ كُلَّ يَهُودِيٍّ، وَنَصْرَانِيٍّ عَنْ أَرْضِ الْحِجَازِ، ثُمَّ قَسَّمَهَا بَيْنَ أَهْلِ الْمَدِينَةِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب اللہ کے رسول نے خیبر کو فتح کر لیا تو آپ نے یہودوں کے ساتھ یہ طے کیا کہ یہودی نصف پھل مسلمانوں کو ادا کریں گے، اور زمین کی دیکھ بھال (یعنی کام کاج) وہ کریں گے اور یہ کہ میں تمہیں اس وقت تک یہاں رہنے دوں گا، جب تک اللہ تعالیٰ تمہیں یہاں رہنے دے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا، انہوں نے وہاں کی پیدوار کا اندازہ لگایا اور پھر ان لوگوں کو یہ اختیار دیا کہ وہ اس کے مطابق یا تو حاصل کر لیں، یا اتنا حصہ ترک کر دیں، یہودی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے آپ کے سامنے یہ شکایت کی کہ انہوں نے زیادہ اندازہ لگایا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کو بلوایا اور ان کے سامنے یہ بات ذکر کی جو ان لوگوں نے کہا: تھا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: وہ چیز میرے پاس ہے، یا رسول اللہ! اگر یہ چاہیں تو یہ اس کے مطابق وصول کر لیں اور اگر چاہیں تو اسے چھوڑ دیں، اس کو ہم لے لیتے ہیں تو یہودی راضی ہو گئے، انہوں نے کہا: اسی وجہ سے آسمان اور زمین قائم ہیں۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیماری کے دوران، جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا، یہ ارشاد فرمایا: ”جزیرہ نما عرب میں دو دین اکٹھے نہیں رہیں گے“۔ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اس بات کی اطلاع ملی، تو انہوں نے خیبر کے یہودیوں کو پیغام بھیجا اور فرمایا: اللہ کے رسول نے تمہیں ان زمینوں پر اس وقت تک رہنے دیا تھا اور تمہارے لئے یہ شرط عائد کی تھی کہ وہ تمہیں اس وقت تک رہنے دیں گے، جب تک اللہ تعالیٰ تمہیں رہنے دے گا، تو اب اللہ تعالیٰ نے تمہیں جلاوطن کرنے کی اجازت دے دی ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ہر یہودی اور ہر عیسائی کو حجاز کی سرزمین سے جلاوطن کر دیا، اور پھر وہاں کی سرزمین اہل مدینہ کے درمیان تقسیم کر دی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح بن ابوخضر ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6596]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1286)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6597
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْطَى خَيْبَرَ عَلَى الشَّطْرِ أَوْ عَلَى الثُّلُثِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْخَزْرَجُ بْنُ الْخَطَّابِ ؛ ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نصف (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ایک تہائی پیدوار کے عوض میں خیبر (یہودیوں کو) دیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خزرج بن خطاب ہے، جسے ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6597]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1287)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6598
وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ: لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْبَرَ بَعَثَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ لِيُقَاسِمَ الْيَهُودَ، فَلَمَّا قَدِمَ عَلَيْهِمْ جَعَلُوا يُهْدُونَ لَهُ مِنَ الطَّعَامِ، فَكَرِهَ أَنْ يُصِيبَ مِنْهُمْ شَيْئًا، وَقَالَ: إِنَّمَا بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَدْلًا بَيْنَهُ وَبَيْنَكُمْ فَلَا أَرَبَ لِي فِي هَدِيَّتِكُمْ. فَخَرَصَ النَّخْلَ، فَلَمَّا أَقَامَ الْخَرْصَ خَيَّرَهُمْ عَبْدُ اللَّهِ فَقَالَ: إِنْ شِئْتُمْ ضَمِنْتُ لَكُمْ نَصِيبَكُمْ وَقُمْتُمْ عَلَيْهِ، وَإِنْ شِئْتُمْ ضَمِنْتُمْ لَنَا نَصِيبَنَا وَقُمْتُمْ عَلَيْهِ. فَاخْتَارُوا أَنْ يَضْمَنُوا وَيَقُومُوا عَلَيْهَا، وَقَالُوا: يَا ابْنَ رَوَاحَةَ، هَذَا الَّذِي تَعْرِضُونَ عَلَيْنَا وَتَعْمَلُونَ بِهِ الْيَوْمَ تَقُومُ بِهِ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ، وَإِنَّمَا يَقُومَانِ بِالْحَقِّ. وَكَانَتْ خَيْبَرُ لِمَنْ شَهِدَ الْحُدَيْبِيَةَ لَمْ يُشْرِكْهُمْ فِيهَا أَحَدٌ، وَلَمْ يَتَخَلَّفْ عَنْهَا أَحَدٌ مِنْهُمْ، وَلَمْ يَشْهَدْهَا أَحَدٌ غَيْرُهُمْ، وَلَمْ يَأْذَنْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَحَدٍ تَخَلَّفَ عَنْ مَخْرَجِهِ إِلَى الْحُدَيْبِيَةِ فِي شُهُودِ خَيْبَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ هَكَذَا مُرْسَلًا، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عروہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر فتح کیا، تو آپ نے سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا، تاکہ وہ یہودیوں کے ساتھ حصے طے کر لیں، جب سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ ان لوگوں کے پاس آئے، تو انہوں نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کو اناج تحفے کے طور پر دیا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کوئی بھی چیز لینے کو ناپسندیدہ قرار دیا اور یہ فرمایا: اللہ کے رسول نے مجھے اپنے اور تمہارے درمیان عدل کے مطابق فیصلہ کرنے والے کے طور پر بھیجا ہے، تو تمہارے ہدیہ میں مجھے کوئی دلچپسی نہیں ہے، پھر انہوں نے ان کی کھجوروں کا اندازہ لگایا جب ان کا اندازہ مکمل ہو گیا تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے انہیں اختیار دیا اور فرمایا: اگر تم چاہو، تو میں تمہیں تمہارا حصہ ادا کر دیتا ہوں، تم اس پر قائم رہو، اگر تم چاہو، تو تم ہمیں ہمارا حصہ ادا کر دو اور تم اس پر قائم رہو، تو انہوں نے اس بات کو اختیار کیا کہ وہ حصہ ادا کر دیں گے اور اس پر قائم رہیں گے، ان لوگوں نے کہا: اے ابن رواحہ! یہ جو آپ نے ہمیں پیشکش کی ہے اور جس کے مطابق آپ عمل کر رہے ہیں، اسی کی وجہ سے آسمان اور زمین قائم ہیں، یہ دونوں حق کی وجہ سے قائم ہیں۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) خیبر کے حصے ہر اس شخص کو ملے تھے، جو حدیبیہ میں شریک ہوا تھا، اس میں کوئی ایسا شخص شریک نہیں ہوا تھا، جو حدیبیہ میں شریک نہ ہوا ہو، اور ان میں سے کوئی بھی اس سے پیچھے نہیں رہا تھا، اور اُن لوگوں کے علاوہ کوئی اور اس میں شریک نہیں ہوا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی بھی ایسے شخص کو خیبر میں شریک ہونے کی اجازت نہیں دی تھی، جو آپ کے ساتھ حدیبیہ کی طرف نکلنے سے پیچھے رہ گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسی طرح ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ حسن الحدیث ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6598]

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6599
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ فِي فَتْحِ خَيْبَرَ قَالَ: وَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ لِيُقَاسِمَ الْيَهُودَ ثَمَرَهَا، فَلَمَّا قَدِمَ عَلَيْهِمْ جَعَلُوا يُهْدُونَ لَهُ مِنَ الطَّعَامِ، وَيُكَلِّمُونَهُ، وَجَعَلُوا لَهُ حُلِيًّا مِنْ حُلِيِّ نِسَائِهِمْ، فَقَالُوا: هَذَا لَكَ وَتَخَفَّفْ عَنَّا، وَتَجَاوَزْ، قَالَ ابْنُ رَوَاحَةَ: يَا مَعْشَرَ يَهُودَ، إِنَّكُمْ وَاللَّهِ لَأَبْغَضُ النَّاسِ إِلَيَّ، وَإِنَّمَا بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَدْلًا بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُ، وَلَا أَرَبَ لِي فِي دُنْيَاكُمْ وَلَنْ أَحِيفَ عَلَيْكُمْ، وَإِنَّمَا عَرَضْتُمْ عَلَيَّ السُّحْتَ أَنَا لَا آكُلُهُ. فَخَرَصَ النَّخْلَ فَلَمَّا أَقَامَ الْخَرْصَ خَيَّرَهُمْ فَقَالَ: إِنْ شِئْتُمْ ضَمِنْتُ لَكُمْ نَصِيبَكُمْ، وَإِنْ شِئْتُمْ ضَمِنْتُمْ لَنَا نَصِيبَنَا وَقُمْتُمْ عَلَيْهِ. فَاخْتَارُوا أَنْ يَضْمَنُوا وَيَقُومُوا عَلَيْهِ قَالُوا: يَا ابْنَ رَوَاحَةَ، هَذَا الَّذِي تَعْمَلُونَ بِهِ تَقُومُ بِهِ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ، وَإِنَّمَا يَقُومَانِ بِالْحَقِّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن شہاب، فتح خیبر کے بارے میں یہ بات بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا، تاکہ وہاں کے پھل یہودیوں کے درمیان تقسیم کر دیں، جب سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ ان لوگوں کے پاس آئے، تو ان لوگوں نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کو اناج تحفے کے طور پر دیا اور ان کے ساتھ بات چیت کرنے لگے، انہوں نے خواتین کے کچھ زیور بھی انہیں دینا چاہے، ان لوگوں نے کہا: یہ آپ کے لئے ہیں اور آپ ہمارے ساتھ تخفیف کر دیں اور درگزر سے کام لیں، سیدنا ابن رواحہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے یہودیوں کے گروہ! اللہ کی قسم! تم لوگ میرے نزدیک سب لوگوں سے زیادہ ناپسندیدہ ہو، اللہ کے رسول نے مجھے تمہارے اور اپنے درمیان انصاف کے مطابق فیصلہ کرنے والے کے طور پر بھیجا ہے، مجھے تمہاری دنیا کے ساتھ کوئی دلچپسی نہیں ہے اور میں تمہارے ساتھ کوئی زیادتی بھی نہیں کروں گا، تم نے مجھے حرام کی پیشکش کی ہے، میں اسے نہیں کھاؤں گا، پھر انہوں نے کھجوروں کی پیدوار کا اندازہ لگایا، جب وہ پیدوار کا اندازہ لگا کر فارغ ہوئے تو انہوں نے ان لوگوں کو اختیار دیا اور فرمایا: اگر تم چاہو، تو میں تمہارے لئے تمہارے حصے کا ضامن بن جاتا ہوں اور اگر تم چاہو، تو تم ہمارے لئے ہمارے حصے کے ضامن بن جاؤ اور باقی تم خود سنبھال لو، تو ان لوگوں نے اس بات کو اختیار کیا کہ وہ لوگ ضامن بن جاتے ہیں اور اس کی دیکھ بھال کرتے رہیں گے، ان لوگوں نے کہا: اے ابن رواحہ! یہ جو آپ لوگ عمل کرتے ہیں، اسی کی وجہ سے آسمان اور زمین قائم ہیں اور یہ دونوں حق کی وجہ سے قائم ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6599]

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں