الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
103. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَرْضِ .
قرض کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 6620
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا يَنْبَغِي لِعَبْدٍ أَنْ يَأْتِيَ أَخَاهُ فَيَسْأَلَهُ قَرْضًا، وَهُوَ يَجِدُ فَيَمْنَعُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ الْحَنَفِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ الْحَنَفِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بندے کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ جب وہ اپنے بھائی کے پاس آئے اور وہ اس سے قرض مانگے اور اس کے پاس گنجائش بھی موجود ہو، تو پھر وہ اُسے نہ دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر حنفی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6620]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر حنفی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6620]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7951)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7951»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
حدیث نمبر: 6621
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لِكُلِّ قَرْضٍ صَدَقَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ مَيْسَرَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ مَيْسَرَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہر قرض کے لئے صدقہ ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن میسرہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6621]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن میسرہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6621]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (402)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3522، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 376»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 6622
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" دَخَلَ رَجُلٌ الْجَنَّةَ، فَرَأَى عَلَى بَابِهَا مَكْتُوبًا: الصَّدَقَةُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا، وَالْقَرْضُ بِثَمَانِيَةَ عَشَرَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُتْبَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُتْبَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک شخص جنت میں داخل ہونے لگا، تو اس نے جنت کے دروازے پر یہ لکھا ہوا دیکھا: صدقہ کا اجر دس گنا اور قرض کا اجر اٹھارہ گنا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عتبہ بن حمید ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6622]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7976)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7976»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
104. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّيْنِ .
ادھار کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 6623
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تُخِيفُوا أَنْفُسَكُمْ بَعْدَ أَمْنِهَا". قَالُوا: وَمَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" الدَّيْنُ".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم امن کی حالت میں آ چکے ہو، تو اس کے بعد اپنے آپ کو خوف کا شکار نہ کرو، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اُدھار“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6623]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1739) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (328/17) اخرجه احمد فى المسند (146/4 و154)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16869»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 6624
وَعَنْهُ أَيْضًا أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأَصْحَابِهِ:" لَا تُخِيفُوا أَنْفُسَكُمْ" أَوْ قَالَ:" الْأَنْفُسَ". فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَبِمَا نُخِيفُ أَنْفُسَنَا؟ قَالَ:" الدَّيْنُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو يَعْلَى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو يَعْلَى.
ان کے حوالے سے ہی یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: تم اپنے آپ کو خوف کا شکار نہ کرو (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اپنی جانوں کو خوف کا شکار نہ کرو! عرض کی گئی: یا رسول اللہ! ہم اپنی جانوں کو کیسے خوف کا شکار کر سکتے ہیں؟ تو آپ نے فرمایا: اُدھار کے حوالے سے۔ یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن دونوں میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6624]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6624]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16954، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2923/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6625
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ رَجُلٌ فَغَسَّلْنَاهُ، وَكَفَّنَّاهُ، وَحَنَّطْنَاهُ، ثُمَّ أَتَيْنَا بِهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي عَلَيْهِ فَخَطَا خُطْوَةً، ثُمَّ قَالَ:" أَعَلَيْهِ دَيْنٌ؟" قُلْتُ: دِينَارَانِ. فَانْصَرَفَ فَتَحَمَّلَهُمَا أَبُو قَتَادَةَ، فَأَتَيْنَاهُ، فَقَالَ أَبُو قَتَادَةَ: الدِّينَارَانِ عَلَيَّ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ أَوْفَى اللَّهُ حَقَّ الْغَرِيمِ وَبَرِئَ مِنْهَا الْمَيِّتُ؟". قَالَ: نَعَمْ. فَصَلَّى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ بَعْدَ ذَلِكَ بِيَوْمٍ:" مَا فَعَلَ الدِّينَارَانِ؟". قُلْتُ: إِنَّمَا مَاتَ أَمْسِ! قَالَ: فَعَادَ إِلَيْهِ مِنَ الْغَدِ، فَقَالَ: قَدْ قَضَيْتُهُمَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْآنَ بَرَدَتْ عَلَيْهِ جِلْدَتُهُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص کا انتقال ہوا، ہم نے اسے غسل دیا اسے کفن دیا، اسے خوشبو لگائی پھر اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تاکہ آپ اس کی نماز جنازہ ادا کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک قدم اٹھایا پھر آپ نے دریافت کیا: کیا اس کے ذمہ قرض ہے؟ میں نے عرض کی: دو دینار ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس مڑ گئے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کی ادائیگی اپنے ذمہ لی پھر ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: دو دیناروں کی ادائیگی میرے ذمہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے قرض خواہ کے حق کو ادا کروا دیا اور میت اس سے لاتعلق ہو گئی، انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کی نماز جنازہ ادا کی، اس کے ایک دن بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: دو دیناروں کے معاملے کا کیا بنا؟ میں نے عرض کی: اس کا تو گزشتہ کل انتقال ہوا ہے، راوی بیان کرتے ہیں: اگلے دن وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: میں نے ان دونوں کو ادا کر دیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اب اس شخص پر اس کی جلد ٹھنڈی ہوئی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6625]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6625]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (330/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14127، وأخرجه فتح الباري برقم: 2169، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2393، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 11927»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 6626
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِجِنَازَةٍ، فَقَامَ يُصَلِّي عَلَيْهَا، فَقَالُوا: عَلَيْهِ دَيْنٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْطَلِقُوا بِصَاحِبِكُمْ، فَصَلُّوا عَلَيْهِ". فَقَالَ رَجُلٌ: عَلَيَّ دَيْنُهُ، فَصَلِّ عَلَيْهِ. فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْجَنَائِزِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْجَنَائِزِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک جنازہ لایا گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی نماز جنازہ ادا کرنے کے لئے اٹھے، لوگوں نے بتایا اس کے ذمہ قرض ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے ساتھی کو لے جاؤ اور اس کی نماز جنازہ ادا کر لو، ایک شخص بولا: اس کا قرض میرے ذمہ ہے، آپ اس کی نماز جنازہ ادا کیجئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور آپ نے اس کی نماز جنازہ ادا کی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں اس سے پہلے جنائز سے متعلق باب میں اس نوعیت کی احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6626]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں اس سے پہلے جنائز سے متعلق باب میں اس نوعیت کی احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6626]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1333)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 6627
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ جَاهَدْتُ بِنَفْسِي وَمَالِي فَقُتِلْتُ صَابِرًا مُحْتَسِبًا مُقْبِلًا غَيْرَ مُدْبِرٍ أَدْخُلُ الْجَنَّةَ؟ قَالَ:" نَعَمْ" فَأَعَادَ ذَلِكَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا قَالَ:" نَعَمْ إِنْ لَمْ يَكُنْ عَلَيْكَ دَيْنٌ لَيْسَ عِنْدَكَ وَفَاؤُهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ حَسَنٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اگر میں اپنی جان اور مال کے ہمراہ جہاد میں حصہ لیتا ہوں اور صبر کرنے والے کے طور پر، ثواب کی امید رکھنے والے کے طور پر دشمن کی طرف رخ کر کے، پیٹھ پھیرے بغیر رہتے ہوئے قتل ہو جاتا ہوں، تو کیا میں جنت میں داخل ہو جاؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! اس شخص نے دو یا تین مرتبہ اس بات کو دہرایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! بشرطیکہ تمہارے ذمہ کوئی ایسا قرض نہ ہو کہ جس کی ادائیگی کی کوئی صورت تمہارے پاس نہ ہو۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے امام أحمد کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6627]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے امام أحمد کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6627]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1337) اخرجه احمد فى المسند (325/3 و 352 و373)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14081»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 6628
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَحْشٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَاذَا لِي إِنْ قَاتَلْتُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَتَّى أُقْتَلَ؟ قَالَ:" الْجَنَّةُ" فَلَمَّا وَلَّى قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِلَّا الدَّيْنَ ؛ سَارَّنِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ بِهِ آنِفًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو كَثِيرٍ، وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو كَثِيرٍ، وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا محمد بن جحش رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر میں اللہ کی راہ میں جہاد میں حصہ لیتے ہوئے قتل ہو جاؤں تو مجھے کیا ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت، جب وہ شخص مڑ کر جانے لگا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: البتہ قرض کا معاملہ مختلف ہے، ابھی جبرائیل نے سرگوشی میں مجھے یہ بات بتائی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوکثیر ہے اور وہ مستور ہے اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6628]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوکثیر ہے اور وہ مستور ہے اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6628]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (247/19 248) اخرجه احمد فى المسند (350,140,139/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16803»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 6629
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ [ عَنْ أَبِيهِ ] : أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ قُتِلْتُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟ قَالَ:" الْجَنَّةُ" فَلَمَّا وَلَّى قَالَ:" الدَّيْنُ سَارَّنِي بِهِ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ آنِفًا".
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ رَوَاهُ النَّسَائِيَّ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو كَثِيرٍ، وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ رَوَاهُ النَّسَائِيَّ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو كَثِيرٍ، وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
محمد بن عبداللہ بن جحش، اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر میں اللہ کی راہ میں مارا جاؤں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت (ملے گی) جب وہ شخص مڑ گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: البتہ قرض کا معاملہ مختلف ہے، ابھی جبرائیل نے مجھے سرگوشی میں یہ بات بتائی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے حوالے سے ایک حدیث ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور وہ اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوکثیر ہے اور وہ مستور ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6629]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوکثیر ہے اور وہ مستور ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6629]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16802»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن