الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
98. بَابُ الْمُزَارَعَةِ .
مزارعت کا بیان
حدیث نمبر: 6600
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ: عَنْ مُقَاضَاةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَهُودَ خَيْبَرَ عَلَى أَنَّ لَنَا نِصْفَ التَّمْرِ، وَلَكُمْ نِصْفَهُ، وَتَكْفُونَا الْعَمَلَ حَتَّى إِذَا طَابَ ثَمَرُهُمْ أَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا لَهُ: إِنَّ تَمْرَنَا قَدْ طَابَ فَابْعَثْ خَارِصًا يَخْرُصُ بَيْنَنَا وَبَيْنَكَ. فَبَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ فَلَمَّا طَافَ فِي نَخْلِهِمْ فَنَظَرَ إِلَيْهِ قَالَ: وَاللَّهِ مَا أَعْلَمُ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ أَحَدًا أَعْظَمَ فِرْيَةً عِنْدَ اللَّهِ، وَعَدَاءً لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْكُمْ، وَاللَّهِ مَا خَلَقَ اللَّهُ أَحَدًا أَبْغَضَ إِلَيَّ مِنْكُمْ، وَاللَّهِ مَا يَحْمِلُنِي ذَلِكَ عَلَى أَنْ أَحِيفَ عَلَيْكُمْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ، وَأَنَا أَعْلَمُهَا. قَالَ: ثُمَّ خَرَصَهَا جَمِيعًا: الَّذِي لَهُ وَالَّذِي لِلْيَهُودِ ثَمَانِينَ أَلْفِ وَسْقٍ. فَقَالَتِ الْيَهُودُ: خَرَبْتَنَا. فَقَالَ ابْنُ رَوَاحَةَ: إِنْ شِئْتُمْ فَأَعْطُونَا أَرْبَعِينَ أَلْفَ وَسْقٍ وَنُسَلِّمُكُمُ الثَّمَرَةَ، وَإِنْ شِئْتُمْ أَعْطَيْنَاكُمْ أَرْبَعِينَ أَلْفَ وَسْقٍ وَتَخْرُصُونَ عَنَّا. فَنَظَرَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ، ثُمَّ قَالُوا: بِهَذَا قَامَتِ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ وَبِهَذَا يَغْلِبُونَكُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن عبید بن عمیر، خیبر کے یہودیوں کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے معاہدے کے بارے میں بیان کرتے ہوئے، یہ بیان کرتے ہیں: آپ نے ارشاد فرمایا: کھجوروں کی پیدوار کا نصف ہمیں ملے گا اور نصف تمہیں ملے گا اور کام کاج ہماری جگہ تم نے کرنا ہے، یہاں تک کہ جب وہاں کا پھل تیار ہو گیا، تو وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزارش کی کہ ہماری کھجوریں تیار ہو چکی ہیں، آپ کسی اندازہ لگانے والے کو بھیجیں، جو ہمارے اور آپ کے درمیان (پیدوار) کا اندازہ لگا لے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا، جب انہوں نے وہاں کے کھجوروں کے درختوں کا چکر لگایا اور ان کا جائزہ لیا تو بولے: اللہ کی قسم! میرے علم کے مطابق، اللہ کی مخلوق میں سے تم سے زیادہ اللہ تعالی کی طرف جھوٹی بات منسوب کرنے والا اور اللہ کے رسول کا دشمن، اور کوئی نہیں ہے، اور اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسی مخلوق پیدا نہیں کی ہے، جو میرے نزدیک تم سے زیادہ ناپسندیدہ ہو، اللہ کی قسم! لیکن اس بات نے بھی مجھے اس بات پر مجبور نہیں کیا کہ میں تمہارے ساتھ ذرے کے وزن جتنی زیادتی کروں، اور میں اس بارے میں علم رکھتا ہوؤں، راوی کہتے ہیں: پھر انہوں نے تمام پیداوار کا اندازہ لگایا، جو ان کے اور یہودیوں کے حصے میں آنی تھی، تو وہ اسی ہزار وسق بنتے تھے، یہودیوں نے کہا: آپ نے ہمارے ساتھ زیادتی کی ہے، سیدنا ابن رواحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر تم چاہو، تو ہمیں چالیس ہزار وسق دے دو، ہم پھل تمہارے حوالے کر دیں گے اور اگر تم چاہو، تو ہم تمہیں چالیس ہزار وسق دے دیتے ہیں، اور تم ہم سے الگ ہو جانا، ان لوگوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا اور پھر بولے: اسی کی وجہ سے آسمان اور زمین قائم ہیں، اسی کی وجہ سے یہ لوگ تم لوگوں پر غالب آئے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6600]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6600]
الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
حدیث نمبر: 6601
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى قُرَى عُرَيْنَةَ، فَأَمَرَنِي أَنْ آخُذَ حَظَّ الْأَرْضِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَقَالَ: قَالَ الْأَشْجَعِيُّ: يَعْنِي الثُّلُثَ وَالرُّبُعَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَسُفْيَانُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَقَالَ: قَالَ الْأَشْجَعِيُّ: يَعْنِي الثُّلُثَ وَالرُّبُعَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَسُفْيَانُ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے عرینہ کی بستیوں کی طرف بھیجا، آپ نے مجھے یہ ہدایت کی کہ میں زمین کا حصہ وصول کر لوں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں، اشجعی فرماتے ہیں: اس سے مراد، پیدوار کا ایک تہائی، یا ایک چوتھائی حصہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے، شعبہ اور سفیان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6601]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں، اشجعی فرماتے ہیں: اس سے مراد، پیدوار کا ایک تہائی، یا ایک چوتھائی حصہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے، شعبہ اور سفیان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6601]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (161/20) اخرجه احمد فى المسند (428/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21612»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6602
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمُحَاقَلَةِ، وَالْمُزَابَنَةِ، وَقَالَ:" إِنَّمَا يَزْرَعُ ثَلَاثَةٌ: رَجُلٌ لَهُ أَرْضٌ فَيَزْرَعُهَا، وَرَجُلٌ مُنِحَ أَرْضًا فَهُوَ يَزْرَعُ، وَرَجُلٌ اسْتَكْرَى أَرْضًا بِذَهَبٍ أَوْ فِضَّةٍ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے محاقلہ اور مزابنہ سے منع کیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تین صورتوں میں کھیتی باڑی کی جا سکتی ہے، آدمی کی اپنی زمین ہو، وہ اس میں کھیتی باڑی کرے، آدمی کو زمین عطیہ کے طور پر دی گئی ہو، تو وہ کھیتی باڑی کر لے گا، آدمی نے زمین سونے یا چاندی کے عوض میں کرائے پر حاصل کی ہو“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اس سیاق کے بغیر مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6602]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6602]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4269)، أخرجه سنن النسائي برقم: 3890، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3400، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2449، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1961، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4269»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6603
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يُحَرِّمْ كِرَاءَ الْأَرْضِ، وَلَكِنَّهُ أَمَرَ بِمَكَارِمِ الْأَخْلَاقِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ وَجِيهٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ وَجِيهٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین کے کرائے کو حرام قرار نہیں دیا ہے، بلکہ آپ نے عمدہ اخلاق کو اختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن وجیہ ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6603]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن وجیہ ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6603]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11781)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11781»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6604
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نِسْطَاسٍ، عَنْ فَتْحِ خَيْبَرَ قَالَ: فَتَحَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَتْ جَمِيعُهَا لَهُ حَرْثُهَا وَنَخْلُهَا، وَلَمْ يَكُنْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابِهِ رَفِيقٌ، فَصَالَحَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَهُودَ عَلَى أَنَّكُمْ تَكْفُونَا الْعَمَلَ وَلَكُمْ شَطْرُ التَّمْرِ عَلَى أَنْ أُقِرَّكُمْ مَا بَدَا لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ. فَذَلِكَ حِينَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ابْنَ رَوَاحَةَ يَخْرُصُ بَيْنَهُمْ فَلَمَّا خَيَّرَهُمْ أَخَذَتِ الْيَهُودُ التَّمْرَةَ، فَلَمْ تَزَلْ خَيْبَرُ بَعْدُ لِلْيَهُودِ عَلَى صُلْحِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى كَانَ عُمَرُ فَأَخْرَجَهُمْ فَقَالَتْ يَهُودُ: أَلَمْ يُصَالِحْنَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى كَذَا وَكَذَا؟ قَالَ: بَلَى ؛ عَلَى أَنْ يُقِرَّكُمْ مَا بَدَا لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ، فَهَذَا حِينَ بَدَا لِي أَنْ أُخْرِجَكُمْ. فَأَخْرَجَهُمْ، ثُمَّ قَسَّمَهَا بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ الَّذِينَ افْتَتَحُوهَا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَلَمْ يُعْطِ مِنْهَا أَحَدًا لَمْ يَحْضُرِ افْتِتَاحَهَا قَالَ: فَأَهْلُهَا الْآنَ الْمُسْلِمُونَ لَيْسَ فِيهَا يَهُودِيٌّ، وَإِنَّمَا كَانَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْخَرْصِ لِكَيْ يُحْصِيَ الزَّكَاةَ قَبْلَ أَنْ تُؤْكَلَ الثِّمَارُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَعَامِرٌ هَذَا لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَعَامِرٌ هَذَا لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عامر بن عبدالرحمن بن نسطاس، خیبر فتح ہونے کے بارے میں یہ بیان کرتے ہیں: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فتح کر لیا، وہاں کی تمام زمین، کھیت اور کھجوروں کے باغات، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ملکیت میں آ گئے لیکن آپ کے اور آپ کے اصحاب کے پاس اتنے غلام نہیں تھے (جو وہاں کام کاج کر سکتے) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں کے ساتھ اس بات پر مصالحت کی کہ تم لوگ ہماری جگہ کام کرو گے اور کھجوروں کی نصف پیدوار تمہیں مل جائے گی، اس شرط پر کہ میں تمہیں یہاں اس وقت تک رہنے دوں گا، جب تک اللہ اور اس کے رسول کو منظور ہو گا، (پھر جب کھجوریں اتارنے کا وقت آیا) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابن رواحہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا، تاکہ وہ وہاں کی پیدوار کا اندازہ لگائیں، جب سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے انہیں اختیار دیا، تو یہودیوں نے کھجوروں کو اختیار کر لیا۔ اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صلح کے مطابق، خیبر مسلسل یہودیوں کے پاس رہا، یہاں تک کہ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ آیا تو انہوں نے انہیں وہاں سے نکالنے کا حکم دیا، یہودیوں نے کہا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے ساتھ اتنی، اتنی پیدوار کے عوض میں مصالحت نہیں کی تھی؟ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں! کی تھی لیکن اس شرط پر کی تھی کہ جب تک اللہ اور اس کے رسول کو منظور ہو گا، اس وقت تک ہم تمہیں یہاں رہنے دیں گے، اب مجھے یہ مناسب لگتا ہے کہ میں تمہیں نکال دوں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں نکال دیا پھر انہوں نے وہاں کی زمین ان مسلمانوں کے درمیان تقسیم کر دی، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس کی فتح میں شریک ہوئے تھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس زمین میں سے کسی ایسے شخص کو کچھ بھی نہیں دیا، جو خیبر کی فتح میں موجود نہیں تھا۔ راوی کہتے ہیں: اب وہاں کے مالکان مسلمان ہیں اور وہاں کوئی یہودی نہیں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اندازہ لگانے کا حکم اس لئے دیا تھا، تاکہ پھلوں کے کھائے جانے سے پہلے زکوۃ کا شمار ہو سکے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، عامر نامی اس راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6604]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، عامر نامی اس راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6604]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
99. بَابُ وَضْعِ الْجَائِحَةِ .
نقصان (کے حوالے سے ادائیگی) کو معاف کر دینا
حدیث نمبر: 6605
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: دَخَلَتِ امْرَأَةٌ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: أَيْ بِأَبِي وَأُمِّي، إِنِّي ابْتَعْتُ أَنَا وَابْنِي مِنْ فُلَانٍ تَمْرَ مَالِهِ فَأَحْصَيْنَاهُ وَحَشَدْنَاهُ، لَا وَالَّذِي أَكْرَمَكَ بِمَا أَكْرَمَكَ بِهِ مَا أَصَبْنَا مِنْهُ شَيْئًا إِلَّا شَيْئًا نَأْكُلُهُ فِي بُطُونِنَا أَوْ نُطْعِمُهُ مِسْكِينًا رَجَاءَ الْبَرَكَةِ، فَبَعَثْنَا عَلَيْهِ فَجِئْنَا نَسْتَوْضِعُهُ مَا نَقَصْنَا، فَحَلَفَ بِاللَّهِ لَا يَضَعُ لَنَا شَيْئًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (أَلَا لَا يَصْنَعُ خَيْرًا) ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ صَاحِبَ التَّمْرِ فَجَاءَ، فَقَالَ: بِأَبِي وَأُمِّي إِنْ شِئْتَ وَضَعْتُ مَا نَقَصُوا، وَإِنْ شِئْتَ مِنْ رَأْسِ الْمَالِ، [ مَا شِئْتَ ] ؟ فَوَضَعَ لَهُمْ مَا نَقَصُوا.
قُلْتُ: لِعَائِشَةَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي الرِّجَالِ كَلَامٌ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
قُلْتُ: لِعَائِشَةَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي الرِّجَالِ كَلَامٌ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میں نے اور میرے بیٹے نے، فلاں شخص سے اس کی زمین میں سے کھجوروں کا درخت (یا باغ) خریدا، ہم نے اسے شمار کر لیا، اس کی دیکھ بھال کی، اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو عزت عطا کی ہے، ہمیں اس درخت میں سے صرف اتنا ملا کہ جسے ہم خود کھا سکتے ہیں، یا برکت کی امید رکھتے ہوئے کسی مسکین کو کھلا سکتے ہیں (یعنی ہمیں اس میں نقصان ہو گیا) ہم نے اُسے کہا: کہ ہماری جو کمی ہوئی ہے، تو اس حساب سے ہمیں ادائیگی معاف کر دو، تو اس نے اللہ کے نام کی قسم اٹھائی کہ وہ ہمیں کوئی چیز معاف نہیں کرے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: خبردار! کیا وہ بھلائی نہیں کرے گا؟ یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، راوی کہتے ہیں: اس بات کی اطلاع کھجور کے مالک کو ملی، تو وہ آیا اور اس نے کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، اگر آپ چاہیں تو جتنا اس کا نقصان ہوا ہے، میں اس حساب سے ادائیگی چھوڑ دیتا ہوں، اور اگر آپ چاہیں تو میں پورے مال کی ادائیگی چھوڑ دیتا ہوں، جیسے آپ چاہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے لئے نقصان کے حوالے سے ادائیگی معاف کروا دی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے ایک حدیث ”صحیح“ میں بھی مذکور ہے، جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں عبدالرحمن بن ابورجال کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، ویسے وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6605]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں عبدالرحمن بن ابورجال کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، ویسے وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6605]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (69/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23884»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
100. بَابُ فَضْلِ الْمَاءِ وَالْكَلَإِ وَمَا لَا يَحِلُّ مَنْعَهُ .
اضافی پانی، گھاس پھوس اور جس چیز کو نہ دینا حلال نہیں ہے
حدیث نمبر: 6606
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّهُ كَتَبَ إِلَى عَامِلٍ لَهُ عَلَى أَرْضٍ: أَنْ لَا تَمْنَعْ فَضْلَ مَائِكَ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ مَنَعَ فَضْلَ الْمَاءِ لِيَمْنَعَ بِهِ فَضْلَ الْكَلَإِ مَنَعَهُ اللَّهُ فَضْلَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے: انہوں نے زمین کے بارے میں اپنے منشی کو خط میں لکھا کہ تم نے اپنے اضافی پانی کے بارے میں کسی کو روکنا نہیں ہے، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اضافی پانی کو روک دے، تاکہ اس کے ذریعے اضافی گھاس پھوس کو روک دے، تو اللہ تعالی قیامت کے دن اس شخص سے اپنے فضل کو روک لے گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6606]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6722)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 6607
وَفِي رِوَايَةٍ:" مَنْ مَنَعَ فَضْلَ مَائِهِ أَوْ فَضْلَ كَلَئِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ الْخُزَاعِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ بَعْضُهُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ الْخُزَاعِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ بَعْضُهُمْ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص اضافی پانی کو روک لے، یا اضافی گھاس پھوس کو روک لے۔۔۔۔۔۔۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن راشد خزاعی ہے اور وہ ثقہ ہے، بعض حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6607]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن راشد خزاعی ہے اور وہ ثقہ ہے، بعض حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6607]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6673 و 7057)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 6608
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا تَمْنَعُوا فَضْلَ الْمَاءِ، وَلَا تَمْنَعُوا الْكَلَأَ فَيَهْزُلَ الْمَاءُ، وَتَجُوعَ الْعِيَالُ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اضافی پانی سے نہ روکو، اور گھاس سے نہ روکو، ورنہ پانی کم ہو جائے گا اور بال بچے بھوکے ہو جائیں گے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6608]
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6608]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (420/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9162»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 6609
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - قَالَ الْمَسْعُودِيُّ: لَا أَرَاهُ إِلَّا قَدْ رَفَعَهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَمْنَعْ فَضْلَ مَاءٍ بَعْدَمَا تَسْتَغْنِي عَنْهُ، وَلَا فَضْلَ مَرْعًى".
قُلْتُ: أَخْرَجْتُهُ لِقَوْلِهِ" بَعْدَ مَا يَسْتَغْنِي عَنْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
قُلْتُ: أَخْرَجْتُهُ لِقَوْلِهِ" بَعْدَ مَا يَسْتَغْنِي عَنْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مسعودی بیان کرتے ہیں: میرے خیال میں انہوں نے ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب تم اس سے بے نیاز ہو جاؤ تو اضافی پانی یا اضافی چراگاہ (یعنی گھاس پھوس) سے منع نہ کرو“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے روایت کی ان الفاظ کی وجہ سے اسے یہاں نقل کیا ہے: ”اس کے بعد کہ آدمی اس سے بے نیاز ہو جائے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6609]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6609]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (506/2)»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن ¤ قال الهيثمي: رواه أحمد، وفيه المسعودي، وهو ثقة، ولكنه اختلط، وبقية رجاله رجال الصحيح