🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
116. بَابٌ فِي الْمُفْلِسِ .
مفلس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6700
وَعَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ شَابًّا جَمِيلًا سَمْحًا مِنْ خَيْرِ شَبَابِ قَوْمِهِ، وَلَا يَسْأَلُ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ حَتَّى ادَّانَ دَيْنًا أَغْلَقَ مَالَهُ. قَالَ: فَكَلَّمَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُكَلِّمَ غُرَمَاءَهُ، فَفَعَلَ، فَلَمْ يَضَعُوا لَهُ شَيْئًا، فَلَوْ تُرِكَ لِأَحَدٍ بِكَلَامِ أَحَدٍ لَتُرِكَ لِمُعَاذٍ بِكَلَامِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَدَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَبْرَحْ حَتَّى بَاعَ مَالَهُ، وَقَسَّمَهُ بَيْنَ غُرَمَائِهِ. فَقَامَ مُعَاذٌ لَا مَالَ لَهُ. فَلَمَّا حَجَّ بَعَثَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْيَمَنِ لِيَجْبُرَ. قَالَ: وَكَانَ أَوَّلَ مَنْ بَحَّرَ فِي هَذَا الْمَالِ مُعَاذٌ، فَقَدِمَ عَلَى أَبِي بَكْرٍ مِنَ الْيَمَنِ، وَقَدْ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نوجوان خوبصورت مہربان شخص تھے، اپنی قوم کے بہترین فرد تھے، جو بھی شخص ان سے کوئی چیز مانگتا تھا، وہ اسے دے دیا کرتے تھے، یہاں تک کہ انہوں نے اتنا قرض لے لیا کہ جس نے ان کے مال کو بند کر دیا، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ یہ بات کی کہ آپ ان کے قرض خواہوں سے بات چیت کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کیا، لیکن ان کے قرض خواہوں نے کچھ بھی معاف نہیں کیا، اگر کسی شخص کو کسی سے بات کرنے کی وجہ سے چھوڑ دیا جاتا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بات کرنے کی وجہ سے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو چھوڑ دیا جاتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلوایا اور ان کا مال فروخت کروا کے ان کے قرض خواہوں کو ادائیگیاں کر دیں اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ ایسی حالت میں رہ گئے کہ ان کے پاس کوئی مال نہیں تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کر لیا، تو آپ نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا، تاکہ وہ اپنی حاجت پوری کریں۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو وہ پہلے فرد، جنہوں نے یہ مال حاصل کیا، وہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ ہیں، وہ یمن سے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو چکا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6700]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (30/20) ورواه البيهقي فى السنن الكبرى (48/6)»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
117. بَابٌ فِيمَنْ وَجَدَ مَتَاعَهُ عِنْدَ مُفْلِسٍ .
اس شخص کا بیان، جو اپنا سامان کسی مفلس کے پاس پاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6701
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا أَفْلَسَ الرَّجُلُ فَوَجَدَ الرَّجُلُ مَالَهُ - يَعْنِي عِنْدَ مُفْلِسٍ - بِعَيْنِهِ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص مفلس ہو جائے، پھر کوئی اپنا مال بعینہ پائے (راوی کہتے ہیں: یعنی اس مفلس کے پاس پائے) تو وہ اس مال کا زیادہ حق دار ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6701]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1301)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6702
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيُّمَا رَجُلٍ أَفْلَسَ فَوَجَدَ رَجُلٌ عِنْدَهُ مَالَهُ، وَلَمْ يَكُنِ اقْتَضَى مِنْ مَالِهِ شَيْئًا فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" وَلَمْ يَكُنِ اقْتَضَى مِنْ مَالِهِ شَيْئًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص مفلس ہو جائے اور پھر کوئی شخص اپنا مال اس کے پاس پائے، اور اس نے اپنے مال کا کوئی معاوضہ وصول نہ کیا ہو، تو وہ اس مال کا زیادہ حق دار ہو گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہے: ”اس نے اپنے مال میں سے کچھ بھی وصول نہ کیا ہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6702]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 2272، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1262، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4676، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3519، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2358، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10415، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2590، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2361»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
118. بَابٌ فِي الْأَمَانَةِ .
امانت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6703
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَدِّ الْأَمَانَةَ إِلَى مَنِ ائْتَمَنَكَ، وَلَا تَخُنْ مَنْ خَانَكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”امانت اس کو ادا کر دو! جس نے تمہارے پاس امانت کے طور پر رکھوائی ہو، اور جو شخص تمہارے ساتھ خیانت کرے، تم اس کے ساتھ خیانت نہ کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، معجم کبیر کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6703]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (475) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (760)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 760، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 448»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6704
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَدِّ الْأَمَانَةَ إِلَى مَنِ ائْتَمَنَكَ، وَلَا تَخُنْ مَنْ خَانَكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ الْمِصْرِيُّ قَالَ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ: تَكَلَّمُوا فِيهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم امانت اس کو ادا کر دو! جس نے تمہارے پاس امانت رکھوائی ہو، اور تم اس شخص کے ساتھ خیانت نہ کرنا، جس نے تمہارے ساتھ خیانت کی ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عثمان بن صالح مصری ہے، ابن ابوحاتم کہتے ہیں: محدثین نے اس کے بارے میں کلام کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6704]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7580)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7580»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6705
وَعَنْ أَبِي قُرَادٍ السُّلَمِيُّ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَعَا بِطَهُورٍ فَغَمَسَ يَدَهُ فِيهِ، ثُمَّ تَوَضَّأَ فَتَتَبَّعْنَاهُ، فَحَسَوْنَاهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا حَمَلَكُمْ عَلَى مَا صَنَعْتُمْ؟". قُلْنَا: حُبُّ اللَّهِ وَرَسُولِهِ. قَالَ:" فَإِنْ أَحْبَبْتُمْ أَنْ يُحِبَّكُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، فَأَدُّوا إِذَا ائْتُمِنْتُمْ، وَاصْدُقُوا إِذَا حَدَّثْتُمْ، وَأَحْسِنُوا جِوَارَ مَنْ جَاوَرَكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ الْقَيْسِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوقراد سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، آپ نے وضو کا پانی منگوایا، آپ نے اپنا ہاتھ اس میں ڈبویا، پھر آپ نے وضو کیا، ہم نے وہ پانی لیا اور اسے پی لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگوں نے ایسا کیوں کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کے رسول کی محبت کی وجہ سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم یہ چاہتے ہو کہ اللہ اور اس کا رسول بھی تمہارے ساتھ محبت رکھیں، تو جب تمہیں امین بنایا جائے، تو تم امین بن جاؤ اور جب بولو، تو سچ بولو، اور جو شخص تمہارے پڑوس میں آئے اس کے ساتھ اچھا پڑوس رکھو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن واقد قیسی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6705]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6513»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6706
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَرْبَعٌ إِذَا كُنَّ فِيكَ فَلَا عَلَيْكَ مَا فَاتَكَ مِنَ الدُّنْيَا: حِفْظُ أَمَانَةٍ، وَحُسْنُ خَلِيقَةٍ، وَصِدْقُ حَدِيثٍ، وَعِفَّةٌ فِي طُعْمَةٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”چار چیزیں، اگر تمہارے درمیان ہوں گی، تو پھر تمہیں دنیا میں سے جو بھی چیز نہیں ملتی، تو تم پر کوئی حرج نہیں ہو گا، امانت کی حفاظت کرنا، اچھے اخلاق، بیچ بولنا اور کھانے میں احتیاط (یعنی حلال کھانا)“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6706]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6652)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6614»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6707
وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أَوَّلُ مَا تَفْقِدُونَ مِنْ دُنْيَاكُمُ الْأَمَانَةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْمُهَلَّبُ بْنُ الْعَلَاءِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اپنی دنیا میں سے، تم سب سے پہلے امانت کو غیر موجود پاؤ گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مہلب بن العلاء ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6707]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7182 و 7183)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7182، 8700، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1583»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6708
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: اتَّقُوا اللَّهَ، وَأَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَى أَهْلِهَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ صَدَقَةَ ؛ وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ، وَقَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ سے ڈرو! اور امانتیں ان کے اہل افراد کو ادا کرو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن صدقہ ہے، جسے ابوزرعہ نے ثقہ قرار دیا ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6708]
تخریج الحدیث: «اخرجه يعلى فى المسند (4245)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6709
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اضْمَنُوا لِي سِتًّا مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَضْمَنْ لَكُمُ الْجَنَّةَ: اصْدُقُوا إِذَا حَدَّثْتُمْ، وَأَوْفُوا إِذَا وَعَدْتُمْ، وَأَدُّوا إِذَا ائْتُمِنْتُمْ، وَاحْفَظُوا فُرُوجَكُمْ، وَغُضُّوا أَبْصَارَكُمْ، وَكُفُّوا أَيْدِيَكُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ الْمُطَّلِبَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُبَادَةَ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم مجھے چھ چیزوں کی اپنی ذات کے حوالے سے ضمانت دو، میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں، جب تم بات کرو تو سیچ بولو، جب تم وعدہ کرو، تو پورا کرو، جب تمہیں امین بنایا جائے، تو ادائیگی کرو، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو، اپنی نگاہیں جھکا کے رکھو اور اپنے ہاتھ روک کے رکھو“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ مطلب نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6709]
تخریج الحدیث: «اخرجه حمد فى المسند (3235)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22251، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2560»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں