الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
119. بَابٌ فِي الْعَارِيَةِ .
عاریت کا بیان
حدیث نمبر: 6710
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْعَارِيَةُ مُؤَدَّاةٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عاریت (کے طور پر لی ہوئی چیز) کو ادا کیا جائے گا“ (یعنی واپس کیا جائے گا)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن شبیب ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6710]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن شبیب ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6710]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1297)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22001»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 6711
وَعَنْ سَعِيدِ، عَنْ مَنْ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَلَا إِنَّ الْعَارِيَةَ مُؤَدَّاةٌ، وَالْمِنْحَةَ مَرْدُودَةٌ، وَالدَّيْنَ مَقْضِيٌّ، وَالزَّعِيمَ غَارِمٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سعید نے، اُس شخص کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”خبردار! عاریت کو ادا کیا جائے گا، عطیہ کے طور پر لی ہوئی چیز واپس کی جائے گی، قرض کو ادا کیا جائے گا، اور ضامن شخص جرمانے کا پابند ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6711]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6711]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (293/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22001»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
120. بَابُ الْهَدِيَّةِ .
ہدیہ کا بیان
حدیث نمبر: 6712
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَرُدُّوا الْهَدِيَّةَ، وَلَا تَضْرِبُوا الْمُسْلِمِينَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہدیہ واپس نہ کرو! مسلمانوں کو مارو نہیں“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6712]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6712]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (5412) اخرجه احمد فى المسند (404/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3828، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10444»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6713
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ سَأَلَكُمْ بِاللَّهِ فَأَعْطُوهُ، وَمَنِ اسْتَعَاذَكُمْ بِاللَّهِ فَأَعِيذُوهُ، وَمَنْ دَعَاكُمْ فَأَجِيبُوهُ، وَمَنْ أَهْدَى إِلَيْكُمْ كُرَاعًا فَاقْبَلُوهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَقَالَ:" مَنْ أَهْدَى إِلَيْكُمْ ذِرَاعًا، أَوْ كُرَاعًا فَاقْبَلُوهُ".
وَقَدْ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا مِنْ قَوْلِهِ:" وَمَنْ دَعَاكُمْ..". إِلَى آخِرِهِ.
وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا لَيْثَ بْنَ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص تم سے اللہ کے نام پر مانگے اُسے دو، اور جو شخص تم سے اللہ کے نام پر پناہ مانگے، اسے پناہ دو، جو شخص تمہاری دعوت کرے، تم اس کی دعوت میں جاؤ، اور جو شخص تمہیں پائے تمہیں تحفے کے طور پر دے، تو تم اسے قبول کر لو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، آپ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص تحفے کے طور پر تمہیں دستی، یا پایا دے، تو تم اسے قبول کر لو“۔
یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے، تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”جو شخص تمہیں بلائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ اس سے لے کر آخر تک کے الفاظ نہیں ہیں۔ معجم کبیر کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف لیث بن ابوسلیم نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6713]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 2567، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5108، 5109، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5342، 5670، 5709، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1542، 2416، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13465، 13480، 13530، 13539، 13540»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6714
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ الْمُسْلِمُونَ يَتَهَادَوْنَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صِلَةً بَيْنَهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ قَدْ أَسْلَمَ النَّاسُ لَتَهَادَوْا مِنْ غَيْرِ فَاقَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَقَالَ فِي الْكَبِيرِ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُ بِالْهَدِيَّةِ صِلَةً بَيْنَ النَّاسِ وَيَقُولُ:" لَوْ قَدْ أَسْلَمَ النَّاسُ تَهَادَوْا مِنْ غَيْرِ جُوعٍ".
وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ؛ وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں مسلمان باہمی تعلق کی وجہ سے ایک دوسرے کو تحفے دیا کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر سب لوگ اسلام قبول کر لیں، تو وہ فاقہ کا شکار ہوئے بغیر ایک دوسرے کو تحفے دے سکتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، معجم کبیر میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے درمیان تعلق کے حوالے سے تحفے دینے کا حکم دیتے تھے، اور آپ یہ فرماتے تھے: ”اگر سب لوگ اسلام قبول کر لیں، تو وہ بھوکے رہے بغیر ایک دوسرے کو تحفے دے سکیں گے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور کچھ لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6714]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (687) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (757)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 757»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6715
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، تَهَادَوْا، فَإِنَّ الْهَدِيَّةَ تَسُلُّ السَّخِيمَةَ، وَتُورِثُ الْمَوَدَّةَ، فَوَاللَّهِ لَوْ أُهْدِيَ إِلَيَّ كُرَاعٌ لَقَبِلْتُ، وَلَوْ دُعِيتُ إِلَى ذِرَاعٍ لَأَجَبْتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَائِذُ بْنُ شُرَيْحٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَائِذُ بْنُ شُرَيْحٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے انصار کے گروہ! ایک دوسرے کو تحفے دو، کیونکہ تحفہ، دشمنی (یا ناراضگی) کو ختم کرتا ہے، محبت پیدا کرتا ہے، اللہ کی قسم اگر مجھے پایا تحفے کے طور پر دیا جائے، تو میں قبول کر لوں گا، اور اگر مجھے ایک دستی کی دعوت دی جائے، تو میں قبول کر لوں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عائذ بن شریح ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6715]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عائذ بن شریح ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6715]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1937) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1549)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6716
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَهَادَوْا تَحَابُّوا، وَهَاجِرُوا تُورِثُوا أَوْلَادَكُمْ مَجْدًا، وَأَقِيلُوا الْكِرَامَ عَثَرَاتِهِمْ".
وَفِيهِ الْمُثَنَّى أَبُو حَاتِمٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ.
وَفِيهِ الْمُثَنَّى أَبُو حَاتِمٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک دوسرے کو تحفے دو، باہمی محبت پیدا ہو گی، اور ہجرت کرو، تمہاری اولاد میں بزرگی آئے گی، اور صاحب حیثیت لوگوں کی کوتاہیوں سے درگزر کرو“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی مثنی ابوحاتم ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور ان میں سے بعض کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6716]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7236»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6717
قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا نِسَاءَ الْمُؤْمِنِينَ تَهَادَوْا وَلَوْ بِفِرْسِنِ شَاةٍ، فَإِنَّهُ يُثْبِتُ الْمَوَدَّةَ وَيُذْهِبُ الضَّغَائِنَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الطَّيِّبُ بْنُ سُلَيْمَانَ ؛ وَثَّقَهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الطَّيِّبُ بْنُ سُلَيْمَانَ ؛ وَثَّقَهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے مومنوں کی خواتین! ایک دوسرے کو تحفے دو! خواہ بکری کا پایا ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ یہ چیز محبت کو برقرار رکھتی ہے، اور دشمنی کو ختم کرتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی طبیب بن سلیمان ہے، جسے طبرانی نے ثقہ قرار دیا ہے اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6717]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5937»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6718
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَهَادَوْا تَزْدَادُوا حُبًّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْمُثَنَّى أَبُو حَاتِمٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَكَذَلِكَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَيْزَارِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْمُثَنَّى أَبُو حَاتِمٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَكَذَلِكَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَيْزَارِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”ایک دوسرے کو تحفے دو! تمہاری باہمی محبت زیادہ ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مثنی ابوحاتم ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، عبیداللہ بن عیزار نامی راوی کا معاملہ بھی اسی طرح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6718]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5770»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6719
وَعَنْ أُمِّ حَكِيمٍ بِنْتِ وَدَّاعٍ الْخُزَاعِيَّةِ قَالَتْ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" تَهَادَوْا، فَإِنَّ الْهَدِيَّةَ تُضَعِّفُ الْحُبَّ، وَتَذْهَبُ بِغَوَائِلِ الصَّدْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُعْرَفْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُعْرَفْ.
سیدہ ام حکیم بنت وداع خزاعیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک دوسرے کو تحفے دو! کیونکہ تحفہ محبت کو بڑھا دیتا ہے اور سینے کے شر (اور فساد) کو رخصت کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جو معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6719]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جو معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6719]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (162/25)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف