الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
124. بَابُ هِبَةِ مَا لَمْ يُولَدْ .
اس چیز کو ہبہ کرنا، جو ابھی پیدا ہی نہیں ہوئی
حدیث نمبر: 6740
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ النُّدَّرِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ: أَيَّ الْأَجَلَيْنِ قَضَى مُوسَى؟ قَالَ:" أَبَرَّهُمَا، وَأَوْفَاهُمَا". ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَمَّا أَرَادَ مُوسَى فِرَاقَ شُعَيْبٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِمَا أَمَرَ امْرَأَتَهُ أَنْ تَسْأَلَ أَبَاهَا أَنْ يُعْطِيَهَا مِنْ غَنَمِهِ مَا يَعِيشُونَ بِهِ فَأَعْطَاهَا مَا وَلَدَتْ غَنَمُهُ فِي ذَلِكَ الْعَامِ مِنْ قَالَبِ لَوْنٍ". قَالَ:" فَمَا مَرَّتْ شَاةٌ إِلَّا ضَرَبَ مُوسَى جَنْبَيْهَا بِعَصَاهُ. فَوَلَدَتْ قَوَالِبَ أَلْوَانِهَا كُلُّهَا، وَوَلَدَتْ ثِنْتَيْنِ وَثَلَاثِينَ، كُلُّ شَاةٍ لَيْسَ فِيهَا فَشُوشٌ، وَلَا ضَبُوبٌ، وَلَا كَمِشَةٌ تَفُوتُ الْكَفَّ، وَلَا ثَعُولٌ". وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا افْتَتَحْتُمُ الشَّامَ، فَإِنَّكُمْ سَتَجِدُونَ بَقَايَا مِنْهَا وَهِيَ السَّامِرِيَّةُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ السِّجِسْتَانِيَّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ.

سیدنا عتبہ بن ندر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے دو مدتوں میں سے کون سی مدت پوری کی تھی؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو زیادہ اچھائی والی اور زیادہ مکمل تھی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے سیدنا شعیب علیہ السلام سے جدا ہونے کا ارادہ کیا، تو انہوں نے اپنی اہلیہ کو یہ ہدایت کی کہ وہ اپنے والد کو یہ درخواست کریں کہ وہ اپنی بکریوں میں سے انہیں اتنی عطا کر دیں، جس کے ذریعے وہ لوگ رہ سکیں، تو سیدنا شعیب علیہ السلام نے اس خاتون کو یہ کہا: جو بکری اس سال ایسے بچے کو جنم دے، جس کا رنگ اپنی ماں کے رنگ سے مختلف ہو (وہ انہیں مل جائے گی)، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جو بھی بکری گزرتی تھی، سیدنا موسیٰ علیہ السلام اس کے پہلو پر اپنا عصا مارتے تھے، تو وہ اپنے سے مختلف رنگ کے بچے کو جنم دیتی تھی، اس نے بتیس بچوں کو جنم دیا، ان میں کوئی بکری ایسی نہیں تھی، جو فشوش ہو (جس کے تھن کا سوراخ بڑا ہو اور دوہے بغیر ہی اس کا دودھ ٹپکتا رہتا ہو)، ضبوب ہو (جس کے دودھ کا سوراخ تنگ ہو) کمشہ ہو (جس کا تھن اتنا چھوٹا ہو کہ دودھ دوہا ہی نہ جا سکے) جو ہتھیلی کو فوت کر دے (یعنی خالی رہنے دے) اور نہ (کوئی بکری) ثعول تھی (جس کا اضافی تھن ہو)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم شام فتح کرو گے، تو تم ان بکریوں کی اولاد کو پالو گے اور وہ سامریہ ہوں گی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عمر بن خطاب سجستانی کا معاملہ مختلف ہے وہ ثقہ ہے، کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6740]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
125. بَابُ هَدَايَا الْأُمَرَاءِ .
اُمراء کو دیے جانے والے تحائف
حدیث نمبر: 6741
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَخْرِ بْنِ لَوْذَانَ، وَكَانَ مِمَّنْ بَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ عُمَّالٍ إِلَى الْيَمَنِ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ حِينَ بَعَثَهُ مُعَلِّمًا إِلَى الْيَمَنِ:" إِنِّي قَدْ عَرَفْتُ بَلَاءَكَ فِي الدِّينِ، وَقَدْ طَيَّبْتُ لَكَ الْهَدِيَّةَ، فَإِنْ أُهْدِيَ لَكَ شَيْءٌ فَاقْبَلْ". فَرَجَعَ حِينَ رَجَعَ بِثَلَاثِينَ رَأْسًا أُهْدُوا لَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَيْفُ بْنُ عُمَرَ التَّمِيمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طُرُقٌ إِسْنَادُهَا جَيِّدٌ فِي الْفَلَسِ وَالْحَجْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَيْفُ بْنُ عُمَرَ التَّمِيمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طُرُقٌ إِسْنَادُهَا جَيِّدٌ فِي الْفَلَسِ وَالْحَجْرِ.
سیدنا عبداللہ بن صخر بن لوذان رضی اللہ عنہ، جوان افراد میں سے ایک ہیں، جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمال کے ہمراہ یمن بھیجا تھا، وہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو معلم بنا کے یمن کی طرف بھیجا تو آپ نے ان سے فرمایا: دین کے بارے میں تمہاری آزمائش سے میں واقف ہوں، اور میں تمہارے تحفے کو پاکیزہ قرار دیتا ہوں، اگر تمہیں کوئی چیز تحفے کے طور پر دی جائے، تو تم قبول کر لینا۔ جب سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ واپس آئے تو ان کے پاس تیس جانور تھے (یا غلام تھے) جو انہیں تحفے کے طور پر دیے گئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی سیف بن عمر تمیمی ہے اور وہ ضعیف ہے، اس سے پہلے اس روایت کے مختلف طرق، جن کی سند جید ہے، مفلس ہونے اور تصرف سے روکنے (فلس اور حجر) سے متعلق باب میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6741]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6742
وَعَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَدَايَا الْأُمَرَاءِ غُلُولٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَحْمَدُ مِنْ طَرِيقِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ أَهْلِ الْحِجَازِ وَهِيَ ضَعِيفَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَحْمَدُ مِنْ طَرِيقِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ أَهْلِ الْحِجَازِ وَهِيَ ضَعِيفَةٌ.
سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”امراء کو دیے جانے والے تحائف، خیانت ہوتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور امام أحمد نے اسماعیل بن عیاش کے حوالے سے اہل حجاز سے نقل کی ہے اور
یہ روایت ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6742]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور امام أحمد نے اسماعیل بن عیاش کے حوالے سے اہل حجاز سے نقل کی ہے اور
یہ روایت ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6742]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (424/5) ورواه البيبقى فى السنن الكبرى (138/10)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6743
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" هَدَايَا الْأُمَرَاءِ غُلُولٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”امراء کو دیے جانے والے تحائف، خیانت ہوتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6743]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6743]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (190/1 البحرين نسخها خرجه احمد فى المسند الثالث) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11486)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 6744
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْهَدِيَّةُ إِلَى الْإِمَامِ غُلُولٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَمَانُ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَمَانُ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس ہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: حکمران کو دیا جانے والا تحفہ خیانت ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یمان بن سعید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6744]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یمان بن سعید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6744]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11486، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6898»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6745
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" هَدَايَا الْأُمَرَاءِ غُلُولٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُمَيْدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْبَاهِلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُمَيْدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْبَاهِلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”امراء کو دیے جانے والے تحائف، خیانت ہوتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حمید بن معاویہ باہلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6745]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حمید بن معاویہ باہلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6745]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6746
وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْهَدِيَّةُ تَذْهَبُ بِالسَّمْعِ وَالْبَصَرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
وَفِي هَذَا الْبَابِ أَحَادِيثُ فِي مَوَاضِعِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
وَفِي هَذَا الْبَابِ أَحَادِيثُ فِي مَوَاضِعِهَا.
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تحفہ، سماعت اور بصارت کو رخصت کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ اس موضوع سے متعلق دیگر احادیث اپنے مخصوص مقامات پر آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6746]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (183/17)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
126. بَابٌ فِي هَدَايَا الْكُفَّارِ .
کفار کے تحائف کا بیان
حدیث نمبر: 6747
عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ قَالَ: كَانَ مُحَمَّدٌ أَحَبَّ رَجُلٍ إِلَيَّ مِنَ النَّاسِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَلَمَّا تَنَبَّأَ وَخَرَجَ إِلَى الْمَدِينَةِ شَهِدَ حَكِيمُ بْنُ حِزَامٍ الْمَوْسِمَ - وَهُوَ كَافِرٌ - فَوَجَدَ حُلَّةً لِذِي يَزَنٍ تُبَاعُ، فَاشْتَرَاهَا بِخَمْسِينَ دِينَارًا لِيُهْدِيَهَا لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَدِمَ بِهَا عَلَيْهِ الْمَدِينَةَ، فَأَرَادَهُ عَلَى قَبْضِهَا هَدِيَّةً ؛ فَأَبَى، قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ: حَسِبْتُهُ قَالَ:" إِنَّا لَا نَقْبَلُ شَيْئًا مِنَ الْمُشْرِكِينَ، وَلَكِنْ إِنْ شِئْتَ أَخَذْنَاهَا بِالثَّمَنِ". فَأَعْطَيْتُهُ حِينَ أَبَى عَلَيَّ الْهَدِيَّةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَزَادَ: فَلَبِسَهَا فَرَأَيْتُهَا عَلَيْهِ عَلَى الْمِنْبَرِ فَلَمْ أَرَ شَيْئًا أَحَسَنَ مِنْهُ فِيهَا يَوْمَئِذٍ. ثُمَّ أَعْطَاهَا أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ فَرَآهَا حَكِيمٌ عَلَى أُسَامَةَ، فَقَالَ: يَا أُسَامَةُ، أَنْتَ تَلْبِسَ حُلَّةَ ذِي يَزَنٍ؟ قَالَ: نَعَمْ وَاللَّهِ لَأَنَا خَيْرٌ مِنْ ذِي يَزَنٍ، وَلَأَبِي خَيْرٌ مِنْ أَبِيهِ. قَالَ حَكِيمٌ: فَانْطَلَقْتُ إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ أُعْجِبُهُمْ بِقَوْلِ أُسَامَةَ.
وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ، رِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَلَهُ طَرِيقٌ فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ أَحْسَنُ، وَأَبْيَنُ مِنْ هَذِهِ فِي صِفَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.

عراک بن مالک بیان کرتے ہیں: سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پہلے زمانہ جاہلیت میں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب تھے، جب آپ نے نبوت کا اعلان کیا اور آپ مدینہ منورہ تشریف لے گئے، تو حج کے موقع پر سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ آئے وہ اس وقت کافر تھے، انہوں نے ذی یزن کا صلہ فروخت ہوتے ہوئے دیکھا، تو اسے پچاس دینار کے عوض میں خرید لیا تاکہ وہ اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفے کے طور پر دے دیں، پھر وہ اسے ساتھ لے کر مدینہ منورہ آئے، ان کی یہ خواہش تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تحفے کے طور پر اسے قبول کر لیں، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قبول نہیں کیا۔ عبیداللہ نامی راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم مشرکین سے کوئی چیز قبول نہیں کرتے ہیں، البتہ اگر تم چاہو، تو ہم قیمت کے عوض میں حاصل کر لیتے ہیں، تو جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا تحفہ قبول کرنے سے انکار کر دیا، تو وہ میں نے آپ کو دے دیا (یعنی قیمت کے عوض میں دے دیا)۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پہنا، میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ اسے پہن کر منبر پر تشریف فرما ہوئے، اس دن اس جبہ میں آپ سے زیادہ خوبصورت کوئی چیز میں نے نہیں دیکھی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو دے دیا، جب سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ نے اُسے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو پہنے ہوئے دیکھا، تو بولے: اے اسامہ: کیا تم ذی یزن کا حلہ پہنے ہوئے ہو؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں! میں ذی یزن سے بہتر ہوں، اور میرے والد اس کے والد سے زیادہ بہتر ہیں، سیدنا حکیم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پھر میں اہل مکہ کی طرف چلا گیا اور سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کے قول کے حوالے سے انہیں بتایا، تو وہ بڑے حیران ہوئے۔ اس روایت کی سند عمدہ ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کی ایک اور سند بھی ہے، جو علامات نبوت کے باب میں زیادہ احسن طریقے سے آئے گی، اور یہاں سے زیادہ واضح ہو گی، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات کے بارے میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6747]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3125) اخرجه احمد فى المسند (15323)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14899، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6104، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3125»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
حدیث نمبر: 6748
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ عِيَاضَ بْنَ حِمَارٍ الْمُجَاشِعِيَّ، ثُمَّ النَّهْشَلِيَّ أَهْدَى لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَسًا قَبْلَ أَنْ يُسْلِمَ فَقَالَ: إِنِّي أَكْرَهُ زَبْدَ الْمُشْرِكِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الصَّلْتُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الزُّبَيْدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الصَّلْتُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الزُّبَيْدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عیاض بن حمار مجاشعی ثم نہشلی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک گھوڑا تحفے کے طور پر پیش کیا، یہ ان کے اسلام قبول کرنے سے پہلے کی بات ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں مشرکین کے تحفے کو ناپسند کرتا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صلت بن عبدالرحمن زبیدی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6748]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صلت بن عبدالرحمن زبیدی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6748]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (4)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1577، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3057، وأخرجه مسند أحمد برقم: 17028، وأخرجه مسند البزار برقم: 3494، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 70، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 4»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6749
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ مَالِكٍ الَّذِي يُقَالُ لَهُ: مُلَاعِبُ الْأَسِنَّةِ. قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِهَدِيَّةٍ فَقَالَ:" إِنَّا لَا نَقْبَلُ هَدِيَّةً لِمُشْرِكٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ الْبَزَّارِ إِبْرَاهِيمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ، وَهُوَ ثِقَةٌ. وَرَوَاهُ مِنْ طَرِيقٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبٍ: أَنَّ عَامِرَ بْنَ مَالِكٍ. وَالطَّرِيقُ الْأُولَى عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ عَامِرِ بْنِ مَالِكٍ. قَالَ: وَصَلَهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ وَأَرْسَلَهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ.

عامر بن مالک، جنہیں ”ملاعب الاسنہ“ کہا: جاتا ہے، وہ بیان کرتے ہیں: میں تحفہ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ہم کسی مشرک کا تحفہ قبول نہیں کرتے ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف امام بزار کے استاد ابراہیم بن عبداللہ بن جنید کا معاملہ مختلف ہے وہ ثقہ ہے، انہوں نے
یہ روایت عبدالرحمن بن کعب کے حوالے سے نقل کی ہے کہ عامر بن مالک کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا، پہلی روایت کی سند میں یہ بات مذکور ہے کہ یہ عبدالرحمن بن کعب کے حوالے سے عامر بن مالک سے منقول ہے، وہ کہتے ہیں: عبداللہ بن مبارک نے اسے موصول روایت کے طور پر اور امام عبدالرزاق نے اسے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6749]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1933 موصولا و 1934 مرسلا)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح