الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
137. بَابُ مِقْدَارِ الطَّرِيقِ .
راستے کی مقدار کا بیان
حدیث نمبر: 6800
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حَدُّ الطَّرِيقِ سَبْعَةُ أَذْرُعٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَثَّقَهُ دُحَيْمٌ، وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَثَّقَهُ دُحَيْمٌ، وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”راستے کی حد سات ذراع (یعنی کہنی سے درمیانی سب سے بڑی انگلی کے کنارے جتنی مقدار) ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے، جسے دحیم نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6800]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9230»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6801
وَعَنْ عُبَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى فِي الرَّحْبَةِ تَكُونُ يُرِيدُ أَهْلُهَا الْبُنْيَانَ فِيهَا، فَقَضَى:" أَنْ يُتْرَكَ بَيْنَهُمَا لِلطَّرِيقِ سَبْعَةُ أَذْرُعٍ".
وَفِي رِوَايَةٍ: قَضَى فِي الرَّحْبَةِ تَكُونُ بَيْنَ الْقَوْمِ:" أَنَّ الطَّرِيقَ سَبْعُ أَذْرُعٍ".
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَحْمَدُ بِمَعْنَى الْأَوَّلِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ يَأْتِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى، وَإِسْحَاقُ لَمْ يُدْرِكْ عُبَادَةَ.

سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحن کے بارے میں (یا گھر سے باہر موجود کھلی جگہ کے بارے میں) یہ فیصلہ دیا ہے کہ اگر وہاں کے رہنے والے عمارت تعمیر کرنا چاہتے ہیں، تو اس کے بارے میں یہ فیصلہ دیا ہے کہ وہ درمیان میں راستے کے لئے سات ذراع جگہ چھوڑ دیں گے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”وہ حسن، جو لوگوں کے درمیان مشترک ہو، اس کے بارے میں آپ نے یہ فیصلہ دیا ہے کہ راستہ سات ذراع کا ہو گا“۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں، امام أحمد نے پہلی روایت کا مفہوم ایک طویل حدیث میں ذکر کیا ہے وہ روایت آگے آئے گی، اگر اللہ نے چاہا، اسحاق نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6801]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22272»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
138. بَابٌ فِيمَنْ غَيَّرَ عَلَامَ الْأَرْضِ .
اس شخص کا بیان، جو زمین کے نشانات تبدیل کر دیتا ہے
حدیث نمبر: 6802
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَلْعُونٌ مَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ، مَلْعُونٌ مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ، مَلْعُونٌ مَنْ غَيَّرَ عَلَامَ الْأَرْضِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَيَأْتِي لِابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ فِي الْغَصَبِ غَيْرُ هَذَا رَوَاهُ أَحْمَدُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَيَأْتِي لِابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ فِي الْغَصَبِ غَيْرُ هَذَا رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص ملعون ہے، جو اپنے آزاد کرنے والے آقا کی بجائے کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرتا ہے، وہ شخص ملعون ہے، جو اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرتا ہے، اور وہ شخص ملعون ہے، جو زمین کے نشانات تبدیل کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن بیلمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے ایک منقول حدیث آگے آئے گی، جو غصب کے بارے میں ہے اور وہ اس روایت کے علاوہ ہے،
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6802]

تخریج الحدیث: «آخرجه البزار فى المسند (1293)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2203، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5410»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 6803
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ غَيَّرَ تُخُومَ الْأَرْضِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَغَضَبُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَرْفًا، وَلَا عَدْلًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ إِلَّا أَنَّ التِّرْمِذِيَّ حَسَّنَ لَهُ بَعْضَ حَدِيثِهِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ إِلَّا أَنَّ التِّرْمِذِيَّ حَسَّنَ لَهُ بَعْضَ حَدِيثِهِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص زمین کے نشانات تبدیل کرتا ہے، قیامت کے دن اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت اور اس کا غضب ہو گا، اللہ تعالٰی اس کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے، البتہ امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ ایک حدیث کو حسن قرار دیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6803]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (23/17)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
139. بَابٌ فِيمَنْ يَضَعُ خَشَبَهُ عَلَى جِدَارِ جَارِهِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنے پڑوسی کی دیوار پر لکڑی (یا شہتیر) رکھ دیتا ہے
حدیث نمبر: 6804
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ الْمُؤْمِنَ خَشَبًا يَضَعُهُ عَلَى جِدَارِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایک شخص، اپنے مومن بھائی کو اپنی دیوار پر لکڑی رکھنے سے ہرگز منع نہ کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6804]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11502)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11502»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 6805
وَلَهُ فِي رِوَايَةٍ:" وَلِلرَّجُلِ أَنْ يَضَعَ خَشَبَهُ عَلَى حَائِطِ جَارِهِ".
ان کے حوالے سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”آدمی کو اس بات کا حق حاصل ہے کہ اپنی پڑوسی کی دیوار پر اپنی لکڑی (یعنی شہتیر) رکھ لے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6805]
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
حدیث نمبر: 6806
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ بَنَى حَائِطًا فَلْيُدَعِّمْ عَلَى جِدَارِ أَخِيهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص دیواریں بناتا ہے، وہ اپنے بھائی کی دیوار پر شہتیر رکھ سکتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6806]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6806]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11736) اخرجه احمد فى المسند (2098 و (2914,2757)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11736»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6807
وَعَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْكَعْبِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا يَرْجُو الْجَارُ مِنْ جَارِهِ إِذَا لَمْ يَرْفَعْ لَهُ خَشَبًا فِي جِدَارِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوشریح کعبی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پڑوسی اپنے پڑوسی سے کیا امید رکھے گا کہ جب وہ اس کی دیوار پر شہتیر ہی نہیں رکھ سکتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید مقبری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6807]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید مقبری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6807]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير، (1882/22)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6808
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ سَأَلَهُ جَارُهُ أَنْ يَغْرِزَ خَشَبَةً فِي جِدَارِهِ فَلَا يَمْنَعْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شُعَيْبَ بْنَ يَحْيَى، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شُعَيْبَ بْنَ يَحْيَى، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص سے، اس شخص کا پڑوسی یہ درخواست کرے کہ اس کی دیوار میں وہ لکڑی گاڑ لے، تو وہ شخص اسے منع نہ کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف شعیب بن یحیی کا معاملہ مختلف ہے، ویسے وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6808]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف شعیب بن یحیی کا معاملہ مختلف ہے، ویسے وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6808]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3124»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
140. بَابُ الْمَاءِ يَمُرُّ عَلَى الْبَسَاتِينِ .
اس پانی کا بیان، جو باغات کے پاس سے گزرتا ہے
حدیث نمبر: 6809
عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى فِي سَيْلٍ مَهْزُورٍ:" يُمْسِكُ الْأَعْلَى عَلَى الْأَسْفَلِ حَتَّى يَبْلُغَ الْكَعْبَيْنِ، ثُمَّ يُرْسِلُ عَلَى الْأَسْفَلِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”مہزور“ نامی پانی کی ندی کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا کہ اوپر والے لوگ پانی کو نیچے والے لوگوں کے پاس جانے سے روکے رکھیں گے، جب تک وہ ٹخنوں تک نہیں پہنچ جاتا، پھر وہ نیچے والوں کے لیے چھوڑ دیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6809]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6809]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1386، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4865»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف