🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
140. بَابُ الْمَاءِ يَمُرُّ عَلَى الْبَسَاتِينِ .
اس پانی کا بیان، جو باغات کے پاس سے گزرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6810
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: أَهْلُ أَسْفَلِ الشُّرْبِ أُمَرَاءُ عَلَى أَهْلِ أَعْلَاهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ عُبَادَةَ رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي الْأَحْكَامِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: پانی میں نیچے والے لوگ، اوپر والوں پر امیر ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث احکام سے متعلق باب میں آئے گی، جسے امام أحمد نے روایت کیا ہے، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6810]

الحكم على الحديث:
منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
141. بَابُ الْمُضَارَبَةِ وَشُرُوطِهَا .
مضاربت اور اس کی شرائط کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6811
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدُ الْمُطَّلِبِ إِذَا دَفَعَ مَالًا مُضَارَبَةً اشْتَرَطَ عَلَى صَاحِبِهِ أَنْ لَا يَسْلُكَ بِهِ بَحْرًا، وَلَا يَنْزِلَ بِهِ وَادِيًا، وَلَا يَشْتَرِيَ بِهِ ذَاتَ كَبِدٍ رَطْبَةٍ، فَإِنْ فَعَلَ فَهُوَ ضَامِنٌ، فَرُفِعَ شَرْطُهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَجَازَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو الْجَارُودِ الْأَعْمَى، وَهُوَ مَتْرُوكٌ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ اپنا مال مضاربت کے طور پر دیتے تھے تو دوسرے فریق پر یہ شرط عائد کرتے تھے کہ وہ اسے لے کر سمندری سفر پر نہیں جائے گا، اسے لے کر کسی وادی پر پڑاؤ نہیں کرے گا، اس کے ذریعے کسی جاندار چیز کو نہیں خریدے گا، اگر وہ ایسا کرے گا، تو پھر وہ (نقصان کی صورت میں) ضامن ہو گا، یہ شرط نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کی گئی، تو آپ نے اسے درست قرار دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوجارود نابینا ہے اور متروک اور کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6811]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (764)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 764»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
142. بَابُ الْوَكَالَةِ وَتَصَرُّفِ الْوَكِيلِ .
وکالت کا بیان اور وکیل کا تصرف کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6812
عَنْ عَمْرِو بْنِ وَاثِلَةَ أَوْ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْطَى حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ دِينَارًا وَأَمَرَهُ أَنْ يَشْتَرِيَ بِهِ أُضْحِيَةً، فَاشْتَرَى فَجَاءَهُ مَنْ أَرْبَحَهُ فَبَاعَ، ثُمَّ اشْتَرَى، ثُمَّ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِدِينَارٍ وَشَاةٍ، فَقَالَ:" مَا هَذَا؟" فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ اشْتَرَيْتُ وَبِعْتُ وَرَبِحْتُ. فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بَارَكَ اللَّهُ لَكَ فِي تِجَارَتِكَ". وَأَخَذَ الدِّينَارَ فَتَصَدَّقَ بِهِ، وَأَخَذَ الشَّاةَ فَضَحَّى بِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَيْرُ بْنُ عِمْرَانَ قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: حَدَّثَ بِالْبَوَاطِيلِ.
سیدنا عمرو بن واثلہ، یا سیدنا عامر بن واثلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کو ایک دینار دیا اور انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ اس کے ذریعے قربانی کا جانور خرید لیں، انہوں نے وہ جانور خرید لیا، پھر ان کے پاس ایک شخص آیا، جو انہیں اس جانور پر منافع دے رہا تھا، تو انہوں نے وہ جانور فروخت کر دیا، پھر (دوسرا جانور) خرید لیا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک دینار اور ایک بکری لے کے آ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کیا معاملہ ہے؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پہلے میں نے جانور خریدا، پھر اسے میں نے فروخت کیا اور مجھے منافع ہو گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالی تمہاری تجارت میں، تمہارے لئے برکت رکھے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ دینار لے کر اسے صدقہ کر دیا اور بکری لے کر اس کی قربانی کر لی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمیر بن عمران ہے ابن عدی کہتے ہیں: یہ باطل روایات نقل کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6812]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8342»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
143. بَابُ تَصَرُّفِ الْعَبْدِ .
غلام کا تصرف کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6813
عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِطَعَامٍ، وَأَنَا مَمْلُوكٌ فَقُلْتُ: هَذِهِ صَدَقَةٌ. فَأَمَرَ أَصْحَابَهُ فَأَكَلُوا، وَلَمْ يَأْكُلْ. ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِطَعَامٍ فَقُلْتُ: هَذِهِ هَدِيَّةٌ أَهْدَيْتُهَا لَكَ أُكْرِمُكَ بِهَا، فَإِنِّي رَأَيْتُكَ لَا تَأْكُلُ الصَّدَقَةَ. فَأَمَرَ أَصْحَابَهُ فَأَكَلُوا وَأَكَلَ مَعَهُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھانا لے کر حاضر ہوا، میں اس وقت کسی کا غلام تھا، میں نے عرض کی: یہ صدقہ ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو حکم دیا، انہوں نے اسے کھا لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اسے نہیں کھایا، پھر میں کھانا لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: یہ تحفہ ہے، جو میں نے آپ کو پیش کیا ہے، تاکہ اس طرح میں آپ کی عزت کا اعتراف کروں، کیونکہ میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ صدقہ نہیں کھاتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو حکم دیا، تو انہوں نے اسے کھایا اور ان کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسے کھا لیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ ثقہ ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6813]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (439/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6814
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: كُنْتُ اسْتَأْذَنْتُ مَوْلَاتِي فِي ذَلِكَ فَطَيَّبَتْ لِي فَاحْتَطَبْتُ حَطَبًا فَبِعْتُهُ وَاشْتَرَيْتُ ذَلِكَ الطَّعَامَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو قُرَّةَ سَلَمَةُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنی مالکن سے اس بارے میں اجازت مانگی، تو اس نے مجھے اجازت دے دی میں نے لکڑیاں اکھٹی کیں، پھر میں نے اس کے ذریعے وہ کھانا خریدا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوقرہ سلمہ بن معاویہ ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6814]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (439/5 و440)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6815
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ عَبْدًا أَسْوَدَ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَمُرُّ بِي ابْنُ السَّبِيلِ، وَأَنَا فِي مَاشِيَةٍ لِسَيِّدِي أَفَأَسْقِي مِنْ أَلْبَانِهَا بِغَيْرِ إِذْنِهِ؟ قَالَ:" لَا" قَالَ: فَإِنِّي أَرْمِي فَأُصْمِي، وَأُنْمِي. قَالَ:" كُلْ مَا أَصْمَيْتَ، وَدَعْ مَا أَنْمَيْتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ زِيَادٍ - بِفَتْحِ الْعَيْنِ - وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ مُوسَى بْنُ هَارُونَ وَغَيْرُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک سیاہ فام غلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: ایک مسافر میرے پاس سے گزرا، اس وقت میں اپنے آقا کے جانوروں کے درمیان موجود تھا، کیا میں اسے آقا کی اجازت کے بغیر ان جانوروں کا دودھ پینے کے لئے دے سکتا ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! اس نے عرض کی: اگر میں تیر مارتا ہوں تو شکار میری نگاہ سے اوجھل ہو جاتا ہے، یا اوجھل نہیں ہوتا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو اوجھل نہیں ہوتا اسے تم کھا لو اور جو اوجھل ہو جاتا ہے، اسے چھوڑ دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباد ہے، جس میں ’ ع، پر زبر ہے، ابوحاتم اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ موسیٰ بن ہارون اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6815]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12370، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5539»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
144. بَابٌ فِيمَنْ مَرَّ عَلَى بُسْتَانٍ أَوْ مَاشِيَةٍ .
اس شخص کا بیان، جو کسی باغ یا جانور کے پاس سے گزرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6816
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ يَحُلَّ صِرَارَ نَاقَةٍ بِغَيْرِ إِذْنِ أَهْلِهَا، فَإِنَّهُ خَاتَمُهُمْ عَلَيْهَا، فَإِذَا كُنْتُمْ بِقَفْرٍ فَرَأَيْتُمُ الْوَطْبَ أَوِ الرَّاوِيَةَ أَوِ السِّقَاءَ مِنَ اللَّبَنِ، فَنَادُوا أَصْحَابَ الْإِبِلِ ثَلَاثًا، فَإِنْ سَقَوْكُمْ فَاشْرَبُوا وَإِلَّا فَلَا، فَإِنْ كُنْتُمْ مُرْمِلِينَ - قَالَ أَبُو النَّضْرِ: وَلَمْ يَكُنْ مَعَكُمْ طَعَامٌ - فَلْيُمْسِكْهُ رَجُلَانِ مِنْكُمْ، ثُمَّ اشْرَبُوا".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھنے والے کسی بھی شخص کے لئے یہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ کسی اونٹنی کے مالک کی اجازت کے بغیر اس کے تھن کو کھولے، کیونکہ اس پر ان لوگوں کی مہر لگی ہوئی ہے، اور جب تم کسی ویرانے میں ہو اور پھر تم دودھ کا کوئی مشکیزہ دیکھو (یہاں لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے، لیکن مفہوم یہی ہے) تو اونٹوں والے افراد کو تین مرتبہ پکارو، اگر وہ تمہیں پلا دیتے ہیں، تو تم پی لو! ورنہ نہیں، اور اگر تم مرمل ہو۔ ابونضر کہتے ہیں: یعنی تمہارے پاس کھانا نہ ہو۔ تو تم میں سے دو آدمی اسے پکڑ لیں اور پھر تم پی لو“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ اس سیاق کے بغیر نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6816]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 11027، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6631»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6817
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَأَرْمَلْنَا، وَأَنْفَضْنَا فَأَتَيْنَا عَلَى إِبِلٍ مَصْرُورَةٍ بِلِحَاءِ الشَّجَرِ فَابْتَدَرَهَا الْقَوْمُ لِيَحْلِبُوهَا، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ هَذِهِ عَسَى أَنْ يَكُونَ فِيهَا قُوتٌ لِأَهْلِ بَيْتٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَتُحِبُّونَ لَوْ أَنَّهُمْ أَتَوْا عَلَى مَا فِي أَزْوَادِكُمْ فَأَخَذُوهُ" ثُمَّ قَالَ:" إِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ فَاعِلِينَ فَاشْرَبُوا، وَلَا تَحْمِلُوا".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے، ہمارے پاس کھانے کے لئے کچھ نہیں تھا، ہم ایک اونٹ کے پاس آئے، جسے درخت کی چھال کے ذریعے مصرور کیا گیا، لوگ اس کی طرف لپکے تاکہ اس کا دودھ نکالیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ہو سکتا ہے اس جانور میں مسلمانوں کے کسی گھرانے کی خوراک ہو، کیا تم اس بات کو پسند کرتے ہو کہ یہ لوگ اس جگہ کے پاس آئیں، جہاں تمہارا کھانا پینا رکھا ہوا ہو اور اسے حاصل کر لیں؟ پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اگر تم مجبور ہو جاؤ، تو صرف پی لو، اپنے ساتھ لاد کر نہ لے جانا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے،
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6817]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (405/2)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2303، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8999»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6818
- وَلِأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا يَحِلُّ لِأَحَدِنَا مِنْ مَالِ أَخِيهِ؟ قَالَ:" يَأْكُلُ وَلَا يَحْمِلُ، وَيَشْرَبُ وَلَا يَحْمِلُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِي الْإِسْنَادَيْنِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اپنے بھائی کے مال میں سے ہم میں سے کسی ایک کے لئے کیا چیز حلال ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ خود اس میں سے کھا لے، لیکن وہ ساتھ رکھ کر نہ لے جائے، اور وہ پی لے، لیکن ساتھ رکھ کر نہ لے جائے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے دونوں کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6818]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1326 و1327)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6819
وَعَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى آبِي اللَّحْمِ قَالَ: أَقْبَلْتُ مَعَ سَادَتِي نُرِيدُ الْهِجْرَةَ حَتَّى إِذَا دَنَوْنَا مِنَ الْمَدِينَةِ وَخَلَّفُونِي فِي ظَهْرِهِمْ قَالَ: أَصَابَتْنِي مَجَاعَةٌ شَدِيدَةٌ. قَالَ: فَمَرَّ بِي بَعْضُ مَنْ يَخْرُجُ مِنَ الْمَدِينَةِ فَقَالُوا: لَوْ دَخَلْتَ الْمَدِينَةَ فَأَصَبْتَ مِنْ تَمْرِ حَوَائِطِهَا قَالَ: فَدَخَلْتُ حَائِطًا فَقَطَعْتُ مِنْهُ قِنْوَيْنِ، فَأَتَانِي صَاحِبُ الْحَائِطِ فَأَتَى بِيَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ خَبَرِي وَعَلَيَّ ثَوْبَانِ فَقَالَ:" أَيُّهُمَا أَفْضَلُ؟" فَأَشَرْتُ لَهُ إِلَى أَحَدِهِمَا قَالَ:" خُذْهُ" وَأَعْطِ صَاحِبَ الْحَائِطِ الْآخَرَ، وَخَلَّ سَبِيلِي.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَاقْتَطَعْتُ قِنْوَيْنِ مِنْ نَخْلَةٍ. وَقَالَ فِي آخِرِهِ: فَقُلْ لِي:" أَيُّهُمَا أَفْضَلُ؟". فَأَشَرْتُ إِلَى أَحَدِهِمَا فَأَمَرَنِي فَأَخَذْتُهُ وَأَعْطَى صَاحِبَ الْحَائِطِ الْآخَرَ.
سیدنا عمیر رضی اللہ عنہ، جو سیدنا آبی اللحم کے غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں اپنے آقا کے ساتھ آیا، ہمارا ہجرت کرنے کا ارادہ تھا، جب ہم مدینہ کے قریب پہنچے، تو ان لوگوں نے مجھے اپنے جانوروں میں پیچھے چھوڑ دیا، راوی کہتے ہیں: مجھے شدید بھوک لگی میرے پاس سے ایک ایسا شخص گزرا، جو مدینہ سے نکل کے آیا تھا، اس نے کہا: اگر تم مدینہ میں چلے جاؤ اور وہاں کی باغ کی کھجوریں حاصل کر لو تو یہ مناسب ہو گا، راوی کہتے ہیں: میں ایک باغ میں داخل ہوا، میں نے وہاں سے دو گچھے توڑ لیے، باغ کا مالک میرے پاس آیا اور مجھے ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلا گیا، اس نے میرے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا، میرے جسم پر دو کپڑے تھے، آپ نے دریافت کیا: ان دونوں میں سے کون سا زیادہ فضیلت رکھتا ہے (یعنی کون سا بہتر ہے؟) میں نے ان دونوں میں سے ایک کی طرف سے اشارہ کر کے بتایا کہ یہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ لے لو اور دوسرا کپڑا باغ کے مالک کو دے دو اور تم اس کا راستہ چھوڑ دو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: میں نے کھجور کے درخت کے دو گچھے کاٹ لیے۔ اور اس روایت کے آخر میں یہ الفاظ ہیں: آپ نے مجھ سے دریافت کیا: ان دونوں میں کون سا زیادہ بہتر ہے؟ تو میں نے ان دونوں میں سے ایک کی طرف اشارہ کیا، تو آپ نے مجھے یہ حکم دیا کہ وہ میں لے لوں اور دوسرے والا باغ کے مالک کو دے دوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6819]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (66/17 و 67) اخرجه احمد فى المسند (112/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں