🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
151. بَابُ اللُّقَطَةِ .
گمشدہ ملنے والی چیز کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6840
وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ضَالَّةُ الْمُسْلِمِ حَرَقُ النَّارِ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ رَاشِدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مسلمان کی گمشدہ چیز آگ کا الاؤ ہے“ یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن راشد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6840]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (184/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6841
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسُئِلَ عَنْ ضَالَّةِ الْغَنَمِ فَقَالَ:" هِيَ لَكَ أَوْ لِأَخِيكَ أَوْ لِلذِّئْبِ".
وَسُئِلَ عَنْ ضَالَّةِ الْإِبِلِ فَقَالَ:" مَا لَكَ وَلَهَا؟ مَعَهَا سِقَاؤُهَا - أَوْ سِقَاؤُهُ - وَحِذَاؤُهُ، دَعْهُ حَتَّى يَجِدَهُ رَبُّهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے گمشدہ بکری کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: وہ تمہیں ملے گی، یا تمہارے بھائی کو ملے گی، یا بھیڑیئے کو مل جائے گی، آپ سے گمشدہ اونٹ کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے فرمایا: تمہارا اُس کے ساتھ کیا واسطہ ہے؟ اس کا پیٹ اس کے ساتھ ہے، اس کے پاؤں اس کے ساتھ ہیں، تم اسے ایسے ہی رہنے دو، یہاں تک کہ اس کا مالک اُس کو پا لے۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6841]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1364) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (192)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 192، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6001، 6033، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8947»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6842
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَحِلُّ اللُّقَطَةُ. مَنِ الْتَقَطَ شَيْئًا فَلْيُعَرِّفْهُ، فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا فَلْيَرُدَّهَا إِلَيْهِ، فَإِنْ لَمْ يَأْتِ فَلْيَتَصَدَّقْ بِهَا، فَإِنْ جَاءَ فَلْيُخَيِّرْهُ بَيْنَ الْأَجْرِ وَبَيْنَ الَّذِي لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گمشدہ ملنے والی چیز حلال نہیں ہے، جو شخص ایسی کوئی چیز اٹھاتا ہے وہ اس کا اعلان کرے گا، اگر اس کا مالک آ جاتا ہے، تو وہ اس چیز کو اس کے حوالے کر دے گا اور اگر اس کا مالک نہیں آتا، تو پھر وہ اس چیز کو صدقہ کر دے گا، پھر اگر اس کا مالک آ جاتا ہے، تو وہ اس مالک کو اجر، یا اس چیز کو واپس کیے جانے کے درمیان اختیار دیدے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6842]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (72)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2229، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 64»

الحكم على الحديث:
موضوع یا ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6843
وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ: اشْتَرَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ جَارِيَةً مِنْ رَجُلٍ بِسِتِّمِائَةٍ أَوْ بِسَبْعِمِائَةِ دِرْهَمٍ فَنَشَدَهُ سَنَةً لَا يَجِدُهُ، ثُمَّ خَرَجَ بِهَا إِلَى الشِّدَّةِ فَتَصَدَّقَ بِهَا مِنْ دِرْهَمٍ وَدِرْهَمَيْنِ عَنْ رَبِّهَا، فَإِنْ جَاءَ [ صَاحِبُهَا ] خَيَّرَهُ، فَإِنِ اخْتَارَ الْأَجْرَ كَانَ لَهُ، وَإِنِ اخْتَارَ مَالَهُ كَانَ لَهُ مَالُهُ. ثُمَّ قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: هَكَذَا فَافْعَلُوا بِاللُّقَطَةِ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَامِرُ بْنُ شَقِيقٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَالنَّسَائِيُّ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ.
ابووائل شقیق بن سلمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک شخص سے چھ سو، یا شاید سات سو درہم کے عوض میں ایک کنیز خریدی، پھر وہ ایک سال تک اس کا اعلان کرتے رہے، لیکن وہ مالک انہیں نہیں ملا، پھر وہ اس کنیز کو لے کر شدت کی طرف گئے اور ایک یا دو درہم کے عوض میں اس کے مالک کی طرف سے اسے صدقہ کر دیا، اگر اس کا مالک آیا، تو وہ اس کو اختیار دے دیں گے، اگر وہ اجر کو اختیار کر لے گا، تو وہ اسے مل جائے گا اور اگر وہ مال کو اختیار کرے گا، تو وہ مال اسے ملے گا، پھر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: گمشدہ ملنے والی چیز کے ساتھ تمہیں اس طرح کرو! (یہاں مطبوعہ عربی متن میں بھی اسی طرح مذکور ہے، لیکن شاید ناسخ یا کاتب سے سہو ہوا ہے، کیونکہ روایت مکمل اور مربوط نہیں ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عامر بن شقیق ہے، جسے ابن حبان نے اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6843]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9721)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6844
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ سُوَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الشَّاةِ قَالَ:" لَكَ أَوْ لِأَخِيكَ أَوْ لِلذِّئْبِ".
وَسَأَلْتُهُ عَنِ الْبَعِيرِ، وَكَانَ إِذَا غَضِبَ عُرِفَ ذَلِكَ فِي حُمْرَةِ وَجْنَتِهِ، قَالَ:" مَا لَكَ وَلَهُ؟ مَعَهُ سِقَاؤُهُ وَحِذَاؤُهُ يَرِدُ الْمَاءَ وَيَصْدُرُ الْكَلَأَ، خَلِّ سَبِيلَهُ حَتَّى يَلْقَاهُ رَبُّهُ".
وَسَأَلْتُهُ عَنِ اللُّقَطَةِ فَقَالَ:" عَرِّفْهَا، ثُمَّ أَوْثِقْ وِكَاءَهَا وَصِرَارَهَا، فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا فَأَدِّهَا إِلَيْهِ، وَإِلَّا فَشَأْنُكَ بِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَعُقْبَةُ بْنُ سُوَيْدٍ مَسْتُورٌ لَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عقبہ بن سوید، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بکری کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ نے فرمایا: وہ یا تمہیں ملے گی، یا تمہارے کسی بھائی کو ملے گی، یا بھیڑیے کو ملے گی، میں نے آپ سے اونٹ کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ غصے میں آ گئے، جب آپ غصے میں آتے تھے، تو آپ کے کنپٹیوں پر سرخی سے اس کا پتہ چل جاتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا اس کے ساتھ کیا واسطہ ہے؟ اس کا پیٹ اور اس کے پاؤں اس کے ساتھ ہیں، وہ پانی تک چلا جائے گا، گھاس تک پہنچ جائے گا، تم اس کا راستہ چھوڑ دو، یہاں تک کہ اس کا مالک آ جائے۔ میں نے آپ سے گمشدہ چیز کے ملنے کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ نے فرمایا: تم اس کی پہچان کر کے، اُس کے منہ اور تھیلی کو باندھ دو، اگر اس کا مالک آ جائے، تو وہ اسے ادا کر دینا، ورنہ تم اسے استعمال کر لینا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، عقبہ بن سوید نامی راوی مستور ہے، کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6844]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4668)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6845
وَعَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ:" نُوَيْبِتَةٌ" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نُوَيْبِتَةُ خَيْرٍ أَوْ نُوَيْبِتَةُ شَرٍّ؟. قَالَ:" لَا بَلْ نُوَيْبِتَةُ خَيْرٍ".
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، خَرَجْتُ مَعَ عَمٍّ لِي فِي سَفَرٍ فَأَدْرَكَهُ الْحَفَاءُ، فَقَالَ: أَعِرْنِي حِذَاءَكَ. قُلْتُ: أُعِيرُكُهَا أَوْ تُزَوِّجُنِي ابْنَتَكَ. قَالَ: قَدْ زَوَّجْتُكَهَا. فَلَمَّا أَتَيْنَا أَهْلَهَا بَعَثَ إِلَيَّ بِحِذَائِي وَقَالَ: لَا امْرَأَةَ لَكَ عِنْدَنَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا خَيْرَ لَكَ فِيهَا".
قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ نَذَرْتُ نَذْرًا أَنْ أَنْحَرَ ذُودًا لِي عَلَى صَنَمٍ لِي مِنْ أَصْنَامِ الْجَاهِلِيَّةِ. قَالَ:" أَوْفِ بِنَذْرِكَ، وَلَا تَأْثَمْ بِرَبِّكَ". ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةٍ، وَلَا قَطِيعَةِ رَحِمٍ، وَلَا فِيمَا لَا يَمْلِكُ".
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْوَرَقُ يُوجَدُ عِنْدَ الْقَرْيَةِ الْعَامِرَةِ أَوِ الطَّرِيقِ الْمَأْتِيِّ؟ قَالَ:" عَرِّفْهَا حَوْلًا، فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا فَادْفَعْهَا إِلَيْهِ، وَإِلَّا فَأَحْصِ وِكَاءَهَا وَوِعَاءَهَا وَعَدَدَهَا، ثُمَّ اسْتَمْتَعَ بِهَا".
قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ الشَّاةُ نَجِدُهَا بِأَرْضِ الْفَلَاةِ؟ قَالَ:" كُلْهَا، فَإِنَّمَا هِيَ لَكَ أَوْ لِأَخِيكَ أَوْ لِلذِّئْبِ".
قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ النَّاقَةُ أَوِ الْبَعِيرُ تُوجَدُ بِأَرْضِ الْفَلَاةِ عَلَيْهَا الْوِعَاءُ وَالسِّقَاءُ. قَالَ:" خَلِّ عَنْهَا مَا لَكَ وَلَهَا" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَبَعْضُهُ فِي السُّنَنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو فَرْوَةَ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ سے سوال کیا، تو آپ نے فرمایا: چھوٹا معاملہ، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ معاملہ بھلائی والا ہے، یا برائی والا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ بھلائی والا ہے۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اپنے چچا کے ساتھ سفر پر نکلا، انہیں جوتوں کی ضرورت پڑ گئی، انہوں نے مجھ سے کہا: تم مجھے جوتے عاریت کے طور پر دے دو، میں نے کہا: اس شرط پر میں آپ کو عاریت کے طور پر دوں گا کہ آپ میری شادی اپنی بیٹی کے ساتھ کر دیں گے، انہوں نے کہا: میں نے اس کے ساتھ تمہاری شادی کر دی، جب ہم گھر پہنچ گئے، تو انہوں نے میرے جوتے مجھے بھجوا دیے اور بولے: تمہارے لیے ہمارے پاس کوئی عورت نہیں ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے لئے اس (عورت) میں کوئی بھلائی نہیں ہے۔ میں نے عرض کی: اے اللہ! کے نبی! زمانہ جاہلیت میں، میں نے یہ نذر مانی تھی کہ میں اپنے اونٹ کو اپنے بت پر قربان کروں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنی نذر پوری کر لو لیکن تم اپنے پروردگار کی نافرمانی نہ کرو، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: معصیت کے بارے میں، قطع رحمی کے بارے میں، اور آدمی جس چیز کا مالک نہ ہو، اُس کے بارے میں نذر کو پورا کرنا لازم نہیں ہوتا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایک چاندی، جو آباد بستی کے پاس یا عام گزرگاہ میں ملتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ایک سال تک اس کا اعلان کرو، اس کا مالک آ جاتا ہے، تو وہ تم اس کے سپرد کر دو گے، ورنہ تم اس کے بندھن، اس کی تھیلی اور اس کی تعداد کو شمار کر لو گے اور پھر اس کو استعمال کر لو گے۔ میں نے عرض کی: اے اللہ! کے نبی! اگر بے آب و گیاہ جگہ پر ایک بکری مل جاتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے کھا لینا، کیونکہ وہ، یا تو تمہیں ملے گی، یا تمہارے کسی بھائی کو ملے گی، یا بھیڑیے کو ملے گی۔ میں نے عرض کی: اے اللہ! کے نبی! کوئی اونٹنی یا اونٹ بے آب و گیاہ جگہ پر مل جاتے ہیں اور اس جانور پر مشکیزہ اور دیگر سامان موجود ہوتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے ویسے ہی رہنے دینا، تمہارا اس کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جس کا کچھ حصہ ”سنن“ میں منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوفروہ یزید بن سنان ہے، جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6845]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (226/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6846
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ كِتَابٍ يُلْقَى بِمَضْيَعَةٍ مِنَ الْأَرْضِ إِلَّا بَعَثَ اللَّهُ إِلَيْهِ مَلَائِكَةً يَحُفُّونَهُ بِأَجْنِحَتِهِمْ وَيُقَدِّسُونَهُ حَتَّى يَبْعَثَ اللَّهُ إِلَيْهِ وَلِيًّا مِنْ أَوْلِيَائِهِ يَرْفَعُهُ مِنَ الْأَرْضِ وَمَنْ رَفَعَ كِتَابًا فِيهِ اسْمٌ مِنْ أَسْمَاءِ اللَّهِ رَفَعَ اللَّهُ اسْمَهُ فِي عِلِّيِّينَ وَخَفَّفَ عَنْ وَالِدَيْهِ الْعَذَابَ، وَإِنْ كَانَا كَافِرَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی تحریر زمین پر گر جاتی ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف فرشتوں کو بھیج دیتا ہے، تو وہ اپنے پروں کے ذریعے اسے ڈھانپ دیتے ہیں اور اسے پاک و صاف کر دیتے ہیں، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنے ولیوں میں سے ایک ولی اس کی طرف بھیج دیتا ہے، جو اسے زمین سے اٹھاتا ہے، اور جو شخص بھی ایسی تحریر اٹھاتا ہے، جس میں اللہ تعالیٰ کا کوئی اسم موجود ہو تو اللہ تعالیٰ ”علیین“ میں اس کا نام بلند کرتا ہے، اور اس کے ماں باپ سے عذاب میں تخفیف کر دیتا ہے، اگرچہ اس کے ماں باپ کافر ہی کیوں نہ ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبدالغفار ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6846]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (403)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 377»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6847
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنِ الْتَقَطَ لُقَطَةً يَسِيرَةً دِرْهَمًا أَوْ حَبْلًا أَوْ شِبْهَ ذَلِكَ فَلْيُعَرِّفْهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، فَإِنْ كَانَ فَوْقَ ذَلِكَ فَلْيُعَرِّفْهُ سِتَّةَ أَيَّامٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَعْلَى، فَإِنْ كَانَ عَمْرًا فَلَا أَعْرِفُهُ، وَإِنْ كَانَ عُمَرَ فَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص معمولی سی گمشدہ چیز اٹھا لیتا ہے، جو ایک درہم ہو، یا رسی ہو، یا اس کی مانند کوئی ہو، تو وہ تین دن تک اس کا اعلان کرے گا، اور اگر اس سے اوپر کوئی چیز ہو، تو پھر وہ چھ دن تک اس کا اعلان کرے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے عمرو بن عبداللہ بن یعلی کے حوالے سے نقل کی ہے اگر تو یہ عمرو ہے، تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں اور اگر یہ عمر ہے، تو پھر یہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6847]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (173/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17116»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6848
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنِ الْتَقَطَ لُقَطَةً يَسِيرَةً ثَوْبًا أَوْ شَبْهَهُ فَلْيُعَرِّفْهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَمَنِ الْتَقَطَ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ سِتَّةَ أَيَّامٍ، فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا وَإِلَّا فَلْيَتَصَدَّقْ بِهَا، فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا فَلْيُخَيِّرْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَعْلَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کسی معمولی سی گمشدہ چیز کو پاتا ہے جیسے کپڑا یا اس کی مانند کوئی چیز ہے، تو پھر وہ تین دن تک اس کا اعلان کرے گا اور جو اس سے زیادہ قیمت والی کوئی گمشدہ چیز پاتا ہے، تو وہ چھ دن تک اعلان کرے گا اگر اس کا مالک آ جاتا ہے، تو ٹھیک ہے ورنہ وہ اس کو صدقہ کر دے گا پھر اگر اس کا مالک آ جاتا ہے، تو وہ شخص اس کو اختیار دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن عبداللہ بن یعلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6848]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (273/22)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17116، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2987/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6849
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ وَجَدَ دِينَارًا فِي السُّوقِ فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" عَرِّفْهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ". قَالَ: فَعَرَّفَهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَلَمْ يَجِدْ مَنْ يَعْرِفُهُ فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ:" شَأْنُكَ". قَالَ: فَبَاعَهُ عَلِيٌّ فَابْتَاعَ مِنْهُ بِثَلَاثَةِ دَرَاهِمَ شَعِيرًا وَبِثَلَاثَةِ دَرَاهِمَ تَمْرًا، وَقَضَى ثَلَاثَةَ دَرَاهِمَ، وَابْتَاعَ بِدِرْهَمٍ لَحْمًا، وَابْتَاعَ بِدِرْهَمٍ زَيْتًا. وَكَانَ الدِّينَارُ بِأَحَدَ عَشَرَ دِرْهَمًا.
فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ جَاءَ صَاحِبُهُ فَعَرَفَهُ فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: قَدْ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَانْطَلَقَ صَاحِبُ الدِّينَارِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ لِعَلِيٍّ:" رُدَّهُ". قَالَ: قَدْ أَكَلْتُهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلرَّجُلِ:" إِذَا جَاءَنَا شَيْءٌ أَدَّيْنَاهُ إِلَيْكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَقَدْ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ بِاخْتِصَارٍ أَيْضًا، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي سَبْرَةَ، وَهُوَ وَضَّاعٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے بازار میں ایک دینار پایا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم تین دن تک اس کا اعلان کرو راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے تین دن تک اس کا اعلان کیا لیکن انہیں کوئی ایسا شخص نہیں ملا جو اس کی شناخت کر لیتا وہ واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو آپ نے فرمایا: تم اسے استعمال کر لو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسے فروخت کر دیا اور اس میں سے تین درہم کے جو خرید لئے تین درہم کی کھجوریں خرید لیں تین درہم کا قرض ادا کر دیا ایک درہم کا گوشت خرید لیا ایک درہم کا زیتون کا تیل خرید لیا ان دنوں ایک دینار گیارہ درہم کا ہوتا ہے اس کے بعد اس دینار کا مالک آ گیا اور اس نے اس دینار کی شناخت بیان کر دی، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا اللہ کے رسول نے مجھے حکم دیا تھا (تو میں نے اسے خرچ کر لیا) دینار کا مالک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی کہ تو آپ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا تم اسے واپس کرو انہوں نے عرض کی: میں نے تو وہ خرچ کر لیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا جب ہمارے پاس کوئی چیز آے گی تو ہم تمہیں ادائیگی کر دیں گے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے امام ابوداؤد نے اس سے اختصار کے ساتھ اس سیاق کے بغیر نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابوسبرہ ہے اور وہ روایت ایجاد کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6849]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1368) اخرجه ابو يعلى فى المسند (1073)»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں