🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
151. بَابُ اللُّقَطَةِ .
گمشدہ ملنے والی چیز کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6850
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدَ تَمْرَتَيْنِ فَأَخَذَ تَمْرَةً وَأَعْطَانِي الْأُخْرَى.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى وَلَفْظُهُ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدَ ثُفْرُوقَةً فِيهَا تَمْرَتَانِ فَأَخَذَ تَمْرَةً وَأَعْطَانِي تَمْرَةً.
وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطَّرَائِفِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو کھجوریں پائیں آپ نے ایک کھجور لے لی اور دوسری مجھے دے دی۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ان کی روایت کے یہ الفاظ ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلتا ہوا جا رہا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ”ثقروفہ“ پایا (ثقروفہ سے مراد کھجور کا ایسا گچھا ہے، جس میں سے کھجوریں کھا لی گئی ہوں اور کچھ باقی رہ گئی ہوں) جس میں دو کھجوریں تھیں، تو ایک کھجور آپ نے لے لی اور ایک مجھے عطا کر دی۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن طائفی ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6850]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1365) اخرجه ابو يعلى فى المسند (815)، أخرجه مسند البزار برقم: 1209، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2989/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6851
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّي لِأَجِدُ التَّمْرَةَ سَاقِطَةً فَآخُذُهَا فَآكُلُهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ: تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ النَّبْقِيُّ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بعض اوقات میں کوئی گری ہوئی کھجور پاتا ہوں تو اسے کھا لیتا ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے امام طبرانی فرماتے ہیں: محمد بن علاء نبقی، ولید بن ابراہیم بن عبدالرحمن بن عوف کے حوالے سے اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں میں نے کسی کو ان دونوں کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6851]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1366)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9088»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
152. بَابٌ فِيمَنْ يَنْشُدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ .
اس شخص کا بیان، جو مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6852
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى رَجُلًا يَنْشُدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ:" لَا وَجَدْتَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو سَعِيدٍ الْأَعْسَمُ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ. وَالْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کرتے ہوئے ملاحظہ فرمایا تو ارشاد فرمایا: وہ تمہیں نہ ملے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوسعید اعسم ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں اور ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6852]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1369)، أخرجه مسند البزار برقم: 1167»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6853
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ يَنْشُدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا وَجَدْتَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کرنے کے لئے داخل ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کو نہ پاؤ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6853]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1371)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6854
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: أُمِرْنَا إِذَا رَأَيْنَا مَنْ يَنْشُدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ أَنْ نَقُولَ لَهُ: لَا وَجَدْتَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَمُرَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا النَّحْوِ فِي الصَّلَاةِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہمیں یہ حکم دیا گیا تھا کہ جب ہم کسی شخص کو کسی گمشدہ چیز کا اعلان مسجد میں کرتے ہوئے سنیں، تو ہم یہ کہیں: تم نہ پاؤ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن اسماعیل بن سمرہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ اس سے پہلے اس نوعیت کی کچھ احادیث نماز سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6854]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1370)، أخرجه مسند البزار برقم: 1883»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
153. بَابُ الْتِقَاطِ الْمَنْبُوذِ .
گمشدہ ملنے والے بچے کو اٹھانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6855
عَنْ أَبِي جَمِيلَةَ أَنَّهُ وَجَدَ مَنْبُوذًا عَلَى عَهْدِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَأَتَاهُ بِهِ، فَاتَّهَمَهُ، فَأُثْنِيَ عَلَيْهِ خَيْرًا فَقَالَ عُمَرُ: هُوَ حُرٌّ، وَوَلَاؤُهُ لَكَ، وَنَفَقَتُهُ عَلَيْنَا مِنْ بَيْتِ الْمَالِ..
ابوجمیلہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں انہیں ایک گمشدہ بچہ ملا، وہ اسے لے کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان پر الزام عائد کیا جب ان کی تحقیق کی گئی) تو ان کی تعریف بیان کی گئی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ بچہ آزاد شمار ہو گا اس کی ولاء تمہیں ملے گی اور اس کے خرچ کی ادائیگی ہم پر، بیت المال میں سے لازم ہو گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6855]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6499)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6856
وَفِي رِوَايَةٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ: أَنَّ رَجُلًا أَخْبَرَهُ أَنَّهُ الْتَقَطَ وَلَدَ زِنًا
زہری کے حوالے سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ایک شخص نے انہیں بتایا کہ اس نے زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ اٹھایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6856]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6501)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6857
وَفِي رِوَايَةٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ: أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى أَهْلِهِ، وَقَدِ الْتَقَطَ مَنْبُوذًا فَذَهَبَ إِلَى عُمَرَ فَذَكَرَهُ لَهُ، فَقَالَ عُمَرُ: عَسَى الْغُوَيْرُ أَبْؤُسًا، فَقَالَ الرَّجُلُ: مَا الْتُقِطَ إِلَّا وَأَنَا غَائِبٌ. فَسَأَلَ عَنْهُ عُمَرُ فَأُثْنِيَ عَلَيْهِ. فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: فَوَلَاؤُهُ لَكَ، وَنَفَقَتُهُ عَلَيْنَا مِنْ بَيْتِ الْمَالِ.
وَرِجَالُ هَذِهِ الطُّرُقِ كُلِّهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا هَذِهِ الرَّاوِيَةَ الْأَخِيرَةَ، فَإِنَّهَا مُرْسَلَةٌ.
ایک روایت میں زہری کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: ایک شخص اپنے گھر والوں کے پاس آیا اس نے ایک گمشدہ ملا ہوا بچہ اٹھایا تھا، وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس گیا اور ان کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: دال میں کچھ کالا لگتا ہے اس شخص نے کہا: جب اسے اٹھایا گیا تو اس وقت میں موجود نہیں تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس شخص کے بارے میں تحقیق کی، تو اس کی تعریف بیان کی گئی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس شخص سے فرمایا: اس کی ولاء تمہیں ملے گی اور اس کا خرچ بیت المال میں سے خرچ کرنا، ہم پر لازم ہو گا۔ اس روایت کے تمام طرق کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ آخری روایت کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ وہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6857]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6498)»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
154. بَابٌ فِيمَنْ رَدَّ عَبْدًا آبِقًا .
اس شخص کا بیان، جو مفرور غلام کو واپس لے کے آئے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6858
عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ بِأَبَاقٍ مِنْ عَبِيدِ الْيَمَنِ فَقَالَ: الْأَجْرُ وَالْغَنِيمَةُ. قَالَ: قُلْتُ: أَمَّا الْأَجْرُ، فَقَدْ عَرَفْنَاهُ فَمَا الْغَنِيمَةُ؟ قَالَ: أَرْبَعِينَ دِرْهَمًا عَنْ كُلِّ رَأْسٍ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو رِيَاحٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوعمرو شیبانی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس یمن سے مفرور غلام لے کے آیا، تو انہوں نے فرمایا: اجر بھی ملے گا اور غنیمت بھی ملے گی، راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: جہاں تک اجر کا معاملہ ہے، تو اس کا تو ہمیں پتہ ہے، غنیمت سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے فرمایا: ہر ایک غلام کی طرف سے چالیس درہم (انعام ملے گا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوریاح ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6858]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9066)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
155. بَابُ الْغَصْبِ وَحُرْمَةِ مَالِ الْمُسْلِمِ .
غصب کا بیان، مسلمان کے مال کی حرمت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6859
عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَأْخُذَ مَالَ أَخِيهِ بِغَيْرِ حَقٍّ، وَذَلِكَ لِمَا حَرَّمَ اللَّهُ مَالَ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ".
سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مسلمان کے لئے یہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی کا مال ناحق طور پر حاصل کرے اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے مسلمان کے مال کو دوسرے مسلمان پر حرام قرار دیا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6859]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1373)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23094»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں