🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ فِيمَنْ فَرَّ مِنْ تَوْرِيثِ وَارِثِهِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنے وارث کو وراثت دینے سے فرار اختیار کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7132
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ غَيْلَانَ بْنَ سَلَمَةَ الثَّقَفِيَّ أَسْلَمَ تَحْتَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اخْتَرْ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا". فَلَمَّا كَانَ عَهْدُ عُمَرَ طَلَّقَ نِسَاءَهُ وَقَسَّمَ مَالَهُ بَيْنَ بَنِيهِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ عُمَرَ، فَقَالَ: إِنِّي أَظُنُّ أَنَّ الشَّيْطَانَ فِيمَا يَسْتَرِقُ مِنَ السَّمْعِ سَمِعَ بِمَوْتِكَ فَقَذَفَهُ فِي نَفْسِكَ وَلَعَلَّكَ لَا تَمْكُثُ إِلَّا قَلِيلًا، وَايْمُ اللَّهِ لَتُرَاجِعَنَّ نِسَاءَكَ أَوْ لَتَرْجِعِنَّ فِي مَالِكَ، أَوْ لَأُوَرِّثُهُنَّ وَلَآمُرَنَّ بِقَبْرِكَ فَيُرْجَمُ كَمَا رُجِمَ قَبْرُ أَبِي رِغَالٍ.
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ إِلَى قَوْلِهِ: وَاخْتَرْ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا غیلان بن سلمہ ثقفی رضی اللہ عنہ نے جب اسلام قبول کیا، تو ان کی دس بیویاں تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم ان میں سے چار کو اختیار کر لو۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں۔ انہوں نے ان (چار) بیویوں کو بھی طلاق دے دی اور اپنا مال اپنے بیٹوں میں تقسیم کر دیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اس بات کی اطلاع ملی تو انہوں نے فرمایا: میرا یہ خیال ہے کہ شیطان چھپ کر جو باتیں سنتا ہے، اس نے تمہاری موت کی اطلاع بھی سن لی ہے، اور یہ چیز تمہارے دل میں ڈال دی ہے، اب شاید تم تھوڑا عرصہ ہی زندہ رہو گے، اللہ کی قسم! یا تو تم اپنی بیویوں سے رجوع کر لو گے، یا اپنا مال واپس لے لو گے، یا میں انہیں وارث قرار دوں گا اور پھر تمہاری قبر کے بارے میں حکم دوں گا، تو اُسے اس طرح سنگسار کیا جائے گا، جس طرح ابورغال کی قبر کو سنگسار کیا گیا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے یہ روایت ان الفاظ تک نقل کی ہے: ”تم ان میں سے چار کو اختیار کر لو“۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7132]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5437) اخرجه احمد فى المسند (13/2 و 14 و83)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1128، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4617، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4156، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3231/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
2. بَابٌ فِي عِلْمِ الْفَرَائِضِ .
علم وراثت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7133
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ، وَتَعَلَّمُوا الْعِلْمَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ، وَتَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ وَعَلِّمُوهَا النَّاسَ، فَإِنِّي امْرُؤٌ مَقْبُوضٌ، وَإِنَّ الْعِلْمَ سَيُقْبَضُ حَتَّى يَخْتَلِفَ الرَّجُلَانِ فِي الْفَرِيضَةِ لَا يَجِدَانِ مَنْ يُخْبِرُهُمَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قرآن کا علم حاصل کرو، اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو، علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو، علم وراثت سیکھو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو، کیونکہ میں ایک ایسا شخص ہوں، جو دنیا سے رخصت ہو جائے گا، اور علم کو عنقریب اٹھا لیا جائے گا، یہاں تک کہ وراثت کے بارے میں دو آدمیوں کے درمیان اختلاف ہو گا، تو انہیں کوئی ایسا شخص نہیں ملے گا، جو انہیں (صحیح مسئلہ کے بارے میں) خبر دے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7133]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (5028) والحديث غير موجود فى الاخرجه البزار فى المسند، أخرجه سنن الدارمي برقم: 221، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8020، 8021، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 393، 3025/3»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7134
وَعَنْ أَبِي بَكَرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ، وَتَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ وَعَلِّمُوهَا النَّاسَ، أَوْشَكَ أَنْ يَأْتِيَ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَخْتَصِمُ الرَّجُلَانِ فِي الْفَرِيضَةِ فَلَا يَجِدَانِ مَنْ يَقْضِي بَيْنَهُمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ السُّدُوسِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَسَعِيدُ بْنُ (أَبِي) كَعْبٍ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قرآن کا علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو، علم وراثت سیکھو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو، عنقریب لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ وراثت کے بارے میں دو آدمیوں کے درمیان جھگڑا ہو گا، تو وہ کسی ایسے شخص کو نہیں پائیں گے، جو ان دونوں کے درمیان فیصلہ دے سکے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عقبہ سدوسی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ابوحاتم نے اسے ضعیف کہا: ہے اور ایک راوی سعید بن ابی کعب ہے، جس کا ذکر ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ راوی ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7134]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7135
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ قَرَأَ مِنْكُمُ الْقُرْآنَ فَلْيَتَعَلَّمِ الْفَرَائِضَ، فَإِنْ لَقِيَهُ أَعْرَابِيٌّ قَالَ: يَا مُهَاجِرُ أَتَقْرَأُ الْقُرْآنَ؟ فَيَقُولُ: نَعَمْ. فَيَقُولُ الْأَعْرَابِيُّ: وَأَنَا أَقْرَؤُهُ. فَيَقُولُ الْأَعْرَابِيُّ: أَتُفْرِضُ يَا مُهَاجِرُ؟ فَإِذَا قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: زِيَادَةٌ وَخَيْرٌ. وَإِنْ قَالَ: لَا أَحْسَبُهُ. قَالَ: فَمَا فَضْلُكَ عَلَيَّ يَا مُهَاجِرُ؟!.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُهَاجِرُ بْنُ كَثِيرٍ الصَّنْعَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم میں سے جو شخص قرآن پڑھتا ہے اسے علم وراثت کا علم بھی حاصل کرنا چاہیے، کیونکہ اگر کوئی دیہاتی اس سے ملے اور یہ کہے: اے مہاجر! کیا تم قرآن کا علم رکھتے ہو؟ وہ جواب دے گا: جی ہاں! تو دیہاتی کہے گا: میں بھی اسے پڑھ سکتا ہوں، پھر دیہاتی پوچھے گا: اے مہاجر! کیا تم علم وارثت جانتے ہو؟ اگر وہ جواب دے گا: جی ہاں! تو دیہاتی کہے گا: یہ تو مزید خوبی ہے اور بہتری ہے، اور اگر مہاجر یہ کہے: کہ میں اس کے بارے میں نہیں جانتا، تو دیہاتی کہے گا: اے مہاجر! تمہیں مجھ پر کیا فضیلت حاصل ہے؟
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مہاجر بن کثیر صنعانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7135]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8743)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 2858، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8743»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7136
وَعَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: تَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ، فَإِنَّهُ يُوشِكُ أَنْ يَفْتَقِرَ الرَّجُلُ إِلَى عِلْمٍ كَانَ يَعْلَمُهُ أَوْ يَبْقَى فِي قَوْمٍ لَا يَعْلَمُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُنْقَطِعُ الْإِسْنَادِ.
قاسم بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: علم وراثت سیکھو! کیونکہ عنقریب آدمی کسی ایسے علم کا محتاج ہو گا، جسے وہ پہلے جانتا تھا، یا پھر یہ ہے کہ وہ ایسی قوم میں داخل ہو جائے گا، جو علم نہیں رکھتے ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور یہ سند کے اعتبار سے منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7136]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8926)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7137
وَعَنْ أَبِي الزِّنَادِ أَنَّهُ أَخَذَ هَذِهِ الرِّسَالَةَ مِنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ لِعَبْدِ اللَّهِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ مُعَاوِيَةَ مِنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ: سَلَامٌ عَلَيْكَ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، فَإِنِّي أَحْمَدُ إِلَيْكَ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ أَمَّا بَعْدُ: فَإِنَّكَ كُنْتَ تَسْأَلُنِي عَنْ مِيرَاثِ الْجَدِّ وَالْإِخْوَةِ وَالْكَلَالَةِ وَكَثِيرٍ مِمَّا يُقْضَى بِهِ فِي هَذِهِ الْأُمُورِ لَا يُعْلَمُ مَبْلَغُهَا، وَقَدْ كُنَّا نَحْضُرُ مِنْ ذَلِكَ أُمُورًا عِنْدَ الْخُلَفَاءِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَعَيْنَا مِنْهَا مَا شِئْنَا أَنْ نَعِيَ فَنَحْنُ نُفْتِي (بِهِ) بَعْدُ مَنِ اسْتَفْتَانَا فِي الْمَوَارِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وِجَادَةً، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
ابوزناد بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے خارجہ سے یہ مکتوب حاصل کیا: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، یہ زید بن ثابت کی طرف سے اللہ کے بندے اور امیرالمؤمنین! سیدنا معاویہ کے نام ہے، اے امیر المؤمنین! آپ کو سلام ہو اور آپ پر اللہ تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہوں، میں آپ کے سامنے اُس اللہ کی حمد بیان کرتا ہوں، جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اما بعد! آپ نے مجھ سے دادا، بھائیوں اور کلالہ کی وراثت کے بارے میں دریافت کیا ہے اور دیگر بہت سے امور کے بارے میں دریافت کیا ہے، جن کے بارے میں فیصلہ دیا جاتا ہے اور جس کے مسئلہ کا علم نہیں ہوتا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلفاء کی موجودگی میں، ہم اس طرح کے معاملات میں موجود رہے ہیں، تو ان میں سے جو باتیں ہم نے محفوظ رکھنا چاہیں، وہ محفوظ رکھ لیں، اور اب اس کے بعد وراثت کے بارے میں جو شخص ہم سے حکم دریافت کرتا ہے، ہم اس کے مطابق فتوی دے دیتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”وجادہ“ کے طور پر نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7137]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4860)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
3. بَابُ الْإِنْصَافِ عِنْدَ الْقِسْمَةِ .
تقسیم کرے ہوئے انصاف سے کام لینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7138
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اضْمَنُوا لِي سِتَّ خِصَالٍ أَضْمَنُ لَكُمُ الْجَنَّةَ". قَالُوا: وَمَا هُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لَا تَظْلِمُوا عِنْدَ قِسْمَةِ مَوَارِيثِكُمْ، وَأَنْصِفُوا مِنْ أَنْفُسِكُمْ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْأَحْكَامِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دو! میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کیا ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وراثت تقسیم کرتے وقت تم ظلم نہ کرنا اور اپنی ذات کے حوالے سے انصاف کرنا“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو اس سے پہلے احکام سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7138]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
4. بَابٌ فِيمَا تَرَكَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
اس چیز کا بیان کہ نبی اکرم ﷺ نے ترکہ میں کیا چھوڑا تھا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7139
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا تَرَكْنَاهُ صَدَقَةٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جسے ہم (یعنی انبیاء کرام علیہم السلام ترکہ میں) چھوڑ دیں، وہ صدقہ ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7139]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1389)، أخرجه مسند البزار برقم: 2843»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
5. بَابٌ الْعُصْبَةُ .
عصبہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7140
عَنْ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" كُلُّ بَنِي أُنْثَى، فَإِنَّ عَصَبَتَهُمْ لِأَبِيهِمْ مَا خَلَا بَنِي فَاطِمَةَ، فَإِنِّي أَنَا عَصَبَتُهُمْ، وَأَنَا أَبُوهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ مِهْرَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ. قُلْتُ: وَلَهُ طَرِيقٌ فِي الْمَنَاقِبِ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بیٹی کی تمام اولاد کے عصبہ، اُس کے باپ کے رشتہ دار ہوتے ہیں، صرف فاطمہ کے بیٹوں کا معاملہ مختلف ہے، کیونکہ میں اُن کا عصبہ ہوں اور میں اُن کا باپ ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بشر بن مہران ہے اور وہ متروک ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کی ایک اور سند ”مناقب“ سے متعلق باب میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7140]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2631)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2631»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7141
وَعَنْ فَاطِمَةَ الْكُبْرَى قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِكُلِّ بَنِي أُنْثَى عَصَبَةٌ يَنْتَمُونَ إِلَيْهِ إِلَّا وَلَدَ فَاطِمَةَ، فَأَنَا وَلِيُّهُمْ وَأَنَا عَصَبَتُهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شَيْبَةُ بْنُ نَعَامَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ فاطمہ کبری رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر عورت کے بچے کا عصبہ (رشتہ دار) ہوتے ہیں، جن کی طرف وہ منسوب ہوتے ہیں، صرف فاطمہ کی اولاد کا معاملہ مختلف ہے، میں اُن کا ولی ہوں اور میں اُن کا عصبہ ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شیبہ بن نعامہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7141]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2632، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3969، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6773»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں