الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابٌ الْعُصْبَةُ .
عصبہ کا بیان
حدیث نمبر: 7142
وَعَنْ عَلِيٍّ، وَابْنِ مَسْعُودٍ (قَالَا) : عَصَبَةُ ابْنِ الْمُلَاعَنَةِ عَصَبَةُ أُمِّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کا عصبہ وہ ہو گا، جو اُس کی ماں کا عصبہ ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اور ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7142]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9663)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
6. بَابٌ: مَتَى يَرِثُ الْمَوْلُودُ؟ .
نومولود بچہ کب وارث بنتا ہے؟
حدیث نمبر: 7143
عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، وَجَابِرٍ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَرِثُ الصَّبِيُّ حَتَّى يَسْتَهِلَّ صَارِخًا وَاسْتِهْلَالُهُ أَنْ يَصِيحَ أَوْ يَعْطِسَ أَوْ يَبْكِيَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الْخَلَّالُ وَثَّقَهُ أَبُو مُسْهِرٍ، وَمَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ: لَا أُحَدِّثُ عَنْهُ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پیدا ہونے کے فوراً بعد مر جانے والا) بچہ اس وقت تک وارث نہیں بنتا، جب تک وہ (پیدائش کے وقت) چیختا نہیں ہے اور چیخنے سے مراد یہ ہے کہ وہ چیخ مار دے، یا چھینک مار دے، یا روئے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباس بن ولید خلال ہے، جسے مسہر اور مروان بن محمد نے ثقہ قرار دیا ہے، امام ابوداؤد کہتے ہیں: میں اس کے حوالے سے روایت نقل نہیں کرتا ہوں، اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7143]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (20/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 7144
وَعَنِ ابْنِ سِيرِينَ أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ قَسَّمَ مَالَهُ بَيْنَ بَنِيهِ فِي حَيَاتِهِ، ثُمَّ مَاتَ فَوُلِدَ لَهُ وُلَدٌ بَعْدَ مَا مَاتَ فَلَقِيَ عَمْرٌو أَبَا بَكْرٍ، فَقَالَ: مَا نَمْتُ اللَّيْلَةَ مِنْ أَجْلِ ابْنِ سَعْدٍ هَذَا الْمَوْلُودِ، وَلَمْ يَتْرُكْ لَهُ شَيْئًا. فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ: وَأَنَا وَاللَّهِ مَا نِمْتُ اللَّيْلَةَ - أَوْ كَمَا قَالَ - مِنْ أَجْلِهِ فَانْطَلِقْ بِنَا إِلَى قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ فَكَلِّمْهُ (فِي أَخِيهِ) ، فَأَتَيَاهُ فَكَلَمَّاهُ. فَقَالَ قَيْسٌ: أَمَّا شَيْءٌ أَمْضَاهُ سَعْدٌ فَلَا أَرُدُّهُ أَبَدًا، وَلَكِنْ أُشْهِدُكُمَا أَنَّ نَصِيبِي لَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ رِجَالُهَا كُلُّهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّهَا مُرْسَلَةٌ لَمْ يَسْمَعْ أَحَدٌ مِنْهُمْ مِنْ أَبِي بَكْرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ رِجَالُهَا كُلُّهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّهَا مُرْسَلَةٌ لَمْ يَسْمَعْ أَحَدٌ مِنْهُمْ مِنْ أَبِي بَكْرٍ.
ابن سیرین بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے اپنا مال، اپنی زندگی میں اپنے بیٹوں کے درمیان تقسیم کر دیا، پھر ان کا انتقال ہو گیا، اس کے بعد ان کا ایک اور بیٹا پیدا ہوا، وہ ان کے انتقال کے بعد پیدا ہوا تھا، سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کی ملاقات سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے ہوئی، تو انہوں نے کہا: سعد کے نو مولو بیٹے کی وجہ سے میں گزشتہ رات سو نہیں سکا، کیونکہ انہوں نے اس کے لئے کچھ نہیں چھوڑا ہے، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! گزشتہ رات میں بھی نہیں سو سکا اور اس کی وجہ بھی یہی تھی، یا انہوں نے اس کی مانند کوئی اور کلمات کہے (پھر انہوں نے فرمایا:) تم میرے ساتھ قیس بن سعد کے پاس چلو اور اس کے بھائی کے بارے میں اس کے ساتھ بات چیت کرو! یہ دونوں صاحبان ان کے پاس آئے، اور ان کے ساتھ بات چیت کی، توقیس بن سعد نے کہا: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے جو کیا ہے، میں اس میں کوئی تبدیلی نہیں کروں گا، البتہ میں آپ دونوں حضرات کو گواہ بنا کر یہ کہتا ہوں کہ میر مخصوص حصہ اس (بچے) کو ملتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف طرق کے حوالے سے نقل کی ہے اور ان تمام کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ
یہ روایت ”مرسل“ ہے، ان راویوں میں سے کسی نے بھی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7144]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (347/18)»
الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
حدیث نمبر: 7145
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اسْتِهْلَالُ الصَّبِيِّ الْعُطَاسُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بچے کے چیخ کر رونے میں، چھینکنا بھی شامل ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن بیلمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7145]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن بیلمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7145]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1390)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
7. بَابٌ فِيمَنْ أَلْحَقَتْ بِقَوْمٍ مَنْ لَيْسَ مِنْهُمْ .
اس عورت کا بیان، جو کسی قوم میں ایسے فرد کو شامل کر دے، جو ان میں سے نہ ہو
حدیث نمبر: 7146
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اشْتَدَّ غَضَبُ اللَّهِ عَلَى امْرَأَةٍ أَدْخَلَتْ عَلَى قَوْمٍ مَنْ لَيْسَ مِنْهُمْ يَطَّلِعُ عَلَى عَوْرَاتِهِمْ وَيُشْرِكُهُمْ فِي أَمْوَالِهِمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا غضب اُس عورت پر شدید ہوتا ہے، جو کسی فرد کو اس قوم میں داخل کر دے، جو ان میں سے نہ ہو (یعنی کسی نا جائز بچے کو جنم دے) کہ وہ اُن کے پوشیدہ معاملات پر مطلع ہو اور ان کے اموال میں اُن کا شراکت دار بن جائے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن یزید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7146]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن یزید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7146]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1385)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
8. بَابٌ لَا تَرِثُ مِلَّةٌ مِلَّةً .
ایک مذہب کے لوگ، دوسرے مذہب کے وارث نہیں بنیں گے
حدیث نمبر: 7147
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَرِثُ مِلَّةٌ مِلَّةً".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ، وَوَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ، وَوَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک ملت، دوسری ملت کی وارث نہیں بنتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن راشد ہے اور جمہور کے نزدیک یہ ضعیف ہے، عجلی نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7147]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5430»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7148
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: وَقَعَ مَوْلًى لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ نَخْلَةٍ فَمَاتَ فَأَعْطَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِيرَاثَهُ أَهْلَ دِينِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک غلام کھجور سے گر کے مر گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی وراثت اُس کے دین سے متعلق افراد کو دی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن عمارہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7148]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن عمارہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7148]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 155، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4747»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7149
وَعَنِ الْحَسَنِ عَنْ جَابِرٍ، قِيلَ لَهُ: ذَكَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" لَا نَرِثُ أَهْلَ الْكِتَابِ، وَلَا يَرِثُونَنَا إِلَّا أَنْ يَرِثَ الرَّجُلُ عَبْدَهُ أَوْ أَمَتَهُ وَنَنْكِحُ نِسَاءَهُمْ، وَلَا يَنْكِحُونَ نِسَاءَنَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حسن نے، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات ذکر کی ہے: ان سے دریافت کیا گیا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ چیز ذکر کی ہے۔ انہوں نے فرمایا: جی ہاں! آپ نے یہ فرمایا ہے: ہم اہل کتاب کے وارث نہیں بنیں گے اور وہ ہمارے وارث نہیں بنیں گے، البتہ کوئی شخص اپنے (اہل کتاب) غلام یا کنیز کا وارث بن سکتا ہے، ہم ان کی عورتوں سے نکاح کر لیں گے، لیکن وہ ہماری عورتوں کے ساتھ نکاح نہیں کر سکتے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7149]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7149]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 2994، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8911»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7150
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: وَرِثَ أَبَا طَالِبٍ عَقِيلٌ وَطَالِبٌ، وَلَمْ يَرِثْهُ عَلِيٌّ. قَالَ عَلِيٌّ: فَمِنْ أَجْلِ ذَلِكَ تَرَكْنَا نَصِيبَنَا مِنَ الشِّعْبِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ اللَّالِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ اللَّالِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جناب عقیل اور جناب طالب، جناب ابوطالب کے وارث بنے تھے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ ان کے وارث نہیں بنے تھے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اسی وجہ سے ہم نے ”شعب ابی طالب“ میں سے اپنے حصے کو ترک کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن حسین لالی ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7150]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن حسین لالی ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7150]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
9. بَابٌ فِيمَنْ يُسْلِمُ وَبَعْضُ وَرَثَتِهِ عَلَى غَيْرِ دِينِهِ فَيُسْلِمُ قَبْلَ قِسْمَةِ الْمِيرَاثِ .
اس شخص کا بیان، جو اسلام قبول کرتا ہے اور اس کے ورثاء میں کوئی اس کے دین پر نہیں ہوتا، اور پھر وراثت کی تقسیم سے پہلے، وہ (غیر مسلم وارث) بھی اسلام قبول کر لیتا ہے
حدیث نمبر: 7151
عَنْ حَسَّانَ بْنِ بِلَالٍ أَنَّ يَزِيدَ بْنَ قَتَادَةَ حَدَّثَ: أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَهْلِهِ مَاتَ، وَهُوَ عَلَى غَيْرِ دِينِ الْإِسْلَامِ قَالَ: فَوَرِثَتْهُ أُخْتِي دُونِي، وَكَانَتْ عَلَى دِينِهِ، ثُمَّ إِنَّ أَبِي أَسْلَمَ فَشَهِدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حُنَيْنًا فَمَاتَ فَأَحْرَزْتُ مِيرَاثَهُ، وَكَانَ تَرَكَ غُلَامًا وَنَخْلًا، ثُمَّ إِنَّ أُخْتِي أَسْلَمَتْ فَخَاصَمَتْنِي فِي الْمِيرَاثِ إِلَى عُثْمَانَ فَحَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْأَرْقَمِ: أَنَّ عُمَرَ قَضَى أَنَّهُ مَنْ أَسْلَمَ عَلَى مِيرَاثٍ قَبْلَ أَنْ يُقْسَمَ فَلَهُ نَصِيبُهُ فَقَضَى بِهِ عُثْمَانُ. فَذَهَبَتْ بِذَلِكَ الْأَوَّلِ وَشَارَكَتْنِي فِي هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا حَسَّانَ بْنَ بِلَالٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا حَسَّانَ بْنَ بِلَالٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
حسان بن بلال بیان کرتے ہیں: یزید بن قتادہ نے یہ بات بیان کی کہ ان کے اہل خانہ میں سے ایک شخص کا انتقال ہو گیا، وہ دین اسلام کا قائل نہیں تھا، تو میری بجائے میری بہن اس کی وارث بنی، جو اس کے دین پر تھی، پھر میرے والد نے اسلام قبول کر لیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ حنین میں شرکت کی، پھر ان کا انتقال ہو گیا، تو میں نے ان کی پوری وراثت حاصل کر لی،۔ انہوں نے ایک غلام اور کھجوروں کا ایک باغ چھوڑا تھا، پھر میری بہن نے بھی اسلام قبول کر لیا اور وراثت کے بارے میں میرے خلاف مقدمہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کیا، تو سیدنا عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ جو شخص وراثت کی تقسیم سے پہلے اسلام قبول کر لیتا ہے، تو اسے وراثت میں سے حصہ ملے گا، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اس فیصلے کے مطابق فیصلہ دے دیا، تو وہ خاتون پہلی چیز بھی لے گئی تھی اور پھر اس میں بھی میری شراکت دار بن گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حسان بن بلال کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7151]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حسان بن بلال کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7151]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (243/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔