الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوَلَاءِ وَمَنْ يَرِثُهُ .
ولاء کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 7182
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَرِثُ الْوَلَاءُ مَنْ يَرِثُ الْمَالَ مِنْ وَالِدٍ أَوْ وَلَدٍ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ وَغَيْرُهُ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ وَغَيْرُهُ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”وہ شخص ولاء کا وارث بنے گا، جو مال کا وارث بنے گا، خواہ (وہ میت کا) باپ ہو یا بیٹا ہو“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ اور دیگر حضرات نے اس سیاق کے بغیر نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7182]
یہ روایت امام ابن ماجہ اور دیگر حضرات نے اس سیاق کے بغیر نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7182]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (147)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 7183
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ولاء کا حق اُسے ملتا ہے، جو آزاد کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7183]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7183]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11666، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 611»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 7184
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ النَّضْرُ أَبُو عُمَرُ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ بَعْضَهُمْ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ النَّضْرُ أَبُو عُمَرُ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ بَعْضَهُمْ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ولاء، اُسے ملتی ہے، جو آزاد کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نضر ابوعمر ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور بعض حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7184]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (611) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11666)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11666، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 611»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 7185
وَعَنْ سَلْمَى ابْنَةِ حَمْزَةَ أَنَّ مَوْلَاهَا مَاتَ وَتَرَكَ ابْنَتَهُ فَوَرَّثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ابْنَتَهُ النِّصْفَ وَوَرَّثَ يَعْلَى النِّصْفَ، وَكَانَ ابْنَ سَلْمَى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدہ سلمی بنت حمزہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: ان کے ایک آزاد کردہ غلام کا انتقال ہو گیا، اس نے پسماندگان میں ایک بیٹی چھوڑی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس کی بیٹی کو نصف مال دیا، اور یعلی کو نصف مال دیا، جو سیدہ سلمی رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7185]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7185]
الحكم على الحديث:
منقطع
حدیث نمبر: 7186
قَالَتْ: مَاتَ مَوْلًى لِي وَتَرَكَ ابْنَتَهُ فَقَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَالَهُ بَيْنِي وَبَيْنَ ابْنَتِهِ، فَجَعَلَ لِي النِّصْفَ وَلَهَا النِّصْفَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ كَذَلِكَ إِلَّا أَنَّ قَتَادَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ سَلْمَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ كَذَلِكَ إِلَّا أَنَّ قَتَادَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ سَلْمَى.
اُس خاتون کے حوالے سے امام طبرانی نے
یہ روایت نقل کی ہے: وہ بیان کرتی ہیں: ہمارے ایک غلام کا انتقال ہو گیا، اس نے پسماندگان میں ایک بیٹی چھوڑی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا مال میرے اور اس کی بیٹی کے درمیان تقسیم کر دیا، آپ نے نصف مال مجھے دیا اور نصف اُس لڑکی کو دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جس میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام أحمد کی سند اسی طرح ہے، البتہ قتادہ نامی راوی نے سیدہ سلمی رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7186]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (356/24)»
الحكم على الحديث:
منقطع
حدیث نمبر: 7187
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: مَاتَ رَجُلٌ وَتَرَكَ ابْنَتَهُ وَمَوَالِيَهُ الَّذِينَ أَعْتَقُوهُ فَقَسَّمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِيرَاثَهُ بَيْنَ ابْنَتِهِ وَبَيْنَ مَوَالِيهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص کا انتقال ہو گیا، اس نے پسماندگان میں اپنی بیٹی اور اپنے آزاد کرنے والے چھوڑے، جنہوں نے اسے آزاد کیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی وراثت اس کی بیٹی اور اس کے آقاؤں کے درمیان تقسیم کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7187]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7187]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
25. بَابٌ فِيمَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنے آقا کی بجائے کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرے
حدیث نمبر: 7188
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ، فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِيمَانِ مِنْ عُنُقِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا خَالِدَ بْنَ أَبِي حَيَّانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا خَالِدَ بْنَ أَبِي حَيَّانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اپنے آقا کی بجائے کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرے، تو وہ اپنی گردن سے ایمان کا پٹہ اتار دیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف خالد بن ابوحیان کا معاملہ مختلف ہے، وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7188]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف خالد بن ابوحیان کا معاملہ مختلف ہے، وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7188]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (332/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14152»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7189
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ ثَعْلَبَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَرْفًا، وَلَا عَدْلًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَطِيَّةَ، وَقَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا أَعْلَمُ مَنْ رَوَى عَنْهُ إِلَّا مُنِيبٌ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَطِيَّةَ، وَقَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا أَعْلَمُ مَنْ رَوَى عَنْهُ إِلَّا مُنِيبٌ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اپنے آزاد کرنے والے آقا کی بجائے، کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرے، اُس پر اللہ تعالیٰ اور تمام فرشتوں اور انسانوں کی لعنت ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ اس کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عطیہ ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: میرے علم کے مطابق صرف منیب نے اس سے روایت نقل کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7189]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 195»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7190
وَعَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: وَجَدْتُ مَعَ قَائِمِ سَيْفِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَلَى اللَّهِ عَدَاءً الْقَاتِلُ غَيْرَ قَاتِلِهِ وَالضَّارِبُ غَيْرَ ضَارِبِهِ، وَمَنْ جَحَدَ نِعْمَةَ مَوَالِيهِ، فَقَدْ بَرِئَ مِمَّا أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام جعفر صادق، اپنے والد (یعنی امام باقر) کے حوالے سے، اپنے دادا (امام زین العابدین) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کی میان میں یہ تحریر پائی ہے: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ شخص وہ ہو گا، جو اپنے قاتل کے علاوہ کسی اور کو قتل کرے (یعنی کسی کو ناحق قتل کرے) یا کسی کو ناحق مارے، اور جو شخص اپنے آقا کی نعمت کا انکار کرے، تو وہ اُس چیز سے لاتعلق ہو جاتا ہے، جو اللہ تعالیٰ نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7190]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (330)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
26. بَابٌ فِيمَنْ أَسْلَمَ عَلَى يَدَيْهِ أَحَدٌ، وَلَمْ يَتْرُكْ وَارِثًا .
اس شخص کا بیان، جس کے ہاتھ پر کسی نے اسلام قبول کیا ہو اور اس نے کوئی وارث نہ چھوڑا ہو
حدیث نمبر: 7191
عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّهُ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ رَجُلًا أَسْلَمَ عَلَى يَدَيَّ وَلَهُ مَالٌ وَقَدْ مَاتَ. قَالَ:" فَلَكَ مِيرَاثُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ بَقِيَّةَ قَالَ: حَدَّثَنِي كَثِيرُ بْنُ مُرَّةَ، فَإِنْ كَانَ سَمِعَ مِنْهُ فَالْحَدِيثُ صَحِيحٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ بَقِيَّةَ قَالَ: حَدَّثَنِي كَثِيرُ بْنُ مُرَّةَ، فَإِنْ كَانَ سَمِعَ مِنْهُ فَالْحَدِيثُ صَحِيحٌ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے بتایا: ایک شخص نے میرے ہاتھ پر اسلام قبول کیا تھا، اس کا مال موجود ہے، اس کا انتقال ہو گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی وراثت تمہیں ملے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے بقیہ کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: کثیر بن مرہ نے مجھے حدیث بیان کی ہے اگر تو انہوں نے اس سے سماع کیا ہے، تو پھر یہ حدیث ”صحیح“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7191]

إسنادہ ضعیف