🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابٌ فِيمَنْ يُسْلِمُ وَبَعْضُ وَرَثَتِهِ عَلَى غَيْرِ دِينِهِ فَيُسْلِمُ قَبْلَ قِسْمَةِ الْمِيرَاثِ .
اس شخص کا بیان، جو اسلام قبول کرتا ہے اور اس کے ورثاء میں کوئی اس کے دین پر نہیں ہوتا، اور پھر وراثت کی تقسیم سے پہلے، وہ (غیر مسلم وارث) بھی اسلام قبول کر لیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7152
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كُلُّ مِيرَاثٍ أَدْرَكَ الْإِسْلَامَ، وَلَمْ يُقْسَمْ فَهُوَ عَلَى قَسْمِ الْإِسْلَامِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَطِيَّةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہر وہ وراثت، جو اسلام کو پا لے اور ابھی تقسیم نہ ہوئی ہو، تو وہ اسلام کے احکام کے مطابق تقسیم ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن فضل بن عطیہ ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7152]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11488)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 2914، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2485، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11488»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
10. بَابٌ: لَا يُتْمَ بَعْدَ حُلُمٍ .
بالغ ہونے کے بعد یتیمی نہیں ہوتی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7153
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يُتْمَ بَعْدَ حُلُمٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بالغ ہونے کے بعد، یتیمی نہیں ہوتی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یزید بن عبدالملک نوفلی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7153]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1302 و1376)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7154
وَعَنْ حَنْظَلَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يُتْمَ بَعْدَ حُلُمٍ، وَلَا يُتْمَ عَلَى جَارِيَةٍ إِذَا هِيَ حَاضَتْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حنظلہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بالغ ہونے کے بعد یتیمی نہیں ہوتی، اور لڑکی کو جب حیض آ جائے، تو پھر یتیمی نہیں ہوتی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7154]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3502)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
11. بَابٌ: إِذَا مَاتَ الرَّجُلُ انْقَطَعَ حَقُّهُ مِنَ الْمَالِ .
جب کوئی شخص مر جائے، تو مال میں اس کا حق ختم ہو جاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7155
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ غُلَامًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ أُمِّي مَاتَتْ وَتَرَكَتْ حُلِيًّا فَأَتَصَدَّقُ بِهِ عَنْهَا؟ قَالَ:" أُمُّكَ أَمَرَتْكَ بِذَلِكَ؟". قَالَ: لَا. قَالَ:" فَأَمْسِكْ عَلَيْكَ حُلِيَّ أُمِّكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک غلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری والدہ کا انتقال ہو گیا ہے، انہوں نے کچھ زیور چھوڑا ہے، کیا میں اس کو اُن کی طرف سے صدقہ کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہاری ماں نے تمہیں اس بات کا حکم دیا تھا؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم اپنی ماں کا زیور اپنے پاس رکھو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7155]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16984»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
12. بَابُ مَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِأَهْلِهِ .
جو شخص مال چھوڑ کر جائے گا، وہ اس کے اہل خانہ کو ملے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7156
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِأَهْلِهِ وَمَنْ تَرَكَ دُنْيَا فَعَلَى اللَّهِ وَرَسُولِهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَعْيَنُ الْبَصْرِيُّ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يُجَرِّحْهُ، وَلَمْ يُوَثِّقْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص مال چھوڑ کر جائے گا، تو وہ اس کے اہل خانہ کو ملے گا اور جو شخص قرض چھوڑ کر جائے گا، تو اس کی ذمہ داری، اللہ اور اس کے رسول پر ہو گی“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اعین بصری ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے۔ انہوں نے اس پر جرح بھی نہیں کی اور انہوں نے اس کی توثیق بھی نہیں کی، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7156]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1588) اخرجه احمد فى المسند (215/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12839»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
13. بَابٌ فِيمَنِ اسْتَلْحَقَ أَحَدًا .
اس شخص کا بیان، جو کسی فرد کو اپنے ساتھ لاحق کر لے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7157
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا اسْتَلْحَقَ قَوْمٌ رَجُلًا إِلَّا وَرِثَهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ عَدِيٍّ قَالَ الْبُخَارِيُّ: كَانَ يَكْذِبُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی قوم، کسی فرد کو اپنے ساتھ لاحق کر لے، تو وہ ان کا وارث بنے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن عدی ہے، امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ جھوٹ بولتا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7157]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1416)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1416»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7158
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا مُسَاعَاةَ فِي الْإِسْلَامِ، وَمَنْ سَاعَى فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَقَدْ أُلْحِقَ بِعُصْبَتِهِ وَمَنِ ادَّعَى وَلَدًا مِنْ غَيْرِ رِشْدَةٍ فَلَا يَرِثُ، وَلَا يُورَثُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلام میں زنا کی گنجائش نہیں ہے (یعنی اس کے ذریعے نسبی تعلق ثابت نہیں ہو گا) جس شخص نے زمانہ جاہلیت میں زنا کیا تھا، تو (اس کی اولاد کو) اُس کے عصبہ کے ساتھ لاحق کر دیا گیا ہے، اور جو شخص کسی ایسے بچے کو دعوی کرتا ہے، جس کا ثبوت شرعی طریقے سے نہ ہو، تو نہ وہ (بچہ) وارث بنے گا اور نہ اس کا وارث بنا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین عقیلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7158]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1009) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2438)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 2264، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3406، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8059، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1009»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
14. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجَدِّ .
دادا کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7159
عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَيْفَ قَسْمُ الْجَدِّ؟ قَالَ:" مَا سُؤَالُكَ عَنْ ذَلِكَ يَا عُمَرُ؟ إِنِّي أَظُنُّكَ تَمُوتُ قَبْلَ أَنْ تَعْلَمَ ذَلِكَ". فَمَاتَ قَبْلَ أَنْ يَعْلَمَ ذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ اخْتُلِفَ فِي سَمَاعِهِ مِنْ عُمَرَ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: دادا کا حصہ کیسے ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عمر! یہ سوال تم نے کیسے کیا ہے؟ تمہارے بارے میں میرا یہ گمان ہے کہ تم اس کے بارے میں علم رکھنے سے پہلے انتقال کر جاؤ گے (یعنی تمہیں اس کا جواب کبھی نہیں مل سکے گا، راوی بیان کرتے ہیں:) تو اس بارے میں علم حاصل ہونے سے پہلے ان کا انتقال ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ سعید بن مسیب کے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7159]

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7160
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: كُنَّا نُورِّثُهُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْنِي الْجَدَّ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں، ہم اسے وارث قرار دیا کرتے تھے (راوی بیان کرتے ہیں:) ان کی مراد، دادا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7160]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1387) اخرجه ابو يعلى فى المسند (1095)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7161
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: إِنَّ مِنْ قَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَضَى أَنَّ لِلْجَدَّتَيْنِ مِنَ الْمِيرَاثِ بَيْنَهُمَا السُّدُسَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَحْمَدُ فِي أَثْنَاءِ حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَإِسْنَادُهُمَا مُنْقَطِعٌ ؛ إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُبَادَةَ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے میں یہ بات بھی شامل ہے کہ آپ نے وراثت میں دو، دادیوں کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا کہ چھٹا حصہ اُن دونوں کے درمیان تقسیم ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر نے نقل کی ہے اور امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، اور ان دونوں کی سند منقطع ہے، اسحاق بن یحیی نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7161]

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں