🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. بَابٌ فِي نِسَاءِ قُرَيْشٍ .
قریش کی خواتین کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7427
وَعَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ بِطَرِيقِ مَكَّةَ:" خَيْرُ نِسَاءٍ رَكِبْنَ الْإِبِلَ نِسَاءُ قُرَيْشٍ أَحْنَاهُ عَلَى طِفْلٍ وَأَرْعَاهُ عَلَى زَوْجٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي سَبْرَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ کے راستے میں، یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اونٹ پر سوار ہونے والی خواتین میں، سب سے بہتر قریش کی خواتین ہیں، جو بچوں پر زیادہ مہربان ہوتی ہیں ”اور شوہر کی زیادہ دیکھ بھال کرتی ہیں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابوسبرہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7427]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1411)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7428
وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ قَالَتْ: خَطَبَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: مَا بِي عَنْكَ رَغْبَةٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَكِنْ لَا أُحِبُّ أَنْ أَتَزَوَّجَ وَبَنِيَّ صِغَارٌ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" [ لِمَ؟ ] خَيْرُ نِسَاءٍ رَكِبْنَ الْإِبِلَ نِسَاءُ قُرَيْشٍ أَحْنَاهُ عَلَى طِفْلٍ فِي صِغَرِهِ وَأَرْعَاهُ عَلَى بَعْلٍ فِي ذَاتِ يَدِهِ".
قُلْتُ: لَهَا عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام ہانی بنت ابوطالب رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے شادی کا پیغام دیا، تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ سے بے رغبت نہیں ہوں، لیکن مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ میں شادی کر لوں، جبکہ میرے بچے چھوٹے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ اونٹوں پر سوار ہونے والی خواتین میں سب سے بہتر قریش کی خواتین ہیں، جو بچوں پر ان کی کم سنی میں سب سے زیادہ مہربان ہوتی ہیں اور شوہر کی سب سے زیادہ دیکھ بھال کرتی ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے امام ترمذی نے ایک روایت نقل کی ہے، جو اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7428]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (269/2)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7429
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي الْعَتَّابِ قَالَ: قَامَ مُعَاوِيَةُ عَلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ: وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" خَيْرُ نِسَاءٍ رَكِبْنَ الْإِبِلَ نِسَاءُ قُرَيْشٍ أَرْعَاهُ عَلَى زَوْجٍ فِي ذَاتِ يَدِهِ وَأَحْنَاهُ عَلَى وَلَدٍ فِي صِغَرِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي أَثْنَاءِ حَدِيثٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَفِي الْمَنَاقِبِ أَحَادِيثُ نَحْوُ هَذَا.
زید بن ابوعتاب بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ منبر پر کھڑے ہوئے، انہوں نے یہ بات بیان کی: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اونٹوں پر سوار ہونے والی خواتین میں، سب سے بہتر قریش کی عورتیں ہیں، جو اپنے شوہر کی سب سے زیادہ دیکھ بھال کرتی ہیں اور اپنی اولاد پر، ان کی کمسنی میں، سب سے زیادہ مہربان ہوتی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک حدیث کے درمیان میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ مناقب سے متعلق باب میں اس نوعیت کی دیگر احادیث آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7429]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (342/19) اخرجه احمد فى المسند (101/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27580»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
32. بَابٌ فِي الشَّرِيفَاتِ .
معزز خاندان کی خواتین
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7430
عَنْ أَسْلَمَ مَوْلَى عُمَرَ قَالَ: دَعَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ فَسَارَّهُ، ثُمَّ قَامَ عَلِيٌّ فَجَاءَ الصُّفَّةَ فَوَجَدَ الْعَبَّاسَ وَعَقِيلًا وَالْحُسَيْنَ فَشَاوَرَهُمْ فِي تَزْوِيجِ عُمَرَ أُمَّ كُلْثُومٍ فَغَضِبَ عَقِيلٌ وَقَالَ: يَا عَلِيُّ مَا تَزِيدُكَ الْأَيَّامُ وَالشُّهُورُ وَالسُّنُونَ إِلَّا الْعَمَى فِي أَمْرِكَ، وَاللَّهِ لَئِنْ فَعَلْتَ لَيَكُونَنَّ وَلَيَكُونَنَّ لِأَشْيَاءَ عَدَّدَهَا. وَمَضَى يَجُرُّ ثَوْبَهُ فَقَالَ عَلِيٌّ لِلْعَبَّاسِ: وَاللَّهِ مَا ذَلِكَ مِنْهُ نَصِيحَةٌ، وَلَكِنَّ دِرَّةَ عُمَرَ أَحْرَجَتْهُ إِلَى مَا تَرَى، أَمَا وَاللَّهِ مَا ذَاكَ رَغْبَةٌ فِيكَ يَا عَقِيلُ، وَلَكِنْ أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" كُلُّ سَبَبٍ وَنَسَبٍ مُنْقَطِعٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا سَبَبِي وَنَسَبِي". فَضَحِكَ عَمَرُ وَقَالَ: وَيْحَ عَقِيلٍ سَفِيهٌ أَحْمَقُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
اسلم، جو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو بلایا اور ان سے سرگوشی میں کوئی بات چیت کی، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ وہاں سے اٹھے اور صفہ کے چبوترے پر آ گئے وہاں۔ انہوں نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سیدنا عقیل رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو موجود پایا، انہوں نے ان حضرات کے ساتھ اس بارے میں مشورہ لیا کہ سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا کے ساتھ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی شادی کروا دیں، تو سیدنا عقیل رضی اللہ عنہ غصے میں آ گئے اور بولے: اے علی! دن، مہینے، سال تمہارے اندھے پن میں اضافہ ہی کرتے رہیں گے، اللہ کی قسم! اگر تم نے ایسا کیا، تو یہ ہو جائے گا اور وہ ہو جائے گا، انہوں نے متعدد چیزیں شمار کروا دیں، پھر وہ اپنے کپڑے کو گھسیٹتے ہوئے تشریف لے گئے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اللہ کی قسم! یہ اس شخص کی طرف سے خیرخواہی نہیں ہے، بلکہ یہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے درے نے اسے حرج میں مبتلا کر کے وہاں تک پہنچا دیا ہے، جو آپ نے دیکھا ہے، اللہ کی قسم! اے عقیل! یہ تمہارے بارے میں رغبت نہیں ہے، بلکہ عمر بن خطاب نے مجھے یہ بتایا ہے: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن، ہر سبب اور ہر نسب منقطع ہو جائے، صرف میرے سبب اور میرے نسب کا معاملہ مختلف ہے“۔ (جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں پتہ چلا) تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہنس پڑے اور بولے: عقیل بہت ہی بے وقوف اور احمق ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7430]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2633، 11621، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6605»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7431
قَالَ: إِنَّهَا لَصَغِيرَةٌ عَنْ ذَلِكَ. - قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ - فَقَالَ عَلِيٌّ لِلْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ: زَوِّجَا عَمَّكُمَا. فَقَالَا: هِيَ امْرَأَةٌ مِنَ النِّسَاءِ تَخْتَارُ لِنَفْسِهَا. فَقَامَ عَلِيٌّ، وَهُوَ مُغْضَبٌ فَأَمْسَكَ الْحَسَنُ بِثَوْبِهِ وَقَالَ: لَا صَبْرَ عَلَى هُجْرَانِكَ يَا أَبَتَاهُ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارِ قِصَّةِ عَقِيلٍ.
وَفِي الْمَنَاقِبِ أَحَادِيثُ نَحْوُ هَذَا.
امام طبرانی نے منجم اوسط میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا کے لئے شادی کا پیغام دیا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ تو ابھی بہت کمسن ہے، راوی کہتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے پوری روایت ذکر کی ہے، جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم دونوں اپنے چچا کی شادی کروا دو! تو ان دونوں حضرات نے عرض کی: وہ ایک خاتون ہیں، وہ اپنی ذات کے لئے جو چاہیں اختیار کر سکتی ہیں، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ غصے کے عالم میں اٹھ کھڑے ہوئے تو سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے ان کا کپڑا پکڑ لیا اور بولے: اے ابا جان! آپ سے لاتعلقی برداشت نہیں ہو سکتی۔
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، جس میں سیدنا عقیل رضی اللہ عنہ کا واقعہ اختصار کے ساتھ ہے۔ مناقب سے متعلق باب میں، اس نوعیت کی دیگر احادیث آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7431]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
33. بَابٌ فِي الْمَرْأَةِ الصَّالِحَةِ، وَغَيْرِهَا .
نیک عورت اور اس کے علاوہ (یعنی بری عورت) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7432
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مِنْ سَعَادَةِ ابْنِ آدَمَ ثَلَاثَةٌ وَمِنْ شِقْوَةِ ابْنِ آدَمَ ثَلَاثَةٌ، مِنْ سَعَادَةِ ابْنِ آدَمَ: الْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ وَالْمَسْكَنُ الصَّالِحُ وَالْمَرْكَبُ الصَّالِحُ. وَمِنْ شِقْوَةِ ابْنِ آدَمَ: الْمَرْأَةُ السُّوءُ وَالْمَسْكَنُ السُّوءُ وَالْمَرْكَبُ السُّوءُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انسان کی سعادت مندی میں تین چیزیں شامل ہیں، اور انسان کی بدنصیبی میں تین چیزیں شامل ہیں، انسان کی سعادت مندی میں نیک بیوی، اچھا گھر اور اچھی سواری شامل ہیں، اور انسان کی بدنصیبی میں بری بیوی، برا گھر اور بری سواری شامل ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7432]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1412) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (329) اخرجه احمد فى المسند (1445)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1448، وأخرجه مسند البزار برقم: 1180، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 329، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3635»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7433
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثٌ قَاصِمَاتُ الظَّهْرِ: زَوْجُ سُوءٍ يَأْمَنُهَا صَاحِبُهَا وَتَخُونُهُ، وَإِمَامٌ يُسْخِطُ اللَّهَ وَيُرْضِي النَّاسَ، وَإِنَّ مَثَلَ عَمَلِ الْمَرْأَةِ الْمُؤْمِنَةِ كَمَثَلِ سَبْعِينَ صِدِّيقًا، وَإِنَّ عَمَلَ الْمَرْأَةِ الْفَاجِرَةِ كَفُجُورِ أَلْفِ فَاجِرَةٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ - وَقَالَ: ذَهَبَتْ عَنِّي وَاحِدَةٌ. قُلْتُ: وَقَدْ مَرَّتْ بِي -" وَجَارُ سُوءٍ إِنْ رَأَى خَيْرًا دَفَنَهُ، وَإِنْ رَأَى شَرًّا أَذَاعَهُ". وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین چیزیں کمر توڑ دیتی ہیں، بری بیوی جس کا شوہر اس پر بھروسہ کرے اور وہ اس کے ساتھ خیانت کرے، ایسا حکمران، جو اللہ تعالیٰ کو ناراض کرے اور لوگوں کو راضی کر دے، مومن عورت کے عمل کی مثال ستر صدیقوں کی مانند ہے، اور بری عورت کے عمل کی مثال ایک ہزار فاجر عورتوں کے فجور کی مانند ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: ایک بات میں بھول گیا ہوں۔ میں یہ کہتا ہوں: وہ روایت میرے سامنے سے گزری ہے: (اس میں یہ الفاظ ہیں:) ”اور برا ہمسایہ اگر کوئی بھلائی دیکھے گا، تو اسے دفن کر دے گا اور اگر کوئی برائی دیکھے گا، تو اُسے پھیلا دے گا“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی سعید بن سنان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7433]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1414)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7434
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ رَزَقَهُ اللَّهُ امْرَأَةً صَالِحَةً، فَقَدْ أَعَانَهُ عَلَى شَطْرِ دِينِهِ فَلْيَتَّقِ اللَّهَ فِي الشَّطْرِ الثَّانِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ أَنَسٍ، وَعَنْهُ زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ فَيَكُونُ إِسْنَادُهُ مُنْقَطِعًا، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے نیک بیوی عطا کی ہو، تو اللہ تعالیٰ نے اس کے نصف دین کے بارے میں، اس کی مدد کر دی، تو باقی نصف کے بارے میں، اُسے اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا چاہیے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے، یہ عبدالرحمن کے حوالے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، اور ان سے زہیر بن محمد نے
یہ روایت نقل کی ہے، میں ان سے واقف نہیں ہوں، البتہ اگر یہ عبدالرحمن بن زید بن اسلم ہیں، تو پھر ان کی اس روایت کی سند منقطع ہے، اور اگر یہ ان کے علاوہ کوئی اور ہے، تو پھر میں ان سے واقف نہیں ہوں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7434]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (976)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7435
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَفَادَ عَبْدٌ بَعْدَ الْإِسْلَامِ خَيْرًا لَهُ مِنْ زَوْجَةٍ مُؤْمِنَةٍ إِذَا نَظَرَ إِلَيْهَا سَرَّتْهُ، وَإِذَا غَابَ عَنْهَا حَفِظَتْهُ فِي نَفْسِهَا وَمَالِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلام کے بعد، بندے کو کوئی ایسی چیز نصیب نہیں ہوئی، جو اس کے لئے مومن بیوی سے زیادہ بہتر ہو، کہ جب آدمی اس عورت کی طرف دیکھے، تو وہ اسے اچھی لگے، اور جب آدمی عورت کے پاس موجود نہ ہو، تو وہ اپنی ذات اور اپنے شوہر کے مال کے بارے میں اُس کی حفاظت کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7435]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2136)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2136»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7436
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَشَدُّ حَسَرَاتِ بَنِي آدَمَ ثَلَاثٌ: رَجُلٌ كَانَتْ لَهُ أَرْضٌ تُسْقَى وَلَهُ سَانِيَةٌ يَسْقِي عَلَيْهَا أَرْضَهُ فَلَمَّا اشْتَدَّ ظَمَأُ أَرْضِهِ وَأَخْرَجَتْ ثَمَرَهَا مَاتَتْ سَانِيَتُهُ فَيَجِدُ حَسْرَةً عَلَى سَانِيَتِهِ الَّتِي قَدْ عَلِمَ أَنَّهُ لَا يَجِدُ مِثْلَهَا وَيَجِدُ حَسْرَةً عَلَى ثَمَرَةِ أَرْضِهِ الَّتِي تَفْسَدُ قَبْلَ أَنْ يَحْتَالَ حِيلَةً.
وَرَجُلٌ لَهُ فَرَسٌ جَوَادٌ فَلَقِيَ جَمْعًا مِنَ الْكُفَّارِ فَلَمَّا دَنَا بَعْضُهُمْ مِنْ بَعْضٍ انْهَزَمَ أَعْدَاءُ اللَّهِ فَسَبَقَ الرَّجُلُ عَلَى فَرَسِهِ فَلَمَّا كَادَ أَنْ يَلْحَقَ انْكَسَرَتْ يَدُ فَرَسِهِ فَنَزَلَ عِنْدَهُ يَجِدُ حَسْرَةً عَلَى فَرَسِهِ أَنْ لَا يَجِدَ مِثْلَهُ وَيَجِدُ حَسْرَةً عَلَى مَا فَاتَهُ مِنَ الظَّفَرِ الَّذِي كَانَ أَشْرَفَ عَلَيْهِ.
وَرَجُلٌ كَانَتْ عِنْدَهُ امْرَأَةٌ قَدْ رَضِيَ هَيْأَتَهَا وَدِينَهَا فَنَفَسَتْ غُلَامًا فَمَاتَتْ بِنِفَاسِهَا فَيَجِدُ حَسْرَةً عَلَى امْرَأَتِهِ يَظُنُّ أَنَّهُ لَنْ يُصَادِفَ مِثْلَهَا وَيَجِدُ حَسْرَةً عَلَى وَلَدِهِ يَخْشَى ضَيْعَتَهُ قَبْلَ أَنْ يَجِدَ مَنْ يُرْضِعُهُ". قَالَ:" فَهَذِهِ أَكْبَرُ هَؤُلَاءِ الْحَسَرَاتِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ لَيْسَ فِيهِ غَيْرُ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”انسان کی حسرت تین چیزوں کے بارے میں زیادہ شدید ہوتی ہے، ایک وہ شخص جس کی زمین ہو، جسے سیراب کیا جاتا ہو، اور اس شخص کی ایک اونٹنی ہو جس پر پانی لا کر وہ اپنی زمین کو سیراب کرتا ہو، جب اس کی زمین کو پانی کی شدید ضرورت ہو اور وہ اپنا پھل نکالنے والی ہو، اس وقت اس کی اونٹنی مر جائے، تو وہ اپنی اونٹنی پر حسرت کو پائے گا، وہ یہ بات جانتا ہو گا کہ اب اسے اس طرح کی اونٹنی نہیں ملے گی، اور اسے اپنی زمین کے پھل کے حوالے سے بھی حسرت ہو گی کہ کوئی اور ذریعہ اختیار کرنے سے پہلے وہ خراب ہو جائے گا۔ ایک وہ شخص، جو کسی عمدہ گھوڑے پر سوار ہو اور کفار کا سامنا کرے، جب دونوں فریق ایک دوسرے کے مدمقابل آ جائیں اور اللہ کا دشمن پسپا ہو جائے، تو وہ شخص اپنے گھوڑے پر سوار ہو کر آگے بڑھے، یہاں تک کہ جب وہ دشمن کے پاس پہنچنے والا ہو، تو اس کے گھوڑے کی ٹانگ ٹوٹ جائے، وہ اپنے گھوڑے سے نیچے اترے، اس وقت اس کو حسرت محسوس ہو گی کہ اسے اس طرح کا گھوڑا بھی نہیں ملے گا اور اس چیز پر بھی حسرت محسوس ہو گی کہ اس نے جو کامیابی حاصل کرنی تھی، وہ رہ گئی ہے، جو اُس کے سامنے آ چکی تھی۔ اور ایک وہ شخص، جس کے پاس بیوی موجود ہو، جس کی ظاہری شکل و صورت اور اس کے دین، دونوں سے وہ راضی ہو، وہ بیوی بچے کو جنم دے، اور پھر وہ نفاس کے دوران انتقال کر جائے، تو اس شخص کو اپنی بیوی کے حوالے سے حسرت محسوس ہوتی ہے، وہ یہ گمان کرتا ہے کہ اُسے اس جیسی بیوی نہیں ملے گی، اور وہ اپنے بچے کے حوالے سے بھی حسرت کو پاتا ہے، اُسے اس بچے کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے، اس سے پہلے کہ اسے کوئی دودھ پلانے والی ملے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: یہ ان حسرتوں میں سب سے بڑی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند حسن ہے، سعید بن بشیر کے علاوہ اس میں کوئی اور (ضعیف) راوی نہیں ہے، ایک جماعت نے اس کی توثیق کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7436]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1415 و 1416) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7084,6879)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں