🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابُ كَيْفِيَّةِ الشُّرْبِ وَالتَّسْمِيَةِ وَالْحَمْدِ
پینے، بسم اللہ پڑھنے اور الحمدللہ پڑھنے کا طریقہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8255
عَنْ بَهْزٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْتَاكُ عَرْضًا، وَيَشْرَبُ مَصًّا، وَيَتَنَفَّسُ ثَلَاثًا، وَيَقُولُ:
" هُوَ أَهْنَأُ وَأَمْرَأُ وَأَبْرَأُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ثُبَيْتُ بْنُ كَثِيرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بہز رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چوڑائی کی سمت میں مسواک کرتے تھے اور چوس کر پیتے تھے اور تین مرتبہ سانس لیتے تھے اور یہ فرماتے تھے: یہ زیادہ خوشگوار، نفع بخش اور تندرستی والا ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ثبیت بن کثیر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8255]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1242)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1242»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8256
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ:
كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَبْدَأُ بِالشَّرَابِ إِذَا كَانَ صَائِمًا، وَكَانَ لَا يَعُبُّ، يَشْرَبُ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَشَيْخُهُ فِي أَحَدِهِمَا: أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب روزے کے عالم میں ہوتے، تو (افطاری کے وقت) سب سے پہلے (کچھ) پیتے تھے اور آپ ایک ہی گھونٹ میں سارا (پانی یا مشروب) نہیں پی جاتے تھے، بلکہ دو یا تین مرتبہ میں پیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کی سند میں، ان کے استاد ابومعاویہ ضریر ہیں، میں ان سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8256]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (332/23)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8257
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَشْرَبُ فِي ثَلَاثَةِ أَنْفَاسٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْيَمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةَ، وُهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تین سانسوں میں پیتے تھے۔ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یمان بن مغیرہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8257]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2433»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8258
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ:
كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَنَفَّسُ فِي الْإِنَاءِ ثَلَاثَةَ أَنْفَاسٍ يُسَمِّي عِنْدَ كُلِّ نَفَسٍ، وَيَشْكُرُ فِي آخِرِهِنَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ الْمُعَلَّى بْنُ عِرْفَانَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم برتن میں تین مرتبہ سانس لیتے تھے اور ہر مرتبہ میں آپ اللہ کا نام لیتے تھے (یا بسم اللہ پڑھتے تھے) اور آخر میں آپ شکر کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام بزار نے یہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی معلی بن عرفان ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8258]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2900) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1045)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10475، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9286»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8259
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَشْرَبُ فِي ثَلَاثَةِ أَنْفَاسٍ. إِذَا أَدْنَى الْإِنَاءَ إِلَى فِيهِ سَمَّى اللَّهَ، فَإِذَا أَخَّرَهُ حَمِدَ اللَّهَ، يَفْعَلُ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ وَهُوَ أَحَدُ رِجَالِ الْمُوَطَّأِ عَنْ مَالِكٍ، رَوَاهُ عَنْهُ جَمَاعَةٌ مِنْهُمْ أَبُو زُرْعَةَ وَقَالَ: بَلَغَنِي أَنَّهُ حَفَظَ الْمُوَطَّأَ فِي حَيَاةِ الْإِمَامِ مَالِكٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تین مرتبہ سانس لے کر پیتے تھے جب آپ برتن منہ کی طرف لے جاتے تھے، تو آپ اللہ کا نام لیتے تھے اور جب پیچھے کرتے، تو اللہ تعلی کی حمد بیان کرتے تھے ایسا آپ تینوں مرتبہ میں کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عتیق بن یعقوب ہے جو ”موطا“ کے رجال میں سے ایک ہے، جنہوں نے امام مالک سے روایت نقل کی ہے، ایک جماعت نے اس شخص سے روایات نقل کی ہیں، جن میں ایک ابوزرعہ ہے وہ کہتے ہیں: مجھ تک
یہ روایت پہنچی ہے کہ انہوں نے امام مالک کی زندگی میں ہی ”موطا“ حفظ کر لی تھی اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8259]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (844)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 844»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8260
وَعَنْ نَوْفَلِ بْنِ مُعَاوِيَةَ الدَّيْلِيِّ قَالَ:
رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَشْرَبُ بِثَلَاثَةِ أَنْفَاسٍ، يُسَمِّي اللَّهَ فِي أَوَّلِهَا، وَيَحْمَدُهُ فِي آخِرِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ شِبْلُ بْنُ الْعَلَاءِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا نوفل بن معاویہ دیلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے پیتے ہوئے تین مرتبہ سانس لیا آپ نے اس (پینے) کے آغاز میں اللہ کا نام لیا اور اس کے آخر میں اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شبل بن العلاء ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8260]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6448»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8261
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
أَنَّهُ كَانَ يَتَنَفَّسُ فِي الْإِنَاءِ ثَلَاثًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ برتن میں (یعنی پیتے ہوئے) تین مرتبہ سانس لیتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8261]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2901)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8262
وَعَنْ جَرِيرٍ قَالَ: دَخَلَ عُيَيْنَةُ بْنُ حِصْنٍ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ رَجُلٌ، فَاسْتَسْقَى، فَأُتِيَ بِمَاءٍ فَسَتَرَهُ فَشَرِبَ، فَقَالَ: مَا هَذَا؟ قَالَ:" الْحَيَاءُ وَالْإِيمَانُ أُوتُوهُمَا، وَمُنِعْتُمُوهُمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ مُطِيعٍ الشَّيْبَانِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عیینہ بن حصن، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی مانگا وہ پانی لایا گیا تو آپ نے پردہ کیا اور پھر اسے پیا، اس نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حیاء اور ایمان یہ دونوں ان لوگوں کو دیے گئے، اور تم کو ان دونوں سے روک دیا گیا (یا یہ دونوں تمہیں نہیں دیے گئے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن مطیع شیبانی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8262]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2268)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2268»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
22. بَابُ الْبُدَاءَةِ بِالْأَكَابِرِ
بڑوں سے آغاز کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8263
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سَقَى قَالَ:
" ابْدَءُوا بِالْكَبِيرِ - أَوْ قَالَ: بِالْأَكَابِرِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی چیز پلاتے تھے، تو یہ فرماتے تھے: بڑے سے آغاز کرو (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) بڑوں سے آغاز کرو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8263]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2425)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3798»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8264
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ:
بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ، وَفِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، إِذْ أُتِيَ بِقَدْحِ فِيهِ شَرَابٌ، فَنَاوَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَا عُبَيْدَةَ فَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: أَنْتَ أَوْلَى بِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" خُذْ" فَأَخَذَ أَبُو عُبَيْدَةَ الْقَدَحَ، قَالَ لَهُ قَبْلَ أَنْ يَشْرَبَ: خُذْ يَا نَبِيَّ اللَّهِ، قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" اشْرَبْ فَإِنَّ الْبَرَكَةَ مَعَ أَكَابِرِنَا، فَمَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا، وَيُجِلُّ كَبِيرَنَا فَلَيْسَ مِنَّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ أَبِي عَبْدِ الْمَلِكِ عَنِ الْقَاسِمِ، وَلَمْ أَعْرِفْ أَبَا عَبْدِ الْمَلِكِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم موجود تھے، آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ تھے اور کچھ دیگر صحابہ کرام موجود تھے، اسی دوران ایک پیالہ لایا گیا جس میں مشروب موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ پیالہ سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کی طرف بڑھایا تو سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اس کے زیادہ حق دار ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لے لو سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے اسے لے لیا پینے سے پہلے ایک مرتبہ پھر انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ لے لیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم پیو! کیونکہ برکت ہمارے بڑوں کے ساتھ ہوتی ہے، جو شخص ہمارے چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا، اور بڑوں کا احترام نہیں کرتا، وہ ہم میں سے نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے ابوعبدالملک کے حوالے سے قاسم سے نقل کی ہے، میں ابوعبدالملک نامی راوی سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض رجال کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8264]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7895)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7895»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں