🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ الشُّرْبِ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ .
سونے اور چاندی کے برتنوں میں پینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8225
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ، وَشَرِبَ فِي الْفِضَّةِ فَلَيْسَ مِنَّا، وَمَنْ خَبَّبَ امْرَأَةً عَلَى زَوْجِهَا، أَوْ عَبْدًا عَلَى مَوَالِيهِ فَلَيْسَ مِنَّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ أَبُو طِيبَةَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُسْلِمٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ریشم پہنے اور چاندی کے برتن میں پیئے وہ ہم میں سے نہیں ہے، اور جو شخص کسی عورت کو اس کے شوہر کے خلاف کر دے یا کسی غلام کو اس کے آقاؤں کے خلاف کر دے وہ ہم میں سے نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوطیبہ عبداللہ بن مسلم ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: یہ غلطی بھی کر جاتا ہے، اور دوسروں کے برخلاف بھی نقل کرتا ہے، اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8225]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (698)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8226
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: نَهَانِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أَشْرَبَ فِي إِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس بات سے منع کیا تھا کہ میں چاندی کے برتن میں کچھ پیؤں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر بن یزید جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8226]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2882»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8227
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ وَحَفْصَةَ قَالَتَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الَّذِي يَشْرَبُ فِي إِنَاءِ الْفِضَّةِ يُجَرْجِرُ فِي بَطْنِهِ نَارَ جَهَنَّمَ".
قُلْتُ: حَدِيثُ أُمِّ سَلَمَةَ فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ عَمْرٍو، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص چاندی کے برتن میں پیتا ہے وہ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ ڈالتا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث صحیح میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن عمرو ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8227]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (215/23)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5311، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2065، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3413، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26028، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1717، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19926، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3765»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8228
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسِقَايَةٍ مِنْ ذَهَبٍ قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سونے کے برتن میں مشروب لایا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8228]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
14. بَابُ الشُّرْبِ فِي الزُّجَاجِ .
شیشے میں پینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8229
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَهْدَى الْمُقَوْقِسُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدَحَ قَوَارِيرَ، فَكَانَ يَشْرَبُ فِيهِ. قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مِنْدَلٌ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مقوقس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شیشے کا پیالہ بھیجا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس میں پی لیتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مندل ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8229]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2904)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3435»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
15. بَابُ الشُّرْبِ فِي النُّحَاسِ .
تانبے کے برتن میں پینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8230
عَنِ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: كَانَ لِمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَدَحٌ مُفَضَّضٌ بِنُحَاسٍ، فِيهِ يَسْقِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا شَرِبَ وَفِيهِ يُوَضِّئُهُ إِذَا تَوَضَّأَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا ایک پیالہ تھا جس پر تانبا لگا ہوا تھا، انہوں نے اس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پلایا تھا، جب آپ نے پینا تھا، اور اس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کروایا تھا جب آپ نے وضو کرنا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8230]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7878)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7878»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
16. بَابُ اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِ، وَالشُّرْبِ مِنَ الْإِدَاوَةِ، وَثُلْمَةِ الْقَدَحِ .
مشکیزے کے منہ کو، منہ لگا کر پینا، یا برتن میں سے پینا، یا ٹوٹے ہوئے پیالے میں سے پینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8231
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشکیزے کو منہ لگا کر پینے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8231]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8705)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5708»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8232
وَعَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: نَهَى أَنْ يُشْرَبَ مِنْ فِيِّ السِّقَاءِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشکیزے کے منہ سے پینے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8232]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 5305، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7113، 9947، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2118، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7295، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8550»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8233
وَعَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: نَهَى أَنْ يُشْرَبَ مِنْ كَسْرِ الْقَدَحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: آپ نے اس بات سے منع کیا ہے کہ ٹوٹے ہوئے پیالے میں پیا جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں اور صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8233]
تخریج الحدیث: «أخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19592، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6829»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8234
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: رَخَّصَ فِي الشُّرْبِ مِنْ أَفْوَاهِ الْأَدَاوَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَحْيَى بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ أُمِّ سُلَيْمٍ فِي الشُّرْبِ قَائِمًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: آپ نے برتنوں کے منہ کو، منہ لگا کر پینے کی اجازت دی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ بن یحیی بن ربیع بن ابوراشد ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں کہتا ہوں کھڑے ہو کر پینے کے بارے میں، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث آگے آئے گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8234]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11688)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11886»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں