🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَمْرِ وَمَنْ يَشْرَبُهَا .
شراب کے بارے میں، اور اس کو پینے والے شخص کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8205
وَعَنِ أَبِي أَوْفَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَزْنِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ".
فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَهُوَ مَذْكُورٌ فِي الْإِيمَانِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مُدْرِكِ بْنِ عُمَارَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابواوفی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شراب پینے والا، اسے پیتے ہوئے مومن نہیں ہوتا، زنا کرنے والا، زنا کرتے ہوئے مومن نہیں ہوتا“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو کتاب الایمان میں ذکر ہو چکی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف مدرک بن عمارہ نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8205]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (352/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18623، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 4446»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
10. بَابٌ فِي مُدْمِنِ الْخَمْرِ .
باقاعدگی سے شراب پینے والے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8206
عَنِ أَبِي مُوسَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثَةٌ لَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ: مُدْمِنُ خَمْرٍ، وَقَاطِعُ رَحِمٍ، وَمُصَدِّقٌ بِسِحْرٍ، وَمَنْ مَاتَ مُدْمِنَ خَمْرٍ سَقَاهُ اللَّهُ مِنْ نَهْرِ الْغُوطَةَ". قِيلَ: وَمَا نَهْرُ الْغُوطَةِ؟ قَالَ:" نَهْرٌ يَجْرِي مِنْ قُرُوحِ الْمُومِسَاتِ، يُؤْذِي أَهْلَ النَّارِ بِرِيحِ فُرُوجِهِمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ’ تین لوگ جنت میں داخل نہیں ہوں گے، باقاعدگی سے شراب پینے والا، قطع رحمی کرنے والا، اور جادو کی تصدیق کرنے والا، اور جو شخص باقاعدگی سے شراب پیتے ہوئے مر جائے، اللہ تعالیٰ اسے نہر غوطہ سے پلائے گا، عرض کی گئی: نہر غوطہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک نہر ہے، جس میں فاحشہ عورتوں کی گندگی بہتی ہے، اور ان کی شرمگاہوں کی بو، اہل جہنم کو اذیت پہنچائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8206]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (7248) اخرجه احمد فى المسند (399/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19075»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8207
وَعَنِ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ صَاحِبُ خَمْسٍ: مُدْمِنُ خَمْرٍ، وَلَا مُؤْمِنٌ بِسِحْرٍ، وَلَا قَاطِعُ رَحِمٍ، وَلَا كَاهِنٌ، وَلَا مَنَّانٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پانچ قسم کے افراد جنت میں داخل نہیں ہوں گے، باقاعدگی سے شراب پینے والا، جادو پر ایمان رکھنے والا، قطع رحمی کرنے والا، کاہن، اور احسان جتانے والا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطیہ بن سعد ہے، اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8207]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2932 و 2933) اخرجه احمد فى المسند (14/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10723»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8208
وَعَنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَلِجُ حَائِطَ الْقُدُسِ مُدْمِنُ الْخَمْرِ، وَلَا الْعَاقُّ [لِوَالِدَيْهِ] ، وَلَا الْمَنَّانُ عَطَاءَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" لَا يَلِجُ جِنَانَ الْفِرْدَوْسِ". وَالَّطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ:" حَظِيرَةَ الْقُدْسِ". وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَفِيهِ ضَعْفٌ لِسُوءِ حِفْظِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”باقاعدگی سے شراب پینے والا، یا اپنے والدین کا نافرمان، یا کچھ دے کر احسان جتانے والا، قدس کے باغ میں داخل نہیں ہوں گے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جنت الفردوس میں داخل نہیں ہوں گے“۔ امام طبرانی نے
یہ روایت معجم اوسط میں نقل کی ہے اور یہ الفاظ نقل کیے ہیں: حظیرۃ القدس میں داخل نہیں ہوں گے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے جس میں اس کے حافظے کی خرابی کی وجہ سے اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8208]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2933 و 2932) اخرجه احمد فى المسند (14/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12947»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8209
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِي وَهُوَ يَشْرَبُ الْخَمْرَ، حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ شُرْبَهَا فِي الْجَنَّةِ، وَمَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِي وَهُوَ يَتَحَلَّى الذَّهَبَ، حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ لِبَاسَهُ فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت کا، جو شخص ایسی حالت میں مر جائے کہ وہ شراب پیتا ہو، اللہ تعالیٰ جنت میں اس پر شراب پینا حرام کر دے گا، اور میری امت کا جو شخص ایسی حالت میں مر جائے، کہ وہ سونے کا زیور پہنتا ہو، تو اللہ تعالیٰ جنت میں اس کو پہننا اس پر حرام کر دے گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8209]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2935) اخرجه احمد فى المسند (6948)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6909»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8210
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مُدْمِنُ الْخَمْرِ إِنْ مَاتَ لَقِيَ اللَّهَ كَعَابِدِ وَثَنٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ ابْنَ الْمُنْكَدِرِ قَالَ: حُدِّثْتُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ. وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ يَزِيدُ بْنُ أَبِي فَاخِتَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”باقاعدگی سے شراب پینے والا شخص اگر مر جائے، تو وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں بت کی عبادت کرنے والے کی مانند کے طور پر حاضر ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ابن منکدر کہتے ہیں: مجھے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی گئی ہے، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوفاختہ ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8210]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند“ (2934) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12428) اخرجه احمد فى المسند (2543)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2449، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12428، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 356، 99»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8211
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مُدْمِنُ خَمْرٍ، وَلَا عَاقٌّ، وَلَا مَنَّانٌ".
قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيَّ، لِأَنَّ الْمُؤْمِنِينَ يُصِيبُونَ ذُنُوبًا حَتَّى وَجَدْتُ ذَلِكَ فِي كِتَابِ اللَّهِ تَعَالَى فِي الْعَاقِّ: فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ أَنْ تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ. الْآيَةَ.
وَفِي الْمَنَّانِ: لَا تُبْطِلُوا صَدَقَاتِكُمْ بِالْمَنِّ وَالْأَذَى. الْآيَةَ.
وَفِي الْخَمْرِ: إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ. الْآيَةَ إِلَى قَوْلِهِ:"فَاجْتَنِبُوهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ عَتَّابَ بْنَ بَشِيرٍ لَمْ أَعْرِفْ لَهُ مِنْ مُجَاهِدٍ سَمَاعًا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”باقاعدگی سے شراب پینے والا، (والدین کا) نافرمان، اور احسان جتانے والا، جنت میں داخل نہیں ہوں گے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یہ بات میرے لئے بڑی پریشانی کا باعث تھی، کیونکہ اہل ایمان تو گناہوں کے مرتکب ہو جاتے ہیں، یہاں تک کہ میں نے اللہ تعالیٰ کی کتاب میں، نافرمان شخص کے بارے میں یہ بات پائی: ”تو کیا عنقریب ایسا ہو گا کہ اگر تم حکمران بن جاؤ، تو تم زمین میں فساد کرو گے، اور رشتہ داری کے حقوق پامال کرو گے“۔ احسان جتانے والے کے بارے میں کیا بات کہی تم اپنے صدقات کو احسان جتا کر اور اذیت پہنچا کر باطل نہ کرو - اور شراب کے بارے میں یہ بات پائی: ”بے شک شراب اور جوا، اور بت اور فال کے تیر“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”تو تم ان سے اجتناب کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ عتاب بن بشیر کے مجاہد سے سماع سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8211]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11170)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11170»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8212
وَعَنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْمُقِيمُ عَلَى الْخَمْرِ كَعَابِدِ وَثَنٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جُنَادَةُ بْنُ مَرْوَانَ، وَهُوَ مُتَّهَمٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”شراب کو باقاعدگی سے پینے والا، بت کی عبادت کرنے والے کی مانند ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جنادہ بن مروان ہے، اور اس پر تہمت عائد کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8212]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8213
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مُدْمِنُ خَمْرٍ، وَلَا مَنَّانٌ بِعَمَلِهِ، وَلَا عَاقٌّ لِوَالِدَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”باقاعدگی سے شراب پینے والا، اپنے کام پر احسان جتانے والا، اور والدین کا نافرمان، جنت میں داخل نہیں ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن کثیر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8213]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 5672، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6853، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2094، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 13859، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2356»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
11. بَابُ فِيمَنْ يَسْتَحِلُّ الْخَمْرَ .
اس شخص کا بیان، جو شراب کو حلال قرار دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8214
عَنْ جَعْفَرٍ - يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ - قَالَ: أَتَيْتُ فَرْقَدًا يَوْمًا فَوَجَدْتُهُ خَالِيًا، فَقُلْتُ: يَا ابْنَ أُمِّ فَرَقَدٍ لَأَسْأَلَنَّكَ الْيَوْمَ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ، فَقُلْتُ: أَخْبِرْنِي عَنْ قَوْلِكَ فِي الْخَسْفِ وَالْقَذْفِ، أَشِيءٌ تَقَوُّلُهُ أَنْتَ أَوْ تَأْثُرُهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: لَا، بَلْ أَؤْثُرُهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْتُ: مَنْ حَدَّثَكَ؟ قَالَ: حَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَحَدَّثَنِي قَتَادَةُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ. وَحَدَّثَنِي بِهِ إِبْرَاهِيمُ النَّخَعِيُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَبِيتُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى أَكْلٍ وَشُرْبٍ وَلَهْوٍ وَلَعِبٍ. ثُمَّ يُصْبِحُوا قِرَدَةً وَخَنَازِيرَ، وَيُبْعَثُ عَلَى حَيٍّ مِنْ أَحْيَائِهِمْ رِيحٌ فَيَنْسِفُهُمْ كَمَا نَسَفَ مَنْ كَانَ قَبْلَهُمْ بِاسْتِحْلَالِهِمُ الْخُمُورَ، وَضَرْبِهِمْ بِالدُّفُوفِ، وَاتِّخَاذِهِمُ الْقَيْنَاتِ".
- رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَفَرْقَدٌ ضَعِيفٌ.
جعفر بن سلیمان بیان کرتے ہیں: میں ایک دن فرقد کے پاس آیا، تو میں نے انہیں تنہا پایا، تو میں نے کہا: اے ام فرقد کے صاحبزادے! آج میں آپ سے اس حدیث کے بارے میں ضرور دریافت کروں گا، میں نے کہا: آپ مجھے زمین میں دھنسائے جانے اور پتھر مارے جانے کے بارے میں اپنے بیان کے حوالے سے بتائیے کہ یہ بات آپ نے خود کہی ہے؟ یا آپ اس کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے نقل کرتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں! بلکہ میں اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے نقل کرتا ہوں، میں نے دریافت کیا: آپ کو یہ حدیث کس نے بیان کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: عاصم بن عمرو بجلی نے، سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث مجھے بیان کی ہے، قتادہ نے، سعید بن مسیب کے حوالے سے یہ حدیث مجھے بیان کی ہے، اور ابراہیم نخعی نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کا ایک گروہ کھانے پینے اور لہو و لعب کے عالم میں رات گزاریں گے، پھر وہ صبح خنزیر اور بندر بن چکے ہوں گے، اور پھر کسی قبیلے پر ہوا بھیجی جائے گی، جو انہیں یوں برباد کر دے گی، جس طرح اس نے ان سے پہلے کے لوگوں کو برباد کر دیا تھا، اس کی وجہ یہ ہو گی کہ وہ لوگ شراب کو حلال قرار دیں گے، آلات موسیقی استعمال کریں گے، اور گانے والی عورتیں رکھیں گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے فرقد نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8214]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7997) اخرجه احمد فى المسند (259/5)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں