🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَمْرِ وَمَنْ يَشْرَبُهَا .
شراب کے بارے میں، اور اس کو پینے والے شخص کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8175
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ آدَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا أَهْبَطَهُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - إِلَى الْأَرْضِ، قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: أَيْ رَبِّ (أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ) قَالُوا: رَبَّنَا نَحْنُ أَطْوَعُ لَكَ مِنْ بَنِي آدَمَ، قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لِلْمَلَائِكَةِ: هَلُمُّوا مَلَكَيْنِ مِنْكُمْ حَتَّى يُهْبَطَ بِهِمَا إِلَى الْأَرْضِ، فَنَنْظُرَ كَيْفَ يَعْمَلَانِ؟ قَالُوا: رَبَّنَا هَارُوتُ وَمَارُوتُ فَأُهْبِطَا إِلَى الْأَرْضِ، وَمُثِّلَتْ لَهُمَا الزُّهْرَةُ امْرَأَةً مِنْ أَحْسَنِ الْبَشَرِ، فَجَاءَاهَا فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا فَقَالَتْ: لَا وَاللَّهِ، حَتَّى تَكَلَّمَا بِهَذِهِ الْكَلِمَةِ مِنَ الْإِشْرَاكِ، قَالَا: لَا وَاللَّهِ لَا نُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا أَبَدًا، فَذَهَبَتْ عَنْهُمَا ثُمَّ رَجَعَتْ بِصَبِيٍّ تَحْمِلُهُ، فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا قَالَتْ: لَا وَاللَّهِ حَتَّى تَشْرَبَا هَذَا الْخَمْرَ، فَشَرِبَا فَسَكِرَا فَوَقَعَا عَلَيْهَا، وَقَتَلَا الصَّبِيَّ، فَلَمَّا أَفَاقَا قَالَتِ الْمَرْأَةُ: وَاللَّهِ مَا تَرَكْتُمَا شَيْئًا مِمَّا أَبَيْتُمَاهُ عَلَيَّ إِلَّا قَدْ فَعَلْتُمَاهُ حِينَ سَكِرْتُمَا، فَخُيِّرَا بَيْنَ عَذَابِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ فَاخْتَارَا عَذَابَ الدُّنْيَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا مُوسَى بْنِ جُبَيْرٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو زمین کی طرف نازل کیا، تو فرشتوں نے کہا: اے ہمارے پروردگار! (قرآن میں اُس کا ذکر ان الفاظ میں ہے:) ”کیا تو زمین میں اس کو اپنا نائب بنائے گا، جو اس میں فساد پیدا کرے گا، اور خون بہائے گا، جبکہ ہم تیری حمد بیان کرتے ہیں اور تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تو پروردگار نے فرمایا: میں وہ جانتا ہوں، جو تم نہیں جانتے“۔ فرشتوں نے عرض کی: اے ہمارے پروردگار! ہم اولاد آدم سے زیادہ تیرے فرمانبردار ہیں، اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے فرمایا: تم اپنے میں سے دو فرشتوں کو پیش کرو! ان دونوں کو زمین کی طرف بھیجا جائے گا، پھر ہم دیکھیں گے کہ وہ کیسا عمل کرتے ہیں؟ تو ان لوگوں نے کہا: اے ہمارے پروردگار! یہ ہاروت اور ماروت ہیں، ان دونوں کو زمین کی طرف بھیجا گیا، ان کے لئے زہرہ کو ایک خوبصورت عورت کی شکل میں بنا دیا گیا، وہ دونوں اس عورت کے پاس آئے، اور اس سے قربت کی خواہش کا اظہار کیا، تو اس عورت نے کہا: جی نہیں! اللہ کی قسم! جب تک تم شرکیہ کلمہ نہیں کہتے (اس وقت تک میں تمہارے ساتھ قربت نہیں کروں گی) ان دونوں نے کہا: جی نہیں! اللہ کی قسم! ہم اللہ کے ساتھ کسی کو کبھی شریک قرار نہیں دیں گے، وہ عورت ان دونوں کو چھوڑ کر چلی گئی، پھر وہ واپس آئی، تو اس نے ایک بچے کو اٹھایا ہوا تھا، ان دونوں نے پھر اس سے قربت کی خواہش کا اظہار کیا، تو اس عورت نے کہا: جی نہیں! اللہ کی قسم! جب تک تم شراب نہیں پیتے (اس وقت تک میں تمہارے قریب نہیں آؤں گی) ان دونوں نے شراب پی لی، ان دونوں کو نشہ ہو گیا، ان دونوں نے اس عورت کے ساتھ زنا بھی کر لیا اور اس بچے کو قتل بھی کر دیا، جب ان دونوں کو ہوش آیا، تو اس عورت نے کہا: اللہ کی قسم! تم دونوں نے جس بھی چیز کا انکار کیا تھا، اس میں سے کچھ بھی نہیں چھوڑا، تم نے نشے کی حالت میں وہ کام کر لیے ہیں، پھر ان دونوں فرشتوں کو دنیا کے عذاب اور آخرت کے عذاب کے درمیان اختیار دیا گیا، تو انہوں نے دنیا کے عذاب کو اختیار کر لیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف موسیٰ بن جبیر کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8175]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2938) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6178)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6143، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6186»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8176
وَعَنِ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ عَادَ كَانَ مِثْلَ ذَلِكَ". فَلَا أَدْرِي أَفِي الثَّالِثَةِ أَمْ فِي الرَّابِعَةِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَإِنْ عَادَ كَانَ حَتْمًا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ طِينَةِ الْخَبَالِ" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا طِينَةُ الْخَبَالِ؟ قَالَ:" عُصَارَةُ أَهْلِ النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ". وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ وَشَهْرٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص شراب پی لے، اس کی چالیس دن تک نماز قبول نہیں ہو گی، اگر وہ توبہ کر لے گا، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لے گا، اگر وہ دوبارہ ایسا کرے گا، تو پھر ایسا ہی ہو گا، راوی کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم، تیسری مرتبہ میں، یا شاید چوتھی مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر وہ پھر ایسا کرے گا، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ اسے ”طینہ خبال“ میں سے پلائے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! طینہ خبال کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اہل جہنم کا نچوڑ (یعنی ان کے خون، پیپ اور دیگر گندگی کا مواد)“۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ حق ہے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اور ایک راوی شہر ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8176]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2926) اخرجه احمد فى المسند (171/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20991، وأخرجه مسند البزار برقم: 4074، وأخرجه شرح السنة برقم: 3016»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8177
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَسَكِرَ، لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً، فَإِنْ شَرِبَهَا فَسَكِرَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً، وَالثَّالِثَةَ أَوِ الرَّابِعَةَ فَإِنْ شَرِبَهَا لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً فَإِنْ تَابَ، لَمْ يَتُبِ اللَّهُ عَلَيْهِ، وَكَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ عَيْنِ خَبَالٍ". قِيلَ: وَمَا عَيْنُ خَبَالٍ؟ قَالَ:" صَدِيدُ أَهْلِ النَّارِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ خَلَا قَوْلِهِ:" فَإِنْ تَابَ لَمْ يَتُبِ اللَّهُ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا نَافِعِ بْنِ عَاصِمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص شراب پی لے اور اسے نشہ ہو جائے، اس کی چالیس دن تک نماز قبول نہیں ہو گی، اگر وہ پھر پی لے، اور اسے نشہ ہو جائے، تو اس کی چالیس دن تک نماز قبول نہیں ہو گی، راوی کہتے ہیں: تیسری، یا شاید چوتھی مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر وہ پھر اسے پی، تو اس کی چالیس دن تک نماز قبول نہیں ہو گی، اگر وہ توبہ کرے گا، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول نہیں کرے گا، اور اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ عین خیال (یعنی خبال کے چشمے) میں سے اس کو پلائے، عرض کی گئی: خبال کا چشمہ کون سا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اہل جہنم کی، خون کی آمیزش والی پیپ“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس روایت میں، یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”اگر وہ توبہ کر لے، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول نہیں کرے گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف نافع بن عاصم کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8177]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2936) اخرجه احمد فى المسند (6773)، أخرجه سنن النسائي برقم: 5670، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3788، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3680، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3377، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6734، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2091، وأخرجه مسند البزار برقم: 2469، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 17058»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8178
وَعَنِ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ لَمْ يَرْضَ اللَّهُ عَنْهُ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً، فَإِنْ مَاتَ مَاتَ كَافِرًا، وَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ عَادَ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ طِينَةِ الْخَبَالِ" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا طِينَةُ الْخَبَالِ؟ قَالَ:" صَدِيدُ أَهْلِ النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ حَسُنَ حَدِيثُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص شراب پیئے گا، اللہ تعالیٰ چالیس دن تک اس سے راضی نہیں ہو گا، اور اگر وہ اسی حالت میں مر گیا، تو وہ کافر ہونے کے عالم میں مرے گا، اور اگر اس نے توبہ کر لی، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لے گا، اگر وہ دوبارہ پیئے گا، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ اسے طینہ خبال میں سے پلائے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! طینہ خبال کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اہل جہنم کی، خون کی آمیزش والی پیپ“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اور وہ ضعیف ہے اس کی حدیث کو حسن قرار دیا گیا ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8178]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (168/24) اخرجه احمد فى المسند (460/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27056»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8179
وَعَنِ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ بَعَثَنِي رَحْمَةً وَهُدًى لِلْعَالَمِينَ، وَأَمَرَنِي أَنْ أَمْحَقَ الْمَزَامِيرَ وَالْكِنَّارَاتِ يَعْنِي الْبَرَابِطَ، وَالْمَعَازِفَ، وَالْأَوْثَانَ الْتِي كَانَتْ تُعْبَدُ مِنْ دُونِ اللَّهِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ. وَأَقْسَمَ رَبِّي بِعِزَّتِهِ لَا يَشْرَبُ عَبْدٌ مِنْ عَبِيدِي جَرْعَةً مِنْ خَمْرٍ، إِلَّا سَقَيْتُهُ مَكَانَهَا مِنْ حَمِيمِ جَهَنَّمَ مُعَذَّبًا أَوْ مَغْفُورًا لَهُ، وَلَا يَسْقِيهَا صَبِيًّا صَغِيرًا إِلَّا سَقَيْتُهُ مَكَانَهَا مِنْ حَمِيمِ جَهَنَّمَ مُعَذَّبًا أَوْ مَغْفُورًا لَهُ، وَلَا يَدَعُهَا عَبْدٌ مِنْ عَبِيدِي مِنْ مَخَافَتِي، إِلَّا سَقَيْتُهُ إِيَّاهَا مِنْ حَظِيرَةِ الْقُدُسِ".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھے تمام جہانوں کے لئے رحمت اور ہدایت کا ذریعہ بنا کر بھیجا ہے، اور اس نے مجھے یہ حکم دیا ہے میں مزامیر اور کنارات کو مٹا دوں، راوی کہتے ہیں: اس سے مراد آلات موسیقی ہیں اور ان بتوں کو بھی مٹا دوں، جن کی اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر زمانہ جاہلیت میں عبادت کی جاتی تھی، میرے پروردگار نے اپنی عزت کی قسم اٹھا کر یہ بات کہی ہے: کہ میرے بندوں میں سے جو بھی بندہ شراب کا ایک گھونٹ پیئے گا، تو میں اسے اس کی جگہ جہنم کا کھولتا ہوا پانی پلاؤں گا، خواہ اس شخص کو عذاب دیا جائے، یا اس کی مغفرت ہو چکی ہو، اور جو بھی شخص کمسن بچے کو شراب پلائے گا، تو میں اسے اس کی جگہ جہنم کا کھولتا ہوا پانی پلاؤں گا، خواہ اس شخص کو عذاب دیا جائے، یا اس کی مغفرت ہو چکی ہو، اور میرے بندوں میں سے جو بھی بندہ میرے خوف کی وجہ سے شراب کو چھوڑ دے گا، تو میں اسے ”حظیرۃ القدس“ میں سے مشروب پلاؤں گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8179]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7803,7804,7852) اخرجه احمد فى المسند (257/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21715، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7803»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8180
وَفِي رِوَايَةٍ:" لَا يَسْقِيهَا صَبِيًّا صَغِيرًا ضَعِيفًا مُسْلِمًا إِلَّا سَقَيْتُهُ مِنَ الصَّدِيدِ".
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" فَإِنْ مَاتَ دَخَلَ النَّارَ".
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جو بندہ کمسن بچے کو، جو کمزور مسلمان ہوتا ہے، وہ (یعنی شراب) پلائے گا، میں اسے، خون کی آمیزش والی پیپ پلاؤں گا“۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں اور امام طبرانی نے نقل کی ہیں، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے اور وہ ضعیف ہے،
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اگر وہ مر گیا، تو وہ جہنم میں داخل ہو گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8180]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8181
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ تَرَكَ الصَّلَاةَ سُكْرًا مَرَّةً وَاحِدَةً، فَكَأَنَّمَا كَانَتْ لَهُ الدُّنْيَا وَمَا عَلَيْهَا فَسُلِبَهَا [ وَمَنْ تَرَكَ الصَّلَاةَ سُكْرًا أَرْبَعَ مَرَّاتٍ، كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ طِينَةِ الْخَبَالِ" قِيلَ وَمَا طِينَةُ الْخَبَالِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" عُصَارَةُ أَهْلِ النَّارِ ] ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص نشے کی حالت میں ایک مرتبہ نماز ترک کرے گا، تو گویا اس کے پاس دنیا اور اس میں موجود سب کچھ تھا، جو اس سے سلب کر لیا گیا، اور جو شخص نشہ کے عالم میں چار مرتبہ نماز ترک کرے گا، تو اللہ تعالی کے ذمہ بات لازم ہے کہ وہ اسے طینہ خبال سے پلائے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! طینہ خبال سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اہل جہنم کا نچوڑ (یعنی خون اور پیپ وغیرہ)“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8181]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6659)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6621»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8182
وَعَنْ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ أَنَّهُ كَانَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسًا فَجَاءَ صُحَارُ عَبَدِ الْقَيْسِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا تَرَى فِي شَرَابٍ نَصْنَعُهُ بِأَرْضِنَا مِنْ ثِمَارِنَا؟ فَأَعْرَضَ عَنْهُ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى سَأَلَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ حَتَّى صَلَّى، وَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنِ السَّائِلُ عَنِ الْمُسْكِرِ؟ لَا تَشْرَبْهُ، وَلَا تَسْقِهِ أَخَاكَ الْمُسْلِمَ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ - أَوْ فَوَالَّذِي يُحْلَفُ بِهِ - لَا يَشْرَبُهُ رَجُلٌ ابْتِغَاءَ لَذَّةِ سُكْرِهِ، فَيَسْقِيهِ اللَّهُ الْخَمْرَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران عبدالقیس قبیلے کے صحار تشریف لائے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس شراب کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، جسے ہم اپنی سرزمین میں، اپنے پھلوں میں سے بناتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے منہ پھیر لیا، یہاں تک کہ ان صاحب نے تین مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کر لی، تو نماز ادا کرنے کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نشہ آور چیز کے بارے میں دریافت کرنے والا شخص کہاں ہے؟ تم اسے نہ پیو، اور تم اپنے مسلمان بھائی کو وہ نہ پلاؤ، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اس ذات کی قسم! جس کے نام کا حلف اٹھایا جاتا ہے، جو شخص اس کے نشے کی لذت کے حصول کی خاطر اسے پیے گا، قیامت کے دن اللہ تعالی اسے شراب (شاید یہاں یہ لفظ ٹھیک نہیں ہے، لیکن مطبوعہ نسخہ میں اسی طرح تحریر ہے) پلائے گا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8182]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8259)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27897، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8259، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 184»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8183
وَعَنِ أَبِي تَمِيمٍ الْجَيْشَانِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ قَيْسَ بْنَ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ الْأَنْصَارِيَّ وَهُوَ عَلَى مِصْرَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ كَذِبَةً مُتَعَمِّدًا، فَلْيَتَبَوَّأْ مَضْجَعًا مِنَ النَّارِ، أَوْ بَيْتًا فِي جَهَنَّمَ".
سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ أَتَى عَطِشًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ، أَلَا فَكُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ، وَإِيَّاكُمْ وَالْغُبَيْرَاءَ".
وَسَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو بَعْدَ ذَلِكَ يَقُولُ مِثْلَهُ، فَلَمْ يَخْتَلِفَا إِلَّا فِي بَيْتٍ أَوْ مَضْجَعٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
ابوتمیم جیشانی بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ انصاری رضی اللہ عنہ کو جو مصر کے گورنر تھے، انہیں یہ بیان کرتے ہوئے سنا: وہ کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص جان بوجھ کے میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے، اسے آگ کے بچھونے تک پہنچنے کے لئے تیار رہنا چاہیے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) جہنم میں موجود گھر تک پہنچنے کے لئے تیار رہنا چاہیے“۔ اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص شراب پیے گا، وہ قیامت کے دن پیاسا ہونے کے عالم میں آئے گا، خبردار! ہر نشہ آور چیز خمر ہے، اور تم لوگ غبیراء (نامی شراب) سے بچ کے رہنا“۔ راوی کہتے ہیں: اس کے بعد میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کو بھی اس کی مانند بیان کرتے ہوئے سنا، اُن دونوں حضرات کے درمیان صرف لفظ ”گھر“ اور ”بستر“ کے بارے میں اختلاف تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8183]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعليٰ فى المسند (1436) اخرجه احمد فى المسند (3/422)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15056»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8184
وَعَنْ عِيَاضِ بْنِ غَنَمٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَإِنْ مَاتَ فَإِلَى النَّارِ، فَإِنْ تَابَ قَبِلَ اللَّهُ مِنْهُ، فَإِنْ شَرِبَهَا الثَّانِيَةَ، لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَإِنْ مَاتَ فَإِلَى النَّارِ، فَإِنْ تَابَ قَبِلَ اللَّهُ مِنْهُ، وَإِنْ شَرِبَهَا الثَّالِثَةَ أَوِ الرَّابِعَةَ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ رَدْغَةِ الْخَبَالِ" فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا رَدْغَةُ الْخَبَالِ؟ قَالَ:" عُصَارَةُ أَهْلِ النَّارِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَاحِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَبُو مِحْصَنٍ حَصِينُ بْنُ نُمَيْرٍ، وَالْجُمْهُورُ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عیاض بن غنم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص شراب پیئے گا، چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں ہو گی اگر وہ مر گیا تو جہنم کی طرف جائے گا، اگر وہ توبہ کر لے، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرے گا، اگر وہ دوسری مرتبہ اسے پیئے گا، تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں ہو گی اگر وہ مر گیا تو جہنم کی طرف جائے گا، اگر وہ توبہ کر لے، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لے گا، اگر وہ تیسری مرتبہ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) چوتھی مرتبہ اسے پیئے گا، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ اسے ردغہ خبال میں سے پلائے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! ردغہ خبال سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اہل جہنم کا نچوڑ (یعنی خون اور پیپ وغیرہ)“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے، اور وہ متروک ہے، ابومحصن حصین بن نمیر نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8184]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6827) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (368/17)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3794»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں