🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ جَوَازِ الْاِنْتِبَاذِ فِي كُلِّ وِعَاءٍ .
ہر قسم کے برتن میں نبیذ تیار کرنے کا جائز ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8155
وَعَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ سَقَاهُ نَبِيذًا فِي جَرَّةٍ خَضْرَاءَ فَقَالَ أَبُو وَائِلٍ: قَدْ رَأَيْتُ تِلْكَ الْجَرَّةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَامِرُ بْنُ شَقِيقٍ وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو حَاتِمٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
شقیق بن سلمہ، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: انہوں نے انہیں سبز گھڑے میں سے نبیذ پلائی، ابووائل نے کہا: میں نے وہ گھڑا دیکھا ہوا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عامر بن شقیق ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، یحیی بن معین اور ابوحاتم نے اس کو ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8155]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9710)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8156
وَعَنْ عِيسَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ الْحَسَنَ عَنِ النَّبِيذِ فَقَالَ: لَا تَشْرَبْ إِلَّا فِي شَيْءٍ مُوكَئٍ فَقَالَ ابْنُهُ: أَلَيْسَ قَدْ بَلَغَنَا كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ يَشْرَبُ عِنْدَكُمْ فِي الْجَرِّ الْأَخْضَرِ؟ قَالَ: بَلَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عیسیٰ بن عبدالرحمن سلمی بیان کرتے ہیں: میں نے حسن سے نبیذ کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: تم صرف اس چیز میں سے پیو، جس کا منہ بند کیا گیا ہو، اُن کے صاحبزادے نے کہا: کیا ہم تک
یہ روایت نہیں پہنچی ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے آپ کے ہاں سبز گھڑے میں تیار کی جانے والی نبیذ پی تھی؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8156]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (9185)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8157
وَعَنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ، وَعَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثٍ، وَعَنِ النَّبِيذِ فِي النَّقِيرِ، وَالدُّبَّاءِ، وَالْمُزَفَّتِ.
قَالَ: ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ ذَلِكَ:" إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ ثَلَاثٍ، ثُمَّ بَدَا لِي فِيهِنَّ: نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ ثُمَّ بَدَا لِي أَنَّهَا تُرِقُّ الْقَلْبَ، وَتُدْمِعُ الْعَيْنَ، وَتُذَكِّرُ الْآخِرَةَ، فَزُورُوهَا وَلَا تَقُولُوا: هُجْرًا وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ أَنْ تَأْكُلُوهَا فَوْقَ ثَلَاثِ لَيَالٍ، ثُمَّ بَدَا لِي أَنَّ النَّاسَ يُتْحِفُونَ ضَيْفَهُمْ، وَيُخَبِّئُونَ لِغَائِبِهِمْ، فَأَمْسِكُوا مَا شِئْتُمْ. وَنَهَيْتُكُمْ عَنِ النَّبِيذِ فِي هَذِهِ الْأَوْعِيَةِ، فَاشْرَبُوا فِيمَا شِئْتُمْ، وَلَا تَشْرَبُوا مُسْكِرًا مَنْ شَاءَ أَوْكَأَ سِقَاءَهُ عَلَى إِثْمٍ".
وَفِي رِوَايَةٍ:" يَبْتَغُونَ أُدْمَهُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْجَابِرُ وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَقَالَ أَحْمَدُ: لَا بَأْسَ بِهِ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا النَّحْوِ فِي زِيَارَةِ الْقُبُورِ وَالْأَضَاحِيِّ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں کی زیارت کرنے، تین دن کے بعد قربانی کا گوشت کھانے، اور نقیر، دباء اور مزفت کی نبیذ استعمال کرنے سے منع کیا تھا، راوی کہتے ہیں، پھر اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے پہلے تمہیں تین چیزوں سے منع کیا تھا، پھر مجھے یہ بات مناسب لگی (کہ میں اس بارے میں حکم تبدیل کر دوں) میں نے تمہیں قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا، پھر مجھے یہ چیز مناسب لگی کہ یہ چیز دل کو نرم کرتی ہے، آنسو بہاتی ہے، آخرت کی یاد دلاتی ہے، تو تم ان کی زیارت کرو! لیکن کوئی غلط بات نہ کہنا، اور میں نے تمہیں قربانی کے گوشت کے بارے میں منع کیا تھا کہ تین دن سے زیادہ اسے نہیں کھانا، پھر مجھے یہ مناسب لگا کہ لوگ اپنے مہمانوں کو اسے تحفے کے طور پر دے سکتے ہیں، اپنے غیر موجود افراد کے لئے سنبھال کے رکھ سکتے ہیں؟ تو اب تم جتنا چاہو روک لو! اور میں تمہیں ان برتنوں کے بارے میں منع کیا تھا، اب تم جس میں چاہو اس میں پیو، لیکن نشہ آور چیز نہ پینا، جو شخص چاہے وہ اپنے مشکیزے کا منہ گناہ پر بند کر لے“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”لوگ اپنا سالن تلاش کرتے ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ جابر ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، امام أحمد کہتے ہیں: اس میں کوئی حرج نہیں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ اس نوعیت کی دیگر احادیث قبروں کی زیارت کرنے سے متعلق باب میں اور قربانی کے گوشت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8157]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13075، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3743/1»

الحكم على الحديث:
إسناده یہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8158
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ هَذِهِ الظُّرُوفِ ثُمَّ رَخَّصَ فِيهَا.
نَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْمُزَفَّتِ ثُمَّ رَخَّصَ فِيهَا قَالَ:" اشْرَبُوا فِيمَا شِئْتُمْ، وَاجْتَنِبُوا كُلَّ مُسْكِرٍ".
وَنَهَى عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ وَقَالَ:" زُورُوهَا فَإِنَّ فِيهَا عِظَةً".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان برتنوں سے منع کیا تھا، پھر آپ نے ان کے بارے میں رخصت دیدی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دباء، حنتم، نقیر اور مزفت سے منع کیا تھا، پھر آپ نے ان کے بارے میں رخصت دیدی اور ارشاد فرمایا: ”تم لوگ جس میں چاہو، اس میں پیو، اور ہر نشہ آور چیز سے اجتناب کرنا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ان کی زیارت کرو! کیونکہ اس میں نصیحت موجود ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے، اور وہ ضعیف ہے، جس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8158]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1211) اخرجه ابويعليٰ فى المسند (3705) اخرجه احمد فى المسند (237/3)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
8. بَابٌ فِيمَنْ يَشْرَبُ مِنَ الْعَصِيرِ الْحُلْوِ وَنَحْوِهِ .
اس شخص کا بیان، جو (پھل کا) میٹھا رس، یا اس کی مانند کوئی چیز پیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8159
عَنْ شَرَاحِيلَ قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ: مَا تَقُولُ فِي رَجُلٍ أَخَذَ عُنْقُودًا فَعَصَرَهُ فَشَرِبَهُ؟ قَالَ: لَا بَأْسَ بِهِ، فَلَمَّا شَرِبَ قَالَ: حَلَّ شُرْبُهُ، حَلَّ بَيْعُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَفِيهِ ابْنُ بُكَيْلٍ وَطَيَّافٌ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
شراحیل بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: آپ ایسے شخص کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ جو انگوروں کا گچھہ لے کر اسے نچوڑ کر اسے پی لیتا ہے، تو انہوں نے فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں ہے، جب وہ اسے پی لیتا ہے۔ انہوں نے فرمایا: اس کو پینا حلال ہے، اور اس کو فروخت کرنا حلال ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں ذکر کی ہے، جس کی سند میں ایک راوی ابن بکیل اور ایک راوی طیاف ہے، میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8159]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2908)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8160
وَعَنْ صُحَارِ بْنِ صَخْرٍ الْعَبْدِيِّ أَنَّهُ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّا بِأَرْضٍ كَثِيرٍ أَخَبَازُهَا وَبُقُولُهَا وَنَشْرَبُ النَّبِيذَ عَلَى ذَلِكَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اشْرَبُوا مِنْهُ مَا لَا يُذْهِبُ الْعَقْلَ وَالْمَالَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَقَدْ وُثِّقَ، وَمَنْصُورُ بْنُ أَبِي مَنْصُورٍ مَجْهُولٌ.
سیدنا صحار بن صخر عبدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: ہم ایک ایسی جگہ پر رہتے ہیں، جہاں روٹیاں اور سبزیاں زیادہ ہوتی ہیں، ہم اس پر نبیذ پی لیتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس میں سے وہ چیز پیو، جو عقل اور مال کو رخصت نہ کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، اور اسے ثقہ بھی قرار دیا گیا ہے، اور ایک راوی منصور بن ابومنصور ہے جو مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8160]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7405)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7405»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8161
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الشِّخِّيرِ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْأَشْرِبَةِ، فَقِيلَ: إِنَّهُ لَا بُدَّ مِنْهَا قَالَ:" اشْرَبُوا مَا لَا يُسَفِّهُ أَحْلَامَكُمْ وَلَا يُذْهِبُ أَمْوَالَكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا الْحُسَيْنِ بْنِ مَهْدِيٍّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن ابوشخیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشروبات سے منع کیا، عرض کی گئی: اس کے بغیر چارہ نہیں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم وہ چیز پیؤ، جو تمہاری سمجھ داری کو بے وقوفی میں تبدیل نہ کرے اور تمہارے اموال کو رخصت نہ کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حسین بن مہدی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8161]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8162
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِنَبِيذٍ فَشَرِبَ مِنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ هُودُ بْنُ عَطَاءٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نبیذ لائی گئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے پی لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہود بن عطاء ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8162]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13218)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13218»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8163
وَعَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِإِنَاءِ نَبِيذٍ فَصَبَّ عَلَيْهِ الْمَاءَ حَتَّى تَدَفَّقَ، ثُمَّ شَرِبَ مِنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْعَبَّاسِ بْنِ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا مطلب بن ابووداعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک نبیذ کا برتن لایا گیا، آپ نے اس میں پانی ڈالا، یہاں تک کہ جب وہ (پانی) گر گیا، تو آپ نے اس میں سے پی لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عباس بن فضل اسفاطی سے نقل کی ہے، میں ان سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8163]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (29/20)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8164
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَشْرَبُ نَبِيذًا فَوْقَ ثَلَاثٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تین دن سے زیادہ (رکھی ہوئی) نبیذ نہیں پیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8164]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10709)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10709»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں