الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْعِيَةِ .
برتنوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8135
عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، وَقَرَظَةَ بْنِ كَعْبٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْمُزَفَّتِ، وَالنَّقِيرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أُمُّ مَعْبَدٍ وَلَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِ الْإِسْنَادَيْنِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أُمُّ مَعْبَدٍ وَلَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِ الْإِسْنَادَيْنِ ثِقَاتٌ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ اور سیدنا قرظہ بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دباء، مزفت اور نقیر سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اُم معبد ہے، میں اُس خاتون سے واقف نہیں ہوں، اس کی بقیہ دو اسناد میں سے، ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8135]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5129)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5129»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8136
وَعَنِ أَبِي خَيْرَةَ الصُّبَاحِيِّ قَالَ: كُنْتُ فِي الْوَفْدِ الْذِينَ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكُنَّا أَرْبَعِينَ رَجُلًا فَنَهَاهُمْ عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْمُقَيَّرِ. قَالَ: ثُمَّ أَمَرَ لَنَا بِأَرَاكٍ فَقَالَ:" اسْتَاكُوا بِهَذِهِ". قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عِنْدَنَا الْعُشْبَ، وَنَحْنُ نَجْتَزِئُ بِهِ. فَرَفَعَ يَدَيْهِ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِ الْقَيْسِ ; إِذْ أَسْلَمُوا طَائِعِينَ غَيْرَ كَارِهِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوخیرہ صباحی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اس وفد میں شامل تھا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا تھا، ہم چالیس افراد تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دباء، حنتم، نقیر اور مقیر سے منع کیا تھا، راوی کہتے ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے بارے میں پیلو کی مسواک کا حکم دیا اور فرمایا: تم اس کی مسواک کرو! ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے ہاں، تو گھاس ہوتی ہے، تو ہم اسی پر اکتفا کر لیتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ بلند کیے اور یہ دعا کی: ”اے اللہ! عبدالقیس قبیلے کے لوگوں کی مغفرت فرما! جبکہ وہ اپنی رضامندی کے ساتھ اسلام قبول کر رہے ہیں، زبردستی یا مجبوری کے عالم میں اسلام قبول) نہیں کر رہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8136]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8136]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (368/22)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8137
وَعَنِ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: نُهِينَا عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْمُزَفَّتِ، وَالنَّقِيرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہمیں دباء، مزفت اور نقیر سے منع کر دیا گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8137]
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8137]
الحكم على الحديث:
رواه الطبراني من طريقين رجال أحدهما ثقات.
حدیث نمبر: 8138
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَشْرَبُوا فِي النَّقِيرِ وَلَا فِي الْمُزَفَّتِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْهَمْدَانِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْهَمْدَانِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نقیر، یا مزفت میں نہ پیؤ!“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سری بن اسماعیل ہمدانی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8138]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سری بن اسماعیل ہمدانی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8138]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8139
وَعَنْ أُمِّ مَعْبَدٍ مُوَلَّاةِ قَرَظَةَ قَالَتْ: أَمَّا الدُّبَّاءُ فَهُوَ الْقَرْعُ الْذِي نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْهُ. وَقَالَ: الْحَنْتَمُ حَنَاتِمُ تَكُونُ بِأَرْضِ الْعَجَمِ فَهُوَ الْذِي نَهَى عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالنَّقِيرُ أُصُولُ النَّخْلَةِ الْمُخْضَرَّةِ الثَّابِتَةِ الْتِي نَهَى عَنْهَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهَا كُلَّهَا الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ وَفِيهَا كُلُّهَا يَحْيَى بْنُ الْحَارِثِ التَّيْمِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ بَيَانُ ذَلِكَ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ فِي هَذَا الْبَابِ بِإِسْنَادٍ صَحِيحٍ فَلَا حَاجَةَ لِهَذَا.

ام معبد، جو سیدنا قرظہ رضی اللہ عنہ کی کنیز ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: جہاں تک دباء کا تعلق ہے، تو یہ وہ کدو ہے، جس سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ہے، جہاں تک حنتم کا تعلق ہے، تو یہ وہ سبز مٹکے ہیں، جو عجمیوں کی سرزمین میں ہوتے ہیں، اس سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ہے نقیر سے مراد کھجور کے درخت کی جڑ ہے جو سبز اور ثابت ہوتی ہے، اس سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ہے۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، ان سب میں ایک راوی یحیی بن حارث تیمی ہے، اور وہ متروک ہے۔ اس سے پہلے سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، اس باب میں صحیح سند کے ساتھ اس کا بیان گزر چکا ہے، تو اب اس کی ضرورت نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8139]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (170/25)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
7. بَابُ جَوَازِ الْاِنْتِبَاذِ فِي كُلِّ وِعَاءٍ .
ہر قسم کے برتن میں نبیذ تیار کرنے کا جائز ہونا
حدیث نمبر: 8140
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ: أَنَا شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ نَهَى عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ، وَأَنَا شَهِدْتُهُ حِينَ رَخَّصَ فِيهِ، وَقَالَ:" اجْتَنِبُوا الْمُسْكِرَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيِّ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيِّ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ.
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، جب آپ نے گھڑے کی نبیذ سے منع کیا تھا، اور میں اس وقت بھی موجود تھا، جب آپ نے اس کی اجازت دی تھی اور یہ ارشاد فرمایا تھا: ”نشہ آور چیز سے اجتناب کرنا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، ابوجعفر رازی نامی راوی کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے، اور یہ ثقہ ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8140]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (87/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8141
وَعَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: لَمَّا قَفَّا وَفْدُ عَبَدِ الْقَيْسِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّ امْرِئٍ حَسِيبُ نَفْسِهِ، لِيَنْتَبِذْ كُلُّ قَوْمٍ بِمَا بَدَا لَهُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ شَهْرٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي رِوَايَةٍ لِأَحْمَدَ"لَمَّا قَدِمَ" بَدَلَ:"قَفَّا".

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب عبدالقیس قبیلے کا وفد واپس چلا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر شخص اپنی ذات کا نگران ہو گا، اور ہر قوم جس میں چاہے نبیذ تیار کر لے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے، وہ حسن الحدیث ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، امام أحمد کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جب وہ آئے“ یہ اس لفظ کی جگہ ہے ”جب وہ چلے گئے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8141]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6399) اخرجه احمد فى المسند (305/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7991»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8142
وَعَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: إِنِّي لَشَاهِدٌ لِوَفْدِ عَبَدِ الْقَيْسِ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: فَنَهَاهُمْ أَنْ يَشْرَبُوا فِي هَذَهِ الْأَوْعِيَةِ الْحَنْتَمِ، وَالدُّبَّاءِ، وَالْمُزَفَّتِ، وَالنَّقِيرِ. قَالَ: فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ النَّاسَ لَا ظُرُوفَ لَهُمْ. قَالَ: فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَأَنَّهُ يَرْثِي لِلنَّاسِ قَالَ: فَقَالَ:" اشْرَبُوهُ إِذَا طَابَ فَإِذَا خَبُثَ فَذَرُوهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ شَهْرٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ شَهْرٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں عبدالقیس قبیلے کے وفد کی آمد کے وقت موجود تھا، وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ان برتنوں میں پینے سے منع کیا، حنتم دباء مزفت اور نقیر، راوی کہتے ہیں: حاضرین میں سے ایک صاحب اُٹھ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! لوگوں کے پاس برتن نہیں ہوتے، راوی کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جیسے آپ کو ان لوگوں کی حالت پر ترس آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اسے پی لو! جبکہ وہ (مشروب) پاکیزہ ہو، لیکن جب وہ خبیث ہو جائے، تو تم اسے ترک کر دینا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8142]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (355/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8442»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 8143
وَعَنِ الرَّسِيمِ أَنَّهُ قَالَ: وَفَدْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَهَانَا عَنِ الظُّرُوفِ. قَالَ: ثُمَّ قَدِمْنَا عَلَيْهِ فَقُلْنَا: إِنَّ أَرْضَنَا أَرْضٌ وَخِمَةٌ فَقَالَ:" اشْرَبُوا فِيمَا شِئْتُمْ، مَنْ شَاءَ أَوْكَأَ سِقَاءَهُ عَلَى إِثْمٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْجَابِرُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ، وَوَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَابْنُ الرَّسِيمِ: لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْجَابِرُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ، وَوَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَابْنُ الرَّسِيمِ: لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا رسیم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ وفد کی شکل میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کچھ مخصوص برتنوں سے منع کر دیا، پھر ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم نے عرض کی: ہماری زمین ایسی ہے، جس کی آب و ہوا موافق نہیں ہوتی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جس میں چاہو پی لو! لیکن جو شخص چاہے وہ اپنے مشکیزے کے منہ کو گناہ پر بند کر لے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ جابر ہے، اور جمہور کے نزدیک وہ ضعیف ہے، امام أحمد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، ابن رسیم نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8143]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4634) اخرجه احمد فى المسند (481/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15518، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4634»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8144
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ غَسَّانَ عَنِ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ أَبِي فِي الْوَفْدِ الْذِينَ وَفَدُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْ عَبَدِ الْقَيْسِ، فَنَهَاهُمْ عَنْ هَذِهِ الْأَوْعِيَةِ قَالَ: فََانْجَمْنَا ثُمَّ أَتَيْنَاهُ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ نَهَيْتِنَا عَنْ هَذِهِ الْأَوْعِيَةِ فَانْجَمْنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْتَبِذُوا فِيمَا بَدَا لَكُمْ، وَلَا تَشْرَبُوا مُسْكِرًا، مَنْ شَاءَ أَوْكَأَ سِقَاءَهُ عَلَى إِثْمٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
یحیی بن غسان، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میرے والد اس وفد میں شامل تھے، جو عبدالقیس قبیلے کا وفد، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو ان برتنوں سے منع کر دیا، راوی کہتے ہیں، پھر ہم واپس چلے گئے، پھر جب ہم اگلے سال آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ہمیں برتنوں سے منع کر دیا تھا، تو ہم واپس چلے گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس (برتن) میں تمہیں مناسب لگے، تم اس میں نبیذ تیار کر لو لیکن تم کوئی نشہ آور چیز نہ پینا اور جو شخص چاہے، وہ اپنے مشکیزے کے منہ کو گناہ پر بند کر لے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8144]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8144]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (481/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15519»