الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْعِيَةِ .
برتنوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8125
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّقِيرِ وَالدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ وَقَالَ:" لَا تَشْرَبُوا إِلَّا فِي ذِي إِكَاءٍ". فَصَنَعُوا جُلُودَ الْإِبِلِ ثُمَّ جَعَلُوا لَهَا أَعْنَاقًا مِنْ جُلُودِ الْغَنَمِ فَبَلَغَهُ ذَلِكَ فَقَالَ:" لَا تَشْرَبُوا إِلَّا فِيمَا أَعْلَاهُ مِنْهُ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَحُكِيَ عَنِ ابْنِ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ: أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نقیر، دباء اور مزفت سے منع کیا ہے، اور ارشاد فرمایا ہے: ”تم صرف بند منہ والے برتن میں پیؤ!“ تو لوگوں نے اونٹوں کی کھالوں کو تیار کیا اور ان کا منہ بند کرنے کے لئے بکری کی کھالوں کا بنایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: تم صرف اس میں پیؤ جو اس کا اوپری حصہ ہو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ابتدائی حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ بن عبیداللہ بن عباس ہے، اور وہ متروک ہے، جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین سے یہ بات نقل کی گئی ہے: اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اور اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8125]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2730) اخرجه احمد فى المسند (2607)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2602، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2111»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8126
وَعَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ عُمَيْرٍ الْعَبْدِيِّ عَنِ أَبِيهِ قَالَ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفْدُ عَبْدِ الْقَيْسِ فَلَمَّا أَرَادُوا الِانْصِرَافَ قَالُوا: قَدْ حَفِظْتُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كُلَّ شَيْءٍ سَمِعْتُمُوهُ مِنْهُ، فَسَلُوهُ عَنِ النَّبِيذِ. فَأَتَوْهُ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا فِي أَرْضٍ وَخِمَةٍ لَا يُصْلِحُنَا فِيهَا إِلَّا الشَّرَابُ قَالَ:" وَمَا شَرَابُكُمْ؟" قَالُوا: النَّبِيذُ. قَالَ:" فِي أَيِّ شَيْءٍ شَرِبْتُمُوهُ؟" قَالُوا: فِي النَّقِيرِ. قَالَ:" لَا تَشْرَبُوا فِي النَّقِيرِ". فَخَرَجُوا مِنْ عِنْدِهِ فَقَالُوا: وَاللَّهُ لَا يُصَالِحُنَا قَوْمُنَا عَلَى هَذَا. فَرَجَعُوا فَسَأَلُوهُ فَقَالَ لَهُمْ مِثْلَ ذَلِكَ. قَالَ:" لَا تَشْرَبُوا فِي النَّقِيرِ فَيَضْرِبَ الرَّجُلُ مِنْكُمُ ابْنَ عَمِّهِ ضَرْبَةً لَا يَزَالُ مِنْهَا أَعْرَجَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". قَالَ: فَضَحِكُوا قَالَ:" أَيَّ شَيْءٍ تَضْحَكُونَ؟" قَالُوا: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَقَدْ شَرِبْنَا فِي نَقِيرٍ لَنَا فَقَامَ بَعْضُنَا إِلَى بَعْضٍ فَضَرَبَهُ ضَرْبَةً هُوَ أَعْرَجُ مِنْهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ. وَأَشْعَثُ بْنُ عُمَيْرٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ. وَأَشْعَثُ بْنُ عُمَيْرٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
اشعث بن عمیر عبدی، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: عبدالقیس قبیلے کا وفد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جب ان لوگوں نے واپس جانے کا ارادہ کیا، تو ان لوگوں نے (ایک دوسرے سے) کہا: تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ہر چیز یاد رکھ لی ہے، جو تم لوگوں نے آپ سے سنی تھی، اب تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نبیذ کے بارے میں بھی دریافت کر لو! وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم ایک ایسی سرزمین پر رہتے ہیں، جس کی آب و ہوا موافق نہیں ہوتی، وہاں ہمارا گزارہ صرف شراب کے ذریعے ہو سکتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری شراب کس چیز کی ہوتی ہے؟ لوگوں نے عرض کی: نبیذ ہوتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کون سی چیز میں اسے پیتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: نقیر میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نقیر میں نہ پیؤ! وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے نکلے، لوگوں نے کہا: ہماری قوم، تو یہ بات کبھی نہیں مانے گی، وہ واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اور آپ سے اس بارے میں دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی مانند ارشاد فرمایا، آپ نے فرمایا: تم لوگ نقیر میں نہ پیؤ! ورنہ ایسا ہو گا کہ تم میں سے کوئی ایک شخص اپنے چچازاد پر ضرب لگائے گا، جس کے بعد وہ شخص قیامت تک لنگڑا رہے گا، راوی کہتے ہیں: تو وہ لوگ ہنس پڑے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ کس بات پر ہنسے ہو؟ انہوں نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، یا رسول اللہ! ایک مرتبہ ہم نے نقیر میں مشروب پیا تھا، تو ہم میں سے ایک شخص اُٹھ کر دوسرے کی طرف گیا اور اس نے اسے ضرب لگائی اور پھر وہ (مضروب شخص) قیامت کے دن تک کے لئے لنگڑا رہے گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اشعث بن عمیر نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8126]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1851) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (63/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8127
وَعَنْ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالْجَرِّ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دباء، حنتم اور گھڑے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8127]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8127]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 9090»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8128
وَعَنْ قَتَادَةَ قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسًا عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ قَالَ: لَمْ أَسْمَعْ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيهِ شَيْئًا.
وَكَانَ أَنَسٌ يَكْرَهُهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَكَانَ أَنَسٌ يَكْرَهُهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قتادہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے گھڑے کی نبیذ کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: میں نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی کوئی بات نہیں سنی ہے۔ راوی کہتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ اس کو مکروہ قرار دیتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8128]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8128]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (3145) اخرجه احمد فى المسند (277/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8129
وَعَنِ أَبِي مُوسَى قَالَ: تَحَيَّنْتُ فِطْرَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَيْتُهُ بِنَبِيذِ جَرٍّ، فَلَمَّا أَدْنَاهُ إِلَى فِيهِ إِذَا هُوَ يَنِشُّ فَقَالَ:" اضْرِبْ بِهَذَا الْحَائِطِ، فَإِنَّ هَذَا شَرَابُ مَنْ لَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَلَا بِالْيَوْمِ الْآخِرِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ كِلَاهُمَا بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ كِلَاهُمَا بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی افطاری کا وقت ہوا، تو میں آپ کے پاس گھڑے کی نبیذ لے کر آیا، جب میں نے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب کی، تو اس میں جوش آ چکا تھا (یا جھاگ بن چکا تھا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے دیوار پر پھینک دو! کیونکہ یہ اس شخص کا مشروب ہے، جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان نہیں رکھتا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ ان دونوں حضرات (یعنی امام بزار اور امام طبرانی) نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن سلیمان بن موسیٰ ہے، جسے ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8129]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7259)، أخرجه مسند البزار برقم: 3191، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3762»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8130
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ سُفْيَانَ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْهَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ ; فَإِنَّهُ حَرَامٌ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو الْمُهَزَّمِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو الْمُهَزَّمِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمرو بن سفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”تم گھڑے کی نبیذ سے منع کر دو! کیونکہ یہ اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے حرام قرار دی گئی ہے“۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومہزم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8130]
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومہزم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8130]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2906) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6403)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8131
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ سُفْيَانَ قَالَ: قَالَ لِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنْهَ قَوْمَكَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ ; فَإِنَّهُ حَرَامٌ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ كِلَاهُمَا بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ أَبُو الْمُهَزَّمِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ كِلَاهُمَا بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ أَبُو الْمُهَزَّمِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمرو بن سفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”تم اپنی قوم کو گھڑے کی نبیذ سے منع کر دو! کیونکہ یہ اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے حرام قرار دیدی گئی ہے“۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابومہزم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8131]
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابومہزم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8131]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (30/17)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8132
وَعَنْ صَفْوَانَ بْنِ الْمُعَطَّلِ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُنَادِي:" لَا تَنْتَبِذُوا فِي الْجَرِّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَمَكْحُولٌ لَمْ يُدْرِكْ صَفْوَانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَمَكْحُولٌ لَمْ يُدْرِكْ صَفْوَانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا صفوان بن معطل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بھیجا، تاکہ میں یہ اعلان کر دوں کہ تم لوگ گھڑے میں نبیذ تیار نہ کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، مکحول نامی راوی نے سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8132]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، مکحول نامی راوی نے سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8132]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7346)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7346»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 8133
وَعَنِ أَبِي الْعَالِيَةِ قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا سَعِيدٍ عَنِ الْأَوْعِيَةِ فَقَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْأَوْعِيَةِ إِلَّا مَا كَانَ يُوكَى عَلَيْهِ مِنَ الْأَسْقِيَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ فَهْدُ بْنُ عَوْفٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ فَهْدُ بْنُ عَوْفٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے برتنوں کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مخصوص برتنوں سے منع کیا ہے، البتہ ان مشکیزوں کا معاملہ مختلف ہے، جن کا منہ بند کر دیا جاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فہد بن عوف ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8133]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فہد بن عوف ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8133]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2073»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8134
وَعَنِ أَبِي حَاجِبٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي غِفَارٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْمُقَيَّرِ، وَالنَّقِيرِ، وَالدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا أَبَا حَاجِبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا أَبَا حَاجِبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ابوحاجب نے، بنوغفار سے تعلق رکھنے والے ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مقیر، نقیر، دہاء اور حنتمہ سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوحاجب کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8134]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوحاجب کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8134]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3154، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8968»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح