الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْعِيَةِ .
برتنوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8115
وَعَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" لَا تَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّاءِ، وَلَا فِي الْمُزَفَّتِ، وَلَا فِي النَّقِيرِ وَلَا فِي الْجَرِّ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”تم لوگ دباء میں، یا مزفت میں، یا نقیر میں، یا مٹکے میں نبیذ تیار نہ کرو، اور ہر نشہ آور چیز، حرام ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال، صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8115]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال، صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8115]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26283»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8116
عَنِ أَبِي شِمْرٍ الضُّبْعَيِّ قَالَ: سَمِعْتُ عَائِذَ بْنَ عَمْرٍو يَنْهَى عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالْمُزَفَّتِ، وَالنَّقِيرِ. فَقُلْتُ لَهُ: عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوشمر ضبعی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ کو دباء حنتم، مزفت اور نقیر سے منع کرتے ہوئے سنا، میں نے ان سے دریافت کیا: کیا یہ حکم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8116]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8116]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (18/18) اخرجه احمد فى المسند (64/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20115»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8117
وَعَنِ الْفُضَيْلِ بْنِ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَعْقِلٍ فَتَذَاكَرْنَا الشَّرَابَ فَقَالَ: الْخَمْرُ حَرَامٌ. فَقُلْتُ: الْخَمْرُ حَرَامٌ فِي كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ: فَأَيْشُ تُرِيدُ؟ تُرِيدُ مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالْمُزَفَّتِ. قُلْتُ: مَا الْحَنْتَمُ؟ قَالَ: خَضْرَاءُ وَبَيْضَاءُ. قَالَ: قُلْتُ: مَا الْمُزَفَّتُ؟ قَالَ: كُلُّ مُقَيَّرٍ مِنْ زِقٍّ أَوْ غَيْرِهِ.
وَفِي رِوَايَةٍ: وَالنَّقِيرُ. وَقَالَ: فَانْطَلَقْتُ إِلَى السُّوقِ فَاشْتَرَيْتُ أَفِيقَةً فَمَا زَالَتْ مُعَلَّقَةً فِي بَيْتِي.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بَعْضُهُ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْفُضَيْلِ بْنِ زَيْدٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
وَفِي رِوَايَةٍ: وَالنَّقِيرُ. وَقَالَ: فَانْطَلَقْتُ إِلَى السُّوقِ فَاشْتَرَيْتُ أَفِيقَةً فَمَا زَالَتْ مُعَلَّقَةً فِي بَيْتِي.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بَعْضُهُ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْفُضَيْلِ بْنِ زَيْدٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
فضیل بن یزید رقاشی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عبداللہ بن معقل رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، ہم نے شراب کے بارے میں گفتگو شروع کی، تو انہوں نے فرمایا: خمر حرام ہے، میں نے کہا: خمر کے حرام ہونے کا ذکر، اللہ کی کتاب میں ہے؟ انہوں نے فرمایا، پھر تم اور کیا چاہتے ہو؟ کیا تم وہ (حدیث سننا) چاہتے ہو؟ کہ جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دباء، ختم اور مزفت سے منع کرتے ہوئے سنا ہے۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) میں نے دریافت کیا: حنتم کیا ہوتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: یہ سبز اور سفید رنگ کا ہوتا ہے، میں نے دریافت کیا: مزفت کیا ہوتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ہر مقیر چیز، خواہ وہ مشکیزہ ہو، یا اُس کے علاوہ کوئی اور چیز ہو۔ ایک روایت میں لفظ ”نقیر“ منقول ہے، وہ بیان کرتے ہیں: میں بازار کی طرف گیا، میں نے چمڑا خریدا، وہ ہمیشہ میرے گھر میں لٹکا رہتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف فضیل بن زید کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8117]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف فضیل بن زید کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8117]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (57/5 و 86/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16353، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2112، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3732/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8118
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَابِرٍ الْعَبْدِيِّ قَالَ: كُنْتُ فِي الْوَفْدِ الْذِينَ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عَبَدِ الْقَيْسٍ قَالَ: أَوْ لَسْتُ فِيهِمْ إِنَّمَا كُنْتُ مَعَ أَبِي، فَنَهَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الشُّرْبِ فِي الْأَوْعِيَةِ الَّتِي سَمِعْتُمُ الدُّبَّاءَ، وَالْحَنْتَمَ، وَالنَّقِيرَ، وَالْمُزَفَّتَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن جابر عبدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اس وفد میں شامل تھا، جس کا تعلق عبدالقیس قبیلے سے تھا، وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے، راوی کہتے ہیں: یا شاید، میں اُن لوگوں میں شامل نہیں تھا، میں اپنے والد کے ساتھ تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو برتنوں میں شراب (تیار کرنے) سے منع کر دیا، یہ وہ برتن ہیں، جن کے بارے میں تم نے سن رکھا ہے، یعنی دباء، حنتم، نقیر اور مزفت۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8118]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8118]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2077) اخرجه احمد فى المسند (446/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8119
وَعَنْ دُلْجَةَ بْنِ قَيْسٍ أَنَّ الْحَكَمَ الْغِفَارِيَّ قَالَ لِرَجُلٍ مَرَّةً: أَتَذْكُرُ نَهْيَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ وَالْمُقَيَّرِ؟ قَالَ: نَعَمْ قَالَ: وَأَنَا أَشْهَدُ.
دلجہ بن قیس بیان کرتے ہیں: سیدنا حکم غفاری رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ ایک صاحب سے دریافت کیا: کیا تمہیں یاد ہے؟ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دباء، حنتم، نقیر اور مقیر سے منع کیا تھا، تو ان صاحب نے جواب دیا: جی ہاں! تو انہوں نے فرمایا: میں بھی اس بات کی گواہی دیتا ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8119]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (213/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17408»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8120
وَفِي رِوَايَةٍ: أَنَّ الْحَكَمَ الْغِفَارِيَّ قَالَ لِرَجُلٍ: أَتَذْكُرُ حِينَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّقِيرِ وَالْمُقَيَّرَ أَوْ أَحَدِهِمَا وَعَنِ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: وَأَنَا أَشْهَدُ عَلَى ذَلِكَ.
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ.
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا حکم غفاری رضی اللہ عنہ نے ایک صاحب سے دریافت کیا: کیا تمہیں یہ بات یاد ہے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نقیر اور مقیر (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ان دونوں میں سے کسی ایک سے اور دباء اور حنتم سے منع کیا تھا، ان صاحب نے جواب دیا: جی ہاں، تو انہوں نے فرمایا: میں بھی اس بات کی گواہی دیتا ہوں۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8120]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (213/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8121
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: عَنْ دُلْجَةَ بْنِ قَيْسٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِلْحَكَمِ الْغِفَارِيِّ: أَتَذْكُرُ يَوْمَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ الْآخَرُ: وَأَنَا أَشْهَدُ عَلَى ذَلِكَ.
وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: دلجہ بن قیس بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا حکم غفاری رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا آپ کو وہ دن یاد ہے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دباء اور حنتم سے منع کر دیا تھا؟ تو سیدنا حکم رضی اللہ عنہ نے کہا: جی ہاں، تو دوسرے صاحب نے کہا: میں بھی اس بات کی گواہی دیتا ہوں۔ ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8121]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3153)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17406، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3153»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8122
وَعَنْ صُهَيْرَةَ بِنْتِ جَيْفَرَ سَمِعْتُ مِنْهَا قَالَتْ: حَجَجْنَا ثُمَّ انْصَرَفْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ، فَدَخَلْنَا عَلَى صَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ، فَوَافَقْنَا عِنْدَهَا نِسْوَةً مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ فَقُلْنَ لَنَا: إِنْ شِئْتُنَّ سَأَلْتُنَّ وَسَمِعْنَا، وَإِنْ شِئْتُنَّ سَأَلْنَا وَسَمِعْتُنَّ؟ فَقُلْنَا: سَلْنَ. فَسَأَلْنَ عَنْ أَشْيَاءَ مِنْ أَمْرِ الْمَرْأَةِ وَزَوْجِهَا وَمِنْ أَمْرِ الْمَحِيضِ، ثُمَّ سَأَلْنَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ فَقَالَ: أَكْثَرْتُمْ عَلَيْنَا يَا أَهْلَ الْعِرَاقِ فِي نَبِيذِ الْجَرِّ حَرَّمَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَبِيذَ الْجَرِّ، وَمَا عَلَى إِحْدَاكُنَّ أَنْ تَطْبُخَ تَمْرَهَا، ثُمَّ تُدَلِّكُهُ، ثُمَّ تُصَفِّيهِ فَتَجْعَلُهُ فِي سِقَائِهَا، وَتُوكِئَ عَلَيْهِ فَإِذَا طَابَ شَرِبَتْ وَسَقَتْ زَوْجَهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو يَعْلَى وَ صُهَيْرَةُ لَمْ يَرْوِ عَنْهَا غَيْرُ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ فِيمَا وَقَفَتْ عَلَيْهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو يَعْلَى وَ صُهَيْرَةُ لَمْ يَرْوِ عَنْهَا غَيْرُ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ فِيمَا وَقَفَتْ عَلَيْهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
صہیرہ بنت جیفر بیان کرتی ہیں: ہم لوگ حج کے لئے گئے، پھر ہم واپسی پر مدینہ منورہ آئے، ہم لوگ سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، وہاں اہل کوفہ سے تعلق رکھنے والی کچھ خواتین موجود تھیں، ان خواتین نے ہم سے کہا: اگر تم لوگ چاہو، تو تم سوال کر لو، ہم جواب سن لیں گی، اور اگر تم چاہو، تو ہم سوال کرتی ہیں، تم سن لینا، ہم نے کہا: تم پوچھ لو! تو ان خواتین نے میاں بیوی کے معاملات، حیض کے احکام کے بارے میں کچھ چیزوں سے متعلق دریافت کیا، پھر انہوں نے گھڑے کی نبیذ کے بارے میں دریافت کیا، تو سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اے اہل عراق! گھڑے کی نبیذ کے بارے میں تم نے ہم سے بکثرت سوالات کر لئے ہیں اللہ کے رسول نے گھڑے کی نبیذ کو حرام قرار دیا ہے، اور تم خواتین میں سے کسی ایک پر کوئی حرج نہیں ہو گا کہ اگر وہ اپنی کھجوروں کو پکائے پھر انہیں ملے اور پھر انہیں صاف کرے اور پھر انہیں مشکیزے میں ڈال دے، پھر اس کا منہ بند کر دے، جب وہ پاکیزہ ہو جائے، تو پھر اسے پی لے اور اپنے شوہر کو بھی پلا دے۔
یہ روایت امام أحمد، امام طبرانی اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ صہیرہ نامی خاتون سے یعلی بن حکیم کے علاوہ کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے، یہ اس کے مطابق ہے، جس سے میں واقف ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8122]
یہ روایت امام أحمد، امام طبرانی اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ صہیرہ نامی خاتون سے یعلی بن حکیم کے علاوہ کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے، یہ اس کے مطابق ہے، جس سے میں واقف ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8122]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7117) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (76/24) اخرجه احمد فى المسند (337/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26324»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8123
وَعَنْ شِهَابِ بْنِ عَبَّادٍ أَنَّهُ سَمِعَ بَعْضَ وَفْدِ عَبْدِ الْقَيْسِ وَهُمْ يَقُولُونَ: قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاشْتَدَّ فَرَحُهُمْ بِنَا، فَقَالَ الْأَشَجُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَرْضَنَا أَرْضٌ ثَقِيلَةٌ وَخِمَةٌ، وَإِنَّا إِذَا لَمْ نَشْرَبُ هَذِهِ الْأَشْرِبَةِ هَيَّجَتْ أَلْوَانَنَا، وَعَظُمَتْ بُطُونُنَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَشْرَبُوا فِي الدُّبَّاءِ، وَالْحَنْتَمِ، وَالنَّقِيرِ، وَلْيَشْرَبْ أَحَدُكُمْ عَلَى سِقَاءٍ يُلَاثُ عَلَى فِيهِ". فَقَالَ لَهُ الْأَشَجُّ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ رَخِّصْ لَنَا فِي مِثْلِ هَذِهِ، وَقَالَ بِكَفَّيْهِ هَكَذَا. فَقَالَ:" يَا أَشُجُّ إِنْ رَخَّصْتُ لَكَ فِي مِثْلِ هَذِهِ - وَقَالَ بِكَفَّيْهِ هَكَذَا - شَرِبْتَهُ فِي مِثْلِ هَذِهِ" [وَفَرَّجَ يَدَيْهِ] وَبَسَطَهَا.
فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ بِطُولِهِ فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ فِي إِكْرَامِ الضَّيْفِ، وَاخْتَصَرْتُ هَذَا مِنْهُ وَهُوَ بِحُرُوفِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ بِطُولِهِ فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ فِي إِكْرَامِ الضَّيْفِ، وَاخْتَصَرْتُ هَذَا مِنْهُ وَهُوَ بِحُرُوفِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
شہاب بن عباد بیان کرتے ہیں: انہوں نے عبدالقیس قبیلے کے بعض افراد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: وہ کہتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، وہ لوگ ہماری وجہ سے بہت خوش ہوئے، اشج نے کہا: یا رسول اللہ! ہماری زمین گرانی والی اور نا موافق آب و ہوا والی ہے، اگر ہم یہ شراب نہ پییں، تو ہمارے رنگ جوش مارنے لگتے ہیں، ہمارے پیٹ بڑھ جاتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دباء ختم اور نقیر میں نہ پیؤ، تم میں سے کوئی ایک شخص ایسے مشکیزے میں پیئے، جس کا منہ بند کر دیا جاتا ہے، اشج نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ ہمیں اتنی سی استعمال کرنے کی اجازت دیدیں، انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ ملا کر اس طرح کر کے عرض کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اشج! اگر میں تمہیں اتنی سی کی رخصت دیدوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دونوں ہتھیلیوں کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی، تو تم اس سے اتنی پی لو گے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں کو کھلا کر کے پھیلا دیا (اور پھر یہ بات ارشاد فرمائی)۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث نقل کی ہے۔ یہ پوری روایت نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق باب میں، مہمان کی عزت افزائی سے متعلق باب میں آگے آئے گی، میں نے یہاں اس کا اختصار نقل کیا ہے لیکن اس کے الفاظ یہی ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8123]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8123]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (206/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15131»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8124
وَعَنِ أَبِي الْقَمُوصِ زَيْدِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَحَدُ الْوَفْدِ الْذِينَ وَفَدُوا مِنْ عَبَدِ الْقَيْسَ قَالَ: وَأَهْدَيْنَا لَهُ فِيمَا يُهْدَى نَوْطًا، أَوْ قِرْبَةً مِنْ تَعْضُوضٍ أَوْ بَرْنِيٍّ فَقَالَ:" مَا هَذَا؟" فَقُلْنَا: هَذِهِ هَدِيَّةٌ. وَأَحْسَبُهُ نَظَرَ إِلَى تَمْرَةٍ مِنْهَا فَأَعَادَهَا مَكَانَهَا وَقَالَ:" أَبْلِغُوهَا آلَ مُحَمَّدٍ" قَالَ: فَسَأَلَهُ الْقَوْمُ عَنِ أَشْيَاءَ حَتَّى سَأَلُوهُ عَنِ الشَّرَابِ، فَقَالَ:" لَا تَشْرَبُوا فِي دُبَّاءٍ، وَلَا حَنْتَمٍ، وَلَا نَقِيرٍ، وَلَا مُزَفَّتَ، اشْرَبُوا فِي الْحَلَالِ الْمُوكَئِ عَلَيْهِ". قَالَ لَهُ قَائِلُنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا يُدْرِيكَ مَا الدُّبَّاءُ وَالْحَنْتَمُ وَالنَّقِيرُ وَالْمُزَفَّتُ؟ قَالَ:" أَنَا لَا أَدْرِي مَاهِيَهْ!! أَيُّ هَجَرٍ أَعَزُّ". قُلْنَا: الْمُشَقَّرُ قَالَ:" فَوَاللَّهِ لَقَدْ دَخَلْتُهَا وَأَخَذْتُ إِقْلِيدَهَا".
قَالَ: وَكُنْتُ نَسِيتُ مِنْ حَدِيثِهِ شَيْئًا، فَأَذْكَرَنِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ جَرْوَةَ. قَالَ:" وَقَفْتُ عَلَى عَيْنِ الزَّارَةِ" ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِ الْقَيْسِ إِذْ أَسْلَمُوا طَائِعِينَ، غَيْرَ كَارِهِينَ، غَيْرَ خَزَايَا، وَلَا مَوْتُورِينَ"، إِذْ بَعْضُ قَوْمِنَا لَا يُسْلِمُوا حَتَّى يَخْزَوْا وَيُوتَرُوا، قَالَ: وَابْتَهَلَ وَجْهُهُ هَاهُنَا مِنَ الْقِبْلَةِ - [يَعْنِي: عَنْ يَمِينِ الْقِبْلَةِ] - حَتَّى اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ. [ثُمَّ يَدْعُو لِعَبْدِ الْقَيْسِ ثُمَّ] قَالَ:" إِنَّ خَيْرَ [ أَهْلِ ] الْمَشْرِقِ عَبْدُ الْقَيْسِ".
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ طَرَفًا فِي الْأَوْعِيَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قَالَ: وَكُنْتُ نَسِيتُ مِنْ حَدِيثِهِ شَيْئًا، فَأَذْكَرَنِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ جَرْوَةَ. قَالَ:" وَقَفْتُ عَلَى عَيْنِ الزَّارَةِ" ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِ الْقَيْسِ إِذْ أَسْلَمُوا طَائِعِينَ، غَيْرَ كَارِهِينَ، غَيْرَ خَزَايَا، وَلَا مَوْتُورِينَ"، إِذْ بَعْضُ قَوْمِنَا لَا يُسْلِمُوا حَتَّى يَخْزَوْا وَيُوتَرُوا، قَالَ: وَابْتَهَلَ وَجْهُهُ هَاهُنَا مِنَ الْقِبْلَةِ - [يَعْنِي: عَنْ يَمِينِ الْقِبْلَةِ] - حَتَّى اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ. [ثُمَّ يَدْعُو لِعَبْدِ الْقَيْسِ ثُمَّ] قَالَ:" إِنَّ خَيْرَ [ أَهْلِ ] الْمَشْرِقِ عَبْدُ الْقَيْسِ".
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ طَرَفًا فِي الْأَوْعِيَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوقموص زید بن علی بیان کرتے ہیں: مجھے اس وفد کے ارکان میں سے ایک شخص نے یہ حدیث بیان کی، جو عبدالقیس قبیلے کا وفد (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں) حاضر ہوا تھا، وہ صاحب بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جو چیزیں پیش کیں، ان میں ایک نوط یا قربہ (کجھوریں رکھنے کا مخصوص برتن) تھا، جو تعضوض (کھجور کی مخصوص قسم) یا شاید برنی کا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: یہ ہدیہ ہے، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ ایسا بھی ہوا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک کھجور کی طرف دیکھا اور پھر اسے، اس کی جگہ پر دوبارہ رکھ دیا اور فرمایا: اسے محمد کے گھر والوں تک پہنچا دینا! راوی کہتے ہیں: حاضرین نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ چیزوں کے بارے میں دریافت کیا: یہاں تک کہ انہوں نے شراب کے بارے میں آپ سے دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم دباء، یا حنتم، یا نقیر، یا مزفت میں نہ پینا، تم حلال (برتن) میں پینا، جس کے منہ کو بند کیا گیا ہو، ہم میں سے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو کیسے پتہ چلا کہ دباء حنتم، نقیر اور مزفت کیا ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے نہیں پتہ ہو گا کہ وہ کیا ہوتا ہے؟ حجر کا کون سا حصہ زیادہ غلبے والا ہے؟ ہم نے جواب دیا: مشقر (یہ ایک جگہ کا نام ہے)، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! میں اس علاقے میں داخل ہوا اور میں نے وہاں کی اقلید (کنجی) کو پکڑ لیا۔ راوی کہتے ہیں: میں اس حدیث میں سے کچھ حصہ بھول گیا ہوں، پھر عبیداللہ بن جروہ نے مجھے یاد کروایا، انہوں نے بتایا کہ میں ”عین زارہ“ کے پاس ٹھہرا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی: ”اے اللہ! عبدالقیس قبیلے کے وفد کے لوگوں کی مغفرت کر دے، جبکہ وہ اپنی رضامندی کے ساتھ اسلام قبول کر رہے ہیں زبردستی نہیں کر رہے، کسی ندامت کے بغیر اور کسی مجبوری کے بغیر (اسلام قبول کر رہے ہیں)، حالانکہ ہماری قوم کے بعض افراد نے اس وقت تک اسلام قبول نہیں کیا، جب تک وہ رسوائی کا شکار نہیں ہوئے، اور مجبور نہیں ہوئے، راوی کہتے ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا چہرہ اس طرف سے موڑا، یعنی قبلہ کے دائیں طرف سے موڑا، یہاں تک کہ قبلہ کی طرف کیا، پھر عبدالقیس قبیلے کے لوگوں کے لئے دعا کرتے ہوئے یہ فرمایا: اہل مشرق میں سب سے بہتر عبدالقیس قبیلے کے لوگ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا ایک حصہ، جو برتنوں کے بارے میں ہے، وہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8124]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8124]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17374، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12970، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7294»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح