الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ فِيمَنْ يَسْتَحِلُّ الْخَمْرَ .
اس شخص کا بیان، جو شراب کو حلال قرار دیتا ہے
حدیث نمبر: 8215
وَعَنْ فَرَقَدٍ السَّبِخِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو مُنِيبٍ الشَّامِيُّ عَنِ أَبِي عَطَاءٍ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ: حَدَّثَنِي شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَحَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، عَنِ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَحَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَوْ حُدِّثْتُ عَنْهُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لِيَبِيتَنَّ أُنَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى شَرٍّ، وَبَطَرٍ، وَلَعِبٍ، وَلَهْوٍ، فَيُصْبِحُوا قِرَدَةً وَخَنَازِيرَ بِاسْتِحْلَالِهِمُ الْمَحَارِمَ وَاتِّخَاذِهِمُ الْقَيْنَاتِ، وَشُرْبِهِمُ الْخَمْرَ، وَبِأَكْلِهِمُ الرِّبَا، وَلُبْسِهِمُ الْحَرِيرَ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ. وَفَرْقَدٌ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ. وَفَرْقَدٌ ضَعِيفٌ.
فرقد سبخی بیان کرتے ہیں: ابومنیب شامی نے ابوعطاء کے حوالے سے، سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے، جبکہ شہر بن حوشب نے سیدنا عبدالرحمن بن غنم رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے، اور عاصم بن عمرو بجلی نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے، سعید بن مسیب نے مجھے حدیث بیان کی ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ان کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھے یہ حدیث بیان کی گئی ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد کی جان ہے، میری امت کے کچھ لوگ برائی، تکبر اور لہو و لعب کے عالم میں رات بسر کریں گے، اور صبح وہ بندر اور خنزیر بن چکے ہوں گے، کیونکہ وہ لوگ حرام چیزوں کو حلال قرار دیں گے، اور انہوں نے گانے والی عورتیں رکھی ہوئی ہوں گی، اور وہ شراب پیتے ہوں گے، اور سود کھاتے ہوں گے، اور ریشم پہنتے ہوں گے“۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے۔ اور فرقد نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8215]
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے۔ اور فرقد نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8215]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (329/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8216
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيَسْتَحِلَنَّ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي الْخَمْرَ بِاسْمٍ يُسَمُّونَهَا [ إِيَّاهُ ] ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ:" لَيَشْرَبَنَّ" مَكَانَ" لِيَسْتَحِلَّنَّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ثَابِتُ بْنُ السِّمْطِ، وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ:" لَيَشْرَبَنَّ" مَكَانَ" لِيَسْتَحِلَّنَّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ثَابِتُ بْنُ السِّمْطِ، وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کا ایک گروہ شراب کو ضرور حلال قرار دے گا، وہ اس کا نام تبدیل کر دیں گے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے لفظ ”وہ ضرور حلال قرار دیں گے“ کی جگہ ”وہ ضرور پییں گے“۔ کا لفظ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ثابت بن سمط ہے، اور وہ مستور ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8216]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (318/5)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3385»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
12. بَابٌ فِيمَنْ تَرَكَ الْخَمْرَ وَالْحَرِيرَ لِلَّهِ .
اس شخص کا بیان، جو اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر شراب اور ریشم کو ترک کر دے
حدیث نمبر: 8217
عَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَسْقِيَهُ اللَّهُ الْخَمْرَةَ فِي الْآخِرَةِ، فَلْيَتْرُكْهَا فِي الدُّنْيَا وَمَنْ سَرَّهُ أَنْ يَكْسُوَهُ اللَّهُ الْحَرِيرَ فِي الْآخِرَةِ، فَلْيَتْرُكْهُ فِي الدُّنْيَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ قَبْلَ هَذَا بِبَابٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ قَبْلَ هَذَا بِبَابٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اللہ تعالیٰ اسے آخرت میں مشروب پلائے، اسے دنیا میں شراب کو ترک کر دینا چاہیے اور جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اللہ تعالیٰ اسے آخرت میں ریشم پہنائے، اسے دنیا میں اسے ترک کر دینا چاہیے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہیں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ اس سے ایک باب پہلے، سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ایک حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8217]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8874»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 8218
وَعَنِ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ تَرَكَ الْخَمْرَ وَهُوَ يَقْدِرُ عَلَيْهِ لَأَسْقِيَنَّهُ مِنْهُ مِنْ حَظِيرَةِ الْقُدُسِ، وَمَنْ تَرَكَ الْحَرِيرَ وَهُوَ يَقْدِرُ عَلَيْهِ لِأَكْسُوَنَّهُ إِيَّاهُ مِنْ حَظِيرَةِ الْقُدُسِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ شُعَيْبُ بْنُ بَيَانٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: صَدُوقٌ، وَضَعَّفَهُ الْجَوْزَجَانِيُّ، وَالْعُقَيْلِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ شُعَيْبُ بْنُ بَيَانٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: صَدُوقٌ، وَضَعَّفَهُ الْجَوْزَجَانِيُّ، وَالْعُقَيْلِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: (اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے:) ”جو شخص شراب کو چھوڑ دے، حالانکہ وہ اس پر قدرت رکھتا ہو، تو میں اسے ”حظیرۃ القدس“ میں سے پلاؤں گا، اور جو شخص ریشم کو چھوڑ دے، حالانکہ وہ اس پر قدرت رکھتا ہو، تو میں اسے ”حظیرۃ القدس“ میں سے لباس پہناؤں گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شعیب بن بیان ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: یہ صدوق ہے، جوزجانی اور عقیلی نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8218]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2939)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
13. بَابُ الشُّرْبِ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ .
سونے اور چاندی کے برتنوں میں پینا
حدیث نمبر: 8219
عَنِ أَبِي شَيْخٍ الْهُنَائِيِّ أَنَّ مُعَاوِيَةَ قَالَ لِنَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: هَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الشُّرْبِ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ؟ قَالُوا: نَعَمْ.
ابوشیخ ہنائی بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب سے فرمایا: آپ یہ بات جانتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے اور چاندی کے برتنوں میں پینے سے منع فرمایا ہے، اُن حضرات نے جواب دیا: جی ہاں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8219]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (95/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16422»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 8220
وَفِي رِوَايَةٍ: كُنْتُ فِي مَلَأٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: أَنْشُدُكُمُ اللَّهَ، أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الشُّرْبِ فِي آنِيَةِ الْفِضَّةِ؟ قَالُوا: اللَّهُمَّ نَعَمْ، قَالَ: وَأَنَا أَشْهَدُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ بَعْضَهُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا أَبَا شَيْخٍ الْهُنَائِيَّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ بَعْضَهُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا أَبَا شَيْخٍ الْهُنَائِيَّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میں کچھ اصحاب کے درمیان موجود تھا، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں آپ لوگوں کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کہ آپ یہ بات جانتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کے برتن میں پینے سے منع کیا ہے ان حضرات نے جواب دیا: اللہ جانتا ہے، جی ہاں! سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں بھی اس بات کی گواہی دیتا ہوں۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں ذکر کی ہے، امام طبرانی نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوشیخ ہنائی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8220]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (92/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 8221
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ: وَإِنَّمَا نَهَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الشُّرْبِ فِي إِنَاءِ الْفِضَّةٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ فِيهِ: إِنَّمَا نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْحَرِيرِ الْمُصْمَتِ، فَأَمَّا أَنْ يَكُونَ سُدَاهُ أَوْ لُحْمَتُهُ حَرِيرًا فَلَا بَأْسَ بِلَبْسِهِ.
وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کے برتن میں پینے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ریشم سے منع کیا ہے، جو مکمل ریشم ہو، اگر اس کا تانا، یا بانا ریشم کا ہو، تو پھر اس کو پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے“۔ ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8221]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2954)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2946، 2853، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11978، 12232، 12505، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4055، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7482، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2441»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8222
وَعَنْ كُلْثُومِ بْنِ جَبْرٍ قَالَ: كَانُوا بِوَاسِطِ الْقَصَبِ عِنْدَ عَبْدِ الْأَعْلَى [بْنِ عَبْدِ اللَّهِ] بْنِ عَامِرٍ قَالَ: فَإِذَا عِنْدَهُ رَجُلٌ - يُقَالُ لَهُ: أَبُو الْغَادِيَةِ - اسْتَسْقَى [مَاءً] فَأُتِيَ بِإِنَاءٍ مُفَضَّضٍ فَأَبَى أَنْ يَشْرَبَ، وَذَكَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي أَثْنَاءِ حَدِيثٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي أَثْنَاءِ حَدِيثٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
کلثوم بن جبر بیان کرتے ہیں: وہ لوگ واسط القصب میں عبدالاعلیٰ بن عبداللہ بن عامر کے پاس موجود تھے ان کے پاس ایک صاحب موجود تھے جنہیں ابوغادیہ کہا: جاتا تھا انہوں نے پانی مانگا ان کے پاس ایسے برتن میں پانی لایا گیا جس پر چاندی لگی ہوئی تھی، تو انہوں نے اس (برتن) میں پینے سے انکار کر دیا اور یہ بات ذکر کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8222]
یہ روایت امام أحمد نے ایک حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8222]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (76/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16257»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8223
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الَّذِي يَشْرَبُ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ إِنَّمَا يُجَرْجِرُ فِي بَطْنِهِ نَارَ جَهَنَّمَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي سَمِينَةَ وَقَدْ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُمَا وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک جو شخص سونے یا چاندی کے برتن میں پیتا ہے، وہ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ ڈالتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن یحیی بن ابوسمینہ ہے، جسے ابوحاتم ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8223]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (319) اخرجه ابو يعلي فى المسند (2711) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12046)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12046، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3357، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 293»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8224
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ شَرِبَ فِي إِنَاءِ ذَهَبٍ أَوْ إِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ فَإِنَّمَا يُجَرْجِرُ فِي بَطْنِهِ نَارَ جَهَنَّمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ بَرْدِ بْنِ سِنَانٍ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ بَرْدِ بْنِ سِنَانٍ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص سونے کے برتن میں یا چاندی کے برتن میں پیتا ہے، تو وہ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ ڈالتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علاء بن برد بن سنان ہے، جسے امام أحمد نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8224]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علاء بن برد بن سنان ہے، جسے امام أحمد نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8224]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (563)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 536»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف