🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
51. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّقَى لِلْعَيْنِ وَالْمَرَضِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
نظر لگنے، بیماری، یا س کے علاوہ کسی چیز کے لئے دم کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8445
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: لَدَغَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَقْرَبٌ وَهُوَ يُصَلِّي، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ:" لَعَنَ اللَّهُ الْعَقْرَبَ لَا تَدَعُ مُصَلِّيًا وَلَا غَيْرَهُ" ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ وَمِلْحٍ، فَجَعَلَ يَمْسَحُ عَلَيْهَا وَيَقْرَأُ:" قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَ [ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ] وَقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک بچھو نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ڈنک مار لیا، اس وقت آپ نماز پڑھ رہے تھے، جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ بچھو پر لعنت کرے! یہ کسی نمازی یا غیر نمازی کو نہیں چھوڑتا، پھر آپ نے پانی اور نمک منگوایا اور اس جگہ پر ہاتھ پھیرنا شروع کیا اور سورہ الکافرون، سورہ فلق اور سورہ ناس پڑھنی شروع کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8445]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 798»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8446
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: ذُكِرَ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رُقْيَةٌ مِنَ الْحُمَةِ، فَقَالَ:" اعْرِضُوهَا عَلَيَّ"، فَعَرَضُوهَا عَلَيْهِ: بِسْمِ اللَّهِ قَرْنِيَّةٌ شَجَّةٌ مِلْحَةُ بَحْرٍ قِفْطًا، فَقَالَ:" هَذِهِ مَوَاثِيقُ أَخَذَهَا سُلَيْمَانُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْهَوَامِّ، لَا أَرَى بِهَا بَأْسًا" قَالَ: فَلُدِغَ رَجُلٌ وَهُوَ مَعَ عَلْقَمَةَ، فَرَقَاهُ بِهَا، فَكَأَنَّمَا نَشِطَ مِنْ عِقَالٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ڈنک کے ایک دم کا ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا: اس کے کلمات میرے سامنے پیش کرو لوگوں نے اس کے کلمات آپ کے سامنے پیش کیے، جو یہ تھے: «بِسْمِ اللَّهِ قَرْنِيَّةٌ شَجَةٌ مِلْحَةُ بَحْرٍ قِفْطا» تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ وہ پیمان ہے، جو سیدنا سلیمان علیہ السلام نے زہریلے جانوروں سے لیا تھا، میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔
راوی کہتے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص علقمہ کے ساتھ تھا، اسے کسی نے ڈنک مار لیا، تو انہوں نے ان کلمات کے ذریعے اسے دم کیا، تو وہ شخص یوں ٹھیک ہو گیا، جیسے رسیوں سے آزاد کر دیا گیا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8446]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10050)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5272»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8447
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: عَرَضْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رُقْيَةً مِنَ الْحُمَةِ فَأَذِنَ لَنَا فِيهَا وَقَالَ:" إِنَّمَا هِيَ مَوَاثِيقُ". وَالرُّقْيَةُ: بِسْمِ اللَّهِ شَجَّةٌ قَرْنِيَّةٌ مِلْحَةُ بَحْرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ڈنک کا دم پیش کیا، تو آپ نے ہمیں اس کے بارے میں اجازت دی اور فرمایا: یہ پیمان ہے، دم کے الفاظ یہ ہیں: «بِسْمِ اللَّهِ شَجَةٌ قَرْنِيَّةٌ مِلْحَةُ بَحْرٍ»
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8447]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8681»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8448
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ: عَمْرُو بْنُ حَنَّةَ، وَكَانَ يَرْقِي مِنَ الْحَيَّةِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ نَهَيْتَ عَنِ الرُّقَى، وَأَنَا أَرْقِي مِنَ الْحَيَّةِ، قَالَ:" قُصَّهَا عَلَيَّ". فَقَصَصْتُهَا عَلَيْهِ فَقَالَ:" لَا بَأْسَ بِهَذِهِ، هَذِهِ مَوَاثِيقُ".
قَالَ: وَجَاءَهُ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، وَكَانَ يَرْقِي مِنَ الْعَقْرَبِ، فَقَالَ:" مَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يَنْفَعَ أَخَاهُ فَلْيَفْعَلْ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا قَيْسِ بْنِ الرَّبِيعِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَالثَّوْرِيُّ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جس کا نام عمرو بن حنہ تھا، اور وہ سانپ کے ڈسنے کا دم کیا کرتا تھا، وہ آیا، اور اس نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! آپ نے دم کرنے سے منع کر دیا ہے، اور میں سانپ کے ڈسنے کا دم کرتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے کلمات مجھے سناؤ، اس نے آپ کے سامنے وہ کلمات بیان کیے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان میں کوئی حرج نہیں ہے، یہ مواثیق ہیں۔ راوی کہتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آپ کے پاس آیا، وہ بچھو کا دم کیا کرتا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص یہ استطاعت رکھتا ہو کہ وہ اپنے بھائی کو کوئی نفع پہنچائے، تو اسے ایسا کر لینا چاہیے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف قیس بن ربیع کا معاملہ مختلف ہے، شعبہ اور ثوری نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8448]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1914 و 1913) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (37/17) اخرجه احمد في المسند (302/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13819»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8449
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ رَأَى فِي عُنُقِ امْرَأَةٍ مِنْ أَهْلِهِ سَيْرًا فِيهِ تَمَائِمُ، فَمَدَّ يَدَهُ مَدًّا شَدِيدًا، حَتَّى قَطَعَ السَّيْرَ وَقَالَ:" لَوْ أَنَّ إِحْدَاكُنَّ تَدْعُو بِمَاءٍ فَتَنْضَحُهُ فِي رَأْسِهَا وَوَجْهِهَا ثُمَّ تَقُولُ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ثُمَّ تَقْرَأُ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، وَقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ، وَقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ نَفَعَهَا ذَلِكَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي أَثْنَاءِ حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اپنے اہل خانہ میں سے ایک خاتون کی گردن میں، دھاگہ دیکھا، جس میں تعویذ تھے، تو انہوں نے اپنا ہاتھ سختی سے بڑھایا اور اس کو توڑ دیا، انہوں نے فرمایا: اگر تم عورتوں میں سے کوئی ایک پانی منگوا کر اسے اپنے سر اور چہرے پر چھڑکے اور اس کے بعد بسم اللہ شریف سورۃ اخلاص، سورہ فلق اور سورہ ناس پڑھ لے تو اگر اللہ نے چاہا، تو یہ چیز بھی اُسے فائدہ دیدے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8449]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8863) اخرجه احمد فى المسند (3615)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8450
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ، وَبُرَيْدَةَ قَالَا: اشْتَكَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعُذْرَةَ حَتَّى صَدَّعَتْهُ، وَرُئِيَ ذَلِكَ عَلَيْهِ، فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ فَقَالَ: إِنْ رَبَّكَ أَرْسَلَنِي إِلَيْكَ لِأَرْقِيَكَ، فَحَلَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ، فَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ مِنْ كُلِّ سُوءٍ يُؤْذِيكَ، مِنْ شَرِّ عَيْنِ كُلِّ حَاسِدٍ أَرْقِيكَ". قَالَ: فَرَدَّدَهَا عَلَيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَبَرِأَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانٍ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن سابط رضی اللہ عنہ اور سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گلے میں درد کا شکار ہو گئے، یہاں تک کہ آپ کو اس کی تکلیف ہونے لگی اور آپ پر اس تکلیف کے آثار نظر آئے، سیدنا جبرائیل آپ کے پاس آئے، اور بولے: آپ کے پروردگار نے مجھے آپ کے پاس بھیجا ہے، تاکہ میں آپ کو دم کروں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر کھولا، سیدنا جبرائیل نے یہ پڑھا: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، میں آپ کو ہر اس برائی کے حوالے سے دم کرتا ہوں، جو آپ کو اذیت دیتی ہے، اور ہر حاسد کی آنکھ کے شر سے آپ کو دم کرتا ہوں“ انہوں نے یہ کلمات تین مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دہرائے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تندرست ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابان جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8450]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7280»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8451
وَعَنْ حَفْصَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَيْهَا وَعِنْدَهَا امْرَأَةٌ يُقَالُ لَهَا: الشِّفَاءُ، تَرْقِي مِنَ النَّمْلَةِ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلِّمِيهَا حَفْصَةَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لائے، ان کے پاس ایک خاتون موجود تھی، جس کا نام ”شفاء“ تھا وہ ”نملہ“ کا دم کیا کرتی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس دم کے کلمات حفصہ کو سکھا دو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8451]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (21723) اخرجه احمد فى المسند (286/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25910، 25911، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6972، 8335»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8452
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَنَا صَبِيٌّ يَشْتَكِي فَقَالَ:" مَا لَهُ؟" فَقُلْنَا: إِنَّمَا بِهِ الْعَيْنُ، فَقَالَ:" أَلَا تَسْتَرْقُونَ لَهُ مِنَ الْعَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ سَهْلِ بْنِ مَوْدُودٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے، ہمارے پاس ایک بچہ موجود تھا، جسے درد ہو رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اسے کیا ہوا ہے؟ ہم نے عرض کی: اسے نظر لگ گئی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اسے نظر لگنے کا دم کیوں نہیں کرتے ہو؟
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ انہوں نے اپنے استاد سہل بن مودود کے حوالے سے اسے نقل کیا ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8452]
تخریج الحدیث: «(480) اخرجه ابو يعلى فى المسند (6879)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 453»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8453
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ قَالَ: انْصَبَّ عَلَى يَدِي شَيْءٌ مِنْ قِدْرٍ، فَذَهَبَتْ بِي أُمِّي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي مَكَانٍ قَالَ: فَقَالَ كَلَامًا فِيهِ:" أَذْهَبِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ" أَحْسَبُهُ قَالَ:" وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِي" قَالَ: وَكَانَ يَتْفُلُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا محمد بن حاطب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہنڈیا میں سے کوئی چیز میرے ہاتھ پر گر گئی میری والدہ مجھے ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک جگہ پر تشریف فرما تھے آپ نے کچھ پڑھا جس میں یہ کلمات تھے: ”اے لوگوں کے پروردگار! تو تکلیف کو رخصت کر دے“ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے: روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”تو شفاء دیدے، تو ہی شفاء دینے والا ہے“۔ راوی کہتے ہیں: ساتھ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لعاب ڈال رہے تھے (یا پھونک مار رہے تھے)۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8453]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (418/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15026»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8454
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ قَالَ: دُنِّيتُ إِلَى قِدْرٍ وَهِيَ تَغْلِي، فَأَدْخَلْتُ يَدِي فِيهَا فَاحْتَرَقَتْ، أَوْ قَالَ: فَوَرِمَتْ فَذَهَبَتْ بِي أُمِّي إِلَى رَجُلٍ بِالْبَطْحَاءِ، فَقَالَ شَيْئًا وَنَفَثَ، فَلَمَّا كَانَ فِي إِمْرَةِ عُثْمَانَ قُلْتُ لِأُمِّي: مَنْ كَانَ ذَلِكَ الرَّجُلُ؟ قَالَتْ: رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهَا قَالَتْ: يَا مُحَمَّدُ احْتَرَقَتْ يَدُ مُحَمَّدٍ.
سیدنا محمد بن حاطب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ایک ہنڈیا کے قریب آ گیا جو کھول رہی تھی میں نے اپنا ہاتھ اس میں ڈال دیا تو وہ ہاتھ جل گیا راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: تو اسے دورم آ گیا میری والدہ مجھے لے کر ایک شخص کے پاس گئیں جو بطحاء میں موجود تھا اس نے کچھ پڑھا اور ساتھ پھونک ماری جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا عہد خلافت آیا تو میں نے اپنی والدہ سے دریافت کیا: وہ صاحب کون تھے؟ انہوں نے بتایا: وہ اللہ کے رسول تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! (میرے بیٹے) محمد کا ہاتھ جل گیا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8454]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (436/19) اخرجه احمد فى المسند (418/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15028، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11091»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں