🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. بَابُ فِيمَنْ يَتَطَيَّرُ
اس شخص کا بیان، جو شگون لیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8415
عَنْ رُوَيْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَنْ رَدَّتْهُ الطِّيَرَةُ عَنْ شَيْءٍ فَقَدْ قَارَفَ الشِّرْكِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ أَسَدِ بْنِ مُوسَى رَوَى عَنْهُ أَبُو زُرْعَةَ الرَّازِّيُّ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَشَيْخُ الْبَزَّارِ إِبْرَاهِيمُ غَيْرُ مَنْسُوبٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا رویفع بن ثابت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شگون (یا بد شگونی) جسے کسی کام سے روک دے، تو ایسا شخص شرک کا مرتکب ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن اسد بن موسیٰ ہے، ابوزرعہ رازی نے اس سے روایت نقل کی ہے، کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے، امام بزار کے استاد کا اسم منسوب بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8415]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3046)، أخرجه مسند البزار برقم: 2316»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
45. بَابُ أَصْدَقُ الطَّيْرِ الْفَأْلُ
شگون لینے میں سب سے زیادہ سچی چیز، فال ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8416
عَنْ حَابِسٍ التَّمِيمِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" لَا شَيْءَ فِي الْهَامِ، وَالْعَيْنُ حَقٌّ، وَأَصْدَقُ الطَّيْرِ الْفَأْلُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ خَلَا قَوْلَهُ:" وَأَصْدَقُ الطَّيْرِ الْفَأْلُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ حَبَّةُ بْنُ حَابِسٍ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ يَحْيَى، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا حابس تمیمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ہام، کوئی چیز نہیں ہے، اور نظر لگنا، حق ہے، سب سے سچا شگون، فال ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے: ”سب سے سچا شگون فال ہے“۔
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حبہ بن حابس ہے، یحیی کے علاوہ اور کسی نے، اس کے علاوہ روایت نقل نہیں کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8416]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3047) اخرجه أبو يعلى فى المسند (1582) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3561) اخرجه احمد فى المسند (16627)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2061، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3561، 3562»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8417
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" لَا شَيْءَ فِي الْهَامِ، وَالْعَيْنُ حَقٌّ، وَأَصْدَقُ الطَّيْرِ الْفَأْلُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہام، کوئی چیز نہیں ہے، نظر لگنا، حق ہے، اور سب سے سچا شگون، فال ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8417]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7686)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2061، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3561، 3562»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
46. بَابُ التَّفَاؤُلِ بِالِاسْمِ الْحَسَنِ
اچھے نام سے شگون لینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8418
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَنْ يُبَلِّغُنَا مِنْ لِقَاحِنَا؟" فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: أَنَا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا اسْمُكَ؟" قَالَ: صَخْرٌ أَوْ جَنْدَلٌ. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اجْلِسْ" ثُمَّ قَالَ:" مَنْ يُبَلِّغُنَا لَبَنَ لِقَاحِنَا؟" فَقَامَ رَجُلٌ آخَرُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا اسْمُكَ؟" قَالَ: يَعِيشُ، قَالَ:" بَلِّغْنَا مِنْ لِقَاحِنَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ أَسَدِ بْنِ مُوسَى رَوَى عَنْهُ أَبُو زُرْعَةَ الرَّازِّيُّ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کون ہماری اونٹنیوں میں سے (دودھ) ہم تک پہنچائے گا؟ ایک صاحب کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: صخر، یا شاید جندل کہا:، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے فرمایا: تم بیٹھ جاؤ! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کون ہماری اونٹنیوں کا دودھ ہم تک پہنچائے گا؟ ایک اور صاحب کھڑے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: یعیش، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ہماری اونٹنیوں میں سے (دودھ) ہم تک پہنچا دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن اسد بن موسیٰ ہے، ابوزرعہ رازی نے اس سے روایت نقل کی ہے، کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8418]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (292/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8419
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ الْمُزَنِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ: هَاكَهَا خَضْرَةً، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" يَا لَبَّيْكَ، نَحْنُ أَخَذْنَا فَأْلَكَ مِنْ فِيكَ، أُخْرُجُوا بِنَا إِلَى خُضْرَةٍ". فَخَرَجُوا إِلَيْهَا فَمَا سُلَّ فِيهَا سَيْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ. وَكَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن عوف مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا: یہ سبزہ لو! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں موجود ہوں، ہم تمہاری زبان سے تمہاری فال لیتے ہیں، تم ہمیں لے کر سبزے کی طرف جاؤ، تو وہ لوگ اس کی طرف نکلے اور اس بارے میں کوئی تلوار نہیں سونتنی پڑی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، کثیر بن عبداللہ نامی راوی انتہائی ضعیف ہے، امام ترندی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8419]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (20/17)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3941، 9128»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
47. بَابُ أَقَرُّوا الطَّيْرَ عَلَى مَكِنَاتِهَا
پرندوں کو ان کے گھونسلوں میں رہنے دو!
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8420
عَنْ أُمِّ كُرْزٍ الْكَعْبِيَّةِ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" أَقِرُّوا الطَّيْرَ عَلَى مَكِنَاتِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا ثِقَاتٌ.
سیده ام کرز کعبیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”پرندوں کو ان کے گھونسلوں میں رہنے دو!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جس میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8420]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (167/25)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
48. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَيْنِ
نظر لگنے کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8421
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْعَيْنَ لَتُولِعُ الرَّجُلَ بِإِذْنِ اللَّهِ حَتَّى يَصْعَدَ حَالِقًا ثُمَّ يَتَرَدَّى مِنْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نظر“ اللہ کے حکم کے تحت آدمی کو یوں خراب کر دیتی ہے، یہاں تک کہ وہ حالق کے طور پر اوپر جاتا ہے، اور اوپر سے نیچے گر جاتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8421]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3053) اخرجه احمد فى المسند (146/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20795، وأخرجه مسند البزار برقم: 3972»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8422
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" نِصْفُ مَا يُحْفَرُ لِأُمَّتِي مِنَ الْقُبُورِ، مِنَ الْعَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عُرْوَةَ الدِّمَشْقِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیده اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت کی جو قبریں کھودی جائیں گی، اُن میں سے نصف، نظر لگنے کی وجہ سے ہوں گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن عروہ دمشقی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8422]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (155/24)»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8423
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" أَكْثَرُ مَنْ يَمُوتُ مِنْ أُمَّتِي بَعْدَ كِتَابِ اللَّهِ وَقَضَائِهِ وَقَدَرِهِ بِالْأَنْفُسِ".
قَالَ الْبَزَّارُ: يَعْنِي بِالْعَيْنِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا الطَّالِبِ بْنِ حَبِيبِ بْنِ عَمْرٍو، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی کتاب (یعنی لوح محفوظ) اور اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ قضاء وقدر کے بعد، میری امت میں سب سے زیادہ اموات نظر لگنے کی وجہ سے ہوں گی“۔ امام بزار کہتے ہیں: اس سے مراد نظر لگنا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف طالب بن حبیب بن عمرو کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8423]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3052)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8424
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" الْعَيْنُ حَقٌّ تُسْتَنْزَلَ الْحَالِقُ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" الْعَيْنُ حَقٌّ". فَقَطْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ دُوَيْدٌ الْبَصَرِيُّ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نظر لگنا، حق ہے، یہاں تک کہ حالق نیچے آ جاتا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صیح“ میں اس حدیث کا صرف یہ حصہ منقول ہے: ”نظر لگنا، حق ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی دوید بصری ہے، امام ابوحاتم رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ کمزور ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8424]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12833) اخرجه احمد فى المسند (2478,2681)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2473، 2676، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12833»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں